امریکا اور عالمی میڈیا نے پاکستانی ایف 16 طیارہ گرانے کے بھارتی جھوٹے دعوے کا کس طرح پول کھولا
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
امریکا نے بھارت کے پاکستانی ایف-16 طیارہ گرانے کے بھونڈے دعوے کو مسترد کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 26 فروری 2019ء کو بھارت کے نام نہاد سرجیکل اسٹرائیکس کے مس ایڈونچر کا پاکستانی فضائیہ نے اگلے روز ہی منہ توڑ جواب دیا، حقیقت کا اعتراف کرنے کے بجائے بھارت نے پاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرانے کا جھوٹا دعویٰ کیا بھارت نے اپنی عوام اور بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے غلط بیانی سے کام لیا، جبکہ حقائق اس کے برعکس نکلے۔
واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ پاکستانی ایف-16 مار گرانے میں ناکام رہی بھارت خود ایک جنگی طیارہ، ایک ہیلی کاپٹر اور چھ فوجی گنوا بیٹھا، جس سے بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اوپن سورس سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق بھارت نے ایئر اسٹرائیک میں کسی قابل ذکر ہدف کو نشانہ نہیں بنایا، 27 فروری کی فضائی جھڑپ میں بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر اپنی ہی فورسز کی فائرنگ سے تباہ ہوا، فارن پالیسی کے مطابق پاکستان نے امریکی حکام کو ایف-16 طیاروں کی گنتی کی اجازت دی، جس کے بعد تصدیق ہوگئی کہ تمام طیارے موجود ہیں اور بھارتی دعویٰ غلط ثابت ہوا۔
بلوم برگ نے بھی پاکستانی ایف 16 طیارے کو گرانے کے بھارتی دعوے کو مسترد کردیا، بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس نے پاکستانی ایف 16 مار گرایا لیکن امریکی رپورٹ نے اس دعوے کو جھوٹا ثابت کردیا۔
امریکی خاتون صحافی کرسٹن فیئر نے بھی بھارتی دعوے کا پول کھولتے ہوئے کہا کہ میں پورے یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ کوئی ایف 16 طیارے تباہ نہیں کیا گیا، پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت ابھی نندن کو حراست میں لے کر عزت و احترام کے ساتھ واپس بھیجا، جس نے بھارتی شکست کو مزید نمایاں کر دیا بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کے بعد پاکستانی فضائیہ نے موثر جوابی کارروائی کی، جس میں بھارت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا بھارت کی طرف سے جنگی جنون اور جھوٹے دعوے انتخابی فائدے کے لیے کیے گئے، لیکن سچائی سامنے آتے ہی اس کا بیانیہ ناکام ہو گیا۔
دفاعی ماہرین کے مطابق بھارت کے نام نہاد سرجیکل اسٹرائیکس کے ڈرامے کو چھ سال مکمل ہونے کو ہیں مگر آج تک بھارتی سرکار اور فضائیہ اس واقعے کو ثابت کرنے میں ناکام ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستانی ایف 16 کے مطابق فضای یہ ی ایف 16 فضای ی
پڑھیں:
ایشیا کپ: پاکستان کے میچز میں رچی رچرڈسن کی تقرری کا امکان
کراچی:ایشیا کپ میں پاکستان کے میچز میں رچی رچرڈسن کی تقرری کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی پاکستان کے مطالبے پر درمیانی راستہ نکالنے کے لیے کوشاں ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے پاکستانی خط پر آج رسپانس متوقع ہے، پاکستان نے میچ ریفری پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اینڈی پائی کرافٹ کو پاکستان کے میچز میں ذمہ داری نہ دینے کا آپشن موجود ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے موقف ہر ڈٹ گیا ہے کہ پائی کرافٹ کو نہ ہٹایا تو میچز نہیں کھیلیں گے تاہم پاکستانی خط کے جواب میں آئی سی سی تاحال خاموش ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف ایشیا کپ کے میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو جرمانہ ہوسکتا ہے۔