2025-12-04@12:39:27 GMT
تلاش کی گنتی: 69509
«سرزمین کو»:
پاکستان اور کرغزستان نے کہا ہے کہ افغان طالبان حکومت کو بین الاقوامی برادری سے کئے گئے وعدے پورے کرنے چاہئیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف اور جمہوریہ کرغزستان کے صدر عزت ماب جناب صادر ژاپاروف کی وزیراعظم ہاوس میں وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی۔دو طرفہ مذاکرات میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف، سمیت دیگر اہم وفاقی وزراء اور سینئر سرکاری حکام نے شرکت کی۔وزیراعظم نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان جمہوریہ کرغزستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو نہایت اہمیت کی نظر سے دیکھتا ہے۔ وزیراعظم نے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ روابط کے فروغ کے لیے پاکستان کی ”ویژن سینٹرل ایشیا” پالیسی کے تحت اپنے...
کراچی (نیوزڈیسک) صوبائی وزیر برائے جامعات و بورڈز اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی کو دو لخت نہیں کیا جا رہا بلکہ آئی سی سی بی ایس کو اسناد تقویض کرنے والا ادارہ بنانے کی تجویز ہے جو حتمی نہیں ہے۔ آج کراچی کے مقامی ہوٹل میں انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آئی سی سی بی ایس کے معاملے میں جامعہ کراچی کے اساتذہ، ملازمین، ڈونرز اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا، اسی لیے اس کا بل چارٹر انسپیکشن کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے تاکہ سب کو اعتماد میں لے کر ادارے کو مضبوط اور مستحکم کیا جائے۔ اجلاس سے آئی بی...
بغداد(ویب ڈیسک) عراق نے لبنانی تنظیم حزب اللّٰہ اور یمن کی حوثی جماعت انصاراللّٰہ کو دہشتگرد قرار دے دیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ، یمنی حوثیوں کے فنڈز منجمد کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ عراقی فیڈرل کورٹ کی جانب سے جاری سرکاری گزٹ کے ذریعے کیا گیا۔ شام کے صدر احمد الشرع سمیت 24 شخصیات، جماعتوں، اداروں پر پابندی اور اثاثے منجمد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
سٹی 42 : بلوچستان حکومت کی جانب سے مسیحی ملازمین اور پنشنرز کیلئے دسمبر کی تنخواہیں اور پنشن معمول سے قبل جاری کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ بلوچستان حکومت نے صوبے بھر کے مسیحی ملازمین اور پنشنرز کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے دسمبر 2025 کی تنخواہیں اور پنشن پیشگی جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے تاکہ وہ 25 دسمبر کو آنے والے کرسمس کے تہوار کی تیاری باآسانی کر سکیں۔ اس حوالے سے جاری کردہ سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ تنخواہیں اور پنشن جو معمول کے مطابق یکم جنوری 2026 کو جاری ہونی تھیں، اب 22 دسمبر 2025 کو ادا کی جائیں گی۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر...
سٹی42: پاکستان نے سنگین جرائم میں ملوث بدنام عادی مجرموں کو انگلینڈ سے طلب کر لیا۔ مصدقہ خبر آئی ہے کہ پاکستان نے انگلینڈ میں چھپے ہوئے سنگین نوعیت کے جرام میں ملوث پاکستانی افراد عادل راجہ اور شہزاد اکبر کو پاکستان کے حوالے کرنے کے لئے انگلینڈ کو رسمی مراسلہ بھیج دیا ہے۔ ان دونوں پاکستانیوں پر پاکستان میں ریاست کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث ہونے اور کرپشن کے مقدمات ہیں۔ اسلام آباد میں وزارت داخلہ کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ حکومت پاکستان نے انگلینڈ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی درخواست کردی ہے۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک آج ہی وزیر داخلہ...
سٹی 42: وفاقی حکومت نے حج آپریشن کے دوران سعودی ویزاکے عمل کا آغاز کردیا ۔ سعودی حکومت کی ہدایات کے برعکس دستاویزات پر عازمین حج سے رابطہ کرنیکا فیصلہ کیا گیا ۔متعلقہ بینک کی جانب سے عازمین حج سے رابطہ کر کے دستاویزات دوبارہ لی جائیں گی۔عازمین حج سے تصاویر،پاسپورٹ کے پہلے صفحے کی تصویر مانگی جائے گی۔سعودی ویزاپالیسی کے مطابق میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی مانگا جائےگا۔سفید بیک گراؤنڈ کی تصاویر،پاسپورٹ پر تصویر والے صفحے کی کاپی دینا ہو گی۔عازمین حج کو 12دسمبر تک متعلقہ بینک میں دستاویزات جمع کروانے کی ہدایت کردی گئی سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے پہنچے، تاہم پولیس نے انہیں جیل میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ جیل کے قریب داہگل چیک پوسٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ این ایف سی اجلاس سے سیدھا یہاں آئے ہیں اور اجلاس میں خیبر پختونخوا کے مؤقف کو بھرپور طریقے سے پیش کیا۔ سہیل آفریدی کے مطابق اجلاس میں انہوں نے واضح کیاکہ 25ویں آئینی ترمیم کے بعد قبائلی علاقوں کو ضم تو کردیا گیا، مگر ان اضلاع کا مالی حصہ آج تک خیبر پختونخوا کو نہیں دیا گیا، جو آئین کے خلاف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میٹنگ میں یہ طے پایا...
باقی تینوں صوبوں کو ان کا حق دیا جارہا ہے ہمیں نہیں دیا جا رہا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی—فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے، انہیں پولیس نے جیل جانے سے روک دیا۔اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ این ایف سی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کیے بغیر یہاں پہنچا ہوں، این ایف سی اجلاس میں کے پی کا مقدمہ سامنے رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں بتایا 25ویں آئینی ترمیم کے مطابق قبائلی اضلاع کو ضم کیا گیا، قبائلی اضلاع کو ضم تو کیا گیا لیکن ان کا شیئر ہمیں نہیں ملا۔ بانی...
فائل فوٹو اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے پر انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف گستاخی کے مقدمے میں حکمِ امتناع برقرار رکھا ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ عدالت اسلامی نظریاتی کونسل کے اختیارات کو معطل نہیں کر رہی، اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے پر حکمِ امتناع برقرار رہے گا۔جسٹس کیانی نے اٹارنی جنرل کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اہم معاملہ ہے اور ریاست کا موقف پیش کیا جائے تاکہ عدالت ریاست کی اس متعلقہ تشریح دیکھ سکے۔ لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ میں انجینئر محمد علی مرزا کی درخواستِ ضمانت منظورعدالت نے انجینیر محمد علی مرزا کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کروانے...
فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سمیت سب کو پتہ ہے کہ میرے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے ہیں۔ جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’پی ٹی آئی کے بھی اسٹیبلشمنٹ سے رابطے تھے۔ اگر اب کسی سبب اختلاف آگیا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہماری ان سے کُٹی ہوچکی ہے۔‘انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے رابطے استوار کیے بغیر اس ملک میں سیاست نہیں کی جا سکتی۔ میرا خیال ہے اس وقت سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان رابطے ہونے چاہئیں۔
پچیس سال بعد پنجاب حکومت نے بسنت اور پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی ہے۔ اعلان سنتے ہی لاہور کی فضا جیسے ایک پرانی یاد سے بھرگئی، گلیوں میں شور، چھتوں پر رنگ اور بہار کے استقبال کا وہ مخصوص جوش۔ مگر اس خوشی کے ساتھ ایک تلخ حقیقت بھی جڑی ہوئی ہے... وہ سب حادثات، زخمی بچے، کٹے گلے، اور بے شمار جانیں، جن کی وجہ سے یہ کھیل پابندی تک جا پہنچا تھا۔ حکومت نے اس بار بڑے دعوے کیے ہیں۔ ’’صرف سوتی ڈور‘‘ چلے گی، ہر پتنگ اور ڈور پر کیو آر کوڈ ہوگا، دکاندار سے لے کر بنانے والے تک سب کی رجسٹریشن لازمی۔ دھاتی یا کیمیکل ڈور بنانے اور بیچنے والوں کے لیے تین...
واقعے پر اب تک ایس ایس پی ایسٹ اور ڈی ایس پی سمیت 8 افسران معطل کیے جا چکے ہیں، رپورٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نیپا واقعے پر ڈی ایس پی نیوٹائون معین کمانڈو کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا اور ان کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، اب تک واقعے پر ایس ایس پی ایسٹ اور ڈی ایس پی سمیت 8 افسران معطل کیے جا چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک کھلے مین ہولز نے کئی محاذ کھول دیے، نیپا واقعے پر ہر ذمہ دار ایک دوسرے کو قصوروار ٹھہرا رہا ہے۔ واقعے پر ایک اور معطلی سامنے آئی ، ڈی ایس پی نیو ٹائون معین کمانڈو کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیاہے۔ اس...
