2025-12-04@11:32:57 GMT
تلاش کی گنتی: 92089

«گئے ہیں ا»:

     واقعے پر اب تک ایس ایس پی ایسٹ اور ڈی ایس پی سمیت 8 افسران معطل کیے جا چکے ہیں، رپورٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نیپا واقعے پر ڈی ایس پی نیوٹائون معین کمانڈو کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا اور ان کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، اب تک واقعے پر ایس ایس پی ایسٹ اور ڈی ایس پی سمیت 8 افسران معطل کیے جا چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک کھلے مین ہولز نے کئی محاذ کھول دیے، نیپا واقعے پر ہر ذمہ دار ایک دوسرے کو قصوروار ٹھہرا رہا ہے۔ واقعے پر ایک اور معطلی سامنے آئی ، ڈی ایس پی نیو ٹائون معین کمانڈو کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیاہے۔ اس...
    کراچی میں نیپا کے قریب گٹر میں گر کر ابراہیم کی ہلاکت کے بعد سڑک پر کھودے گئے گڑھے بند کرنے کا تحقیقاتی کمیٹی کا دعوی غلط نکلا۔ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کھودے گئے تمام گڑھے بھر دیئے گئے ہیں جبکہ نجی اسٹور کے باہر کھودا جانے والا مقام3 دن بعد بھی ویسا ہی ہے، قریب چھوٹے بلاکس رکھے گئے ہیں۔ کھلے ہوئے گڑھوں کی وجہ سے مزید جان لیوا حادثات کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق جس جگہ سے بچے کی لاش ملی وہ نالا بھی اب تک بند نہیں کیا جا سکا ہے۔ دوسری جانب کے ایم سی نے بچے کی تلاش کی ویڈیو اور تصاویر جاری کر دیں، ترجمان میئر کراچی کے...
    تاشقند: ازبکستان نے چار سال بعد افغانستان کے ساتھ واحد زمینی سرحدی گزرگاہ دوبارہ کھول دی ہے، جو طالبان کے سنہ 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے عام مسافروں کے لیے بند تھی۔ ازبک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مطابق "ترمذ-ہیراتان پل" پر واقع کراسنگ پوائنٹ اب مکمل طور پر فعال ہے اور دونوں ممالک کے شہری محفوظ طریقے سے آمدورفت کر سکتے ہیں۔ چیمبر نے بتایا کہ ویزا نظام برقرار رہے گا، تاہم سرحد کی بندش کے باعث مسافروں کو مزار شریف پہنچنے کے لیے تاجکستان کا طویل راستہ اختیار کرنا پڑتا تھا، جو ازبک سرحد سے صرف 75 کلومیٹر دور ہے۔ گزرگاہ کی بحالی سے تجارتی کمپنیوں کے کام میں نمایاں آسانی پیدا ہوگی اور...
    ماڈل کالونی میں نامعلوم چور یوسی چیئرمین اور ان کے پڑوسی کی گاڑی کے ٹائرچوری کرکے فرارہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سعودآباد ماڈل کالونی میں نامعلوم چور یوسی چیئرمین اور ان کے پڑوسی کی گاڑی اینٹوں پرکھڑی کرکے ٹائر چوری کرکے فرارہوگئے۔ سعود آباد ماڈل کالونی میں لٹیروں نے یونین کمیٹی کےچئیرمین اوران کے پڑوسی کی گاڑی کے ٹائرزبھی لے اڑے،یوسی پانچ کے چئیرمین محمد طلحہ خان نے چوری کی واردات سے متعلق فوٹیج بناکرسوشل میڈیا پروائرل کردی۔ یو سی چئیرمین نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان ان کی  گاڑی اینٹوں پرکھڑی کرکے چاروں ٹائرلے گئے۔ نامعلوم ملزمان ان کے پڑوسی کی گاڑی کے بھی ٹائر چوری کرکے لے گئے ہیں۔ چند روزپہلے اسی علاقے سے کار بھی چوری ہوئی۔ انھوں نے متعلقہ...
    —فائل فوٹو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کے حوالگی کے کاغذات برطانوی ہائی کمشنز کو دے دیے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی اہم ملاقات ہوئی۔محسن نقوی اور جین میریٹ کی ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ بیرون ملک باتیں کرنے والوں کو جلد واپس لائیں گے، محسن نقویوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بیرون ملک بیٹھ کر اداروں میں مسائل کی باتیں کرنے والے سن لیں وہ بہت جلد وطن واپس آرہے ہیں، انہیں لایا جا رہا ہے اور ساری باتوں کا جواب دینا ہوگا۔ وزیر داخلہ نے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کو فوری طور پر پاکستان کے...
    --فائل فوٹو خیبر پختونخوا کے عوام نے غیرقانونی افغانیوں کے حوالے سے وفاقی حکومت کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جتنے بھی غیرقانونی مہاجرین ہیں انہیں ان کے ملک واپس بھیجنا چاہیے۔خیبر پختونخوا کے عوام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے افغان مہاجرین کو نکالنے کا  اچھا فیصلہ کیا ہے، واپس جانے والے افغان مہاجرین کو کیمپوں میں رکھا جارہا ہے اور سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کی کبھی مخالفت نہیں کی، شوکت یوسفزئیشوکت یوسفزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کہاں سے آپریٹ ہورہا ہے اس بارے میں علم نہیں ہے۔ شہریوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا افغان شہریوں کی واپسی سے متعلق فیصلہ...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر اب ٹریفک قوانین پر عمل درآمد، کوئی آپشن نہیں بلکہ یہ شہریوں کی جانوں کا تحفظ ہے۔ سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبے میں ٹریفک ڈسپلن کو بہتر بنانے کے لیے نئے روڈ سیفٹی میکینزم فعال کیے جا رہے ہیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی برقرار رہے گی۔ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ جب تک لوگ خود ذمہ داری نہیں لیں گے، حادثات کم نہیں ہوں گے، ڈراٸیونگ کی عمر 16سال کر دی گٸی ہے تاہم اب ہر خلاف ورزی کا ڈیٹا ریئل ٹائم میں مانیٹر ہو رہا ہے اور مستقبل میں الیکٹرونک چالان سسٹم مزید سخت بنایا...
    پریڈکشن مارکیٹ پلیٹ فارم کالشی کی 29 سالہ برازیلی نژاد شریک بانی لوآنا لوپس لارا دنیا کی سب سے کم عمر ارب پتی بن گئی ہیں۔ ان کے اسٹارٹ اپ کی قدر 11 ارب ڈالر تک پہنچنے کے بعد اُن کی دولت کا تخمینہ تقریباً 1.3 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ انہوں نے یہ اعزاز اسکیل اے آئی کی لوسی گؤ سے کو پیچھے چھوڑ کراپنے نام کیا ہے، جنہوں نے حال ہی میں ٹیلر سوئفٹ کو پیچھے چھوڑا تھا۔ لوآنا لوپس لارا کون ہیں؟ برازیل میں پیدا ہونے والی لوآنا لارا آسٹریا میں ایک پیشہ ور بیلرینا رہ چکی ہیں۔ رقص کے ساتھ ساتھ وہ تعلیم میں بھی نمایاں رہیں اورقومی اولمپیاڈ میں متعدد میڈلز جیتے۔ بعدازاں انہوں نے...
    چین کے صدر شی نے کہا کہ دونوں ممالک بڑے عالمی کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور انہیں بدلتے حالات میں اسٹریٹیجک خود مختاری کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین یوکرین اور غزہ میں قیامِ امن کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے چین کے صدر شی جن پنگ پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین جنگ کے خاتمے، عالمی تجارت کے توازن اور ماحولیات کے مسائل پر یورپ کے ساتھ مزید مؤثر تعاون کریں۔ میکرون اپنے چوتھے سرکاری دورۂ چین پر ہیں، جہاں ان کے ساتھ فرانسیسی کاروباری شخصیات کا بڑا وفد بھی موجود ہے۔ اس دورے کا مقصد چین کے ساتھ تجارتی مواقع بڑھانے اور...
    چین کے صدر شی نے کہا کہ دونوں ممالک بڑے عالمی کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور انہیں بدلتے حالات میں اسٹریٹیجک خود مختاری کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین یوکرین اور غزہ میں قیامِ امن کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے چین کے صدر شی جن پنگ پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین جنگ کے خاتمے، عالمی تجارت کے توازن اور ماحولیات کے مسائل پر یورپ کے ساتھ مزید مؤثر تعاون کریں۔ میکرون اپنے چوتھے سرکاری دورۂ چین پر ہیں، جہاں ان کے ساتھ فرانسیسی کاروباری شخصیات کا بڑا وفد بھی موجود ہے۔ اس دورے کا مقصد چین کے ساتھ تجارتی مواقع بڑھانے اور...
    اس موقع پر کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان کی دعوت پر وزیراعظم شہبازشریف کا مشکور ہوں، بھرپور مہمان نوازی اور شانداراستقبال پر حکومت پاکستان اور عوام کا شکر گزار ہوں، پاکستان کرغزستان کا قابل اعتماد دوست ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں کرغزستان کا اہم شراکت دار ہے، معاشی استحکام و ترقی کیلئے کاوشیں شہباز شریف کے وژن کی عکاس ہیں، ہم نےدوطرفہ تعاون اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، تجارتی روابط میں اضافے کیلئے بزنس فورم کا انعقاد اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کاسا 1000 منصوبہ اہمیت کا حامل ہے، تعلیم، سائنس وٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھی تعاون بڑھانا...
    پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار رہا۔شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 5 اوچ شریف سے ظاہر پیرتک دھند کی وجہ سے بندرکھی گئی، قومی شاہراں پر بھی حد نگاہ کم رہی ۔ترجمان موٹر وے پولیس نے ڈرائیور کو فوگ لائٹس استعمال کرنے کا مشورہ دے دیا، پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ اور فضائی آلودگی بھی برقرار رہی، گوجرانوالہ میں اے کیو آئی 312، سیالکوٹ میں 288 اور بہاولپور میں 255ریکارڈ کیا گیا۔لاہور 194اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کے آلودہ شہروں میں چوتھے نمبر پر پہنچ گیا۔
    دو وکلاء کے بہیمانہ قتل کے بعد پنجاب بار کونسل کی اپیل پر آج وکلاء کی مکمل ہڑتال ہے۔ چوتھے روز بھی مکمل ہڑتال کے باعث مقدمات کی سماعت کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہے۔ صدر  پنجاب بار نے کہا ہے کہ وکلاء بطور احتجاج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے،   ہم ارجنٹ کیسز بھی نہیں ہونے دیں گے۔ سیکرٹری بار نے کہا کہ وکلاء کے کچہری احاطہ میں داخلہ پر بھی پابندی لگا دی گئی، وہاڑی میں سی ٹی ڈی نے دشمنی میں وکیل ذیشان کو شہید کیا جبکہ جھنگ میں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار مہر منیر کو قتل کیا گیا۔ صدر بار  نے کہا کہ دونوں وکلاء کے قاتل پکڑے جائیں، وکلاء پروٹیکشن ایکٹ کے...
    بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی یعنی بی این پی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا کو ممکنہ طور پر آج رات نصف شب کے بعد یا جمعہ کی صبح لندن منتقل کیا جا سکتا ہے۔ سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم کے ذاتی معالج اور بی این پی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن پروفیسر ڈاکٹر اے زیڈ ایم زاہد حسین نے جمعرات کو ایور کیئراسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اس کی تصدیق کی۔ یہ بھی پڑھیں:چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش محمد یونس کی اسپتال جاکر خالدہ ضیا کی عیادت ڈاکٹر زاہد کے مطابق لندن منتقلی کے تمام انتظامات مکمل ہیں، قطری ایئرایمبولینس سابق وزیرِاعظم کو مزید علاج کے لیے لے جائے گی اور روانگی کا حتمی فیصلہ ڈاکٹرز کی کلیئرنس سے مشروط...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)  تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہےکہ  اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے استوار کیے بغیر اس ملک میں سیاست نہیں کی جا سکتی ۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا  کہ پی ٹی آئی میں شاید کئی لوگ ہوں گے جو مجھ پر الزامات لگائیں گے مگر میں جو اندر ہوں وہی باہر بھی ہوں، کبھی تعلقات چھپائے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سمیت سب کو پتا ہے کہ ہاں! میرے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات ہیں لیکن میں اسرائیل اور بھارت  کے ساتھ تعلقات کی بات نہیں کر رہا ہوں۔  منگیتر کے کہنے پر شہری کو قتل کرنے والے...
    آسٹریلوی لیفٹ آرم فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے لیجنڈری پاکستانی لیفٹ آرم فاسٹ بولر وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا۔ پاکستان کے سابق اسٹار فاسٹ بولر’سوئنگ کے سلطان‘ وسیم اکرم نے اپنے کیریئر میں 104 ٹیسٹ میچز میں 414 وکٹیں حاصل کیں جو کسی بھی لیفٹ آرم فاسٹ بولر کی سب سے زیادہ وکٹیں تھیں۔ اب یہ ریکارڈ آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے اپنے نام منتقل کرلیا ہے جن کی ٹیسٹ وکٹوں کی تعداد 415 ہوگئی ہے۔ انہوں نے یہ کارنامہ گابا میں کھیلے جارہے دوسرے ایشیز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ہیری بروک کی وکٹ حاصل کرکے انجام دیا۔ یہ ان کی اس میچ میں تیسری وکٹ تھی۔ Mitchell Starc passes Wasim Akram as the most prolific left-arm...
    وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آئی سی سی بی ایس کو خودمختار کرنے کے حوالے سے  کہا ہے کہ ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر کا کہنا تھا کہ آئی سی سی بی ایس ایک بڑا ادارہ ہے اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈر ، ادارہ، جامعہ کراچی اور پنجوانی فیملی سے باہمی مشاورت سے ہی اس حوالے سے کوئی فیصلہ کریں گے۔ حکومتی تجاویز میں ہم اس کو اتھارٹی دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوویڈ ویکسین کے لیے آئی سی سی بی ایس نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ سندھ حکومت یونیورسٹی کو توڑنا نہیں چاہتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کام عوامی مفاد یا...
    گیلپ کے بدھ کو جاری کردہ ایک تازہ سروے کے مطابق امریکا میں دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے حامی اب اس بات پر متفق ہوتے جا رہے ہیں کہ مخالفین کے خلاف اشتعال انگیزاورسخت سیاسی زبان حد سے بڑھ چکی ہے۔ سروے میں اگرچہ ہر جماعت کے حامی زیادہ تر الزام مخالف پارٹی پر ڈالتے ہیں، لیکن مجموعی طور پر یہ اتفاق پایا جاتا ہے کہ سیاسی بیانات میں شدت اور سختی خطرناک سطح تک پہنچ چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا میں صحت کے نظام میں نسلی تعصب پھیل رہا ہے، سروے رپورٹ کیا کہتی ہے؟ گیلپ کے تجزیہ کار جیفری جونز کے مطابق ماضی کے مقابلے میں اب زیادہ تعداد میں امریکی سمجھتے ہیں کہ ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز دونوں...
    وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈر، ادارہ، جامعہ کراچی اور پنجوانی فیملی سے باہمی مشاورت سے ہی اس حوالے سے کوئی فیصلہ کریں گے، حکومتی تجاویز میں ہم اس کو اتھارٹی دینا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اسماعیل راہونے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آئی سی سی بی ایس کو خودمختار کرنے کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر نے کہا کہ آئی سی سی بی ایس ایک بڑا ادارہ ہے اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈر، ادارہ، جامعہ کراچی اور پنجوانی فیملی سے باہمی مشاورت سے ہی اس حوالے...
    بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ گفتگو بن گئی ہیں، اور اس بار بھی وجہ اُن کی اپنے مبینہ بوائے فرینڈ راہُل مودی کے ساتھ پیار بھرا لمحہ ہے۔ دونوں کی کیمسٹری کے مداح پہلے ہی دیوانے ہیں اور حالیہ ان کے عوام کے درمیان گھل مل جانے نے ان کے چاہنے والوں کو مزید خوش کردیا۔ گزشتہ دنوں شردھا اور راہُل کو ممبئی کافی فیسٹیول میں ایک فوڈ اسٹال کے پاس دیکھا گیا، جہاں وہ سکون سے گھومتے پھرتے مختلف کھانوں کا لطف اٹھا رہے تھے۔ ایک جاپانی مِٹھائی،’موچی‘فروخت کرنے والے اسٹال پر انہوں نے رُک کر نہ صرف یہ میٹھا چکھا بلکہ اسٹال کے مالکان سے خوشگوار گفتگو بھی کی۔...
    بھارت میں ممبئی ہائی کورٹ نے براہموس میزائل ایرو سپیس انجینیئر نشانت اگروال کو پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام سے بری کرتے ہوئے ان کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دے دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ استغاثہ یہ ثابت کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا کہ ملزم نے براہموس میزائل کے خفیہ راز پاکستان کو فراہم کیے تھے۔ تاہم عدالت نے نشانت اگروال کو اپنے ذاتی کمپیوٹر پر حساس معلومات رکھنے پر آفیشل سیکرٹس ایکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 3 سال قید کی سزا سنائی، جو وہ پہلے ہی جیل میں کاٹ چکے ہیں۔ اس لیے عدالت نے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ نشانت اگروال براہموس ایرو اسپیس کے...
    ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کے انداز قیادت نے تھنک ٹینک کا دل جیت لیا، سلمان آغا کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک عہدے پر برقرار رہنے کا امکان روشن ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق حکام کو ٹیم کی فائٹنگ اسپرٹ نے سب سے زیادہ متاثر کیا، انہیں لگتا ہے کہ پلیئرز یکجا ہو کر کھیلتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ماضی میں ایسا نہیں تھا۔ دوسری جانب دورہ سری لنکا کیلیے اسکواڈ میں شاداب خان کی واپسی متوقع ہے، وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھرپور پریکٹس کر رہے ہیں، بگ بیش لیگ میں ان کی میچ فٹنس جانچی جائے گی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 فروری، مارچ میں کھیلا جائے گا جس کی میزبانی بھارت اور سری...
