امریکی خاتون نوجوان کے فلیٹ سے نکل کر گیسٹ ہاؤس پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کو واپس بھیجنے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں۔
امریکی خاتون نوجوان کے فلیٹ کی عمارت سے نکل کر نرسری کے قریب گیسٹ ہاؤس پہنچ گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گیسٹ ہاؤس انتظامیہ نے امریکی خاتون کو رہائش دینے سے انکار کردیا، پولیس کے مطابق خاتون کو ٹیپو سلطان تھانے منتقل کیا جارہا ہے۔
کراچی آنیوالی امریکی خاتون نے شادی سے متعلق سوال پر ہزاروں ڈالرز مانگ لیےکراچی کے لڑکے سے شادی کےلیے آئی ہوئی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس لڑکے کے گھر پہنچ گئی جہاں صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا، ’آپ کس نوجوان سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟‘
خیال رہے کہ اونیجا اینڈریو رابنس نامی خاتون کو کراچی کے علاقے گارڈن کے رہائشی 19 سالہ ندال میمن سے محبت ہوگئی تھی۔
یہ خاتون سوشل میڈیا پر محبت میں مبتلا ہوئی، 2 بچوں کی ماں امریکی خاتون 11 اکتوبر 2024ء کو کراچی پہنچی تھی۔
19 سالہ نوجوان شادی کےلیے راضی تھا تاہم گھر والوں نے امریکی خاتون سے شادی سے انکار کردیا، امریکی خاتون کئی ماہ کراچی میں دربدر رہی اور اس کی واپسی کا ٹکٹ ختم ہوگیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق امریکی خاتون کو حکام نے ایئرپورٹ پولیس کے حوالے کر دیا تھا، این جی او نے خاتون کی امریکا واپسی کےلیے ٹکٹ دیا اور مالی مدد بھی کی۔
سردی اور فلو کی وجہ سے خاتون کو ایئرپورٹ کے ایمرجنسی کلینک میں داخل بھی کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: امریکی خاتون خاتون کو
پڑھیں:
خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش،والدین خوشی سے نہال
کراچی(ویب ڈیسک)شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ایک خوش نصیب جوڑے کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ نوزائیدہ بچوں کی ولادت کراچی کے ایک نجی اسپتال میں ایمرجنسی سیزیرین سیکشن کے ذریعے عمل میں آئی۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ پیدائش مقررہ وقت سے پہلے ہوئی، جس کے باعث تمام بچوں کا وزن کم ہے اور پیدائش کے فوراً بعد انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈاکٹروں کے مطابق فوری طور پر بچوں کو آکسیجن پر منتقل کرکے مکمل طبی امداد فراہم کی گئی، جب کہ ابتدائی لیبارٹری ٹیسٹ بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق پانچوں نوزائیدہ بچے مسلسل نگرانی میں ہیں اور ان کی حالت میں آہستہ آہستہ بہتری آ رہی ہے۔ بچوں کے والد عدنان شیخ نے گفتگو میں بتایا کہ ان کی شادی کو صرف ایک سال ہوا ہے اور یہ ان کے پہلے بچے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں تین بیٹیاں اور دو بیٹے عطا کیے ہیں اور ان کی اہلیہ کی صحت بھی تسلی بخش ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ ایک نجی کمپنی میں ڈرائیور کے طور پر کام کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ اللہ کی طرف سے ایک بڑی نعمت ہے جس پر وہ بے حد شکر گزار ہیں۔
Post Views: 5