2025-11-05@07:55:04 GMT
تلاش کی گنتی: 120
«جھوٹے نے»:
(نئی خبر)
ریاست دہشت گردی کے حامی عناصر پر ہاتھ ڈالتی ہے تو جھوٹے بیانیوں کی آواز ہے، آرمی چیف WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے پیچھےایک منظم غیر قانونی اسپیکٹرم ہے جس کی پشت پناہی کچھ مخصوص عناصر کرتے ہیں اور جب بھی ریاست ان پر ہاتھ ڈالتی ہے تو آپ کو ان کے جھوٹے بیانیوں کی آواز سنائی دیتی ہے۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کے بہاولپور کے دورے کی کچھ مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں، سپہ سالار نے بہاولپور میں طلبہ سے بات چیت کرتے ہوئے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پس پردہ حقائق سے پردہ اٹھایا۔...
مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہا کہ ہم پر درج ایف آئی آر میں خواتین اور بچوں سمیت ان افراد کے نام بھی شامل ہیں جو اس دنیا میں نہیں رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کا کہنا ہے کہ ہم پر جھوٹی ایف آئی آرز درج کئے گئے ہیں۔ ہم از خود گرفتاری دینے گئے، تاہم نہ ہی گرفتار کیا جا رہا ہے اور نہ ہی جھوٹی ایف آئی آر واپس لی جا رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے خضدار کی تحصیل وڈھ میں مقامی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت 12 سو افراد پر 9 ایف آئی آرز درج...
کشمیری تاجر پر جموں و کشمیر کی آزادی کی حمایت اور آزاد کشمیر اور پاکستان میں حریت تنظیموں کے ساتھ روابط کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس نے ایک کشمیری تاجر کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس کی ایجنسی، کائونٹر انٹیلی جنس کشمیر نے سی آئی ڈی اور دلی پولیس کے ہمراہ ایک کارروائی کے دوران سرینگر کے علاقے بمنہ کے ایک معروف کشمیری تاجر پرویز احمد خان کو دلی کے ایک ہوٹل میں جھوٹے الزامات کے تحت گرفتار کیا۔ کشمیری تاجر پر جموں و کشمیر کی آزادی کی حمایت اور آزاد کشمیر اور پاکستان میں حریت تنظیموں کے ساتھ روابط کا الزام عائد کیا...
امریکا نے بھارت کے پاکستانی ایف-16 طیارہ گرانے کے بھونڈے دعوے کو مسترد کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 26 فروری 2019ء کو بھارت کے نام نہاد سرجیکل اسٹرائیکس کے مس ایڈونچر کا پاکستانی فضائیہ نے اگلے روز ہی منہ توڑ جواب دیا، حقیقت کا اعتراف کرنے کے بجائے بھارت نے پاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرانے کا جھوٹا دعویٰ کیا بھارت نے اپنی عوام اور بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے غلط بیانی سے کام لیا، جبکہ حقائق اس کے برعکس نکلے۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ پاکستانی ایف-16 مار گرانے میں ناکام رہی بھارت خود ایک جنگی طیارہ، ایک ہیلی کاپٹر اور چھ فوجی گنوا بیٹھا، جس سے بی جے پی حکومت کو شدید تنقید...
بیجنگ : فلپائن نے دعوی کیا ہے کہ چینی بحریہ کے فوجی طیارے نے حال ہی میں اپنی پرواز کے دوران فلپائن کے سرکاری طیارے کے قریب آ کر خطرناک فلائٹ منوورز کیے۔ جمعرات کے روزچین کی وزارت دفاع کے ترجمان سینئر کرنل وو چھیئن نے ایک پریس بریفنگ کے دوران اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فلپائن کے سرکاری طیارے نے بڑی تعداد میں میڈیا کے افراد کو ساتھ لےکر چین کے جزیرہ ہوانگ یئن کی فضائی حدود میں داخل ہو کر چین کے نیول ہیلی کاپٹروں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی جو اس وقت معمول کی گشت پر تھے۔ فلپائن کی جانب سے اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات فریقین کے درمیان سمندری اور فضائی...
