ضلعی اسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کیلیے ڈی سی کی زیرصدارت اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251020-11-15
نوشہرو فیروز (جسارت نیوز) صوبائی وزیرِ صحت و پاپولیشن ویلفیئر عذرا فضل پیچوہو کی ہدایات پر صحت کی سہولیات میں بہتری کے حوالے سے ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلعی صحت کے افسران، اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت میں بہتری لانے، اسپتالوں کی نگرانی مضبوط بنانے اور عطائی ڈاکٹرز کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کیے۔ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلیم نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کی تمام سرکاری و نجی اسپتالوں، لیبارٹریوں اور بلڈ بینکوں کا تفصیلی دورہ کریں اور صحت کی مجموعی صورتحال سے متعلق جامع رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کیئر کمیشن، محکمہ صحت اور اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں ضلع بھر میں غیر قانونی اسپتالوں، لیبارٹریوں اور عطائی ڈاکٹروں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ضلع میں ایچ آئی وی، ہیپاٹائٹس اور دیگر بیماریوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ غیر قانونی اسپتال، بلڈ بینک اور لیبارٹریاں ہیں، جو بغیر اجازت کام کر رہی ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر
پڑھیں:
اسلام آباد ہائی کورٹ کی انتظامیہ کو روٹی کی قیمتوں کا معاملہ جلد حل کرنے کی ہدایت
اسلام آباد میں روٹی، نان کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ڈی سی کو پیر تک نان بائی ایسوسی ایشن سے ملاقات کرکے قیمتوں کا معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی جس میں صدر نان بائی ایسوسی ایشن سجاد عباسی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
۔ جج کا کہنا تھا کہ روٹی کی قیمت کا پیر تک معاملہ حل نہ ہوا تو ڈپٹی کمشنر کو پیر کو بلائیں گے۔
عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو نانبائیوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کے حکم میں توسیع بھی کی جبکہ عدالت نے انتظامیہ کی جانب سے حراست میں لیے گئے دو نانبائیوں کو فوری رہا کرنے کا بھی حکم دیا۔
وکیل عمر اعجاز گیلانی کا کہنا تھا کہ ہمارے دو لوگوں کو انتظامیہ نے گرفتار کر لیا اور تھانے میں بند کردیا ہے جس پر جسٹس ارباب محمد طاہر کا کہنا تھا کہ دیکھ لینا کہیں انھیں قتل کیس میں نہ ڈال دیا ہو۔
وکیل نے کہا کہ نہیں قتل کیس میں تو نہیں ڈالا ، عدالت انکی رہائی کے احکامات دے۔ ہماری ڈپٹی کمشنر سے ملاقات نہیں ہوئی بلکہ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ سے ہوئی۔
جج نے درخواست گزار وکیل کو کہا کہ ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کو کہیں پیر تک ملاقات کرکے معاملہ حل کریں ورنہ اُنھیں طلب کرینگے۔ عدالت نے ہدایت کے ساتھ سماعت پیر تک ملتوی کردی۔