2025-11-04@12:18:19 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 120				 
                «سدھو کی قیادت»:
(نئی خبر)
	 بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران اپنی زندگی کی آخری خواہش کا اظہار کیا ہے۔ آشا بھوسلے نے پوڈ کاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے اپنی زندگی، کیریئر، اور مستقبل کی خواہشات پر روشنی ڈالی۔ اور ساتھ ہی اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ وہ گاتے ہوئے مرنا چاہتی ہیں۔ لیجنڈری گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ’’ایک ماں کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے بچے خوش رہیں۔ ایک نانی یا دادی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے پوتے پوتیاں یا نواسے نواسیاں خوش رہیں۔ لیکن میری خواہش ہے کہ میں اپنی آخری سانس تک گاتی رہوں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’میری اب صرف یہی خواہش ہے کہ میں گاتے...
	فخر پاکستان، جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیاروں نے ایک بار پھر دھوم مچا دی، سعودی عرب میں سپئیرز آف وکٹری 202 مشقوں کے دوران جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کی دنیا کے جدید ترین لڑاکا طیاروں کے مقابلے میں شاندار پرفارمنس دیکھ کر سب دنگ رہ گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب کی شاہ عبدالعزیز ایئر بیس پر سپیٔرز آف وکٹری ایکسرسائز 2025ء میں پاک فضائیہ کے دستے نے بھرپور انداز میں حصہ لیا، فضائیہ کے دستے میں جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری لڑاکا طیارے، کومبیٹ پائلٹس اور ٹیکنیکل گراؤنڈ کریو شامل تھا، پاک فضائیہ کے طیاروں اور عملے نے ایکسرسائز میں بہترین پیشہ وارانہ انداز میں حصہ لیا۔ بین الاقوامی ڈپلائمنٹ کے...
	لاہور: نائب امیر جماعتِ اسلامی پاکستان اور سیکریٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ فلسطین پر ازسرِنو جنگ مسلط کرنے اور غزہ کی زمین ہڑپ کرنے کی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی دھمکیاں نہ صرف مشرقِ وسطٰی بلکہ پوری دُنیا کے امن کو تہہ و بالا کرنے کی بھونڈی سازش ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ   امریکی صدر نے اپنے ابتدائی دِنوں میں ہی امریکی حواس باختگی اور انسانیت سے بدترین دشمنی اور تعصبات کی آگ بھڑکادی ہے، امریکی صدر کے پے در پے غیرقانونی، غیرجمہوری اور غیرانسانی اعلانات ساری دُنیا کو غیرمحفوظ بنارہے ہیں۔ انہوں نےمزید کہاکہ   امریکا خود اپنے خلاف گریٹ ورلڈ الائنس کے مواقع تیزتر کررہا ہے۔ ٹرمپ...
	حیدرآباد:سندھو دریا گیمز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کو انتظامیہ کی جانب سوینئر پیش کیاجارہا ہے
	حیدرآباد:سندھو دریا گیمز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کو انتظامیہ کی جانب سوینئر پیش کیاجارہا ہے
	بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور سابقہ مس ورلڈ پریانکا چوپڑا ان دنوں اپنے بھائی سدھارتھ چوپڑا کی شادی کی تقریبات میں مصروف ہیں۔ سدھارتھ جلد ہی اداکارہ نیلم اپادھیائے سے شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ پریانکا نے شادی کی تیاریوں اور قبل از شادی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جس میں اُن کی بیٹی اور ساس سسر پال کیون جوناس اور ڈینس جوناس بھی شامل رہے۔ ممبئی میں کل شام ایک شاندار سنگیت تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں پریانکا کے گلوکار شوہر نک جوناس نے بھی شرکت کی۔ نک جوناس 6 فروری کو بھارت پہنچے اور سنگیت تقریب میں شریک ہوئے۔  نک جوناس کی دھماکے دار پرفارمنس سنگیت کی رات نک جوناس...
	جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی، جس میں جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین نے دلائل پیش کیے۔ آج وکیل خواجہ احمد حسین نے عدالت کے سامنے دلائل پیش کرتے ہوئے نکتہ اٹھایا کہ جو خود متاثرہ ہو، وہ شفاف ٹرائل نہیں دے سکتا، جس پر جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ ہمارے سامنے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی مثال موجود ہے، کلبھوشن یادو کیس میں صرف افواج پاکستان ہی متاثرہ نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: وزارت دفاع نے ملٹری ٹرائل کا ریکارڈ آئینی بینچ میں پیش کردیا اس موقع پر...
