2025-10-20@00:18:20 GMT
تلاش کی گنتی: 22
«جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251020-11-16 ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت)کسان کارڈ کا لولی پاپ نہیں دھان کے کاشتکاروں کو اپنے فصل کی مناسب قیمت یقینی اور ناجائز کٹوتی ختم کی جائے، جماعت اسلامی کسان بورڈ ضلع سانگھڑ کے تحت سانگھڑ پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ رفیق منصوری, صدر کسان بورڈ جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ مسرور احمد خان , ارشد علی خاصخیلی ، ظہیرالدین جتوئی عثمان جمالی اور راجہ وسیم احمد کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب ، کسان کارڈ کا لولی پاپ نہیں دھان کے کاشتکاروں کو اپنی فصل کی مناسب قیمت یقینی اورناجائز کٹوتی ختم کی جائے ۔ان خیالات امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ رفیق منصوری, صدر کسان بورڈ جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ مسرور احمد خان ,...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوآدم( نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کا اہم اجلاس کل پاکستان اجتماع عام اور گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے ملک گیر احتجاج کی کال پر المرکز اسلامی شہدادپور میں نائب امیر جماعت سندھ محمد افضال آرائیں کی زیرصدارت منعقد ہوا ۔امیرضلع رفیق منصوری، قیم جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ ارشد علی اور نائب امیر سید ارشاد ظفر بخاری و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی سندھ محمد افضال آرائیں اور ضلعی امیر محمد رفیق منصوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت پوری دنیا کے نام نہاد انسانی حقوق کے ادارے بخوبی واقف ہیں کہ اسرائیل نبیوں...
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کیلئے سعودی شاہی دیوان، قصر یمامہ پہنچے تو ان کا شاہی پروٹوکول کے ساتھ گھڑ سواروں نے استقبال کیا۔ شاہی دیوان پہنچنے پر سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔ وزیرِ اعظم کو سعودی مسلح افواج کے دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ بعدازاں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مابین دو طرفہ ملاقات شروع ہوئی۔ ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ خزانہ محمد...
خاور حسین—فائل فوٹو کراچی کے صحافی خاور حسین کی سانگھڑ میں گاڑی سے لاش ملنے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی گئی۔کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) آزاد خان کریں گے۔کمیٹی کے ممبران میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) عرفان بلوچ اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سانگھڑ عابد بلوچ شامل ہیں۔ سانگھڑ: گاڑی سے کراچی کے صحافی خاور حسین کی لاش ملی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صحافی خاور حسین کی غیر طبعی موت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء لنجار کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی صحافی...
سانگھڑ:کراچی سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی خاور حسین سانگھڑ میں حیدرآباد روڈ پر نجی ہوٹل کے باہر اپنی گاڑی میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ خاور حسین کی لاش ملنے کے معاملے پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) شہید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن کا بیان سامنے آگیا، گاڑی سے ملنے والا پستول ڈان نیوز کے سینئر رپورٹر خاور حسین کا ہی تھا۔ ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے کہا کہ خاور نے حفاظتی نکتہ نظر سے پستول رکھا ہوا تھا، خاور حسین گاڑی پارک کرکے 2 بار واش روم گئے، سی سی ٹی وی کے مطابق خاور تنہا تھے، خاور نے ہوٹل کے منیجر سے جاکر واش روم کا پوچھا، پھر واپس گاڑی میں...
سانگھڑ میں صحافی خاور حسین کی موت کے معاملے پر پولیس کی تحقیقات جاری ہیں اور ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی سامنے آگئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے بظاہر لگتا ہے کہ خاور حسین نے اپنے ہی پستول سے خود کو گولی ماری، صحافی کے سر میں لگی گولی اس کے خود کے لائسنس یافتہ پستول کی ہے، پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں بظاہر خودکشی سامنے آئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق فنگر پرنٹس اور سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر شواہد حاصل کر لیے ہیں، سی سی ٹی وی میں خاور ریسٹورینٹ میں جاتے، آتے اور گاڑی میں بیٹھتے نظر آ رہے ہیں۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ مرنے سے قبل خاور حسین 2 بار ریسٹورینٹ میں آئے...
پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاور 2 گھنٹے تک ہوٹل کے باہر گاڑی میں رہا، خاور کے استعمال میں دو موبائل فون تھے، ایک مل گیا ہے اور دوسرا غائب ہے، دوسرا موبائل فون تلاش کر رہےہیں، ہو سکتا ہے گر گیا ہو یا متوفی کہیں رکھ کر بھول گیا ہو۔ اسلام ٹائمز۔ سانگھڑ میں صحافی خاور حسین کی موت کے معاملے پر پولیس کی تحقیقات جاری ہیں اور ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی سامنے آگئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے بظاہر لگتا ہے کہ خاور حسین نے اپنے ہی پستول سے خود کو گولی ماری، صحافی کے سر میں لگی گولی اس کے خود کے لائسنس یافتہ پستول کی...