    ویب ڈیسک:پاکستان اور کرغزستان کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کیے گئے ہیں۔  وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں کرغستان اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشت کے تبادلے کی تقریب ہوئی، جس میں کرغزستان کے صدر صادر ژپاروف اور وزیراعظم شہباز شریف شریک ہوئے۔  وزیر اعظم شہباز شریف اور کرغزستان کے صدر صادر ژپاروف کے درمیان بشکیک اور اسلام آباد کو جڑواں شہر قرار دینے کا معاہدہ ہوا ہے۔  سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک  پاکستان اور کرغزستان کے درمیان کان کنی اور جیوسائنسز میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔  تقریب کے دوران پاکستان فارن سروسز اکیڈمی اور کرغزستان ڈپلومیٹک اکیڈمی کے درمیان مفاہمتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی پولیس کے سائبر کرائم ونگ کو باضابطہ طور پر ختم کرکے اس کے تمام افسران اور اہلکاروں کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ماتحت منتقل کردیا گیا ہے۔اسی طرح اس یونٹ کے پاس موجود تمام مقدمات اور جاری انکوائریز بھی نیشنل کاؤنٹر کرائم اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے سپرد کر دی گئی ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق تبادلہ کیے گئے اہلکاروں کی مجموعی تعداد 22 ہے، جن میں انچارج سائبر کرائم ونگ انسپکٹر آصف خان،  3 سب انسپکٹرز، 2 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 6 لیڈی کانسٹیبلز اور 10 مرد کانسٹیبلز شامل ہیں۔اسلام آباد پولیس کے ریکارڈ کے مطابق سائبر کرائم ونگ کے پاس مجموعی طور پر 112 شکایات زیر التوا تھیں۔...
    ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے کہا کہ کشمیر مکمل طور پر ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے جسے فوجی طاقت کے بل پر ہرگز حل نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے حق خودارادیت کے حصول کی پرامن جدوجہد میں مصروف کشمیریوں پر بھارتی فورسز کے وحشیانہ مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سری نگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے جموں و کشمیر پر اپنے غیر قانونی تسلط کو برقرار رکھنے کیلئے علاقے میں 10لاکھ سے زائد فورسز اہلکار تعینات کر رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فورسز نے پورے مقبوضہ...
    --فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترامیم کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ حکومت نے قانون بنا دیا ہے اس پر عمل کریں، جرمانہ زیادہ اس لیے رکھا گیا کہ لوگ خلاف ورزی نہ کریں۔چیف جسٹس نے کہا کہ پولیس نے بتایا ہے کہ 5 ہزار کم عمر ڈرائیور ون وے کی خلاف ورزی سے حادثات میں زخمی اور فوت ہوئے۔ موبائل ایپ اور ویب سائٹ پر کاز لسٹ کی کارروائی براہ راست دیکھی جاسکے گی، ترجمان لاہور ہائیکورٹلاہور ہائیکورٹ میں موبائل ایپ اور ویب سائٹ پر مقدمات کی کاز لسٹ کی کارروائی براہ راست دیکھی جاسکے گی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ...
     حکومت پنجاب نے صوبے میں موٹر سائیکل سواروں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے اور روڈ حادثات کی روک تھام کے لیے غیر لائسنس یافتہ، بغیر ہیلمٹ اور کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کر دی گئی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے ہیلمٹ پہننے کے قوانین پر دلچسپ میمز اور ویڈیوز شیئر کرنا شروع کر دی ہیں، جن میں بعض افراد نے یہاں تک دکھایا کہ وہ سوتے ہوئے بھی ہیلمٹ پہن کر چالان سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: چالان سے بچنے کے لیے گدھے نے بھی ہیلمٹ پہن لیا، دلچسپ ویڈیو سامنے آگئی ایک نئی وائرل ویڈیو میں ایک شخص...
     ویب ڈیسک : پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ پنجاب میں ڈرائیونگ کی عمر 16سال کردی گئی ہے اور مستقبل میں ای چالان سسٹم مزید سخت بنایا جائے گا۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب میں ٹریفک ڈسپلن کو بہتر بنانے کے لیے نئے روڈ سیفٹی میکنزم فعال کیے جا رہے ہیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی برقرار رہے گی، جب تک لوگ خود ذمہ داری نہیں لیں گے، حادثات کم نہیں ہوں گے۔سینئر وزیرپنجاب کا کہنا تھا کہ ڈرائیونگ کی عمر 16سال کردی گئی ہے، اب ہر خلاف ورزی کا ڈیٹا رئیل ٹائم میں مانیٹر ہو رہا ہے،مستقبل میں الیکٹرانک چالان سسٹم مزید سخت بنایا جائے گا، نابالغ بچے گاڑی...
    ویب ڈیسک: وفاقی پولیس کا انسداد سائبر کرائم ونگ ختم کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق  سائبر کرائم ونگ میں کام کرنے والے افسران و اہلکاروں کو سی ٹی ڈی میں ٹرانسفر کردیا گیا ہے جب کہ  سائبر کرائم ونگ کے پاس موجود مقدمات اور انکوائریز این سی سی آئی اے کے حوالے کردی گئی ہیں۔ سی ٹی ڈی میں ٹرانسفر کیے گئے  انسداد سائبر کرائم ونگ میں تعینات افسران و کانسٹیبلز کی تعداد 22  ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق   انچارج سائبر کرائم ونگ انسپکٹر آصف خان ، 3 سب انسپکٹر، 2 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 6 لیڈی کانسٹیبلز اور 10مرد کانسٹیبلز کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے...
    وینزویلین صدر نے گذشتہ روز اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وینزویلا امن کیلئے امریکی غلامی کو قبول نہیں کریگا، انہوں نے کہا کہ ہم خودمختاری، برابری اور آزادی کیساتھ امن چاہتے ہیں، ہم امن کیلئے غلامی یا امریکی نوآبادی نہیں بننا چاہتے، ہم نہ کبھی کالونی بنیں گے اور نہ ہی غلام بنیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ٹرمپ انتظامیہ اور وینزویلا کے درمیان مذاکرات جاری رہے۔ امریکی انتظامیہ نے وینزویلین صدر سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا، اقتدار چھوڑنے کے بدلے کسی امیر عرب ملک منتقلی کی پیش کش کر دی۔ نکولس مادورو نے اقتدار چھوڑنے سے صاف انکار کر دیا، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کہتے ہیں کہ مادورو حکومت کو جائز نہیں کہا جاسکتا۔ واضح رہے کہ...
    بھارت میں گجرات کے شہر سورت میں خوفناک حادثے میں 18 سالہ وی لاگر جان کی بازی ہار گیا۔ پرنس پٹیل المعروف پی کے آر بلاگر حادثے کے وقت موٹر سائیکل 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلا رہا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ برج سے اترتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث پرنس موٹر سائیکل پر قابو نہ رکھ سکا اور سڑک پر گرپڑا، موٹر سائیکل سیکڑوں میٹر تک ڈیوائیڈر سے ٹکراتی ہوئی آگے بڑھتی رہی تھی جبکہ پرنس زمین پر کئی بار ٹکراتا رہا، اس خوفناک حادثے میں اس کا سر دھڑ سے جدا ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’عمر اب کب واپس آئیں گے؟‘ ننھے وی لاگر شیراز اور ان...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان 2 سال میں کرغزستان سے تجارتی حجم 200 ملین ڈالر تک لیجانے کیلئے پُرعزم ہے، دونوں ممالک کے درمیان متعدد اہم معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کئے گئے ہیں۔ وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں کرغزستان اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشت کے تبادلے کی تقریب ہوئی، جس میں کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف اور وزیراعظم شہباز شریف شریک ہوئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور کرغزستان کے صدر صادر ژپاروف کے درمیان بشکیک اور اسلام آباد کو جڑواں شہر قرار دینے کا معاہدہ ہوا ہے، پاکستان اور کرغزستان کے درمیان کان کنی اور جیوسائنسز میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔ تقریب کے دوران پاکستان فارن سروسز اکیڈمی اور کرغزستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عالمی جریدے دی ٹیلی گراف نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایئر انڈیا طیارہ دانستہ طور پر گرایا گیا تھا۔واضح رہے کہ ایئر انڈیا کے احمد آباد فلائٹ حادثے سے متعلق پیدا ہونے والے اہم سوالات آج بھی میڈیا میں زیرگردش ہیں بلکہ نئی رپورٹوں نے معاملے کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔12 جون 2025 کے اس حادثے میں 260 جانیں ضائع ہوئیں، تاہم شواہد تک رسائی نہ دینے اور بین الاقوامی تفتیش کاروں کے ساتھ عدم تعاون کے الزامات نے اس سانحے کو ایک غیر معمولی اور غیر ذمہ دارانہ واقعے میں تبدیل کر دیا ہے۔