داہگل (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے، انہیں پولیس نے جیل جانے سے روک دیا۔ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ این ایف سی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کیے بغیر یہاں پہنچا ہوں، این ایف سی اجلاس میں کے پی کا مقدمہ سامنے رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں بتایا 25ویں آئینی ترمیم کے مطابق قبائلی اضلاع کو ضم کیا گیا، قبائلی اضلاع کو ضم تو کیا گیا لیکن ان کا شیئر ہمیں نہیں ملا۔ بانی سے آج کون ملاقات کرے گا؟ پی ٹی آئی نے فہرست جیل حکام کو بھیج...
کراچی: اسٹیل ٹاؤن گھگھر پھاٹک کے قریب واقع مدرسے کے طالبعلم کو مبینہ طور پر کچے کے ڈاکوؤں نے اغواء کرلیا، مدرسہ انتظامیہ کی جانب سے ایس ایس پی ملیر آفس میں درخواست دائر کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن تھانے کے علاقے گھگھر پھاٹک کے قریب واقع مدرسے کے طالبعلم کو مبینہ طور پر کچے کے ڈاکوؤں نے اغواء کرلیا، مدرسہ انتظامیہ کی جانب سے ایس ایس پی ملیر آفس میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار مفتی سید عبدالحق شاہ کے مطابق طالبعلم سلیم خان 20نومبر کی صبح چھٹی لیکر اہلخانہ سے ملاقات کے لیے گاؤں گیا، 25 نومبر کو ایک نامعلوم واٹس ایپ نمبر سے سلیم خان کی آڈیو کال موصول ہوئی...
--فائل فوٹو خیبر پختونخوا کے عوام نے غیرقانونی افغانیوں کے حوالے سے وفاقی حکومت کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جتنے بھی غیرقانونی مہاجرین ہیں انہیں ان کے ملک واپس بھیجنا چاہیے۔خیبر پختونخوا کے عوام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے افغان مہاجرین کو نکالنے کا اچھا فیصلہ کیا ہے، واپس جانے والے افغان مہاجرین کو کیمپوں میں رکھا جارہا ہے اور سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کی کبھی مخالفت نہیں کی، شوکت یوسفزئیشوکت یوسفزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کہاں سے آپریٹ ہورہا ہے اس بارے میں علم نہیں ہے۔ شہریوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا افغان شہریوں کی واپسی سے متعلق فیصلہ...
راولپنڈی پولیس کی انسپکٹر ارم خانم نے بھارتی حریف کو شکست دے کر بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ارم خانم نے سری لنکا میں ہونے والی ورلڈ پاور لفٹنگ چمپئن شپ 2025 میں 2 گولڈ میڈلز حاصل کیے۔ انسپکٹر ارم خانم نے پاور لفٹنگ میں اوّل پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اس کے علاوہ ڈیڈ لفٹ کے مقابلوں میں بھی اوّل پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ انسپکٹر ارم خانم کی سی پی او آفس آمد پر راولپنڈی پولیس کی طرف سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے انسپکٹر ارم خانم کی حوصلہ افزائی کی اور شاباش دیتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر ارم پنجاب پولیس...
اسلام آباد: پاکستان اور کرغزستان نے کہا ہے کہ افغان حکومت عالمی برادری سے کیے وعدے پورے اور پاکستان کے سیکیورٹی خدشات دور کرے، دونوں ممالک کے درمیان توانائی، معدنیات، تجارت، تعلیم، قانون و انصاف، ثقافت اور سیاحت پر 15 ایم او یوز سائن ہوئے جب کہ تجارت کا حجم 200 ملین امریکی ڈالر تک لانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف کی وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی۔ دو طرفہ مذاکرات میں وزیراعظم کی معاونت ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف، سمیت دیگر اہم وفاقی وزراء اور سینئر سرکاری حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے اس امر پر زور...
پریڈکشن مارکیٹ پلیٹ فارم کالشی کی 29 سالہ برازیلی نژاد شریک بانی لوآنا لوپس لارا دنیا کی سب سے کم عمر ارب پتی بن گئی ہیں۔ ان کے اسٹارٹ اپ کی قدر 11 ارب ڈالر تک پہنچنے کے بعد اُن کی دولت کا تخمینہ تقریباً 1.3 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ انہوں نے یہ اعزاز اسکیل اے آئی کی لوسی گؤ سے کو پیچھے چھوڑ کراپنے نام کیا ہے، جنہوں نے حال ہی میں ٹیلر سوئفٹ کو پیچھے چھوڑا تھا۔ لوآنا لوپس لارا کون ہیں؟ برازیل میں پیدا ہونے والی لوآنا لارا آسٹریا میں ایک پیشہ ور بیلرینا رہ چکی ہیں۔ رقص کے ساتھ ساتھ وہ تعلیم میں بھی نمایاں رہیں اورقومی اولمپیاڈ میں متعدد میڈلز جیتے۔ بعدازاں انہوں نے...
اس موقع پر کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان کی دعوت پر وزیراعظم شہبازشریف کا مشکور ہوں، بھرپور مہمان نوازی اور شانداراستقبال پر حکومت پاکستان اور عوام کا شکر گزار ہوں، پاکستان کرغزستان کا قابل اعتماد دوست ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں کرغزستان کا اہم شراکت دار ہے، معاشی استحکام و ترقی کیلئے کاوشیں شہباز شریف کے وژن کی عکاس ہیں، ہم نےدوطرفہ تعاون اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، تجارتی روابط میں اضافے کیلئے بزنس فورم کا انعقاد اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کاسا 1000 منصوبہ اہمیت کا حامل ہے، تعلیم، سائنس وٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھی تعاون بڑھانا...
کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان حکومت نے بیرون ملک موجود کالعدم تنظیموں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس دوران دہشت گرد نیٹ ورک کے خاتمے کیلئے سخت اور غیرمعمولی اقدامات کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں بیرون ملک دہشتگرد قیادت کے مقامی سہولت کاروں سے رابطوں، کال ریکارڈنگز اور دیگر شواہد پیش کئے گئے جبکہ ساتھ ہی کالعدم تنظیموں کے سربراہان، کمانڈرز اور دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں کالعدم بی ایل اے، بی ایل ایف، یو بی اے، بی آر جی اور لشکر بلوچستان کی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی پراسیکیوشن تیز...
دو وکلاء کے بہیمانہ قتل کے بعد پنجاب بار کونسل کی اپیل پر آج وکلاء کی مکمل ہڑتال ہے۔ چوتھے روز بھی مکمل ہڑتال کے باعث مقدمات کی سماعت کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہے۔ صدر پنجاب بار نے کہا ہے کہ وکلاء بطور احتجاج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے، ہم ارجنٹ کیسز بھی نہیں ہونے دیں گے۔ سیکرٹری بار نے کہا کہ وکلاء کے کچہری احاطہ میں داخلہ پر بھی پابندی لگا دی گئی، وہاڑی میں سی ٹی ڈی نے دشمنی میں وکیل ذیشان کو شہید کیا جبکہ جھنگ میں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار مہر منیر کو قتل کیا گیا۔ صدر بار نے کہا کہ دونوں وکلاء کے قاتل پکڑے جائیں، وکلاء پروٹیکشن ایکٹ کے...
حکومت کی برطانیہ کو شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) حکومت پاکستان نے برطانیہ کو شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی باضابطہ درخواست کردی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی اہم ملاقات ہوئی، پاک برطانیہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی فوری طور پر پاکستان کے حوالے کرنے سے متعلق گفتگو کی گئی، محسن نقوی نے کہا کہ دونوں افراد پاکستان میں مطلوب ہیں اس...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ این ایف سی کے حوالے سے قیاس آرائیوں، خدشات کا حل مخلصانہ اور شفاف مکالمہ ہے، این ایف سی ایوارڈ کے معاملات کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہماری منزل ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں سندھ اور کے پی کے وزرائے اعلیٰ بطور صوبائی وزیر خزانہ شریک ہوئے جبکہ پنجاب اور بلوچستان کے وزرائے خزانہ اور پرائیوٹ ممبران اجلاس میں موجود تھے۔ اجلاس میں وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے اپنی مالی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جبکہ اجلاس میں چاروں صوبوں نے بھی اپنی مالی پوزیشن پر بریفنگ...
