اے آئی ٹیکنالوجی کے اثرات، ایمازون نے 14 ہزار ملازمین کی چھانٹی کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: دنیا کی سب سے بڑی ای کامرس کمپنی ایمازون نے اپنے کارپوریٹ شعبے میں بڑے پیمانے پر کٹوتی کرتے ہوئے 14 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایمازون نے منگل کے روز تصدیق کی کہ کمپنی اپنے کارپوریٹ دفاتر میں ملازمتوں میں کمی لانے کے منصوبے پر عمل شروع کر چکی ہے۔ اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ کمپنی 30 ہزار تک ملازمین کو فارغ کرنے پر غور کر رہی ہے، تاہم اب ابتدائی مرحلے میں یہ تعداد 14 ہزار رکھی گئی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مصنوعی ذہانت (AI) کے بڑھتے ہوئے استعمال اور تنظیمی ڈھانچے میں مؤثریت پیدا کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
ایمازون کی سینئر نائب صدر بیتھ گیلیٹی نے ملازمین کے نام جاری ایک پیغام میں کہا کہ کمپنی کے اس فیصلے کا مقصد تنظیم کو مزید مضبوط بنانا اور وسائل کو ان شعبوں میں منتقل کرنا ہے جو کمپنی اور صارفین کے مستقبل کے لیے زیادہ اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
ان کے مطابق مصنوعی ذہانت انٹرنیٹ کے بعد سب سے بڑی ٹیکنالوجی انقلاب بن کر ابھری ہے، جس نے نہ صرف کام کرنے کے طریقے بدل دیے ہیں بلکہ رفتار اور جدت میں بھی غیر معمولی اضافہ کیا ہے۔ “ہم ایک ایسے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں جہاں تیز تر فیصلے اور لچکدار تنظیمی ڈھانچہ کمپنی کے تسلسل کے لیے ناگزیر ہیں۔ اسی لیے ہمیں اپنے ادارے کو نئے تقاضوں کے مطابق ڈھالنا پڑ رہا ہے،” انہوں نے لکھا۔
نوٹ میں مزید کہا گیا کہ کمپنی ان تمام ملازمین کی مدد کرے گی جن کی ملازمتیں متاثر ہو رہی ہیں۔ جہاں ممکن ہوا، انہیں کمپنی کے دیگر شعبوں میں نئی ذمہ داریاں دی جائیں گی، جب کہ متاثرہ عملے کو خصوصی مالی پیکج اور معاونت فراہم کی جائے گی۔
خیال رہے کہ ایمازون کے دنیا بھر میں گوداموں اور دفاتر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ سے زائد ملازمین کام کر رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق کمپنی کا یہ اقدام ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے بدلتے رجحانات اور مصنوعی ذہانت کے بڑھتے اثرات کے تناظر میں تنظیمی اصلاحات کی ایک بڑی مثال ہے۔
ویب ڈیسک
دانیال عدنان
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نئے سال کے موقع پر ملازمین کے لیے تعطیلات کا اعلان
متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی نے 2026 کے نئے سال کے موقع پر سرکاری اور پرائیوٹ ملازمین کے لیے تعطیلات اور ریموٹ ورک کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
سرکاری سرکلر کے مطابق جمعرات 1 جنوری 2026 کو ملازمین کو چھٹی ہوگی جبکہ جمعہ 2 جنوری کو وفاقی ملازمین کے لیے ریموٹ ورک کا دن ہوگا۔ تاہم وہ ملازمین جن کا کام دفتر میں حاضری کا متقاضی ہے انہیں معمول کے مطابق کام پر حاضر ہونا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ستمبر میں پاکستانیوں کے لیے 3 اکٹھی سرکاری چھٹیوں کا امکان
اتھارٹی نے کہا کہ یہ اقدام ملازمین کو کام اور ذاتی زندگی کے توازن کو برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوگا جبکہ سرکاری خدمات کے تسلسل کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
نئے سال کی تقریبات کے سلسلے میں ملک بھر میں شاندار آتشبازی اور ڈرون شوز کی تیاریاں جاری ہیں۔ راس الخیمہ میں 6 کلومیٹر طویل ساحل پر 15 منٹ کی آتشبازی ہوگی جس میں 2,300 سے زائد ڈرونز، لیزرز اور پائرو ٹیکنکس استعمال کیے جائیں گے۔ اس پروگرام کے دوران سب سے بڑی واحد آتشبازی کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے قیام کا بھی ہدف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں اسکول کی چھٹیاں کب سے شروع ہو رہی ہیں؟
دبئی میں نئے سال کی شام کو گلوبل ولیج، اٹلانٹس دی پام اور بلیو واٹرز آئی لینڈ میں شاندار آتشبازی، ڈرون شوز، کنسرٹس اور بیچ پارٹیز منعقد کی جائیں گی جبکہ ابوظہبی میں شیخ زاید فیسٹیول کے تحت 62 منٹ کی طویل آتشبازی اور دنیا کی سب سے بڑی ڈرون پرفارمنس پیش کی جائے گی جس میں ثقافتی اور ورثہ کی سرگرمیاں بھی شامل ہوں گی۔
اتھارٹی نے تمام اداروں سے ہدایت کی ہے کہ وہ اس شیڈول کے مطابق انتظامات یقینی بنائیں اور تعطیلات کے دوران خدمات کا تسلسل برقرار رکھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سرکاری چھٹیاں متحدہ عرب امارات متحدہ عرب امارات میں چھٹیاں نئے سال کی چھٹیاں نیا سال