	بالی وڈ کی خوبصورت اداکارہ کیارا اڈوانی نے ایک بار پھر اپنی شاندار فیشن حس سے سب کی نظریں اپنی طرف کھینچ لیں۔  حال ہی میں کیارا کو ایک والینٹینو (Valentino) کے مہنگے ترین لباس میں دیکھا گیا، جس کی قیمت تقریباً 7 لاکھ روپے (8,106 امریکی ڈالر) بتائی جا رہی ہے۔ کیارا نے سفید کریپ کوچر (Crepe Couture) قیمتی ایمبرائیڈری والا ڈریس پہنا، جو اپنی خوبصورتی، نفاست اور جدیدیت کے باعث بےحد منفرد نظر آ رہا تھا۔  کیارا نے گولڈن جیولری، ایک منفرد ہینڈ بیگ، اور قدرتی نکھار والا میک اپ چُنا، جس نے ان کے انداز کو مزید پرکشش اور شاندار بنا دیا۔ ان کے ہلکے براؤن لپ اسٹک شیڈ، نرم شمر آئی میک اپ اور گھنگھریالے بالوں...
	  لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کا ذکر کیے بغیر کچھ سیاستدانوں کی سیاست آج بھی مکمل نہیں ہو سکتی۔ بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ این آر او کی تلاش آپ کے لیڈر اور اس کے خاندان کا مسئلہ ہے، اس میں نوازشریف کا کوئی قصور نہیں۔ مریم نواز کو پنجاب کے عوام کی خدمت سے فرصت نہیں، اور مذاکرات کا بخار بھی آپ ہی کو چڑھا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اڈیالہ جیل کے قیدی کو نوازشریف نے نہیں کہا تھا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کی بغاوتیں کی جائیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما کو ڈیل کی امید نہ...
	گوجرانولہ جو کہ اپنے کھانوں کی وجہ سے مشہور ہے، مگر گوجرانولہ میں ایک ایسا ریسٹورنٹ ہے جس کی مقبولیت کی وجہ وہاں کے پستہ قامت شیف ہیں۔  عزیر کا دعویٰ ہے کہ وہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے سب سے پستہ قد شیف ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بچپن سے ہی کھانے بنا نے کا شوق تھا اور میں اپنی والدہ سے بھی کھانے بنانا سیکھتا تھا۔ عزیر کے مطابق گوجرانولہ میں لوگ دور دراز سے میرے ہاتھ کا کھا نا کھانے آتے ہیں۔ یوں تو انہیں چائنیز، دیسی اور  بہت طرح کے کھانے بنانے آتے ہیں مگر لوگوں کی جانب سے سب سے زیادہ باربی کیو پسند کیا جا رہا ہے ۔ لوگ یہاں...
	حیدرآباد (نمائندہ جسارت) سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی سے ان کی رہائش گاہ پر جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف شیخ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے ملاقات کی اور 26جنوری کو حیدرآباد میں ہونے والے سیمینار کی دعوت دی جسے سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے قبول کرتے ہوئے شرکت کا یقین دلایا۔ اس موقع پر ایس ٹی پی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ سندھودریا پر سندھیوں کا دائمی، آفاقی اور کائناتی حق ہے۔ سندھ کے لوگوں کی مرضی کے بغیر سندھودریا پر نہریں بنانے کا منصوبہ نہ صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ سندھ کے ساتھ بڑی زیادتی ہے۔
	راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ بانی نے واضح کردیا ہے کہ مذاکراتی عمل کا ان کے کیسز سے کوئی تعلق نہیں۔ زرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری نے کہا مذاکرات ملک کے وسیع تر مفاد میں ہو رہے ہیں، حتمی نتیجے پر پہنچنے چاہئیں۔ فیصل چودھری نے کہا کہ اپنے کارکنان کیلئے کوئی رعایت نہیں مانگنا چاہتے، بس فیئر ٹرائل کا حق دیا جائے۔ انھوں نے کہا چیف جسٹس اور سربراہ آئینی بینچ کو بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ خط لکھیں گے۔ فیصل چودھری نے کہا ہم سپریم کورٹ کے انتظامی معاملات کو ہوا میں اڑانے کی مذمت کرتے ہیں، توہین...
	آسٹریلین اوپن کے میچ میں نشے میں دھت تماشائیوں نے سرب اسٹار نووک جوکووچ کی ناک میں بھی دم کردیا.  10 مرتبہ کے آسٹریلین اوپن فاتح جوکووچ اور ٹوماس میچاک کے درمیان تیسرے راؤنڈ میچ میں کراؤڈ کی جانب سے مسلسل ہوٹنگ کی جاتی رہی، جس پر کھلاڑیوں کی توجہ بار بار کھیل سے بھٹک رہی تھی.   جوکووچ پر خاص طور پر جملے کسے جا رہے تھے، درمیان میں کھیل روک کر انھوں نے1،2 تماشائیوں کو جواب بھی دیے.  ایک کو انھوں نے کہا کہ ہم مل کر شراب پی سکتے تھے مگر لگتا ہے کہ آپ پہلے ہی بہت پی چکے ہیں. انھوں نے کچھ تماشائیوں کو وارننگ بھی دی کہ وہ حد سے آگے...