لاہور: پنجاب حکومت و پاک فوج کےخلاف اور کالعدم تنظیم کے حق میں سوشل میڈیا پر پوسٹیں اپ لوڈ کرنا پولیس اہلکار کو مہنگا پڑ گیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ملکی مفاد کے خلاف پوسٹس کرنے پر پولیس اہل کار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق سوشل میڈیا پرعقیل نورکے اکاؤنٹ سے پنجاب حکومت اور پاک فوج کے خلاف جب کہ ایک کالعدم تنظیم کے حق میں مختلف پوسٹیں اپ لوڈ کی گئیں۔ مقدمے میں مزید کہا گیاہے کہ پولیس کی جانب سے اکاؤنٹ کی تحقیقات کی گئیں تو معلوم ہوا کہ اکاؤنٹ محمد عقیل نور کانسٹیبل کا ہے اور وہ کافی عرصہ سے پوسٹیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ...
وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آئی سی سی بی ایس کو خودمختار کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر کا کہنا تھا کہ آئی سی سی بی ایس ایک بڑا ادارہ ہے اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈر ، ادارہ، جامعہ کراچی اور پنجوانی فیملی سے باہمی مشاورت سے ہی اس حوالے سے کوئی فیصلہ کریں گے۔ حکومتی تجاویز میں ہم اس کو اتھارٹی دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوویڈ ویکسین کے لیے آئی سی سی بی ایس نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ سندھ حکومت یونیورسٹی کو توڑنا نہیں چاہتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کام عوامی مفاد یا...
وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈر، ادارہ، جامعہ کراچی اور پنجوانی فیملی سے باہمی مشاورت سے ہی اس حوالے سے کوئی فیصلہ کریں گے، حکومتی تجاویز میں ہم اس کو اتھارٹی دینا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اسماعیل راہونے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آئی سی سی بی ایس کو خودمختار کرنے کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر نے کہا کہ آئی سی سی بی ایس ایک بڑا ادارہ ہے اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈر، ادارہ، جامعہ کراچی اور پنجوانی فیملی سے باہمی مشاورت سے ہی اس حوالے...
بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ گفتگو بن گئی ہیں، اور اس بار بھی وجہ اُن کی اپنے مبینہ بوائے فرینڈ راہُل مودی کے ساتھ پیار بھرا لمحہ ہے۔ دونوں کی کیمسٹری کے مداح پہلے ہی دیوانے ہیں اور حالیہ ان کے عوام کے درمیان گھل مل جانے نے ان کے چاہنے والوں کو مزید خوش کردیا۔ گزشتہ دنوں شردھا اور راہُل کو ممبئی کافی فیسٹیول میں ایک فوڈ اسٹال کے پاس دیکھا گیا، جہاں وہ سکون سے گھومتے پھرتے مختلف کھانوں کا لطف اٹھا رہے تھے۔ ایک جاپانی مِٹھائی،’موچی‘فروخت کرنے والے اسٹال پر انہوں نے رُک کر نہ صرف یہ میٹھا چکھا بلکہ اسٹال کے مالکان سے خوشگوار گفتگو بھی کی۔...
بھارت میں ممبئی ہائی کورٹ نے براہموس میزائل ایرو سپیس انجینیئر نشانت اگروال کو پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام سے بری کرتے ہوئے ان کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دے دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ استغاثہ یہ ثابت کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا کہ ملزم نے براہموس میزائل کے خفیہ راز پاکستان کو فراہم کیے تھے۔ تاہم عدالت نے نشانت اگروال کو اپنے ذاتی کمپیوٹر پر حساس معلومات رکھنے پر آفیشل سیکرٹس ایکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 3 سال قید کی سزا سنائی، جو وہ پہلے ہی جیل میں کاٹ چکے ہیں۔ اس لیے عدالت نے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ نشانت اگروال براہموس ایرو اسپیس کے...
ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کے انداز قیادت نے تھنک ٹینک کا دل جیت لیا، سلمان آغا کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک عہدے پر برقرار رہنے کا امکان روشن ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق حکام کو ٹیم کی فائٹنگ اسپرٹ نے سب سے زیادہ متاثر کیا، انہیں لگتا ہے کہ پلیئرز یکجا ہو کر کھیلتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ماضی میں ایسا نہیں تھا۔ دوسری جانب دورہ سری لنکا کیلیے اسکواڈ میں شاداب خان کی واپسی متوقع ہے، وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھرپور پریکٹس کر رہے ہیں، بگ بیش لیگ میں ان کی میچ فٹنس جانچی جائے گی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 فروری، مارچ میں کھیلا جائے گا جس کی میزبانی بھارت اور سری...
ویب ڈیسک:پاکستان اور کرغزستان کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں کرغستان اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشت کے تبادلے کی تقریب ہوئی، جس میں کرغزستان کے صدر صادر ژپاروف اور وزیراعظم شہباز شریف شریک ہوئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور کرغزستان کے صدر صادر ژپاروف کے درمیان بشکیک اور اسلام آباد کو جڑواں شہر قرار دینے کا معاہدہ ہوا ہے۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک پاکستان اور کرغزستان کے درمیان کان کنی اور جیوسائنسز میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔ تقریب کے دوران پاکستان فارن سروسز اکیڈمی اور کرغزستان ڈپلومیٹک اکیڈمی کے درمیان مفاہمتی...
وفاقی حکومت نے ای مارکنگ کے تمام سوفٹ ویئر سندھ کے تعلیمی بورڈز کے حوالے کردیے جس کے بعد نویں اور گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات اب ای مارکنگ پر ہوسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سوفٹ ویئر کی فراہمی کے لیے انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن کا کراچی میں اجلاس ہوا جس میں ملک بھر کے چیئرمینز بورڈز کی شرکت ہوئی۔ ڈائریکٹر ایگزیکٹیو آئی بی سی سی ڈاکٹر ملاح نے بتایا کہ ای مارکنگ کے لیے فیڈرل بورڈ سندھ کے تعلیمی بورڈ کو ٹیکنیکل سپورٹ اور ای مارکنگ سسٹم فراہم کرے گا۔ چیئرمین فیڈرل بورڈ ڈاکٹر اکرام علی نے کہا کہ ای مارکنگ کے تمام سوفٹ ویئر آج وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کو فراہم کررہے ہیں۔ ڈیش بورڈ کے...
پاکستان اپنی بندرگاہوں کے ذریعے کرغزستان کو عالمی منڈیوں تک رسائی دینے کیلئے تیار ہے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خشکی میں گھِرے ہوئے ملک کرغزستان کو اپنی بندرگاہوں کے ذریعے علاقائی اور عالمی منڈیوں تک رسائی دینے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے یہ اعلان اسلام آباد میں کرغزستان کے صدر سادِر ژاپاروف کے ساتھ ملاقات اور بات چیت کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدر ژاپاروف گزشتہ روز 2 روزہ پہلے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے تھے، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ گزشتہ 20 برس میں کسی کرغیز صدر کا یہ پہلا دورہ ہے۔آج ہونے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حکومت نے آئی ایم ایف کی کرپشن رپورٹ کو چارج شیٹ قرار دیتے ہوئے 31 دسمبر تک ایکشن پلان تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹیوں کے الگ الگ اجلاس ہوئے، جن میں رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹی میں شرکت کرتے ہوئے کمیٹی کو 15 اہم سفارشات پر بریفنگ دی۔ یہ سفارشات گورننس، ٹیکسیشن، کرپشن، ریگولیٹری امور اور قانون کی بالادستی سے متعلق ہیں۔حکومت نے آئی ایم ایف کی رپورٹ کو حکومت اور پارلیمنٹ دونوں کے لیے ایک چارج شیٹ قرار دیا اور کہا کہ بدعنوانی کے تدارک کے لیے 31 دسمبر تک ایک جامع ایکشن پلان...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تعلقات خوشگوار اور برادرانہ ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم رکھتے ہیں۔ مزید پڑھیں: پاکستان اور کرغزستان کے درمیان متعدد شعبوں میں معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ انہوں نے صدر صادر ژاپاروف کے دورے کو دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو نئی جہت دینے کے لیے اہم قرار دیا اور پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی طرف سے صدر ژاپاروف کا خیرمقدم کیا۔ پاک کرغز مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ دونوں ملکوں نے توانائی، تجارت، معاشی روابط، ثقافت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے...