امریکی تحقیقاتی ٹیموں اور سابق سی آئی اے اہلکاروں نے پہلی مرتبہ تفصیل سے بتایا ہے کہ بھارت نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان: ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑی بنگلا دیش پریمیئر لیگ (BPL) کے مکمل ایونٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے کیونکہ اسی دوران ان کی قومی ذمہ داریاں ہیں۔ بی پی ایل کے لیے منتخب زیادہ تر کھلاڑی قومی ٹیم کا حصہ ہیں، اس لیے این او سی کا معاملہ کیس ٹو کیس دیکھا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ابھی تک کھلاڑیوں کو این او سی دینے سے انکار نہیں کیا، تاہم ٹیموں کو کھلاڑیوں کی دستیابی کے حوالے سے پیشگی معلومات ہیں تاکہ متبادل کھلاڑی تلاش کیے جا سکیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ممکنہ طور پر مستقل ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کھلاڑی این او سی نہیں حاصل کر پائیں گے۔بی پی ایل 26 دسمبر سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برلن: جرمنی کے سائنسدانوں نے GRIN2A نامی جین کو پہلا ایسا واحد جین قرار دیا ہے جو براہِ راست ذہنی بیماری پیدا کر سکتا ہے، حالانکہ پہلے یہ سمجھا جاتا تھا کہ ذہنی امراض مختلف جینز کے مجموعی اثر سے پیدا ہوتے ہیں۔ یہ دریافت سائنسی جریدے مالیکیولر سائیکیٹری میں شائع ہوئی۔تحقیق کے مطابق GRIN2A کی کچھ مخصوص اقسام رکھنے والے افراد میں ذہنی بیماری کی علامات عام طور پر بہت جلد ظاہر ہو جاتی ہیں، بعض اوقات بچپن میں، جبکہ زیادہ تر ذہنی امراض بلوغت یا بالغ عمر میں نمودار ہوتے ہیں۔عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے مطابق دنیا میں ہر 7 میں سے ایک شخص کسی نہ کسی ذہنی بیماری میں مبتلا ہے، جن میں اضطراب اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر ڈرائیونگ، ون وے کی خلاف ورزی اور بھاری جرمانوں سے متعلق دائر درخواست پر سخت اور واضح ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی بہتری قوانین کے نفاذ سے آتی ہے، نہ کہ انہیں کمزور کرکے۔عدالت نے دوٹوک انداز میں کہا کہ شہری ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کرتے تو ایسے میں قانون سازی ہی واحد راستہ رہ جاتا ہے، کیونکہ سڑکوں پر ہونے والے حادثات نے صورتحال کو تشویشناک حد تک پیچیدہ بنا دیا ہے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے واضح کیا کہ حکومت نے ٹریفک قوانین میں جو ترامیم کی ہیں وہ عوام کی سلامتی کے لیے ناگزیر تھیں۔ انہوں نے درخواست گزار کے مؤقف پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور میں سرد اور خشک موسم کے باعث انفلوئنزا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، ہر سال صوبے میں تقریباً 30 سے 40 فیصد افراد متاثر ہوتے ہیں جن میں زیادہ تعداد دیہی علاقوں کی ہے۔رپورٹس کے مطابق اسپتالوں میں نزلہ، زکام، دمہ اور دائمی تنگی تنفس کے مریض بڑھ گئے ہیں، جبکہ بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی موسمی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ماہرین صحت نے کہا کہ انفلوئنزا وائرل بیماری ہے جو کھانسی، بخار اور چھینک کے ذریعے پھیلتی ہے، سرد اور خشک موسم کے دوران وائرس زیادہ فعال ہو جاتا ہے، ویکسینیشن کمزور مدافعت رکھنے والے افراد کے لیے ضروری ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لبنان اور اسرائیل کے درمیان سویلین سطح پر کئی دہائیوں کی کشیدگی  کے بعد پہلی بار آمنے سامنے بیٹھ کر براہِ راست بات چیت ہوئی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی حکام نے تصدیق کی ہے کہ نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے اس ملاقات کو تاریخی قرار دیا ہے۔ دوسری جانب  مبصرین کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں پر جاری مظالم اور اسرائیلی جارحیت کے پس منظر میں یہ پیش رفت مشرقِ وسطیٰ کے سیاسی نقشے پر گہرے اثرات مرتب کرسکتی ہے، جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔میڈیا ذرائع کے مطابق یہ ملاقات اقوامِ متحدہ کی امن فورس کے مرکزی دفتر ناقورہ میں ہوئی، جہاں 2024 میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں مجموعی طور پر 151 ائیرپورٹس اور لینڈنگ اسٹرپس موجود ہیں، لیکن فعال یا بین الاقوامی ائیرپورٹس کی تعداد محض 10 ہے۔ ان میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان، سیالکوٹ، پشاور، فیصل آباد اور کوئٹہ جیسے اہم ائیرپورٹس شامل ہیں، جو فی الحال مکمل فعال بین الاقوامی ائیرپورٹس کے طور پر کام کر رہے ہیں۔دوسری جانب نیو گوادر، اسکردو اور نیو میرپور ائیرپورٹس بین الاقوامی درجہ رکھنے کے باوجود غیر فعال ہیں، اور یہاں سے نہ تو ملکی پروازیں باقاعدگی سے چل رہی ہیں اور نہ ہی غیر ملکی پروازوں کی آمد و رفت ہو رہی ہے۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد جیسے بڑے ائیرپورٹس پر بھی دن کے اوقات میں غیر ملکی پروازیں بہت کم ہیں،...
    پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ بگ بیش لیگ میں اپنا بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔ محمد رضوان بگ بیش لیگ میں میلبرن رینیگیڈز کی نمائندگی کریں گے، اس بارے میں اُن کا کہنا تھا کہ اگر آپ آسٹریلیا میں پرفارم کرتے ہیں تو دنیا آپ کو جاننےلگتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بگ بیش لیگ میں کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہوں، 2019 سیریز کے بعد لوگ مجھے پہچاننا شروع ہو گئے تھے۔ محمد رضوان نے مزید کہا کہ آسٹریلوی کھلاڑی دل سے اور بہادری کے ساتھ کھیلتے ہیں، وہاں کی کنڈیشنز مجھے بہت اچھی لگتی ہیں کیونکہ یہ بیٹر اور بولرز دونوں کے لیے چیلنجنگ ہوتی ہیں۔ اُن...
    قومی ڈیوٹی کے باعث پاکستانی کرکٹرز بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) مکمل طور پر نہیں کھیل سکیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بی پی ایل کے لیے منتخب کیے گئے کھلاڑیوں میں زیادہ تر قومی ٹیم کا حصہ ہیں جس کے باعث انکے لیگ کھیلنے کا امکان نہیں۔ ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے مستقل حصہ ہونے والے کھلاڑیوں کو این او سی نہ دیے جانے کا بھی آپشن ہے، تاہم کھلاڑیوں کے این او سی کا معاملہ کیس ٹو کیس دیکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے تاحال بی پی ایل کے لیے این او سی دینے سے انکار نہیں کیا۔ بنگلادیش پریمئیر لیگ 26 دسمبر سے 23 جنوری...
    ایرانی فلم ساز جعفر پناہی کو ایرانی عدالت نے ایک سال قید کی سزا سنائی ہے، ساتھ ہی ان پر سفر کرنے پر پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ اُس وقت سامنے آیا جب پناہی کی فلم ’اٹ واس جسٹ این ایکسیڈنٹ‘ نے امریکہ میں بڑے ایوارڈز حاصل کیے۔ 65 سالہ پناہی اس وقت نیو یارک میں موجود تھے جہاں اُن کی فلم نے گوتھم ایوارڈز میں تین ایوارڈز جیتے، جن میں بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ بھی شامل تھا۔ پناہی کی فلم ’اٹ واس جسٹ این ایکسیڈنٹ‘ ایران میں حکومتی پابندیوں کے باوجود خفیہ طور پر بنائی گئی تھی اور یہ فلم فرانس کی جانب سے اگلے آسکرز کے لیے انٹرنیشنل...
    آسٹریا کے معروف بزنس مین بَرنڈ برگمائر جو کبھی غیراخلاقی مواد کی حامل ویب سائٹس کے مشہور گروپ کے بڑے حصے کے مالک تھے، اب پابندیوں کی شکار روسی آئل انڈسٹری میں سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتے ہیں۔ برنڈ نے امریکی محکمۂ خزانہ سے رابطہ کیا ہے تاکہ روس کی بڑی تیل کمپنی لُک آئل (Lukoil) کے بین الاقوامی اثاثے خریدنے کی اجازت حاصل کی جا سکے۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی ‘رائٹرز’ نے معاملے سے باخبر دو ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ برنڈ نے امریکی حکام کو اس بارے میں ابتدائی اشارہ دیا ہے۔ امریکہ نے یوکرین جنگ کی وجہ سے روس پر دباؤ بڑھانے کے لیے لُک آئل سمیت کئی روسی اداروں پر سخت پابندیاں لگا...
     ویب ڈیسک : بینظیر ہنرمند پروگرام میںمیںشمولیت کے لئے اہلیت کامیعاراورشرائط کی تفصیلات سامنے آگئیں۔بینظیر ہنرمند پروگرام کا مقصد بی آئی ایس پی مستحقین یا ان کے اہل خانہ کو ہنرمند بناناہے تاکہ وہ اپنا روزگار کمانے کے قابل ہو سکیں۔مستحقین یا ان کے اہل خانہ بینظیر ہنرمند پروگرام کے ذریعے مفت تکنیکی پیشہ ورانہ تربیت، ماہانہ وظیفہ، گریجویشن بونس، سرٹیفکیٹ اور روزگار کے مواقع حاصل کر سکتے ہیں۔اس کے کورسز میں آئی ٹی، ہیلتھ، ہوٹل مینجمنٹ، کنسٹرکشن، بیوٹی سروسز، فیشن و ٹیکسٹائل شامل  ہیں جن  کا دورانیہ 3 سے 6 ماہ ہے۔واضح رہے کہ صرف بی آئی ایس پی مستحقین یا ان کے خاندان کے افراد ہی بینظیر ہنرمند پروگرام میں اندراج کروا سکتے ہیں۔پروگرام کی آفیشل ویب سائٹ...
    ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا میں پکڑا گیا لقمان خان پاکستانی شہری نہیں، انکوائری کے مطابق لقمان خان افغان شہری ہے۔ ترجمان طاہر اندرابی نے اپنے بیان میں کہا کہ لقمان خان بطور مہاجر پاکستان میں کچھ عرصہ رہا۔ افغان شہری نے بیشتر زندگی امریکا میں گزاری ہے۔ واضح رہے کہ امریکا میں لقمان شاہ کی گرفتای کے بعد افغان اور بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈا کیا تھا کہ لقمان شاہ پاکستانی شہری ہے۔ مزید پڑھیں: افغان شہری کی فائرنگ سے زخمی خاتون نیشنل گارڈ ہلاک، غیرقانونی تارکین وطن امریکا کیلیے خطرہ بنتے جارہے ہیں، ٹرمپ سی بی ایس نیوز کے مطابق گرفتار شدہ نوجوان 25 سالہ لقمان خان کو نیوکاسل، ڈیلویئر میں رات کے وقت ایک...
    معروف سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کراچی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شہر کے ذمہ داران سے سوال کیا ہے کہ اگر وہ خود کراچی کے باسی ہیں تو کیا انہیں اپنے شہر سے محبت نہیں؟ انسٹاگرام پر جاری ویڈیو پیغام میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ کراچی میں گندگی، ٹوٹی ہوئی سڑکیں، ناقص انفراسٹرکچر اور ناکارہ صفائی کا نظام انتہائی تشویشناک حد تک بگڑ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پورے ملک کو روزگار دیتا ہے، لیکن دہائیوں سے اس کی بہتری کے لیے کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھایا گیا۔ بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ وہ کسی ایک سیاسی جماعت کو نشانہ نہیں بنا رہیں، تاہم ذمہ داران کی خاموشی...
    اسلام آباد ( ملک نجیب ) وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی بارہ میں تیزاب سے بھرا ٹینکر لیک ہو گیا جس سے علاقے میں تعفن پھیل گیا ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سنبل پولیس موقع پر پہنچ گئی ، علاقے کو سیل کرکے سول ڈیفنس اور متعلقہ محکموں کو بھی طلب کر لیا گیا ہے ۔ حکام کے مطابق لیکیج کی وجوہات جاننے اور تیزاب کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے کارروائی جاری ہے۔ پولیس اور امدادی ٹیمیں علاقے میں موجود ہیں ۔ شہریوں کو متاثرہ مقام سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید امدادی کارروائیاں کی جا رہی ہیں ۔ اسلام اباد سیکٹر G-12 میں تیزاب سے بھرا ٹینکر لیک ہونے کی اطلاع علاقے...
    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن 2 روزہ سرکاری دورے کے لیے بھارت پہنچ رہے ہیں اور اس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ تاہم بھارت سے دلچسپ ویڈیوز بھی سامنے آ رہی ہیں جن پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اتر پردیش میں وارانسی سے غیر معمولی مناظر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے جہاں مقامی لوگوں نے روسی صدر کے استقبال کے لیے آرتی کی اور ایک ویلکم مارچ بھی نکالا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ صارفین کی جانب سے ان ویڈیوز پر سوال اٹھایا گیا کہ یہ سب کیوں کیا جا رہا ہے اور کئی صارفین اس کا مذاق بھی اڑاتے نظر آئے۔ #WATCH | Uttar Pradesh...
    لالچ اور حرص و ہوس انسان سے وہ وہ کام کروالیتی ہے جس کے لیے اشرف المخلوفات کہلانے والا جانور سے بدتر ہوجاتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ میں پیش آیا جہاں ایک بھائی نے دوسرے بھائی کو محض انشورنس کی رقم کی لالچ میں بیدردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ 30 سالہ ملزم نریش کو کاروبار میں پہ در پہ نقصان ہوا اور وہ ڈیڑھ کروڑ روپے کے قرضے میں جکڑ گیا تھا۔ جس پر اس نے قرضہ چکانے کے لیے ایک شیطانی منصوبہ بنایا کہ اگر بڑا بھائی وینکٹیش کے انشورنس کروا کر اسے قتل کردیا جائے تو بڑی رقم مل سکتی ہے۔ 37 سالہ وینکٹیش ذہنی معذور تھا اور اسی...
    ہونڈا نے City 1.2 CVT صارفین کے لیے محدود مدت کی خصوصی پیشکش کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت خریدار پریمیئم بلیک فیبرک اندرونی حصہ بغیر کسی اضافی قیمت کے اپ گریڈ کروا سکتے ہیں۔ یہ پیشکش پہلے سے بک شدہ گاڑیوں کے ساتھ ساتھ دسمبر 2025 میں کی جانے والی نئی بکنگز پر بھی لاگو ہوگی۔ ہونڈا اس ڈیل کو اپنے 3S ڈیلرشپ نیٹ ورک کے ذریعے فروغ دے رہی ہے اور صارفین کو ترغیب دی جا رہی ہے کہ وہ شوز روم کا دورہ کرکے اس مفت اپ گریڈ کا فائدہ حاصل کریں۔ مزید پڑھیں: چینی کمپنیوں نے کیسے پاکستان میں ہونڈا، سوزوکی اور کرولا کی اجارہ داری ختم کی؟ یہ پروموشن ہونڈا کی کوشش کو ظاہر کرتی...
    یروشلم: لبنان اور اسرائیل کے شہری نمائندوں نے کئی دہائیوں بعد پہلی بار براہ راست مذاکرات کیے ہیں، جس کی تصدیق اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے کی ہے۔ یہ ملاقات اقوام متحدہ کی امن فورس کے صدر دفتر ’’ناقورہ‘‘ میں ہوئی، جہاں دونوں ممالک کے درمیان نومبر 2024 کے جنگ بندی معاہدے کی نگرانی کے تحت بات چیت جاری ہے۔ اب تک لبنان اور اسرائیل کے درمیان رابطے صرف فوجی افسران کے ذریعے ہوتے تھے، لیکن اس بار دونوں ملکوں نے پہلی مرتبہ شہری نمائندے شامل کیے، جسے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی ترجمان شوش بدرسیان نے کہا کہ یہ ملاقات ’’لبنان اور اسرائیل کے درمیان...
    ویب ڈیسک: پاکستان ائیرکوالٹی انیشیٹو نے لاہور کی ائیر کوالٹی سےمتعلق رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ لاہور میں نومبر میں فضائی آلودگی میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی یعنی 56 فیصد بہتری آئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں گزشتہ سال کی نسبت فضائی معیار میں نمایاں بہتری آئی اور 15 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک 2025 میں فضائی آلودگی کی سطح کم ہو کر 237 مائیکروگرام، گزشتہ سال 539 تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی کی موجودہ سطح ابھی بھی تشویش ناک ہے۔ فضائی آلودگی کے خلاف حکومتی اقدامات کے مثبت اثرات نظر آنے لگے ہیں۔ آئندہ...
    ٹی وی مارننگ شو کی مقبول ترین میزبان ندا یاسر ایک بار پھر اپنے بیان کی وجہ سے کڑی تنقید کی زد میں ہیں۔ ایسا پہلی بار نہیں ہے جب ندا یاسر کو اپنے کسی بیان یا حرکت پر سوشل میڈیا پر طنز، میمز اور تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ تاہم اس بار معاملہ کافی الگ اور کسی حد تک انسانیت کے احترام سے جڑا ہوا ہے بالخصوص ان لوگوں کے ساتھ جو سخت محنت کے بعد اپنی روزی روٹی کماتے ہیں۔ اپنے شو میں انھوں نے فوڈ ڈلیوری رائیڈرز کے بارے میں کہا کہ ان میں سے اکثر جان بوجھ کر چینج نہیں رکھتے تاکہ ٹپ زیادہ سے زیادہ مل جائے۔ ندا یاسر نے یہ شکوہ بھی...
    پاکستانی اداکارہ رابعہ نورین نے مرحوم اداکار عابد علی سے اپنی محبت اور ان کے بچھڑ جانے کے بعد کی زندگی کے بارے میں کھل کر گفتگو کی ہے۔ رابعہ نورین نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران بتایا کہ عابد علی ان کی زندگی کا اہم سہارا تھے اور آج بھی ان کی یادیں ان کے ساتھ ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنے معمولاتِ زندگی میں خود کو مصروف رکھتی ہیں، لیکن عابد علی کے الفاظ اور ان کا ساتھ انہیں ہمیشہ یاد رہتا ہے۔ عابد علی اُن کے لیے تحفظ، سائبان اور زندگی تھے، اور کوئی بھی اپنی جان سے پیاری چیز کے بغیر نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی...
    —فائل فوٹو گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ اجلاس وزیر خزانہ اورنگزیب کی زیر صدارت ہو رہا ہے۔ مشیر خزانہ خیبر پختونخواہ مزمل اسلم بھی وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہیں، چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال بھی این ایف سی میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ہیں۔اجلاس میں سندھ اور کے پی وزراء اعلی بطور صوبائی وزیر خزانہ شرکت کر رہے ہیں جبکہ پنجاب اور بلوچستان کے وزراء خزانہ اجلاس میں شریک ہیں۔ چاروں صوبوں کے پرائیوٹ ممبران بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ پنجاب سے پرائیوٹ ممبر کے طور پر ناصر کھوسہ اجلاس میں شریک ہیں۔بلوچستان سے شعیب نوشیروانی پرائیوٹ ممبر کے طور پر اجلاس میں شریک ہیں جبکہ سندھ سے پرائیوٹ ممبر...