کراچی سے تعلق رکھنے والے سینیئر صحافی خاور حسین سانگھڑ میں حیدرآباد روڈ پر نجی ہوٹل کے باہر اپنی گاڑی میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاور حسین کے سر پر گولی لگنے کا زخم ہے جبکہ جائے وقوعہ سے ایک پستول اور موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے جن کو فارنزک کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق پستول لائسنس یافتہ ہے یا نہیں، اس بارے میں ابھی کچھ کہنا ابھی قبل از وقت ہے، واقعے کی تحقیقات ہر ممکنہ خودکشی سمیت تمام پہلوؤں سے کررہے ہیں۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سانگھڑ سے رپورٹ طلب کرلی۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خاور...
ویب ڈیسک: سانگھڑ میں کراچی کے صحافی کی مقتول خاور حسین کی لاش ان کی گاڑی سے برآمد ہوئی ہے، مقتول خاور کو ایک گولی سر میں لگی ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کو سرمیں گولی ماری گئی ہے ، تاہم یہ باور نہیں ہو سکا کہ کیا واقعہ خودکشی ہے، پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ مقتول صحافی خاور کی لاش سانگھڑ کے مقامی ہسپتال میں منتقل کردی گئی ہے ،خاور حسین کی گاڑی سانگھڑ کے مرچی 360 ہوٹل کے باہر سے ملی جس میں ان کی لاش موجود تھی۔ جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب
فوٹو: فیس بک خاور حسین سانگھڑ میں حیدرآباد روڈ پر گاڑی سے صحافی خاور حسین کی لاش ملی ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) عابد بلوچ کا کہنا ہے کہ کراچی کے صحافی خاور حسین نے مبینہ طور پر فائر کرکے خودکشی کی ہے، صحافی خاور حسین کا آبائی گھر سانگھڑ میں ہے۔متوفی کراچی میں نجی نیوز چینل سے منسلک تھا۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صحافی خاور حسین کی غیر طبعی موت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے پولیس کے بہترین افسر کو تفتیش سونپنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کرکے موت کی اصل وجہ کا پتا لگایا جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ تحقیقات کرکے صحافی خاور حسین کی موت کی اصل وجہ کا پتہ لگایا جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کی گئی اور انتظامیہ کو تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کے نوجوان صحافی خاور حسین کی گاڑی سے گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے، ان کی لاش سانگھڑ سے ملی۔ معروف نجی چینل سے تعلق رکھنے والے نوجوان صحافی خاور حسین کی سانگھڑ میں کار سے گولی لگی لاش ملی ہے، پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور ان کی موت سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ریسکیو حکام نے لاش سے متعلق ابتدائی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ صحافی خاور حسین کے ہاتھ...
—علامتی تصویر سانگھڑ کے گاؤں جمعہ کلہوڑو میں گھر سے خاتون کی لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق قتل کے الزام میں خاتون کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شوہر کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی نے خودکشی کی ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے لیے لاش اسپتال منتقل کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف نے کہا ہے کہ ایران کے ہاتھوں اسرائیل وامریکہ کی ذلت آمیز شکست کے بعد دنیا میں طاقت کے توازن میں تبدیلی رونما ہورہی ہے جبکہ پاک۔ بھارت جنگ نے بھی خطے میں طاقت کا توازن بدل دیا ہے۔ ملک دشمن قوتیں اور انکے اندورنی و بیرونی ایجنٹوں کو ضرب کاری لگی ہے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کا انجام خراب ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز اسلامی شہدادپور میں منعقدہ ضلع سانگھڑ کے ایک روزہ اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع صوبائی نائب امیر محمد افضال آرائیں ،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری مولانا عبد القدوس احمدانی ، ضلعی امیر محمد رفیق...
بھارتی بزدلانہ حملے کا پاک فوج کا منہ توڑ جواب، سانگھڑ پوسٹ پر بھارتی فوج نے گھٹنے ٹیک دیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاک فوج نے سانگھڑ پوسٹ پر دشمن کو کاری ضرب لگائی، جس کی مزید ویڈیو فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فوٹیج میں کارروائی سے قبل اور بعد کے مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں، جن میں بھارتی چیک پوسٹوں کو پہنچنے والا نقصان نمایاں ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج نے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو ایسا سبق سکھایا کہ بھارتی فوج نے سانگھڑ...
حیدرآباد ،لیڈی ہیلتھ ورکرز لطیف آباد کے علاقے میں پولیو ویکسین پلانے کے لیے جارہی ہیں کراچی:(ویب ڈیسک) سندھ کے علاقے سانگھڑ سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق مقامی لوگوں نے اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے سلسلے میں پولیو قطرے پلانے سے انکار کردیا۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سانگھڑ کے علاقے چوٹیاریوں ڈیم کے سیلاب متاثرین نے اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کر دیا۔ویب ڈیسک کے مطابق مقامی مکینوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ یہاں کی زرعی زمینیں عرصے سے سیلاب زدہ پانی کا شکار ہے، اس پر ہماری کوئی بات سننے کو تیار نہیں ہے۔ اس سلسلے میں مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ2011ءسے یونین کونسل شاہ سکندرآباد کے بیشتر علاقے...
صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں جونیجو برادری کے 3 افراد کے قتل اور 19 زخمیوں کا مقدمہ واقعے کے 4 روز بعد درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد 4 روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دھرنے میں رکھی تینوں لاشیں تدفین کے لیے گاؤں جانی جونیجو روانہ کر دی گئیں، جہاں مقتولین کی نماز جنازہ ادا کرکے تدفین کر دی گئی ہے۔ مقدمہ لواحقین کی مدعیت میں 30 ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: ڈنکی لگاتے پاکستانیوں کی ہلاکتیں، یہ معاملہ کیسے روکا جائے؟ ایف آئی آر میں ایم این اے کے قریبی رشتہ دار عطااللہ جونیجو کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ میں دہشتگردی سمیت...
اپویشن لیڈر علی خورشیدی(فائل فوٹو)۔ سندھ اسمبلی میں اپویشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا ہے کہ سانگھڑ میں شہریوں پر حملہ ظلم و بربریت کی بدترین مثال ہے۔ کراچی سے جاری اپنے بیان میں علی خورشیدی نے کہا کہ گھروں میں گھس کر شہریوں کا قتل قانون کی ناکامی ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی، پیپلز پارٹی اپنے لوگوں کو بچانے کیلئے متاثرین کو انصاف فراہم نہیں کر رہی۔ دریں اثنا سندھ اسمبلی کے اجلاس سے ایم کیو ایم کے رکن ڈاکٹر باسط نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کچھ وقت پہلے میئر نے ایک کال سینٹر متعارف کروایا تھا، اس پر گٹر کے ڈھکن کی شکایت درج کی جانی...
سانگھڑ (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کے مقامی و ضلعی امراء کا اجلاس امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ رفیق منصوری کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں قرار داد کے ذریعے گزشتہ روز چوٹیاری تھانے کی حد میں ہونے والے 3 افراد کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ قاتلوں کی حمایت کرکے کوئی بھی حکومت زیادہ عرصہ اقتدار میں نہیں رہ سکتی، کوئی چاہے کتنا بھی طاقتور کیوں نہ ہو لیکن ظلم خالق کائنات کو بالکل پسند نہیں، اس لیے حکومت ہوش کے ناخن لے، قاتلوں کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کر کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سانگھڑ شہر کی حالت دیکھ کر لگ...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے سانگھڑ واقعے کی شدید مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ واقعے کی شفاف تحقیقات، ملوث ملزمان کو عبرت ناک سزا دیکر متاثرہ خاندانوں کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ سانگھڑ کے افسوس ناک واقعے نے سندھ حکومت اور پولیس کے مجرمانہ کردار کو بے نقاب کردیا ہے، بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے پر بے حسی اور پی پی ایم این اے کی سہولت کاری افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔2دن سے ورثا لاشوں سمیت دھرنا دے کر بیٹھے ہوئے ہیں مگر ابھی تک ان کی مرضی کے مطابق قاتلوں...
سانگھڑ(نمائندہ جسارت)وکلاسندھ کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے ، سندھ کی لاکھوں ایکڑ زمین کمپنی سرکار کے حوالے کرنا سندھ کے عوام کے ساتھ ظلم ہے کمپنی سرکار ایسٹ انڈیا کمپنی بنتی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعتِ اسلامی ضلع سانگھڑ کے امیر رفیق منصوری نے سانگھڑ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر محمد شریف مصرانی سے ان کے آفس میں ان سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ اس سے قبل جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کا وفد ان کے آفس پہنچا تو نو منتخب صدر و دیگر عہدیداران نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا ، جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کے امیر رفیق منصوری ، راجا وسیم احمد ، ظہیرالدین جتوئی...
ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سندھ سمیت پاکستان کے عوام کے مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے ، حکومت سندھ کو بنجر بنانا چاہتی ہے ، سندھ کی تباہی میں پی پی حکومت کا مرکزی کردار ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کے امیر محمد رفیق منصوری نے فنکشنل لیگ کے مرکزی رہنما سابق ایم پی اے خلیفہ فقیر وریام سے (فقیر وریامانی ) ہاؤس سنجھورو میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری راجہ وسیم احمد منصوری ، جے آئی یوتھ ضلع سانگھڑ کے سابق صدر ڈاکٹر محمد سہیل ہنجراہ جبکہ خلیفہ وریام فقیر وریامانی...
سانگھڑ (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کی جانب سے سندھ میں بے امنی، اغوا، ڈاکے، چوریاں، ڈاکو راج اور قبائلی جھگڑوں کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس،سندھ میں امن و امان کا پیش خیمہ ثابت ہوگی،اے پی سی میں سیاسی جماعتوں کے رہنما وکلاصحافی اقلیتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کثیر تعداد میں شرکت خوش آئند ہے۔ سندھ حکومت ترقیاتی کاموں میں سانگھڑ کو نظر انداز نہ کرے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر افضال احمد آرائیں نے نیشنل پریس کلب سانگھڑ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس سے قبل انہوں نے وفد کے ہمراہ نیشنل پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور سندھ کا روایتی تحفہ اجرک اور پھولوں کے ہار...