کریملن کے مطابق یہ کہنا غلط ہوگا کہ صدر پیوٹن نے امریکی تجاویز کو مسترد کر دیا ہے، یہ پہلی بار تھا کہ ان امریکی تجاویز پر براہ راست تبادلہ خیال کیا گیا۔ کریملن کا کہنا ہے کہ صدر پیوٹن نے کچھ تجاویز قبول کیں اور کچھ کو مسترد کیا، یہ معمول کا مذاکراتی عمل تھا۔ اسلام ٹائمز۔ کریملن نے کہا کہ صدر پیوٹن نے یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے کچھ امریکی تجاویز کو قبول اور کچھ کو مسترد کیا ہے۔ امریکا اور روس کے درمیان یوکرین جنگ کے خاتمے پر مذاکرات ہوئے۔ اس حوالے سے ماسکو سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کیلئے جتنی بار ضرورت ہوئی، روس امریکی مذاکرات کاروں سے ملنے کو تیار ہے۔ کریملن...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نےگریڈ 19 اور 18 کے 7 افسران کے تقرروتبادلےکردیئے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنرملتان وسیم حامدکا تبادلہ،ایس اینڈ جی اےڈی رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے،محمد نعمان صدیق کوڈپٹی کمشنرملتان تعینات کر دیا گیا،ڈپٹی کمشنر قصورعمران علی کا تبادلہ کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کےمطابق محمد آصف رضاکو ڈپٹی کمشنر قصور تعینات کردیاگیا،ڈپٹی کمشنر بہاولپور فرحان فاروق کا تبادلہ،ایس اینڈ جی اےڈی رپورٹ کرنےکاحکم دیدیاگیا،سیدحسن رضاکوڈپٹی کمشنر بہاولپور تعینات کردیاگیا،محمد طیب خان کوڈپٹی کمشنر نارووال تعینات کردیا گیا۔ قومی ڈیوٹی، پاکستانی کرکٹرز بی پی ایل مکمل طور پر نہیں کھیل سکیں گے مزید :
عثمان خادم:حکومت پنجاب نے تہوار کے موقع پر پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی ہے، جس پر پنجاب اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن دونوں جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ اراکینِ اسمبلی نے اس موقع پر حفاظتی ایس او پیز کی پابندی کی ضرورت پر زور دیا اور تہوار کو محفوظ بنانے کے اقدامات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ حکومت پنجاب نے لاہور سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں تہوار کے دوران پتنگ بازی کی مشروط اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے پر پنجاب اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن اراکین نے مختلف رائے کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک علی حیدر گیلانی...
بلوچستان میں محکمہ فشریز نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ٹرالنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق اورماڑہ میں محکمہ فشریز کی کامیاب کارروائی میں 12 سمندری میل کی حدود میں غیر قانونی ٹرالنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ذرائع محکمہ فشریز نے بتایا کہ ٹرالنگ مافیا اور گشتی ٹیم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فشریز ٹیم کی بروقت کارروائی سے مافیا پسپا ہوا۔ محکمہ فشریز نے غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف اقدامات مزید سخت کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ سمندری وسائل کے تحفظ کے لیے فشریز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ذرائع محکمہ فشریز کا مزید کہنا تھا کہ ماہی گیروں کے روزگار کے تحفظ کو اولین ترجیح ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے انجینئر محمد علی مرزا کو گستاخی کا مرتکب قرار دینے کی اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے پر حکمِ امتناع برقرار رکھا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے پر حکمِ امتناع برقرار رہے گا، عدالت اسلامی نظریاتی کونسل کے اختیارات کو معطل نہیں کر رہی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل منصور اعوان کو عدالتی معاونت کے لیے طلب کر لیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ اٹارنی جنرل سے کہیں کہ وہ عدالت میں پیش ہوں، یہ بہت اہم معاملہ ہے، اٹارنی جنرل پیش ہو کر ریاست کا موقف پیش...
راولپنڈی پولیس کی ارم خانم نے ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں بھارتی ویٹ لفٹر کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی پولیس کی انسپکٹر ارم خانم نے سری لنکا میں ہونے والی ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2025 میں بھارتی ویٹ لفٹر سپنا کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ان کے شاندار کارنامے پر راولپنڈی پولیس لائنز میں استقبال کیا گیا اور سی پی او خالد حمدانی نے کہا کہ ارم خانم نے پنجاب پولیس اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق ارم خانم کو اولمپک کی ٹارچ اٹھانے کی دعوت بھی دی گئی ہے اور انہوں نے ڈیڈ لفٹ کے مقابلوں میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں مجموعی طور پر 151 ائیرپورٹس اور لینڈنگ اسٹرپس موجود ہیں، لیکن فعال یا بین الاقوامی ائیرپورٹس کی تعداد محض 10 ہے۔ ان میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان، سیالکوٹ، پشاور، فیصل آباد اور کوئٹہ جیسے اہم ائیرپورٹس شامل ہیں، جو فی الحال مکمل فعال بین الاقوامی ائیرپورٹس کے طور پر کام کر رہے ہیں۔دوسری جانب نیو گوادر، اسکردو اور نیو میرپور ائیرپورٹس بین الاقوامی درجہ رکھنے کے باوجود غیر فعال ہیں، اور یہاں سے نہ تو ملکی پروازیں باقاعدگی سے چل رہی ہیں اور نہ ہی غیر ملکی پروازوں کی آمد و رفت ہو رہی ہے۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد جیسے بڑے ائیرپورٹس پر بھی دن کے اوقات میں غیر ملکی پروازیں بہت کم ہیں،...
پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ بگ بیش لیگ میں اپنا بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔ محمد رضوان بگ بیش لیگ میں میلبرن رینیگیڈز کی نمائندگی کریں گے، اس بارے میں اُن کا کہنا تھا کہ اگر آپ آسٹریلیا میں پرفارم کرتے ہیں تو دنیا آپ کو جاننےلگتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بگ بیش لیگ میں کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہوں، 2019 سیریز کے بعد لوگ مجھے پہچاننا شروع ہو گئے تھے۔ محمد رضوان نے مزید کہا کہ آسٹریلوی کھلاڑی دل سے اور بہادری کے ساتھ کھیلتے ہیں، وہاں کی کنڈیشنز مجھے بہت اچھی لگتی ہیں کیونکہ یہ بیٹر اور بولرز دونوں کے لیے چیلنجنگ ہوتی ہیں۔ اُن...
ایرانی فلم ساز جعفر پناہی کو ایرانی عدالت نے ایک سال قید کی سزا سنائی ہے، ساتھ ہی ان پر سفر کرنے پر پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ اُس وقت سامنے آیا جب پناہی کی فلم ’اٹ واس جسٹ این ایکسیڈنٹ‘ نے امریکہ میں بڑے ایوارڈز حاصل کیے۔ 65 سالہ پناہی اس وقت نیو یارک میں موجود تھے جہاں اُن کی فلم نے گوتھم ایوارڈز میں تین ایوارڈز جیتے، جن میں بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ بھی شامل تھا۔ پناہی کی فلم ’اٹ واس جسٹ این ایکسیڈنٹ‘ ایران میں حکومتی پابندیوں کے باوجود خفیہ طور پر بنائی گئی تھی اور یہ فلم فرانس کی جانب سے اگلے آسکرز کے لیے انٹرنیشنل...
آئی ایل ٹی 20 :ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے واریئرز کو شکست دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز شارجہ : ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سیزن 4 کے افتتاحی میچ میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے شارجہ واریئرز کو 39 رنز سے شکست دے دی۔ لیام لِونگسٹن نے دھواں دار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 38 گیندوں پر ناقابلِ شکست 82 رنز بنائے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 233 رنز بنائے، جو لیگ کی تاریخ کا دوسرا بڑا مجموعہ ہے۔ نائٹ رائیڈرز کی اننگز کا سب سے نمایاں پہلو آخری اوور تھا جس میں لِونگسٹن...
پشاور میں پولیس اسپیشل ٹیموں نے جرائم پیشہ اور دہشت گرد گروہ لعل شیر عرف لعلے گروپ کو انجام تک پہنچا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں پولیس اسپیشل ٹیموں نے پورن شانگلہ اور شاہ پور پشاور میں کامیاب کارروائیاں کیں جس میں بدنام جرائم پیشہ اور دہشت گرد گروہ لعل شیر عرف لعلے گروپ کو انجام تک پہنچا دیا گیا۔ گروہ پشاور، نوشہرہ، چارسدہ اور گرد و نواح میں دہشت، پولیس پر حملوں، قبضہ اور بھتہ خوری کی علامت تھا۔ پشاور پولیس کے سی سی پی اسپیشل ٹیم کے علی الصبح پورن شانگلہ اور شاہ پور پشاور میں مقابلے ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ پشاور: اشتہاری ملزمان لعل شیر اور جان شیر شانگلہ، رمضان شیر پشاور میں مقابلے میں ہلاک کر دیئے...
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے منگیتر کے کہنے پر شہری کو قتل کرنے والے ملزم کی سزائے موت کالعدم قرار دے دی۔ جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزم نادر کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس شہرام سرور نے کہا کہ نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج ہوا پھر بعد میں نامزد کیسے کیا۔ مدعی وکیل نے بتایا کہ ملزم نادر سے پسٹل اور موٹر سائیکل ریکور ہوئی، ملزم کی سی ڈی آر ملزم کو واقع سے جوڑتی ہے۔ استدعا کی کہ عدالت ملزم کی اپیل خارج کرنے کا حکم دے۔ ملزم نادر کے خلاف تھانہ تھے شیخم قصور میں مقدمہ درج ہے۔...