    دفتر خارجہ نے امریکی شہر ڈیلاویر میں اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار شخص کی پاکستانی نژاد ہونے کی تردید کر دی۔اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی شہر ڈیلاور میں گرفتار شخص پاکستانی نہیں ہے۔ امریکا میں گرفتار لقمان خان افغان ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ امریکی شہر ڈیلاور میں پاکستانی نژاد نوجوان لقمان خان کو گرفتار کیا گیا ہے۔لقمان خان کو 24 نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا، 25 برس کے ملزم کی گاڑی اور گھر سے بھاری اسلحہ، گولہ بارود برآمد کیا گیا تھا۔ملزم نے ڈیلاور یونیورسٹی کے پولیس ڈیپارٹمنٹ پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا، ملزم کے قبضے سے حملے کی منصوبہ...
    پاکستان آئیڈل کے بڑے پلیٹ فارم پر سیکڑوں آوازوں کے درمیان ابھرنے والی باصلاحیت کم عمر گلوکارہ فریال امبر اپنی سریلی آواز سے سب کو متاثر کر رہی ہیں۔ فیصل آباد کے گاؤں 3 چک رام دیوالی سے تعلق رکھنے والی 14 سالہ فریال امبر نے مشکل گیت گا کر ایسے سُر بکھیرے کہ بڑے بڑے گلوکار بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے۔ وہ اس وقت تمام 16 اُمیدواروں میں کم عمر ترین گلوکارہ ہیں، پاکستان آئیڈل کے آڈیشن میں شاندار پرفارمنس کے بعد جب وہ ’گولڈن مائیک‘ لے کر اپنے گاؤں پہنچیں تو اُن کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ فریال نے کہا کہ مجھے بچپن سے گانے کا شوق تھا، 6 برس کی عمر میں گنگنانے سے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کی کبھی مخالفت نہیں کی، حکومت ہمارے ساتھ افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے شیڈول بنالے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ افغان مہاجرین خود جارہے ہیں، لیکن ابھی راستے بند ہیں، افغان مہاجرین اپنی جائیداد فروخت کر رہے ہیں۔ نواز شریف کی پارٹی کو اقتدار میں لانے والوں کا بھی احتساب کیا جائے: شوکت یوسفزئی انہوں نے کہا کہ سرحد پر تین چار دن لوگ بھوکے پیاسے پڑے رہتے ہیں، اس سے غلط پیغام جاتا ہے۔ شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کہاں سے آپریٹ ہورہا ہے...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر ڈاکٹر سارہ گل کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور لائسنس کے عدم اجرا سے متعلق درخواست فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر ڈاکٹر سارہ گل کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور لائسنس کے عدم اجرا سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے وکیل درخواستگزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ عدالت کیوں آئے؟ پہلے پی ایم ڈی سی کو لکھتے۔ درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ پی ایم ڈی سی کو درخواست دے رکھی ہے مگر کوئی جواب نہیں مل رہا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ خاص...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن سے وٹکوف اور کشنر کی ملاقات اچھی رہی، پیوٹن جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں صحافوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ملاقات کا کیا نتیجہ نکلتا ہے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دنیا میں 8 جنگیں رکوائیں، پانچ جنگیں ٹیرف کے ذریعے رکوائیں۔ واضح رہے کہ روس یوکرین امن مذاکرات کے لیے ٹرمپ کے معاونین آج میامی میں یوکرینی مذاکرات کار سے ملاقات کریں گے۔
    نیلم ویلی کے گھنے جنگلات اس وقت شدید آگ کی لپیٹ میں ہیں اور شعلوں نے متعدد پہاڑی ڈھلوانوں کو اپنی گرفت میں لیا ہوا ہے۔ جنگل میں بھڑکتی ہوئی یہ آگ قیمتی درختوں کے ساتھ ساتھ ان نایاب جڑی بوٹیوں کو بھی جلا رہی ہے جو اس خطے کی پہچان ہیں۔ خشک پتوں، گھاس اور پہاڑی ڈھلوانوں پر جمی سوکھی تہہ نے آگ کو مزید تیز کر دیا ہے۔ آگ نہ صرف پودوں اور درختوں کو نقصان پہنچا رہی ہے بلکہ جنگل میں بسنے والی جنگلی حیات کو بھی شدید متاثر کر رہی ہے۔ پرندوں کے گھونسلے جل کر تباہ ہو رہے ہیں۔ پہاڑی جانور اپنے ٹھکانے چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہیں اور کئی نایاب اقسام کی جڑی...
    روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا اس ہفتے بھارت کا دورہ نئی دہلی کی سفارت کاری کا ایک اہم موڑ بنتا جا رہا ہے، کیونکہ دونوں ممالک تبدیل ہوتے عالمی ماحول اور مغربی دباؤ کے بڑھنے کے تناظر میں دفاعی اور توانائی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش میں ہیں۔ پیوٹن جمعرات کو 23ویں بھارت روس سالانہ سربراہ اجلاس کے لیے نئی دہلی پہنچیں گے۔ یہ ان کا 2021 کے بعد اور یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد پہلا دورہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: روسی تیل کے معاملے پر واشنگٹن اور دہلی کے درمیان ابہام برقرار تجزیہ کاروں کے مطابق یہ 2 روزہ دورہ بھارت کی اس کوشش کا امتحان ہے کہ وہ ماسکو کے ساتھ اپنی دیرینہ شراکت داری...
    لاہور(ویب ڈیسک) 2 وکلاء کے بہیمانہ قتل کے بعد پنجاب بار کونسل کی اپیل پر آج وکلاء کی مکمل ہڑتال ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج چوتھے روز بھی مکمل ہڑتال کے باعث مقدمات کی سماعت کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہے۔ صدر بار نے کہا ہے کہ وکلاء بطور احتجاج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے، آج ہم ارجنٹ کیسز بھی نہیں ہونے دیں گے۔ سیکرٹری بار نے بتایا کہ وکلاء کے کچہری احاطہ میں داخلہ پر بھی پابندی لگا دی گئی، وہاڑی میں سی ٹی ڈی نے دشمنی میں وکیل ذیشان کو شہید کیا جبکہ جھنگ میں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار مہر منیر کو قتل کیا گیا۔ صدر بار کا کہنا تھا کہ دونوں وکلاء کے...
    لاہور: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کیے جانے والے بھاری جرمانوں پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے اہم ریمارکس دیے ہیں۔ موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترامیم کے خلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے کی، جس میں عدالت نے ریمارکس دیے کہ حکومت نے قانون بنا دیا ہے، اس پر عمل کریں۔ یہاں پر آپ قانون پر عملدرآمد کے بجائے قانون ختم کرانے آ گئے ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے دوران سماعت کہا کہ پولیس نے بتایا کہ 5 ہزار کم عمر ڈرائیور  ون وے خلاف ورزی سے حادثات میں زخمی اور فوت ہوئے ہیں۔ جرمانہ زیادہ اس لیے رکھا گیا کہ لوگ خلاف ورزی نہ کریں۔ قانون...
    واشنگٹن(ویب ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ اوروینزویلا کے درمیان مذاکرات جاری رہے۔ امریکا انتظامیہ نے وینزویلین صدر کو اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا، اقتدار چھوڑنے کے بدلے کسی امیر عرب ملک منتقلی کی پیش کش کر دی۔ نکولس مادورو نے اقتدار چھوڑنے سے صاف انکار کر دیا، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کہتے ہیں مادورو حکومت کو جائز نہیں کہا جاسکتا۔ واضح رہے کہ وینزویلا نے امن کیلئے امریکی غلامی قبول کرنے سے انکار کر دیا تا، انہوں نے گزشتہ روز اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وینزویلا امن کے لئے امریکی غلامی کو قبول نہیں کرے گا، انہوں نے کہا کہ ہم خودمختاری، برابری اور آزادی کے ساتھ امن چاہتے ہیں،ہم امن کے لئے غلامی یا امریکی نوآبادی نہیں...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک) انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) نے بدھ کے روز بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی گرفتار چیف آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو بغاوت اور دیگر الزامات کے مقدمے سے بری کر دیا۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ مقدمہ کراچی میں اُن پر سکیورٹی اداروں پر الزامات لگا کر عوام کو اکسانے کے الزام میں درج کیا گیا تھا۔ تاہم موجودہ مقدمے میں بریت کے باوجود، بی وائی سی کی رہنما (جو اس وقت کوئٹہ کی جیل میں قید ہیں) ان کے خلاف متعدد دیگر مقدمات زیرِ التوا ہونے کی وجہ سے بدستور حراست میں رہیں گی۔ اے ٹی سی نمبر 5 نے مشاہدہ کیا کہ مدعی نے ایف آئی...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کی جانب سے کی جانے والی موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترامیم کے خلاف درخواست کو مسترد کردیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترامیم کے خلاف آصف شاکر ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس دوران درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ پولیس کم عمر بچوں پر ایف آئی آرز درج کررہی ہے اور پھر قانون سازی کرکے بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں، شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دینے کی بجائے جرمانہ اور ایف آئی آر کرنا درست نہیں۔ آج 2025 کا آخری سپر مون! پاکستان میں کس وقت دیکھا جاسکے گا؟ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ...
