Daily Mumtaz:
2025-11-18@22:03:14 GMT

 سینئرصحافی خاور حسین کی لاش سانگھڑ میں گاڑی سے برآمد

اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT

 سینئرصحافی خاور حسین کی لاش سانگھڑ میں گاڑی سے برآمد

  سانگھڑ:کراچی سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی  خاور حسین سانگھڑ میں حیدرآباد روڈ پر نجی ہوٹل کے باہر اپنی گاڑی میں مردہ حالت میں پائے گئے۔   خاور حسین کی لاش ملنے کے معاملے پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) شہید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن کا بیان سامنے آگیا، گاڑی سے ملنے والا پستول ڈان نیوز کے سینئر رپورٹر خاور حسین کا ہی تھا۔

  ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے کہا کہ خاور نے حفاظتی نکتہ نظر سے پستول رکھا ہوا تھا، خاور حسین گاڑی پارک کرکے 2 بار واش روم گئے، سی سی ٹی وی کے مطابق خاور تنہا تھے، خاور نے ہوٹل کے منیجر سے جاکر واش روم کا پوچھا، پھر واپس گاڑی میں آکر بیٹھ گئے، خاور دوبارہ گاڑی سے اترے اور پھر چوکیدار سے واش روم کا پوچھا، خاور پھر واش کے پاس گئے اور واپس آکر دوبارہ گاڑی میں بیٹھ گئے۔

 انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی میں خاور تنہا دکھائی دے رہے ہیں، سی سی ٹی وی کیمرا ڈرائیورنگ سیٹ کے دوسری جانب لگا تھا، سی سی ٹی وی میں کوئی نظر نہیں آیا، ہوٹل منیجر نے چوکیدار کو کہا جاکر ان سے پوچھو کچھ آڈر کریں گے یا نہیں، کافی دیر ہوگئی  ۔

ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے بتایا کہ چوکیدار جب گاڑی کے پاس گیا تو اندر خاور کی گولی لگی لاش پڑی تھی، ہم ابھی کسی نتیجے پر نہیں پہنچے، تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

 ڈی آئی جی نے بتایا کہ مئی میں خاور نے والدین کو امریکا شفٹ کردیا تھا، خاور سانگھڑ مجلس میں شرکت کرنے گئے، ان کے بہنوئی کے گھر مجلس تھی، تاہم خاور مجلس میں نہیں پہنچ سکے۔

خاور حسین کا جسد خاکی ہلال احمر کے سرد خانے منتقل

سانگھڑ میں غیر طبعی موت کا شکار ہونے والے  صحافی خاور حسین کا جسدخاکی سول ہسپتال حیدرآباد کے سرد خانے سے ہلال احمر کے سرد خانے منتقل کردیا گیا۔ سول ہسپتال کے سرد خانے میں بجلی اور جگہ نہ ہونےکے باعث میت منتقل کی گئی ہے۔

سانگھڑ پولیس نے پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد خاور حسین کی لاش سول ہسپتال سرد خانے منتقل کی تھی، خاور حسین کے والدین اور اہل خانہ کی امریکا سے واپسی پر تدفین کا اعلان کیا جائے گا۔

  خاور حسین کے بہنوئی زبیر علی کا کہنا ہے کہ رات کو ایک دوست کی کال آئی تھی کہ سانگھڑ میں ہوٹل کی پارکنگ میں کالے رنگ کی گاڑی ہے اس میں لاش موجود ہے، لگتا ہے یہ خاور حسین ہیں۔

 زبیر علی کے مطابق خاور حسین جب بھی کراچی سے سانگھڑ آتے تھے تو ہمیں بتاتے تھے، معلوم نہیں خاور رات کو کیسے سانگھڑ آئے، یا کس نے انہیں بلایا تھا؟۔

 ادھر خاورحسین کے انتقال پر پریس کلب میں 3روزہ سوگ کا اعلان کرکے سیاہ پرچم لہرا دیا گیا۔

 سوگ کا اعلان پریس کلب کے صدر و ممبران کی جانب سے کیا گیا، خاور حسین کے آبائی محلے میں بھی سوگ کی فضا برقرار ہے، ان کے محلے دار اور دوست احباب خاور حسین کو اچھے الفاظ میں یاد کر رہے ہیں۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

راجستھان میں اونٹ گاڑی کی چھت توڑ کر اندر پھنس گیا

بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک کار کی اونٹ سے ٹکر ہوگئی اور اونٹ گاڑی کی چھت توڑ کر اندر پھنس گیا، حادثے میں ڈرائیور اور اونٹ دونوں زخمی ہوگئے۔

واقعے کی ویڈیو اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اونٹ کا سر اور اوپری دھڑ کار کی چھت اور ونڈ اسکرین توڑتے ہوئے اندر گھس گیا اور جانور مسلسل خود کو آزاد کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق ایک اونٹ اچانک سڑک پر آگیا، جس کے باعث گاڑی کے ڈرائیور کو بریک لگانے کا موقع نہ ملا اور گاڑی زور دار ٹکر کے باعث تباہ ہوگئی، اس کا بمپر، بونٹ اور ونڈ اسکرین مکمل طور پر چکنا چور ہوگئے۔

ٹکر کی شدت سے گاڑی کی چھت اور فرنٹ شیشہ ٹوٹ کر اندر دھنس گئے، جس کے باعث اونٹ گاڑی میں بری طرح پھنس گیا۔

حادثے کے بعد مقامی لوگ فوری طور پر موقع پر پہنچے اور زخمی ڈرائیور کو گاڑی سے نکال کر ابتدائی طبی امداد دی گئی، جس کے بعد اسے جودھپور منتقل کردیا گیا، رپورٹس کے مطابق ڈرائیور رام سنگھ کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔

اونٹ تقریباً دو گھنٹے تک گاڑی کے اندر پھنسا رہا، بعد ازاں مقامی حکام اور علاقہ مکینوں نے مشترکہ کوششوں سے اسے نکالا، کار کا حصہ کاٹنے کے لیے مشین کی مدد بھی لی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ کے ہلکے پھلکے انداز میں دیے گئے ریمارکس پر عدالت میں قہقہے لگ گئے
  • ارے بھائی ہمارے پاس تو ویسے بھی اب کھونے کو کچھ نہیں بچا، جج سپریم کورٹ
  • گلستان جوہر سے بے نام ڈمپر پکڑا گیا، ڈرائیور گرفتار
  • بغیر دستاویزات سفر کی ہرگز اجازت نہ دی جائے، غیر قانونی امیگریشن قطعا برداشت نہیں، وزیر داخلہ
  • غیر قانونی امیگریشن برداشت نہیں، کسی کو متعلقہ ملازمت کی دستاویز کے بغیر نہ جانے دیں: وزیر داخلہ
  • ملکی بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں دی جائیگی‘ وزیر داخلہ
  • جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی بھی یہ نیا سسٹم پکڑے گا ،ڈی جی آئی جی ٹریفک
  • جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی بھی یہ نیا سسٹم پکڑے گا، ڈی جی آئی جی ٹریفک کراچی
  • غیرقانونی امیگریشن برداشت نہیں، دستاویزات کے بغیر کسی کو سفر کی اجازت نہ دی جائے، محسن نقوی
  • راجستھان میں اونٹ گاڑی کی چھت توڑ کر اندر پھنس گیا