لالچ اور حرص و ہوس انسان سے وہ وہ کام کروالیتی ہے جس کے لیے اشرف المخلوفات کہلانے والا جانور سے بدتر ہوجاتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ میں پیش آیا جہاں ایک بھائی نے دوسرے بھائی کو محض انشورنس کی رقم کی لالچ میں بیدردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ 30 سالہ ملزم نریش کو کاروبار میں پہ در پہ نقصان ہوا اور وہ ڈیڑھ کروڑ روپے کے قرضے میں جکڑ گیا تھا۔ جس پر اس نے قرضہ چکانے کے لیے ایک شیطانی منصوبہ بنایا کہ اگر بڑا بھائی وینکٹیش کے انشورنس کروا کر اسے قتل کردیا جائے تو بڑی رقم مل سکتی ہے۔ 37 سالہ وینکٹیش ذہنی معذور تھا اور اسی...
موٹر وے ایم 4 پر چلتی بس میں پہیہ جام ہونے سے آگ لگ گئی موثر وے پولیس نے بروقت کاروائی کرکے تمام مسافرمحفوظ رہے جبکہ بس جل کر راکھ ہو گئی ۔ ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق حادثہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب پیش آیاتمام مسافروں کو باحفاظت ریسکیو کر لیا۔مسافر بس فیصل آباد سے ڈیرہ غازی خان جارہی تھی ۔ بائیں پچھلے پہیے جام ہونے سے اگ لگی، موٹروے پولیس نے دیکھا تو بس کو روک کربس میں سوار 44 مسافر اور عملے کو محفوظ طریقے سے نکال لیا۔ بس کا آدھا حصہ جل گیا، موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کلیئر کردی گئی ہے ۔
ٹی وی مارننگ شو کی مقبول ترین میزبان ندا یاسر ایک بار پھر اپنے بیان کی وجہ سے کڑی تنقید کی زد میں ہیں۔ ایسا پہلی بار نہیں ہے جب ندا یاسر کو اپنے کسی بیان یا حرکت پر سوشل میڈیا پر طنز، میمز اور تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ تاہم اس بار معاملہ کافی الگ اور کسی حد تک انسانیت کے احترام سے جڑا ہوا ہے بالخصوص ان لوگوں کے ساتھ جو سخت محنت کے بعد اپنی روزی روٹی کماتے ہیں۔ اپنے شو میں انھوں نے فوڈ ڈلیوری رائیڈرز کے بارے میں کہا کہ ان میں سے اکثر جان بوجھ کر چینج نہیں رکھتے تاکہ ٹپ زیادہ سے زیادہ مل جائے۔ ندا یاسر نے یہ شکوہ بھی...
پاکستانی اداکارہ رابعہ نورین نے مرحوم اداکار عابد علی سے اپنی محبت اور ان کے بچھڑ جانے کے بعد کی زندگی کے بارے میں کھل کر گفتگو کی ہے۔ رابعہ نورین نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران بتایا کہ عابد علی ان کی زندگی کا اہم سہارا تھے اور آج بھی ان کی یادیں ان کے ساتھ ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنے معمولاتِ زندگی میں خود کو مصروف رکھتی ہیں، لیکن عابد علی کے الفاظ اور ان کا ساتھ انہیں ہمیشہ یاد رہتا ہے۔ عابد علی اُن کے لیے تحفظ، سائبان اور زندگی تھے، اور کوئی بھی اپنی جان سے پیاری چیز کے بغیر نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی...
پی ایس ایل کے لندن میں ہونے والے روڈ شو میں جلوہ گر ہونے والے ستاروں کے نام سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کی پروموشن کے لیے 7 دسمبر کو سہ پہر 3 بجے لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں روڈ شو کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس روڈ شو میں عالمی سرمایہ کاروں، کمرشل پارٹنرز اور شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔ شائقین روڈ شو کے دوران اپنے نامور پسندیدہ ستاروں کو اپنے درمیان دیکھ سکیں گے جن میں بابر اعظم، حارث رؤف، صاحبزادہ فرحان، وسیم اکرم، رمیز راجہ اور علی ظفر شامل ہیں۔ The #HBLPSL London Roadshow brings cricket’s biggest names to the Home...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کی کبھی مخالفت نہیں کی، حکومت ہمارے ساتھ افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے شیڈول بنالے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ افغان مہاجرین خود جارہے ہیں، لیکن ابھی راستے بند ہیں، افغان مہاجرین اپنی جائیداد فروخت کر رہے ہیں۔ نواز شریف کی پارٹی کو اقتدار میں لانے والوں کا بھی احتساب کیا جائے: شوکت یوسفزئی انہوں نے کہا کہ سرحد پر تین چار دن لوگ بھوکے پیاسے پڑے رہتے ہیں، اس سے غلط پیغام جاتا ہے۔ شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کہاں سے آپریٹ ہورہا ہے...
کرپشن پر آئی ایم ایف رپورٹ چارج شیٹ قرار، ایکشن پلان تیار کرنے کیلئے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن دیدی، حکومت
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کرپشن پر آئی ایم ایف رپورٹ چارج شیٹ قرار، حکومت کا کہنا ہے ایکشن پلان تیار کرنے کیلئے 31 دسمبر کی ڈیڈلائن دیدی ہے، سینیٹ و قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے الگ الگ اجلاس، وزیر خزانہ کی 15 بڑی سفارشات پر بریفنگ، حکومت کا سرکاری افسروں کے اثاثے اگلے سال تک آن لائن کرنے کا اعلان، محمد اونگزیب کا کہنا تھا حکومت نے خود ٹیکنیکل اسسٹنس رپورٹ تیار کرنیکی درخواست کی تھی، مختلف شعبوں میں اسلام آباد کی پیشرفت کو فنڈ نے تسلیم کیا ہے، 6، 18 اور 36 ماہ کا مرحلہ وار ایکشن پلان تیار ہوگا۔ حکومت نے آئی ایم ایف کی گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک اسیسمنٹ (GCD) رپورٹ کو حکومت اور پارلیمنٹ دونوں...
حکومت نے اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کو افغانستان میں خوراک پہنچانے کی اجازت دے دی۔ وزارت تجارت نے ڈی جی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور ممبر کسٹمز آپریشن ایف بی آر کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں خوراک پہنچانے کی اجازت دینے کا فیصلہ وزارت خارجہ کی سفارش پر کیا گیا ہے۔ یونیسف، ورلڈ فوڈ پروگرام اور یو این ایف پی اے کے کنٹینرز کی مرحلہ وار کلیئرنس کی ہدایت کر دی گئی۔ وزارت تجارت نے خط میں کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کارگوز گاڑیوں کی ترسیل کی اجازت دی جائے، دوسرے مرحلے میں ادویات اور طبی آلات والے کنٹینر کلیئر کیے جائیں گے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ...
راولپنڈی پولیس کی انسپکٹر ارم خانم نے ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 گولڈ میڈل اپنے نام کر لیے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ارم خانم نے ڈیڈ لفٹ کے مقابلوں میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی، جہاں انہوں نے بھارتی پاور لفٹر کو شکست دے کر نمایاں کامیابی سمیٹی۔ ان کے اعزاز میں آر پی او شیخوپورہ رینج کے دفتر میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس شیخوپورہ رینج اطہر اسماعیل نے ارم خانم کو محکمہ پولیس کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعام پیش کیا۔ انہوں نے ملک و قوم کا نام روشن کرنے پر ارم خانم کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔ سی پی او خالد حمدانی...
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سال 2025 کا آخری سپر مون آج ہوگا، پاکستان بھر میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔ سپارکو کے مطابق سپر مون اُس وقت بنتا ہے جب چاند اپنی بیضوی مدار کے زمین سے قریب ترین مقام پر پہنچے اور اسی وقت مکمل طور پر روشن بھی ہو، قربت کی وجہ سے چاند عام دنوں کے مقابلے میں قدرے بڑا اور زیادہ روشن نظر آتا ہے۔ سپارکو کے اعلامیے کے مطابق سپر مون 4 دسمبر کی شام 4 بج کر 58 منٹ پر 99.2 فیصد روشن حالت میں طلوع ہوگا، جبکہ 5 دسمبر کی صبح 4 بج کر 15 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا تب اس کی روشنائی 99.8 فیصد تک پہنچ جائے گی۔...