    2 وکلا کے بیہمانہ قتل کے بعد پنجاب بار کونسل کی اپیل پر آج وکلاء کی مکمل ہڑتال ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج چوتھے روز بھی مکمل ہڑتال سے مقدمات کی سماعت نظام مکمل درھم برھم ہے۔ صدر بار نے کہا کہ وکلاء بطور احتجاج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔ آج ہم ارجنٹ کیسز بھی نہیں ہونے دیں گے۔ سیکرٹری بار نے بتایا کہ وکلاء کے کچہری احاطہ میں داخلہ پر بھی پابندی لگا دی گئی۔ وہاڑی میں سی ٹی ڈی نے دشمنی میں وکیل زیشان کو شہید کیا۔ جھنگ میں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار مہر منیر کو قتل کیا گیا۔ صدر بار کا کہنا تھا کہ دونوں وکلاء کے قاتل پکڑے جائیں، وکلاء پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار دھرمیندر جو حال ہی میں انتقال کر گئے ہیں اپنی عالمی شہرت کے باوجود پنجاب کی مٹی اور اپنے آبائی گاؤں ڈانگوں (ضلع لدھیانہ) سے گہرا رشتہ رکھتے تھے۔ بالی ووڈ کی مصروفیات اکثر انہیں وہاں جانے سے روکتی تھیں لیکن جب بھی ممکن ہوتا وہ اپنے گھر کا رخ ضرور کرتے تھے۔ اگرچہ دھرمیندر کئی دہائیاں پہلے ڈانگوں چھوڑ کر چلے گئے تھے، پہلے اپنے والد کی ملازمت کے تبادلوں کی وجہ سے اور بعد میں فلموں کے سلسلے میں۔ مگر ان کا خاندان اب بھی گاؤں میں موجود تھا جو زمین کی دیکھ بھال کرتا رہا۔ یہ بھی پڑھیں: دھرمندر کی وفات کے بعد سنی دیول اور بوبی دیول کروڑوں کی وراثتی زمین سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹیکنالوجی نے دنیا کو جتنی سہولتیں دی ہیں، اتنے ہی نئے خدشات بھی پیدا کیے ہیں، خاص طور پر تب جب بات کم عمر بچوں کی ہو۔تازہ ترین عالمی تحقیق نے والدین کے اس بڑھتے ہوئے رجحان پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جس کے تحت وہ اپنے بچوں کو بہت کم عمری ہی میں اسمارٹ فون مہیا کر دیتے ہیں۔ماہرین کے مطابق پری ٹین یعنی 9 سے 12 برس کی عمر وہ نازک مرحلہ ہے جب بچے کی عادات، ذہنی نشونما اور جسمانی ارتقا تیزی سے تشکیل پارہے ہوتے ہیں، ایسے میں اسمارٹ فون کی مسلسل موجودگی ان کے ذہن اور جسم دونوں پر سنگین اثرات ڈال سکتی ہے۔تحقیق میں واضح کیا گیا ہے کہ اسمارٹ...
    امریکا نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی اہم تنصیبات پر ایران سے منسلک ریاستی سرپرستی میں کیے جانے والے سائبر حملوں میں ملوث افراد کی معلومات فراہم کرنے والوں کو 1 کروڑ ڈالر (10 ملین) تک کا انعام دے گا۔ یہ انعام امریکی محکمۂ خارجہ کے ریوارڈز فار جسٹس پروگرام کے تحت رکھا گیا ہے۔ انعام اس شخص یا گروہ پر لاگو ہوتا ہے جو کسی غیر ملکی حکومت کی ہدایات یا اس کے زیرِ اثر رہ کر کمپیوٹر فراڈ اینڈ ابیوز ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امریکی اہم تنصیبات کے خلاف بدنیتی پر مبنی سائبر سرگرمیوں میں شریک ہو۔ مزید پڑھیں: چین کا امریکا پر قومی ٹائم سروس سینٹر پر سائبر حملوں کا الزام امریکی حکام کے مطابق...
    غذائیت سے بھرپور کھانے نہ صرف ہمارے جسمانی نظام کو مضبوط بناتے ہیں بلکہ ذہنی کارکردگی، توانائی اور روزمرہ کی سرگرمیوں میں بھی حیران کن بہتری لاتے ہیں۔ پاکستان میں فاسٹ فوڈ کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے جب کہ ڈاکٹرز اس بات پر زور دیتے ہیں کہ متوازن، قدرتی اور غذائیت سے بھرپور کھانوں کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ جدید تحقیق کے مطابق ہمارے جسم کے 70 فیصد مسائل غذائی بے ترتیبی سے جنم لیتے ہیں اور چند آسان تبدیلیاں زندگی کو نمایاں طور پر بہتر بنا سکتی ہیں۔ غذائیت سے بھرپور کھانوں کا بنیادی حصہ پروٹین ہے، جو جسم کے پٹھوں، ہڈیوں اور مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا...
    پاکستان میں سردیوں کا موسم ہر سال فیشن کے اعتبار سے خاص دلچسپی کا حامل ہوتا ہے۔  اس سال نہ صرف گرم اور آرام دہ ملبوسات بلکہ اسٹائل اور روایت کا حسین امتزاج بھی سرِ فہرست ہے۔ 1۔ کھدر فیشن ایکسپرٹس کے مطابق  کھدر اب بھی سردیوں کا سب سے مقبول اور قابلِ اعتماد فیبرک ہے۔ اس کی موٹی بُنائی نہ صرف گرمی فراہم کرتی ہے بلکہ اسے ڈیزائنرز نے جدید پرنٹس، کڑھائی اور ڈیجیٹل آرٹ کے ساتھ پیش کرنا شروع کر دیا ہے۔ کھدر کے سوٹ اور لانگ شرٹس کو اسٹائل کرنے کے لیے عام طور پر دھنک یا ملٹی کلرز استعمال کیے جاتے ہیں، جو سرد موسم میں کلاسیکل اور آرام دہ تاثر دیتے ہیں۔ 2۔ ویلویٹ...
    امریکی فوج نے مشرقِ وسطیٰ میں یکطرفہ حملہ آور ڈرونز کی تعیناتی کے لیے ایک نئی ٹاسک فورس قائم کرکے فعال کر دی ہے۔ امریکی سینٹرل کمیڈ (سینٹ کام) نے بدھ کے روز اس اقدام کا باضابطہ اعلان کیا۔ یہ نئی فورس ٹاسک فورس اسکورپین اسٹرائیک (TFSS) امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیٹھ کی اس ہدایت کے بعد تشکیل دی گئی ہے جس میں خطے میں سرگرم امریکی افواج کے لیے کم لاگت اور زیادہ مؤثر ڈرون صلاحیتیں فوری طور پر فراہم کرنے پر زور دیا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: امریکا: افغانستان سمیت 19 غیر یورپی ممالک کے شہریوں کی امیگریشن درخواستیں معطل یہ قدم اس پس منظر میں بھی اٹھایا گیا ہے کہ خطے میں ایران نواز گروہوں کی جانب سے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی نااہلی کی پیشگوئی کردی۔  نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی نااہلی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ سہیل آفریدی جلد نااہل ہوجائیں گے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ  پی ٹی آئی نے سیاست میں مزید گند کرنا ہے تو  پھر گورنر راج کے لیے تیار  رہے۔ انہوں نے کہا کہ فہرستیں تیار ہیں، ملک سے باہر بیٹھ کر باتیں کرنے والوں کو بھی پتا چل جائے گا کہ ان کے خلاف کیا ہونے والا ہے۔ متحدہ عرب امارات کا 54 واں عید الا تحاد اور پاکستان پیپلز پارٹی کا 58واں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فلکیاتی دنیا میں ایک حیران کن پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ناسا کی جدید ترین جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے دو بونی کہکشاؤں کا ایسا نادر مشاہدہ کیا جو کششِ ثقل کی باہمی قوت کے باعث ایک دوسرے کے گرد گھومتی اور رقص کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔یہ غیر معمولی منظر زمین سے تقریباً 2 کروڑ 40 لاکھ نوری سال کے فاصلے پر موجود کان ویناٹیسی نامی جھرمٹ میں دیکھا گیا، جہاں NGC 4490 اور NGC 4485 نامی دو ڈوارف گیلکسیوں کا جوڑا ایک دوسرے کی جانب کھنچاؤ کی کیفیت میں ہے۔ماہرین کے مطابق ملکی وے کی ہمجولی کہکشاؤں کے علاوہ یہ نظام ہماری کہکشاں کے قریب ترین ٹکراتا ہوا معروف ڈوارف-ڈوارف سسٹم ہے، جہاں نہ صرف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کی لعنتی سڑکوں اور غلیظ گلیوں میں جہاں حکمرانوں کا کمینہ پن شہر کی فضا کو روتا بلکتا اور زہر آلود کرتا رہتا ہے وہاں نیپا چورنگی پر ایک تین سالہ بچہ ابراہیم مرگیا۔ طبعی موت نہیں کھلے مین ہول میں گرکر۔ ایک ایسے شہر میں جسے حرام خور اور کرپٹ بیوروکریسی نے کھلے زخم کی صورت دے دی ہے یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس شہر ناپرساں میں زندہ لوگوں کی موجودگی کا ثبوت ان کی ایسی ہی اموات سے ملتا ہے جو سانحہ نہیں، حادثہ نہیں قتل کے، خون خاک نشیناں کے، زمرے میں آتی ہیں۔ مٹی تھی، سو مٹی میں جاملی لیکن اس ماں کا کیا کیجیے جس کا پورا جیون، سارے خواب چیخ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اے ابن آدم برسوں سے کراچی کے عوام پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں ہر ماہ اربوں کے بل وصول کرنے والا محکمہ واٹر کارپوریشن کراچی کے پانی کو فروخت کررہا ہے ایک زمانہ تھا کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر پانی فراہم ہوتا تھا ہم مارٹن کوارٹرز میں رہتے تھے ہر سرکاری کوارٹر میں پانی کا کنکشن ہوتا تھا پانی آنے کا ایک وقت مقرر تھا اُس وقت میں 3 سے 4 گھنٹے تک روزانہ پانی آتا تھا کوئی موٹر یا پمپ کی ضرورت پیش نہیں آتی تھی۔ کوارٹروں کے پیچھے کچی آبادی تھی جب ہمارے گھر کا پانی بھرجاتا تو ابا جان کچی آبادی کے لوگوں کے لیے پانی کا پائپ لگا دیتے لوگ اپنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">24 نومبر 2025ء کو پشاور میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (FC) کے ہیڈکوارٹرز پر حملہ ہوا۔ کم از کم تین اہلکار شہید، پانچ زخمی۔ ذمے داری قبول کرنے والا گروپ جماعت الاحرار تھا، جسے فوراً تحریک طالبان پاکستان سے ’’منسلک‘‘ قرار دے دیا گیا۔ یہ وہی پرانا نسخہ ٔ کیمیا ہے جو کاونٹر ٹیررزم کے نام سے مشہور ہے: جس تنظیم کے خلاف کارروائی کرنی ہو، اسی طرز کا ایک نیا گروپ ایجنسیاں کھڑا کرتی ہیں، اس کے ہاتھوں دہشت گردی کروائی جاتی ہے، عام شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے تاکہ اصل تنظیم کے خلاف رائے عامہ ہموار ہو جائے۔ بھارتی پنجاب میں خالصتان تحریک اور مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد کو کچلنے کے لیے بھی یہی حربہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیپا چورنگی۔ ایک کھلا گٹر۔ تین سالہ معصوم ابراہیم۔ اور پھر ایک ایسی موت جو صرف ایک خاندان کا غم نہیں رہی، یہ پورے شہر کے اجتماعی شعور پر ہتھوڑا بن کر گری۔ یہ حادثہ نہیں تھا، یہ قتل تھا۔ اور اس قتل کا مجرم کوئی ایک فرد نہیں، بلکہ وہ پورا سیاسی، بلدیاتی اور انتظامی نظام ہے جو گزشتہ دو دہائیوں سے کراچی پر قابض ہے۔ وہ نظام جس نے اس شہر کو کھنڈر، قبرستان اور تجربہ گاہ بنائے رکھا۔ وہ نظام جس نے تین سالہ ابراہیم کی جان نہیں لی بلکہ کراچی کے مستقبل کا گلا گھونٹ دیا۔یہ موت اچانک نہیں ہوئی یہ نظام کا منطقی انجام تھا۔ روزانہ کوئی نہ کوئی بچہ، نوجوان یا بزرگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اس وقت وفاقی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک بڑا ٹکراؤ خیبر پختون خوا حکومت کے ساتھ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ بقول وفاقی حکومت خیبر پختون خوا حکومت اور دہشت گردوں کے درمیان باہمی گٹھ جوڑ ریاست کی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکا ہے اور اگر کے پی کے کی صوبائی حکومت نے دہشت گردوں کی سرپرستی سے خود کو علٰیحدہ نہ کیا تو صوبے میں گورنر راج لگانے کا آپشن موجود ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا اٹھارویں ترمیم کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت کے پاس کسی بھی صوبے میں گورنر راج لگانے کا آئینی اور قانونی اختیار ہے؟ بہت سے قانونی ماہرین کے بقول وفاقی حکومت کسی صوبے میں زبردستی گورنر راج نہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گزشتہ کئی ہفتوں سے بہت زورو شور سے ایک بحث چل رہی تھی کہ نیویارک میں مئیر کے الیکشن میں زہران ممدانی کی کامیابی سے کیا اثرات ہوں گے؟ اس وقت بار بار یہ تاثر دیا جارہا تھا کہ گویا ممدانی کی کامیابی عالم اسلام کی کامیابی ہے، اور جب ایسی باتیں ہوتی ہیں تو سادہ لوح عوام یہ سمجھنے لگتے ہیں کہ ممدانی کوئی اسلامی تحریک کے رہنما ہیں، وہ کوئی انقلاب لا رہے ہیں، اس دوران کئی مرتبہ قلم لکھنے کو بے چین ہوا لیکن ہم نے اس اونٹ کے کسی کروٹ بیٹھنے کا انتظار کیا اور جب یہ حلف برداری کے بعد بیٹھنا شروع ہوا اور ٹرمپ اور ممدانی کی ملاقات کے بعد یہ مکمل...
    پاکستان تحریکِ انصاف پنجاب اسمبلی میں حزبِ اختلاف کے طور پر اپنا کردار مؤثر طریقے سے ادا نہیں کر پا رہی، جس کی وجہ سے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کوعملی طور پر کوئی سنجیدہ چیلنج درپیش نہیں ہے۔ نہ ایوان میں ٹف ٹائم مل رہا ہے اور نہ ہی سڑکوں پر احتجاجی تحریک نظر آ رہی ہے، حالیہ ضمنی انتخابات میں بھی پی ٹی آئی کو واضح شکست ہوئی ہے۔ تجزیہ کاروں کے خیال میں اس وقت وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو کمزور اپوزیشن کا سامنا ہے، اپوزیشن کو پنجاب میں دبایا گیا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی تو اپوزیشن کو نااہل کروانے کے لیے ریفرنس الیکشن کمیشن لے گئے تھے، بانی چیئرمین عمران خان کی پالیسیوں کی وجہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہے زندہ فقط وحدتِ افکار سے ملّت وحدت ہو فنا جس سے وہ الہام بھی الحادوحدت کی حفاظت نہیں بے قْوّتِ بازو آتی نہیں کچھ کام یہاں عقلِ خدا داد علامہ محمد اقبال سیف اللہ
    کراچی (سٹاف رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلام آباد چاہتا ہے کہ تعلیم اور بہبود آبادی کے حقوق اپنے پاس رکھے، یہ اقدام غلط ہو گا۔ سندھ کا حق چھیننے پر ردعمل آئے گا۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایس آئی یو ٹی اس شہر کا لینڈ مارک ہے۔ یہاں علاج مفت ہو گا یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ اٹھارویں ترمیم سے پہلے اور اس کے بعد این آئی سی وی ڈی کا فرق دیکھیں۔ این آئی سی وی ڈی دنیا بھر میں امراض قلب کے مفت علاج کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے۔ گمبٹ میں بھی اس ہسپتال کی سہولیات دی ہیں۔ مجھے سب...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دنیا میں سلگتے تنازعات عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں، مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ خطرناک ثابت ہو سکتی تھی، تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری کے حامی ہیں۔ اسرائیل نے فلسطین وغزہ میں انسانیت کا قتل عام کیا۔ دیرینہ مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے سے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کواسلام آباد میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا موسمیاتی تبدیلی اس وقت بہت بڑا چیلنج ہے، جنوبی ایشیا کو غربت، ناخواندگی، ناگہانی آفات سمیت دیگر چیلنجز درپیش ہیں، عالمی معاشی منظر نامہ تبدیل ہو رہا...
    پشاور+لاہور+ بنوں +اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+نامہ نگار+خبر نگار خصوصی+نمائندہ خصوصی) ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر بم حملے کے نتیجے میں 3 اہل کار شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پنیالہ میں پولیس موبائل پر بم دھماکا ہوا ہے، جس میں 3 پولیس اہل کار شہید ہو گئے ہیں، جن میں اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور ڈرائیور سخی جان شامل ہیں جب کہ دھماکے میں کانسٹیبل آزاد شاہ محفوظ رہے۔ دوسری جانب جنوبی وزیرستان اپر میں پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ تیارزہ کی حدود توروام مارکیٹ کے مقام پر پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، جس سے ایک اہل...
     لاہور  (خبرنگار) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مس جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد سپیشل سینٹرل کورٹ کے جج محمد عارف خان نیازی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ جج محمد عارف خان نیاز ی چوہدری پرویز الٰہی سمیت دیگران کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کر رہے تھے۔
    خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا خطرہ موجود ہے، سلمان اکرم راجا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا خطرہ موجود ہے۔نجی ٹی وی چینل میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ جو فیصلے اس نظام میں کئے گئے وہ دھونس پر مبنی ہے۔ عمران خان سے ملاقات نہ کروانے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اگر آج بانی تحریک انصاف سے ملاقات نہیں کروائی جاتی تو یہ خلافِ آئین ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے...
    کراچی کے پورٹ گرینڈ میں سندھ کرافٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جو سندھ کلچر فیسٹیول کا ایک حصہ ہے یہ فیسٹیول محکمہ ثقافت، حکومتِ سندھ کے زیرِ اہتمام منعقد کیا جاتا ہے اور یہ سندھ کے بھرپور ثقافتی ورثے اور روایتی دستکاریوں کو اجاگر کرنے کا ایک شاندار موقع فراہم کرتا ہے۔ مزید پڑھیں: الحمرا صوفی فیسٹیول: صوفیانہ عظمتوں کی آواز فیسٹیول میں 100 سے زائد اسٹالز لگائے جاتے ہیں جن میں سندھ کی مختلف روایتی دستکاریاں نمائش کے لیے رکھی جاتی ہیں، خاص طور پر خواتین کاریگروں کی بنائی ہوئی چیزیں۔ اس فیسٹیول میں کڑھائی کا کام اور موتیوں کا کام، چرمی کام، لاک کا فن، مٹی کے برتن، حیدرآبادی چوڑیاں اور پیتل کا سامان حاضرین کی داد وصول...