2025-11-04@07:02:51 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 115				 
                «خاتون کے ہاں»:
(نئی خبر)
	لوئر دیر: خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، جن میں 2 بیٹے اور 3 بیٹیاں شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تیمرگرہ ٹیچنگ اسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر عباس کاکہنا ہےکہ   زچہ اور تمام نومولود مکمل طور پر صحت مند ہیں، بچوں کے والد سراج خان نے اس خوشخبری پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان میں ایک سے زائد بچوں کی پیدائش کے حالیہ واقعات خیال رہےکہ  یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ گزشتہ ماہ بنوں میں بھی ایک خاتون کے ہاں 5 بچوں کی ولادت ہوئی تھی، اس سے قبل فروری 2023 میں ملتان میں ایک خاتون نے چھ جڑواں بچوں کو جنم دیا...
	حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) کے علاقہ پریٹ آباد کی رہائشی مسماتۃروبینہ قریشی نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مارکیٹ تھانہ پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔اس موقع پر انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ میرے معذور بیٹے علی اکبر قریشی کے خلاف مارکیٹ تھانہ کی پولیس نے جھوٹی ایف آئی ار درج کر دی ہے جبکہ 8 مہینہ قبل بھی پھلیلی تھانہ کے ایس ایچ او ایاز بگھیو نے میرے مزدور بیٹے کوبلا جواز گھر سے اٹھا کر اپنے ساتھ لے گیا اور 50ہزار روپے رشوت طلب کی جبکہ رشوت کی رقم نہ دینے کی صورت میں مذکورہ ایس ایچ او نے میرے بیٹے کی ٹانگ میں گولی مار کر معذور کر دیا جس کا کیس ہم نے حیدرآباد کی عدالت...
	امریکی خاتون صحافی کو بطور وائٹ ہاؤس کی نمائندہ پہلے دن لباس کے انتخاب پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 23 سالہ نیٹالی ونٹرز نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ آج ان کا بطور نمائندہ وائٹ ہاؤس پہلا دن ہے۔  نیٹالی ونٹرز نے جیسے ہی اپنی تصاویر پوسٹ کیں تو اگلے ہی لمحے ان تصاویر نے لوگوں کی توجہ حاصل کر لی جس کے بعد ان پر تنقید بھی کی گئی۔ View this post on Instagram  A post shared by Natalie Winters (@nataliegwinters)  سوشل میڈیا پر امریکی صحافی کو لوگوں نے طعنہ دیا کہ ان میں لباس پہننے اور پیشہ ورانہ مہارت کی کمی...
	حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے تحت گزشتہ روز قیدیوں کا تیسرا تبادلہ کیا گیا، جس میں حماس کی جانب سے 2 مختلف مقامات پر 8 یرغمالیوں کو ہلال احمر کے حوالے کیا گیا۔ حماس نے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں 2 اسرائیلی یرغمالیوں اور 5 تھائی باشندوں سمیت 7 یرغمالیوں کو رہا کیا۔  مغویوں کو رہا کرنے کی یہ تقریب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سابق سربراہ شہید یحییٰ سنوار کے تباہ شدہ مکان کے قریب ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی طرف سے تاخیر کے بعد 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا اس سے قبل شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ایک اسرائیلی فوجی خاتون...
	 پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کو واپس بھیجنے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں۔امریکی خاتون نوجوان کے فلیٹ کی عمارت سے نکل کر نرسری کے قریب گیسٹ ہاؤس پہنچ گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گیسٹ ہاؤس انتظامیہ نے امریکی خاتون کو رہائش دینے سے انکار کردیا، پولیس کے مطابق خاتون کو ٹیپو سلطان تھانے منتقل کیا جارہا ہے۔ کراچی آنیوالی امریکی خاتون نے شادی سے متعلق سوال پر ہزاروں ڈالرز مانگ لیےکراچی کے لڑکے سے شادی کےلیے آئی ہوئی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس لڑکے کے گھر پہنچ گئی جہاں صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا، ’آپ کس نوجوان سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟‘  خیال رہے کہ اونیجا اینڈریو رابنس نامی...
	’دعا کررہا ہوں کہ کوئی میری بیوی کو دریا سے نکال لے‘، امریکی طیارے میں سوار خاتون کے شوہر کی ویڈیو وائرل
	امریکا میں واشنگٹن ائیرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے جس میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ طیارے میں سوار ایک خاتون کا شوہر ہوائی اڈے پر اس کا انتظار کر رہا تھا جس کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سوار تھی جس نے حادثے سے چند منٹ قبل ہی اسے میسج کیا تھا اور اس میں لکھا تھا کہ ہم 20 منٹ میں لینڈ کرنے والے ہیں۔ اس شخص کا مزید کہنا تھا کہ ’میں صرف دعا کر رہا ہوں کہ کوئی میری بیوی کو فوراً دریا سے نکال لے‘۔ #NEW: A man waiting...