ویب ڈیسک:حکومتِ بلوچستان کے محکمہ خزانہ نے صوبے کے تمام مسیحی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو کرسمس کی مناسبت سے دسمبر 2025 ء کی تنخواہیں اور پنشن پیشگی ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ محکمہ خزانہ حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ماہ دسمبر کی تنخواہیں جو معمول کے مطابق یکم جنوری 2026 کو قابلِ ادائیگی تھیں، اب 22 دسمبر 2025ء کو ادا کی جائیں گی تاکہ مسیحی برادری صوبے بھر میں 25 دسمبر کو کرسمس کے تہوار کی تیاری آرام سے کرسکے۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک نوٹیفکیشن کے مطابق حکومتی فیصلے کا مقصد کرسمس کے موقع پر مسیحی سرکاری ملازمین اور پنشنرز...
ویب ڈیسک:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ارکان نے کہا کہ کمرشل بینک ہدایات کے باجود مقامی پےپال ڈیبٹ کارڈ کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے، مہنگے تعلیمی اداروں کی جانب سے اسکول فیس کی ویزا ماسٹر کارڈ سے ادائیگی کا تقاضا معمول بن چکا، کمیٹی نے مقامی پے پال ڈیبٹ کارڈ کے فروغ کی ہدایت کردی۔ اجلاس میں آئی ایم ایف کی گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک رپورٹ پر بحث بھی ہوئی، ارکان نے کہا کہ 5300 ارب روپے کرپشن کی نشاندہی سے ملک کی بدنامی ہوئی، وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر آئندہ اجلاس میں آکر وضاحت دیں۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک ارکان نے...
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے 3 بار سابق وزیرِ اعظم، سابق صدر کی اہلیہ اور موجودہ بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (BNP) کی چیئرپرسن خالِدہ ضیا کی جلد صحتیابی کے لیے ملک بھر میں خصوصی دعاؤں کا اعلان کیا ہے۔ مزید پڑھیں: چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش محمد یونس کی اسپتال جاکر خالدہ ضیا کی عیادت سی اے پریس ونگ کے مطابق حکام نے آج صبح اعلان کیا کہ اس ہفتے جمعہ کی نماز کے بعد تمام ملک گیر مساجد میں خصوصی دعائیں منعقد کی جائیں گی تاکہ خالِدہ ضیا کی صحتیابی کے لیے دعا کی جا سکے۔ اس کے علاوہ مندر، چرچ، پاگوڈا اور دیگر عبادت گاہوں میں بھی اپنی مذہبی روایات کے مطابق دعائیں کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔...
۔۔فائل فوٹو سال 2025 کا آخری سپر مون یا دسمبر کا کولڈ مون آج ہوگا، آخری سپر مون یا دسمبر کا کولڈ مون 4 اور 5 دسمبر کی رات پاکستان میں واضح دیکھا جاسکے گا۔اسپارکو کا کہنا ہے کہ دسمبر کا کولڈ مون سال 2025 کا تیسرا مسلسل سپر مون ہے، یہ 5 دسمبر کی صبح 4:15 بجے 99.8 فیصد روشن حالت میں عروج پر پہنچے گا۔ رواں سال کا پہلا سپر مون آج آسمان پر جگمگائے گا، پاکستان میں بھی نظارہ ممکن؟اسپارکو کے مطابق رواں سال مزید دو سپر مونز بھی دیکھے جا سکیں گے اسپارکو کے مطابق پاکستان میں سپر مون 4 دسمبر کی شام 4 بج کر 58 منٹ پر 99.2 فیصد روشن حالت میں طلوع...
پاکستان میں سردیوں کا موسم ہر سال فیشن کے اعتبار سے خاص دلچسپی کا حامل ہوتا ہے۔ اس سال نہ صرف گرم اور آرام دہ ملبوسات بلکہ اسٹائل اور روایت کا حسین امتزاج بھی سرِ فہرست ہے۔ 1۔ کھدر فیشن ایکسپرٹس کے مطابق کھدر اب بھی سردیوں کا سب سے مقبول اور قابلِ اعتماد فیبرک ہے۔ اس کی موٹی بُنائی نہ صرف گرمی فراہم کرتی ہے بلکہ اسے ڈیزائنرز نے جدید پرنٹس، کڑھائی اور ڈیجیٹل آرٹ کے ساتھ پیش کرنا شروع کر دیا ہے۔ کھدر کے سوٹ اور لانگ شرٹس کو اسٹائل کرنے کے لیے عام طور پر دھنک یا ملٹی کلرز استعمال کیے جاتے ہیں، جو سرد موسم میں کلاسیکل اور آرام دہ تاثر دیتے ہیں۔ 2۔ ویلویٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا اور ڈپٹی کمشنر ایسٹ ابرار احمد جعفر کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں ابرار احمد جعفر کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ ڈپٹی کمشنر ملیر کو ڈی سی ایسٹ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیپا چورنگی کے قریب مین ہول میں گر کر 3 سالہ بچے کی ہلاکت کے واقعے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد 5 افسران کو معطل کیا گیا تھا۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اے ابن آدم برسوں سے کراچی کے عوام پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں ہر ماہ اربوں کے بل وصول کرنے والا محکمہ واٹر کارپوریشن کراچی کے پانی کو فروخت کررہا ہے ایک زمانہ تھا کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر پانی فراہم ہوتا تھا ہم مارٹن کوارٹرز میں رہتے تھے ہر سرکاری کوارٹر میں پانی کا کنکشن ہوتا تھا پانی آنے کا ایک وقت مقرر تھا اُس وقت میں 3 سے 4 گھنٹے تک روزانہ پانی آتا تھا کوئی موٹر یا پمپ کی ضرورت پیش نہیں آتی تھی۔ کوارٹروں کے پیچھے کچی آبادی تھی جب ہمارے گھر کا پانی بھرجاتا تو ابا جان کچی آبادی کے لوگوں کے لیے پانی کا پائپ لگا دیتے لوگ اپنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اس وقت وفاقی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک بڑا ٹکراؤ خیبر پختون خوا حکومت کے ساتھ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ بقول وفاقی حکومت خیبر پختون خوا حکومت اور دہشت گردوں کے درمیان باہمی گٹھ جوڑ ریاست کی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکا ہے اور اگر کے پی کے کی صوبائی حکومت نے دہشت گردوں کی سرپرستی سے خود کو علٰیحدہ نہ کیا تو صوبے میں گورنر راج لگانے کا آپشن موجود ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا اٹھارویں ترمیم کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت کے پاس کسی بھی صوبے میں گورنر راج لگانے کا آئینی اور قانونی اختیار ہے؟ بہت سے قانونی ماہرین کے بقول وفاقی حکومت کسی صوبے میں زبردستی گورنر راج نہیں...
پاکستان تحریکِ انصاف پنجاب اسمبلی میں حزبِ اختلاف کے طور پر اپنا کردار مؤثر طریقے سے ادا نہیں کر پا رہی، جس کی وجہ سے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کوعملی طور پر کوئی سنجیدہ چیلنج درپیش نہیں ہے۔ نہ ایوان میں ٹف ٹائم مل رہا ہے اور نہ ہی سڑکوں پر احتجاجی تحریک نظر آ رہی ہے، حالیہ ضمنی انتخابات میں بھی پی ٹی آئی کو واضح شکست ہوئی ہے۔ تجزیہ کاروں کے خیال میں اس وقت وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو کمزور اپوزیشن کا سامنا ہے، اپوزیشن کو پنجاب میں دبایا گیا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی تو اپوزیشن کو نااہل کروانے کے لیے ریفرنس الیکشن کمیشن لے گئے تھے، بانی چیئرمین عمران خان کی پالیسیوں کی وجہ...
بلوچستان پولیس نے گاڑیوں کی چوری اور اسمگلنگ میں ملوث ایک جدید اور منظم نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا ہے، ایک گینگ کراچی میں گاڑیاں چوری کرنے کے بعد دوسرے گینگ کو کوئٹہ میں فروخت کر دیتا تھا پولیس حکام کے مطابق ان گاڑیوں کی خرید و فروخت کے لیے کرپٹو کرنسی کا استعمال ہو رہا تھا۔ پولیس کے مطابق اس گینگ نے لین دین کے روایتی طریقے چھوڑ کر ڈیجیٹل کرنسی کو اپنایا جس نے گینگ کو ٹریس ہونا مشکل بنا دیا تھا۔ مزید پڑھیں: کرپٹو کرنسی کو دیگر کرنسیز میں کیسے منتقل کیا جا سکتا ہے؟ ایس ایس پی سیریس کرائم انویسٹیگیشن ونگ عمران قریشی کے مطابق کراچی میں سرگرم ایک گینگ نئی اور مہنگی گاڑیوں کا تعاقب...