کس کس کے منہ پر ہاتھ رکھو گے ؟ کس کس کی زبان بندی کے پروانے جاری کروگے ؟ کس کس کو دنیا کی نظروں سے غائب کروگے ؟ انسانی فطرت ہے وہ زیادہ دیر چپ نہیں رہ سکتا ،فقط اپنے واسطے ہی سے نہیں ،اس جیسے اور انسانوں پر جیتے جی قدغن لگانے پر دنیا چپ کی دائمی بکل مار کر نہیں رہ سکتی ،فطرت کے قا نون کو توڑنے کی بھی کچھ حد ہوتی ہے پھر قانون خود بول اٹھتا ہے ۔جیسے حاضر سروس جج جناب جسٹس محسن اختر کیانی بول اٹھے ہیں ۔ شہرت بخاری نے کہا تھا کہ دروغ مصلحت آمیز جب عروج پہ ہوتو آس پاس کہیں چیختی ہے سچائی عدلیہ کے خاموش اژدہام میں...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری2025ء) کنول شوزب کا کہنا ہے کہ پٹرول 150 سے 255 پر آگیا، سونا 1 سے سوا 3 لاکھ روپے پر آ گیا اور یہ کہہ رہے ہیں کہ مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آ جانے کے حکومتی دعووں پر تحریک انصاف کی خاتون رہنما کنول شوزب کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سنو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کنول شوزب نے کہا کہ 3 سال میں پٹرول 150 سے 255 پر آگیا، سونا 1 سے سوا 3 لاکھ روپے پر آ گیا، ڈیزل 160 سے 260 روپے پر آ گیا۔ چکن 200...
سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اگر آج کہہ دے کہ شہباز شریف میرا بھائی، میرا یار اور اسپیکر قومی اسمبلی میرا کلاس فیلو اور میں تین سال انھیں نہیں چھیڑوں گا تو ان پر موجودہ مقدمات اور سزائیں نہیں رہیں گی اور وہ اور ان کی اہلیہ شہزادے کی طرح باہر نکل آئیں گے۔ بلوچستان میں صرف ایک نشست کے حامل محمود خان کو یہ بھی کہنا چاہیے تھا کہ ماضی میں جن سیاستدانوں پر بھرے جلسوں میں جھوٹے الزامات لگائے گئے تھے وہ عدالتوں میں ثابت نہیں ہوئے، اس لیے جھوٹے الزامات لگانے والوں کو پہلے وہ الزامات واپس لینے اور معافی مانگنی چاہیے۔ سیاستدان تو ویسے بھی...
لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ صوابی میں ہونے والا جلسہ صرف سیاسی بیانات اور زہریلی تقریروں سے بھرا ہوگا، اور خیبرپختونخوا کے عوام کو 12 سالوں میں صرف فساد اور گمراہ کن سیاست ہی ملی ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج پاکستان کے عوام یوم تعمیر و ترقی منا رہے ہیں، جبکہ دوسرے طرف ایک مخصوص سیاسی گروہ یوم سیاہ منا رہا ہے جس کے پاس عوام کے لیے کوئی ٹھوس حکمت عملی نہیں۔ ان کے دعوے صرف رونے دھونے تک محدود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں مریم نواز کی قیادت میں عوام کو بے شمار فوائد حاصل ہوئے جیسے سکالرشپس، بجلی کے بلوں میں کمی، اور دیگر عوامی...
ڈھاکا:بنگلا دیشی عبوری حکومت نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو جھوٹے اور بے بنیاد بیانات دینے سے روکے۔ بنگلا دیش کی وزارت خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو ایک احتجاجی نوٹس بھیج کر اس معاملے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق شیخ حسینہ واجد نے حال ہی میں ایک آن لائن خطاب کے دوران بنگلا دیش کی موجودہ حکومت کے خلاف شدید بیانات دیے ہیں، جنہیں بنگلا دیش کی حکومت نے جھوٹا اور غیرمناسب قرار دیا ہے۔ وزارت نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شیخ حسینہ کو ایسے بیانات دینے سے روکے، کیونکہ وہ فی الحال بھارت میں مقیم ہیں۔ یاد رہے کہ شیخ...
ڈھاکا: بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو جھوٹے اور بے بنیاد بیانات دینے سے روکے کیونکہ وہ ان کے ملک میں موجود ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے بھارت میں موجود سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے آن لائن خطاب کے دوران کی گئی باتوں کے حوالے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے جھوٹے بیانات سے روکے۔ بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے ڈھاکا میں تعینات بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی طور پر ایک مراسلہ بھی دے دیا اور شیخ حسینہ واجد کے بیان پر گہرے تحفظات، مایوسی اور خدشات سے آگاہ کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کے علاقہ پریٹ آباد کی رہائشی مسماۃروبینہ قریشی نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مارکیٹ تھانہ پولیس کے خلاف احتجاج کیا ۔اس موقع پر انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ میرے معذور بیٹے علی اکبر قریشی کے خلاف مارکیٹ تھانہ کی پولیس نے جھوٹی ایف آئی ار درج کر دی ہے جبکہ 8 مہینہ قبل بھی پھلیلی تھانہ کے ایس ایچ او ایاز بگھیو نے میرے مزدور بیٹے کوبلا جواز گھر سے اٹھا کر اپنے ساتھ لے گیا اور 50ہزار روپے رشوت طلب کی جبکہ رشوت کی رقم نہ دینے کی صورت میں مذکورہ ایس ایچ او نے میرے بیٹے کی ٹانگ میں گولی مار کر معذور کر دیا جس کا کیس ہم نے حیدرآباد کی...
سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے جھوٹی خبریں پھیلانے والے یو ٹیوبرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ان تمام لوگوں پر اللہ کی لعنت ہو جو میرے خلاف جعلی خبریں پھیلا رہے ہیں۔ بشریٰ انصاری نے کہا کہ ’کچھ لوگ کہہ رہے تھے کہ میری بیٹی نے مجھے گھر سے نکال دیا ہے لیکن میری بیٹی تو خود میرے ہی گھر میں رہتی ہے وہ مجھے کیسے نکال سکتی ہے وہ ہم دونوں کا مشترکہ گھر ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ یو ٹیوبرز کبھی میری طلاق کروا دیتے ہیں اور کبھی کہتے ہیں بیٹی نے گھر سے نکال دیا، انہوں نے بتایا کہ انڈیا سے میری دوست کا فون آیا کہ آپ کی بیٹی آپ کو گھر سے کیسے...
رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ میں اپنی جان دے سکتا ہوں لیکن بی جے پی اور آر ایس ایس سے کبھی سمجھوتہ نہیں کرسکتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ اروند کیجریوال اور مودی میں کوئی فرق نہیں، دونوں ہی جھوٹے وعدے کرتے ہیں اور عوام کو گمراہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیسے نریندر مودی نے ہر ہندوستانی کے اکاؤنٹ میں 15 لاکھ روپے ڈالنے کا وعدہ کیا تھا جو آج تک پورا نہیں ہوا، اسی طرح کیجریوال نے بھی دہلی کے عوام سے کئی جھوٹے وعدے کئے۔ انہوں نے کہا تھا کہ جمنا کا پانی اتنا صاف کریں گے کہ خود اس میں نہائیں گے اور پانی پی سکیں گے،...
کوٹری (جسارت نیوز) دادو کے علاقے خیرپور ناتھن شاہ کے رہائشی کلیم اللہ برڑو نے پریس کلب کوٹری پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ عبدالقیوم، عمر خان، در محمد، طارق غلام رسول، نذیر برڑو، لطف اللہ، ایس ایچ او خیر پور ناتھن شاہ اور انچارج پولیس اسٹیشن گوزو میری زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، بااثر افراد کو سیاسی افراد کی پشت پناہی بھی حاصل ہے جس کی بناء پر مجھ پر مختلف علاقوں میں جھوٹے مقدمات درج کیے گئے لیکن میں ان مقدمات میں بری ہو چکا ہوں۔ اس کے علاوہ در محمد نے ایڈیشنل سیشن جج میہڑ کی عدالت میں کیس داخل کرایا تھا جس کا میرے حق میں فیصلہ آچکا...
ممبئی پولیس کی جانب سے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر حملہ کیس میں ابتدائی طور پر ملزم قرار دیے گئے شخص کے والد نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے ان کے بیٹے کی زندگی تباہ کر دی ہے۔ آکاش کانوجیا نامی شخص کو سیف علی خان پر حملے کے جرم میں دورگ اسٹیشن سے گرفتار کیا گیا تھا، آکاش کے والد کیلش کانوجیا نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ان کے بیٹے کو اس کی شناخت کی تصدیق کیے بغیر گرفتار کیا اور اس غلطی نے ان کے بیٹے کی زندگی تباہ کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھھیں: حملہ اور سرجری، کیا سیف علی خان جھوٹ بول رہے ہیں؟ آکاش کے والد کا...
ہم سب جانتے ہیںکہ پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لئے آخری حد تک کوششیں کر رہے ہیں ، بالخصوص خیبرپختونخوا میں، جو اس وقت حالت جنگ میں ہے۔ ہر روز کسی نہ کسی علاقے سے خوارجیوں کے حملے اور ہمارے جوانوں کے شہید ہونے کی خبر آجاتی ہے۔ آرمی چیف ، ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے ملک میںسرمایہ کاری لانے کے لئے بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ا ور وہ بخوبی جانتے ہیں کہ جس علاقے میں دہشت گردی رہے گی اس علاقے میں سرمایہ کاری نہیں ہو سکے گی جس کا واضح مطلب یہ ہے کہ وہاں روزگار نہیں ہوگا اور...