	ڈیپ سیک کی ریکارڈ توڑ کامیابی کے پیچھے چھپی خاتون کی ذہانت کو ایک ’معجزہ‘ قرار دیا جا رہا ہے، یہ خاتون مصنوعی ذہانت کے میدان میں ایک نمایاں محقق ہیں۔ ’ٓلوفولی‘ نامی اس ذہانت سے بھرپور خاتون محقق کی پیدائش 1995 میں چین کے صوبہ سیچوان کے دیہی علاقے یبن میں ہوئی۔ انہوں نے بیجنگ نارمل یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی، جہاں ابتدائی مشکلات کے باوجود انہوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔  بعد ازاں، انہوں نے پیکنگ یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹیشنل لسانیات میں داخلہ لیا اور 2019 میں ACL کانفرنس میں آٹھ تحقیقی مقالے شائع کیے۔ اپنی تعلیمی کامیابیوں کے بعد، ’لو‘ نے علی بابا کی ”ڈامو“ اکیڈمی میں بطور...
	خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں ایک خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی  ۔ بنوں سٹی کے ایک نجی میٹرنٹی ہوم میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ نجی میٹرنٹی ہوم کے سرجن ڈاکٹر وحید الرحمان کے مطابق خاتون کے ہاں 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں پیدا ہوئی ہیں۔ ڈاکٹر وحید الرحمان کے مطابق بچے اور ماں صحت مند ہیں، ان کی بھرپور نگہداشت کی جارہی ہے۔
	علامتی تصویر۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ ڈاکٹر وحید الرحمان نے اس حوالے سے بتایا کہ مذکورہ خاتون کے ہاں 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں پیدا ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر وحید رحمان کے مطابق بچے اور ماں مکمل صحت مند ہیں۔
	حیدرآباد: ہالا کی رہائشی خاتون اپنی 10 سالہ بیٹی زینب کی بازیابی کے لیے احتجاج کر رہی ہے
	شہدا کی قربانیوں کی بدولت ہمارا آج محفوظ اور مستقبل روشن ہے۔ نائیک محمد آصف نواز شہید کی بیوہ ثمرین کوثر نے اپنے شوہر کی شہادت کو اپنی طاقت، حوصلہ اور جینے کا مقصد بنالیا ہے۔ نائیک محمد آصف نواز شہید پنجاب رجمنٹ کے دلیر سپاہی تھے جنہوں نے 22 نومبر 2017 کو سیاچن کے محاذ پر دفاع وطن میں جام شہادت نوش کیا۔ یہ بھی پڑھیں: بیٹے کی شہادت پرسر فخر سے بلند ہوگیا، والد شہید سب انسپیکٹر عدنان قریشی سیاچین جانے سے قبل وہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز کاحصہ بھی رہ چکے تھے، ان آپریشنز میں انہوں نے 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا ۔ ان کی اہلیہ، ثمرین کوثر نے اپنے شوہر کے نقش قدم پر چلتے...
	حیدرآباد: ٹنڈو حیدر آزاد نگر کی رہائشی ہندو برادری کی خاتون ممتا اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شوہر کے خلاف پریس کلب پر احتجاج کر رہی ہیں
	حیدرآباد: ٹنڈو حیدر آزاد نگر کی رہائشی ہندو برادری کی خاتون ممتا اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شوہر کے خلاف پریس کلب پر احتجاج کر رہی ہیں
	ذرائع نے مزید عندیہ دیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو معاہدے کے حوالے سے سکیورٹی مشاورت کر رہے ہیں، یہ پیشرفت امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے اس بیان کے بعد سامنے آئی ہے کہ اس ہفتے غزہ پر جلد از جلد کسی معاہدے تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل ہر فوجی قیدی خاتون کے بدلے 50 فلسطینی رہا کرنے کو تیار ہوگیا۔ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ سیز فائر کے 3 مراحل ہوں گے، غزہ میں قید اسرائیلی شہریوں کے بدلے 30 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، اسرائیل معاہدے کے پہلے مرحلے میں فلاڈیلفی کوریڈور سے بھی دستبردار ہوگا۔ معاہدے کے دوسرے مرحلے میں تمام قیدیوں کی رہائی ممکن...
	حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) کوٹری ٹیلی گراف کالونی کی رہائشی مسمات نظیراں زوجہ محمد ایوب خاصخیلی نے زمین پر قبضے کے خلاف اہل خانہ کے ہمراہ حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ اس موقع پر الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میری 24 ایکڑ کھاتے کی زمین پر علاقے کے بااثر افراد نے قبضہ کر لیا، احتجاج کرنے پر بااثر افراد میرے خلاف جھوٹا کیس درج کرا کر مجھے ہراساں کر رہے ہیں، جبکہ مذکورہ زمین میں نے اپنے چچا غلام نبی سے سال 2011ء میں خریدی تھی ، با اثر افراد مجھے زمین پر جانے بھی نہیں دیتے اور زمین پر لگی فصل بھی کاٹ کر لے جاتے ہیں، مذکورہ زمین کے حوالے سے ایڈیشنل سیشن جج...
	بھارت میں 28 سالہ خاتون کو آفس کے باہر پارکنگ میں 30 سالہ ساتھی ورکر نے تیز دھار آلے سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پونے میں ہونے والے اس ہولناک قتل کے مناظر درجنوں راہگیروں نے دیکھا لیکن کوئی بھی خاتون کی مدد کو نہیں آیا۔ خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئی دم توڑ گئی۔ پولیس نے کرشنا کنوجا نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ جس نے پولیس کو بتایا کہ مقتولہ میرے ساتھ آفس میں کام کرتی تھی اور مختلف اوقات میں والد کی بیماری کا جھوٹا بہانہ کرکے رقم بٹوری۔ ملزم نے بتایا کہ رقم کی واپسی کا تقاضا کرنے پر ہمیشہ ٹال...