Nawaiwaqt:
2025-12-11@19:02:23 GMT

انڈے پھینکنے کے واقعے پر چاہت فتح علی خان کا ردعمل بھی آگیا

اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT

انڈے پھینکنے کے واقعے پر چاہت فتح علی خان کا ردعمل بھی آگیا

معروف انٹرنیٹ سنسیشن اور گلوکار چاہت فتح علی خان نے بیرون ملک اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک ناخوشگوار واقعے کے بارے میں بات کی ہے۔ چاہت فتح علی خان جو دنیا بھر میں اپنے وائرل ہونے والے گانے "بدو بدی" اور مزاحیہ انداز کی وجہ سے مشہور ہیں، پر گزشتہ ماہ ایک ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے دوران ایک نامعلوم افراد نے اُن پر انڈوں سے حملہ کیا تھا۔ چاہت فتح علی خان تقریب میں شرکت کے بعد ریسٹورنٹ سے باہر نکل رہے تھے کہ سیکیورٹی گارڈز نے ان کی تصاویر لینا چاہیں۔ اسی دوران اچانک چند لوگوں نے ان پر انڈے پھینکے، یہ واقعہ گلوکار کیلئے تکلیف دہ اور ذلت آمیز تھا اور وہ اس وقت حیران اور رنجیدہ رہ گئے۔ گزشتہ دنوں ایک شو کے دوران چاہت فتح علی خان نے انکشاف کیا تھا کہ واقعے کے بعد ریسٹورنٹ انتظامیہ نے تعاون نہیں کیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج دینے سے بھی انکار کر دیا، بعد میں پتہ چلا کہ ریسٹورنٹ کے مالک کا تعلق بھارت سے ہے جس کے بعد میں نے خدشہ ظاہر کیا کہ شاید مجھے نشانہ بنایا گیا ہے۔ چاہت فتح علی خان نے مزید کہا، میں اس واقعے پر قانونی کارروائی کر رہا ہوں۔ تاکہ ملزمان کو سزا دی جائے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: چاہت فتح علی خان

پڑھیں:

چوری کا شبہ ؛ 8 افراد کو دہکتے انگاروں پر چلایا گیا

سٹی 42: موسیٰ خیل کے علاقے کوٹ خان محمد میں ایک افسوس ناک اور حیران کن واقعہ پیش آیا ہےجہاں دکان میں چوری کے شبے پر مقامی جرگے نے رسم کے نام پر آٹھ افراد کو آگ کی انگاروں پر چلایا یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جس نے پورے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔

علاقہ مکینوں کے مطابق دکان میں چوری کے بعد جرگہ بلایا گیا تھا، جہاں دکاندار کے شدید اصرار پر مشتبہ افراد کو سزا کے طور پر دہکتے انگاروں پر چلایا گیا اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا تاہم یہ غیر انسانی اور فرسودہ طریقۂ کار علاقے کی سماجی اور قانونی صورتحال پر سوالیہ نشان ہے۔

نئی بننے والی واسا ایجنسیوں میں تقرروتبادلے

ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل رزاق خجک نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ کو ایسے واقعے کی اطلاع موصول ہو چکی ہے اور اس پر تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون سے بالاتر کوئی اقدام قبول نہیں ہوگا۔

دوسری جانب شہریوں اور سماجی حلقوں نے اس غیر انسانی سلوک پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہےعوامی رائے ہے کہ جدید دور میں اس قسم کی رسومات نہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں بلکہ پشتون روایات کی بھی غلط تشریح ہےعلاقے میں خوف بے چینی اور سخت ردعمل پایا جا رہا ہے جبکہ انتظامیہ واقعے کی مکمل رپورٹ جلد جاری کرنے کا عندیہ دے رہی ہے۔

محسن نقوی کی  انگلینڈ کے وزرا کے ساتھ مجرموں کی حوالگی پر اہم بات چیت

متعلقہ مضامین

  • ’مجھے ندیم نانی والا پسند آگیا ہے‘، شیر افضل مروت کی ویڈیو وائرل
  • بلوچستان میں 8 افراد کو انگاروں پر چلانے کا واقعہ، 6 ملزمان گرفتار
  • حیدرآباد: ریٹائرڈ ایس پی کی گھر سے لاش برآمد
  • مچھلی کے تیل کے کیپسولز، صحت کے لیے حیران کن نیا فائدہ سامنے آگیا
  • کراچی: فلیٹ سے تین خواتین کی ہلاکت، باپ اور بیٹے نے قتل کا اعتراف کرلیا
  • کراچی؛ ماں بیٹی اور بہو کے تہرے قتل کا معمہ حل، گھر کا سربراہ اور بیٹا گرفتار
  • طالبان کا صحافیوں پر وحشیانہ تشدد، عالمی اداروں کا سخت ردعمل سامنے آگیا
  • ٹھٹھہ ،مسلح ا فراد نے تاجر کو لوٹ لیا
  • پی ٹی آئی سینیٹر خرم ذیشیان کے برادر نسبتی کے گھر پر فائرنگ
  • چوری کا شبہ ؛ 8 افراد کو دہکتے انگاروں پر چلایا گیا