لاہور (خبرنگار) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مس جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد سپیشل سینٹرل کورٹ کے جج محمد عارف خان نیازی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ جج محمد عارف خان نیاز ی چوہدری پرویز الٰہی سمیت دیگران کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کر رہے تھے۔
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ میں کئی اہم عدالتی کارروائیاں منسوخ رہیں۔ جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کا خصوصی ڈویژن بنچ جو ٹیکس سے متعلق کیسز سنتا ہے دوبارہ منسوخ ہو گیا۔ جسٹس محمد آصف کی عدالت کی بھی کاز لسٹ منسوخ رہی جبکہ جسٹس خادم حسین سومرو نے صرف ارجنٹ کیسز کی سماعت کی اور ان کی عدالت کی ریگولر اور سپلیمنٹری کاز لسٹ بھی منسوخ رہی۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار) شارٹ نوٹس پر بلایا جانے والا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے آج صبح تک ملتوی کر دیا گیا۔ حکومت کورم پورا کرنے میں ناکام رہی۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 1 گھنٹہ19 منٹ کی تاخیر سے سپیکر ملک محمد احمد خان کی صدارت میں شروع ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے سپیکر کی ہدایت پر 6 پینل آف چیئرپرسنز کے ناموں کا اعلان کیا، جن میں سمیع اللہ خان، شوکت راجہ، راحیلہ خادم، ارشد ملک، بلال یامین کے نام پینل آف چیئرپرسنز کے ناموں میں شامل ہیں، اجلاس کے آغاز پر ہی اپوزیشن رکن اعجاز شفیع نے کورم کی نشاندہی کر دی، جس پر سپیکر نے 5 منٹ کے لئے گھنٹیاں بجانے کے...
اسلام آباد (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد نے ایک مرتبہ پھر حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، ساتویں این ایف سی ایوارڈ کے بعد صوبوں کے حصے میں نمایاں اضافہ ہوا اور وفاقی محاصل میں صوبوں کا شیئر تاریخ کی بلند سطح پر ہے۔ خیبر پی کے کے ضم شدہ اضلاع کی مالی ضروریات وفاق پوری کر رہا ہے۔اپوزیشن بتائے کہ خیبر پی کے حکومت نے آج تک وہاں کیا ترقیاتی کام کئے ہیں؟۔ بدھ کواپوزیشن اتحاد کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں وزیر مملکت نے کہا کہ فاٹا انضمام کے بعد صوبے کو خصوصی گرانٹس، ترقیاتی پراجیکٹس اور سکیورٹی اخراجات کے لئے وفاق باقاعدگی سے رقوم جاری کرتا...
اسلام آباد (خبر نگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ طلبا اپنی تمام تر صلاحیتیں اعلیٰ تعلیم کے حصول اور روشن مستقبل کی تعمیر پر مرکوز کریں۔ کالج انتظامیہ کی طلباء کی کردار سازی پر توجہ احسن اقدام ہے۔ ان خیالات کا اظہارگورنر پنجاب نے اسوہ کالج اسلام آباد میں یومِ والدین کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے کیا۔ کیڈٹس کے والدین معزز مہمانانِ گرامی، عسکری و سول حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے مہمانِ خصوصی کو سلامی پیش کی۔ گورنر پنجاب نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر کیڈٹس نے مارچ پاسٹ پی ٹی ڈرلز اور مختلف مہارتوں کا...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ''پنجاب پارلیمنٹیرینز کانفرنس برائے پائیدار ترقی کے اہداف'' میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ یہ کانفرنس پارلیمنٹری ڈویلپمنٹ یونٹ کے تعاون سے منعقد کی گئی۔ سپیکر ملک محمد احمد خاں نے اپنے خطاب میںکہا مقامی حکومتوں کے مضبوط نظام کے بغیر عوامی مسائل کا دیرپا حل ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا صوبائی حکومتوں کی بنیادی ذمہ داری عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے اور بلوچستان سمیت تمام صوبے مقامی آبادی کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے پنجاب کے ستھرا پروگرام کو ایک کامیاب ماڈل قرار دیتے کہا پہلی بار دیہی سطح پر گلیوں کی صفائی کا منظم نظام قائم...
پاکستان میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ اے آئی کلاؤڈ پلیٹ فارمز اب نہ صرف کاروباری اداروں بلکہ سرکاری شعبے میں بھی اپنا مقام بنانے لگے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: انتھراپک کا اپنے جدید ماڈل کلاڈ سونیٹ 4.5 جاری، دیگر اے آئی ماڈلز کو چیلنج مقامی طور پر لانچ کیے گئے سوورِن کلاؤڈ سروسز اداروں کو یہ موقع فراہم کرتی ہیں کہ وہ اپنا حساس ڈیٹا ملک کے اندر محفوظ رکھیں، بجائے اس کے کہ وہ بیرون ملک کلاؤڈ سروسز پر انحصار کریں۔ اس اقدام کو ملکی ڈیٹا خودمختاری اور سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔ اے آئی کلاؤڈ پلیٹ فارم کو ماہرین ایک مثبت قدم قرار دیتے ہیں کیونکہ یہ ملکی...
اراکین کی ایس آئی ایف سی کی کارکردگی، معاہدوں کے فقدان اور ملکی معاشی صورتحال پر بھی سخت تنقید، وزارت خزانہ، ایف بی آر افسران کی رشوت پر لڑائی ہوتی ہے، سینیٹر دلاور رپورٹ وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر جاری ، وزات خزانہ کیا حکومت رپورٹ اور 5300 ارب کی کرپشن کو تسلیم کرتی ہے؟ متعلقہ اداروں پر سخت سوالات کی بوچھاڑ کردی سینیٹ خزانہ کمیٹی نے پاکستان میں کرپشن اور گورننس سے متعلق آئی ایم ایف کی رپورٹ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں پر سخت سوالات کی بوچھاڑ کردی اور اظہار برہمی کرتے ہوئے پوچھا کہ کرپٹ اداروں کے خلاف کیا کارروائی ہوئی؟ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیٔرمین کمیٹی...
کے ایم سی، ڈی ایم سی اور واٹر بورڈ افسران شامل ، وزیراعلیٰ کے حکم پر معطل کیا گیا سانحے کے جائے وقوع کے قریب کوئی سرگرمی نہیں ہورہی، بی آر ٹی منیجر کا موقف گلشن اقبال میں بچے کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کے معاملے میں کے ایم اسی، ڈی ایم سی اور واٹر بورڈ افسران اور اسسٹنٹ کمشنر کو معطل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق افسران کی معطلی کے نوٹی فکیشن محکمہ بلدیات سندھ نے جاری کردیے ہیں۔معطل ہوئے افسران میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز عمران راجپوت، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلشن اقبال کے اسسٹنٹ انجینئر راشد فیاض، کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ایگزیکٹو انجینئر وقار احمد، اسسٹنٹ کمشنر گلشن اقبال عامر...
حکومت کو مطالبات منظور کرنے کیلئے چار روز کا وقت دیا جا رہا ہے، صدر نبیل طارق بصورت دیگر ٹرانسپورٹرز سڑکوں پر نکلیں گے، پاکستان میںروڈجام کردینگے،پریس کانفرنس پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے 8دسمبر سے صوبہ بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو مطالبات منظور کرنے کیلئے چار روز کا وقت دیا جا رہا ہے، بصورت دیگر ٹرانسپورٹرز سڑکوں پر نکلیں گے صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نبیل طارق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات کی منظوری کے لئے حکومت کو 4 روز کا وقت دے رہے ہیں ، مطالبات نہ مانے گئے تو سڑکوں پر نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک آرڈیننس 2025 ہم پر مسلط...
اونچ نیچ آفتا ب احمد خانزادہ ” ژاں پال سارتر کا ایک فلسفیانہ ناول ہے، جو 1938 میں شائع ہوا(La Nausee اصل عنوان ) "Nausea” تھا۔ یہ سارتر کے پہلے ناول کی نشاندہی کرتا ہے اور یہ وجودیت کا ایک بنیادی متن ہے۔ کہانی بوویل نامی ایک افسانوی قصبے میں ترتیب دی گئی ہے، جو اس سے ملتی جلتی ہے۔ فرانسیسی بندرگاہی شہر لی ہاورے۔ یہ بیانیہ ایک فرانسیسی مصنف انٹوئن روکینٹن کی پیروی کرتا ہے جو ایک گہرے وجودی بحران کا تجربہ کرتا ہے۔ جیسے جیسے وہ اجنبیت اور مضحکہ خیزی کے جذبات سے دوچار ہوتا ہے، روکینٹن خود وجود کی نوعیت سے خوفزدہ ہو جاتا ہے۔ وہ متلی کے اپنے احساسات کو بیان کرتا ہے، جو زندگی کی...