	اس بارغزہ پر اسرائیلی جارحیت مسلسل پندرہ ماہ تک جاری رہی، جس میں پینتالیس ہزار سے زائد فلسطینیوں کی شہادت ہوئی، غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنانے میں امریکا نے اسرائیل کی ہر ممکن مدد کی،کئی دوسری طاقتیں بھی اس سفاکیت اور غیر انسانی سلوک میں معاون تھیں، معصوم فلسطینیوں کی شہادت اور وہ بھی روزانہ کی بنیاد پر جس نے دلوں کو دہلا کر رکھ دیا۔  ایک زخمی معصوم فلسطینی بچی کی وڈیو وائرل ہوئی جس میں اس نے کہا تھا کہ وہ اللہ کے پاس جاکر ان ظالموں کی شکایت کرے گی۔ فلسطینیوں کے گھر بار تباہ وبرباد ہوگئے، اسرائیل نے سنگدلی اور ظلم کی انتہا کردی، اسپتالوں، اسکولوں اور دوسرے مقامات پر بمباری کی ہر چیز تباہ...
	 تعلیم انسان میں شعور پیدا کرتی ہے تاہم صرف ڈگری لینا کامیابی کی ضمانت نہیں ہے کیونکہ نوکری آپ کے تمام خوابوں کو نہیں بلکہ صرف ضروریات کو ہی پورا کر پاتی ہے۔  بالی ووڈ میں بھی ایسے کئی نامو اداکار موجود ہیں جنہوں نے غریبی کے دن دیکھے کسی نے تعلیم ادھوری چھوڑ کر اپنے خواب پورے کرنے کا فیصلہ کیا تو کسی نے اپنا شہر چھوڑ اور خاندان پیچھے چھوڑ دیا۔ سلمان خان  بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان نے اپنی تعلیم کے دوران ہی اداکاری کا فیصلہ کیا۔ وہ ممبئی کے سینٹ زیویئر کالج کے طالبعلم تھے جب انہوں نے تعلیم چھوڑ کر فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ 1988 میں ریلیز ہونے والی فلم...
	 اسلام آباد:  پی ٹی آئی قیادت نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ ایک بھونڈا کیس ہے جس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی نے کوئی ذاتی فائدہ نہیں اٹھایا۔ یہ بات سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ عمر ایوب نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف بنا، یہ ایک بھونڈا کیس ہے برطانیہ کی این سی اے ایک طرف اور سپریم کورٹ ایک طرف، این سی اے نے 190 ملین پاؤنڈ برطانیہ سے سپریم کورٹ میں بھیجے اور سپریم کورٹ نے یہ پیسہ حکومت کے خزانے میں جمع کروایا اس...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جنوری 2025ء) ناروے، جو اپنی مضبوط معیشت کے لیے مشہور ہے، وہ دنیا کے بیشتر ممالک کے مقابلے میں الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کی منتقلی میں کہیں آگے ہے۔ یورپی یونین اور امریکہ کے برعکس، ناروے نے چینی الیکٹرک گاڑیوں پر درآمدی ڈیوٹی عائد نہیں کی۔ یورپی یونین اور امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ چین کی ای وی انڈسٹری غیر منصفانہ سبسڈی سے فائدہ اٹھا رہی ہے، تاہم چین نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے۔ مغربی کار ساز کمپنیاں سستی چینی درآمدات سے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کرتی ہیں، مگر یہ سوال ابھی باقی ہے کہ آیا خریدار غیر مانوس برانڈز کو اپنانے پر آمادہ ہوں گے یا نہیں۔...
	بھارتی بولر یوزویندر چاہل کی بیوی سے طلاق کی خبروں کے درمیان شیکھر دھون نے ایک ویڈیو شیئر کر کے کہانی کو ختم کردیا۔ شیکھر دھون نے طلاق کی زیر گردش خبروں اور تبصروں پر ردعمل دینے کیلیے ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی جس کے بعد یوزویندر اور اہلیہ دھنا شری ورما کی طلاق کی اصل صورت حال سامنے آگئی۔ شیکھر دھون نے ایئرپورٹ سے ہوٹل جاتے وقت ایک ویڈیو ریکارڈ کی جس کا آغاز انہوں نے کسی بھی ویب سائٹ کی کلک بائیٹ کی طرح کیا۔ دھون نے ویڈیو میں کہا کہ ’یوزی (یوزویندر) کا ہوا پردہ فاش، یہ دیکھیے یوزی یہاں قلی بنا ہوا ہے‘۔ شیکھر نے پیچھے ساتھ آنے والی دھنا شری کی ویڈیو ریکارڈ کرتے ہوئے کہا...