2025-10-20@00:07:43 GMT
تلاش کی گنتی: 10

«تے چلے»:

    اسلام آباد: قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان پر تنقید کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ لوگ اس لیے منتخب نہیں کرتے کہ ہم استعفے دے کر گھر چلے جائیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس سینیٹر پرویز رشید کی زیرصدارت ہوا، تاہم متعلقہ وزیر، سیکرٹری اور چیئرمین این ایچ اے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ وزارت کا پارلیمنٹ کو غیر سنجیدہ لینے کا رویہ ختم کرنا ہو گا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کمیٹی اراکین کا متفقہ فیصلہ ہے کہ اجلاس منسوخ کر دیا جائے۔ اجلاس ذمے دار لوگوں کی غیر ذمے داری کے باعث ملتوی...
    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن راہنماؤں نے ایوان میں احتجاج ریکارڈ کرایا، اراکین اپنی سیٹوں پر کھڑے ہو کر شدید نعرے بازی کرتے رہے، انہوں نے ساتھیوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اپوزیشن کے چیف وہپ نے گرفتاریوں پر ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا تو ارکان نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان سے باہر چلے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر اور علیمہ خان سمیت دیگر راہنماؤں کی گرفتاری پر اپوزیشن نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔اپوزیشن راہنماؤں نے ایوان میں احتجاج ریکارڈ کرایا، اراکین اپنی سیٹوں پر کھڑے ہوکر شدید نعرے بازی کرتے رہے، انہوں نے ساتھیوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اپوزیشن کے چیف وہپ رانا شہباز نے گرفتاریوں پر...
    سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنی اصلاح کرنی پڑے گی اس کے بغیر ملک نہیں چلے گا اور ان کے معاملے پر امریکا کچھ نہیں کرسکتا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے   شاہد خاقان عباسی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی ملاقات میں پیدا ہونے والی غیریقینی صورتحال پر کہا کہ اس سے قبل جو کچھ بھی ہوتا تھا وہ اخلاق کے دائرے میں ہوتا تھا۔ سربراہ عوام پاکستان پارٹی نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ہمت تھی کہ انہوں نے ایٹمی دھماکے کیے کیونکہ بھارت کے اقدام کے...
    پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے میرا سب سے زیادہ رابطہ رہتا ہے، میں یقین دلاتا ہوں کہ عمران خان کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہیں۔ اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر بانیٔ پی ٹی پئی ڈیل کرتے تو بہت پہلے لندن چلے جاتے، وہ واضح کر چکے کہ وہ ڈیل نہیں کریں گے۔ سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ مختلف جماعتیں مقتدرہ کے ذریعے اقتدار حاصل کرتی رہی ہیں، ماضی میں بہت غلطیاں ہوئیں، اب ماضی میں نہیں پڑنا انہوں نے کہا کہ چادر چار دیواریوں کو پامال کیا گیا، یہ سیاست نہیں شرافت...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں اربوں ڈالرز کے ذخائر ہیں، وقت آگیا ہے کہ پاکستان استحکام کے راستے پر چلے۔لندن میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں تاریخ سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے، اڑان پاکستان حکومت کا نہیں بلکہ 22 کروڑ عوام کا ایجنڈا ہے۔انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان استحکام کے راستے پر چلے، اوورسیز پاکستانی وطن کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پاکستان میں اربوں ڈالرز کے ذخائر ہیں، بلوچستان میں تانبے کے ذخائر نکالنے کےلیے کام ہو رہا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ چینی کمپنیاں بھی بلوچستان سے ذخائر نکالنے میں دلچسپی لے رہی ہیں، سعودی عرب نے بھی...
    پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں لوٹ بازار گرم ہے، نوکری اور تبادلے پیسوں پر ہورہے ہیں۔ ہمیں وزیراعلیٰ پر اعتماد نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر اعتماد نہیں ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں لوٹ بازار گرم ہے، نوکری اور تبادلے پیسوں پر ہورہے ہیں۔ ہمیں وزیراعلیٰ پر اعتماد نہیں ہے وہ اپنے ضلع کو نہیں سنبھال سکتے، جو بھی ہو ملک میں انتشار پھیلانے نہیں دیں گے۔ گورنر کے پی نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات...
۱