کراچی: ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا اور ڈپٹی کمشنر ایسٹ ابرار احمد جعفر کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر ابرار احمد جعفر کو فوری طور پر محکمہ سروسز میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر ملیر کو ڈپٹی کمشنر ایسٹ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ ادھر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بھی پولیس افسران کے حوالے سے فیصلے کرتے ہوئے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کو عہدے سے ہٹا کر سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا۔ اسی سلسلے میں ڈی ایس پی نیوٹاؤن محمد معین اور...
کراچی: پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (اسپارکو) اعلان کرتا ہے کہ 2025 کا آخری سپر مون،جسے دسمبر کا کولڈ مون بھی کہا جاتا ہے،4 اور 5 دسمبر کی رات پاکستان بھر میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔ سپر مون اس وقت واقع ہوتا ہے جب چاند اپنی بیضوی مدار میں زمین کے سب سے قریب مقام پیریجی پر موجود ہو اور اسی وقت چاند مکمل طور پر روشن ہو،اس قربت کی وجہ سے چاند عام دنوں کے مقابلے میں ذرا بڑا اور زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔ دسمبر کا کولڈ مون سال 2025 کا تیسرا مسلسل سپر مون اور سال کا آخری سپر مون ہوگا۔ یہ 5 دسمبر کی صبح 04:15 بجے PST پر...
افغانستان کے صوبہ خوست میں ایک ہی گھر کے 13 افراد قتل کرنے والے مجرم کو اسٹیڈیم میں 80 ہزار لوگوں کے سامنے سزائے موت دے دی گئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق خوست کے اسٹیڈیم میں یہ سزا اس وقت دی گئی جب اسٹیڈیم لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ مجرم نے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 13 افراد کو قتل کیا تھا جس کے باعث علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا تھا۔ طالبان انتظامیہ نے مقتولین کے لواحقین کی درخواست پر 13 سالہ لڑکے سے فائرنگ کروا کر قاتل کو انجام تک پہنچایا۔ طالبان کی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ لواحقین نے قاتل کو معاف کرنے سے صاف انکار کردیا تھا جس...
کیا خیبر پختون خوا میں گورنر راج لگنے کے مفید نتائج برآمد ہونگے؟ اس بات کا تاریخی تناظر میں جائزہ لینا ضروری ہے۔ آئین میں کی گئی 18ویں ترمیم سے قبل صدر پاکستان کو آئین کی شق 58(2)B کے تحت قومی اور صوبائی اسمبلیاں توڑنے، صوبوں میں گورنر راج نافذ کرنے، صوبائی اسمبلی کو ایک خاص مدت تک معطل کرنے اور اسمبلی کو توڑنے کے اختیارات حاصل تھے مگر 2010 میں پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں نے 18ویں ترمیم کو اتفاق رائے سے منظورکیا تھا۔ اس ترمیم کے تحت پارلیمنٹ کی منظوری سے کسی صوبے میں محدود مدت کے لیے گورنر راج نافذ ہوسکتا ہے۔ پیپلز پارٹی اگر خیبر پختون خوا میں گورنر راج کے لیے تیار ہوجاتی ہے...
حالیہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں جو کامیابی حاصل کی ہے، اس کو مسلم لیگ کے صدر میاں نواز شریف اپنی پارٹی کی اور وزیر اعلیٰ پنجاب اپنی حکومت کی کارکردگی قرار دیتے ہیں جب کہ موجودہ حکومت میں بے روزگاری اور مہنگائی جس انتہا پر پہنچ چکی ہے، اس کا انکشاف عالمی ادارے مسلسل کر رہے ہیں مگر (ن) لیگ کی قیادت اس پر خاموشی اختیار کر لیتی ہے۔ کوئی عالمی ادارہ اگر حکومت کے کسی اچھے اقدام کی جو بہت کم ہی ہوتا ہے، اس میں حکومت کا کوئی کردار ہو تو اس کا کریڈٹ لینے کے لیے حکمران شادیانے بجانے لگتے ہیں اور اپنے خلاف آنے والی خبروں کو حکومت کے خلاف منفی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وڈودرا: بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو کے حوالے سے اہم بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جواہر لال نہرو بابری مسجد کو سرکاری فنڈز سے دوبارہ تعمیر کرنا چاہتے تھے لیکن اس وقت کے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل نے ان کے خیال کی مخالفت کی۔انہوں نے ایسا اس لیے کیا کہ وہ ایک سچے سیکولر نظریے کے حامل آدمی تھے۔ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں یوم پیدائش کے موقع پر نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کے تحت میرا یووا (ایم وائی) بھارت نے “ایکتا مارچ” کا اہتمام کیا، جس کے ایک حصے کے طور پر منگل کو “سردار سبھا” کا انعقاد کیا گیا۔راج ناتھ سنگھ نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> لاہور:پی ٹی آئی نے فیصل واوڈا کو بے نامی سیاسی کباڑی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر وقت پھٹے ہوئے مائیک کی طرح مسلسل شور مچانے والا یہ شخص کل تک عمران خان کے قدموں میں بیٹھ کر انہیں اپنا ”والد جیسا“ قرار دیتا تھا۔ آج یہ اپنی سیاسی یتیمی چھپانے کے لیے اسی عمران خان، اہل خانہ پر حملہ آور ہے۔تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹر فیصل واوڈا کی جارحانہ گفتگو پر شدید ردعمل دیا گیا ہے۔تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ” پاکستانی عوام نے بے نامی جائیدادیں سنی ہونگی، بے نامی بینک اکائونٹس بھی دیکھے ہیں اور بے نامی لین دین بھی بہت دیکھ چکے ہیں مگر ملک کے...
سٹی42: اسلام آباد بار کونسل کی تقریب میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ خاص مہمانوں کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ تقریب میں دیگر باتوں کے ساتھ اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت کی منتقلی کا معاملہ بھی ڈسکس ہوتا رہا، اعظم نذیر تارڑ نے پرزور سفارش کی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ مو جودہ بلڈنگ مین ہی کام کرنے دیا جائے۔ محسن نقوی نے اعظم نذیر تارڑ کی وکلا پرستی کی تعریف کی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے ساتھی منسٹر اعظم نذیر تارڑ کو کمپلیمنٹ سینتے ہوئے کہا، اگر کوئی بندہ وکیلوں کی وکالت کرتا ہے تو اس کا نام اعظم نذیر تارڑ ہے،چاہے کابینہ اجلاس ہو یا پرائم منسٹر کی میٹنگ یا کوئی...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبر پختونخوا حکومت کے صحت کارڈ اسکیم کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اپنے بیان میں بلاول کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے صحت کا بجٹ ہیلتھ کارڈ میں ڈال دیا ہے، میرے خیال میں کے پی حکومت کا ہیلتھ کارڈ صحیح ماڈل نہیں ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کی ایک حد مقرر ہے، اس سے زیادہ بیماری پر خرچہ آیا تو آپ کو اپنے پیسوں سے علاج کروانا ہوگا، خیبر پختونخوا حکومت صحت کے نظام میں حکومتی اداروں کا پیسہ نجی اسپتالوں کو دل ی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہم نے پسماندہ طبقے کے لیے وسیلہ صحت پروگرام شروع کیا...
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے خوشخبری سنائی ہے کہ ملک کے بیرونی قرضوں میں کمی ہوئی اور 2022 کے بعد کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ کراچی میں کاروباری خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اسٹیٹ بینک میں منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگومیں گورنر اسٹیٹ بینک نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے بیرونی قرضوں میں کمی ہوئی ہے اور پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 2022ء کے بعد کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیٹ ٹو جی ڈی پی تناسب 31 فیصد سے کم ہو کر 26 فیصد نیچے آ گیا ہے جبکہ 2015ء سے 2022ء تک سالانہ اوسطاً 6.4 ارب ڈالر قرضہ بڑھ رہا تھا۔ جمیل احمد کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ جی ڈی پی کے 0...
79 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ چاک و چوبند اور متحرک نظر آنے کے لیے لاکھ جتن کرتے رہتے ہیں تاکہ اپنے ناقدین کو غلط ثابت کرسکیں لیکن ہر بار یہ کوشش کامیاب نہیں ہوتی۔ مریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں کابینہ اجلاس کے دوران جہاں وہ دنیا کی متعدد جنگیں ختم کروانے کا دعویٰ کرتے رہے وہیں وہ خود نیند سے بھی جنگ کرتے نظر آئے۔ یہ کابینہ اجلاس دوپہر کو ہوا تھا اور تقریباً 2 گھنٹے 18 منٹ جاری رہا جس میں زیادہ تر وقت وزرا صدر ٹرمپ کی جنگیں رکوانے کی کوششوں کی تعریفیں کرتے رہے۔ تاہم صدر ٹرمپ پر نیند کا غلبہ رہا۔ وہ کبھی اونگھنے لگتے تو کبھی آنکھ بند کر کے...