کیارا اڈوانی نے فیشن کی دنیا میں مچایا دھوم، جدید اسٹائل سب کو حیران کر گیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
بالی وڈ کی خوبصورت اداکارہ کیارا اڈوانی نے ایک بار پھر اپنی شاندار فیشن حس سے سب کی نظریں اپنی طرف کھینچ لیں۔
حال ہی میں کیارا کو ایک والینٹینو (Valentino) کے مہنگے ترین لباس میں دیکھا گیا، جس کی قیمت تقریباً 7 لاکھ روپے (8,106 امریکی ڈالر) بتائی جا رہی ہے۔
کیارا نے سفید کریپ کوچر (Crepe Couture) قیمتی ایمبرائیڈری والا ڈریس پہنا، جو اپنی خوبصورتی، نفاست اور جدیدیت کے باعث بےحد منفرد نظر آ رہا تھا۔
کیارا نے گولڈن جیولری، ایک منفرد ہینڈ بیگ، اور قدرتی نکھار والا میک اپ چُنا، جس نے ان کے انداز کو مزید پرکشش اور شاندار بنا دیا۔ ان کے ہلکے براؤن لپ اسٹک شیڈ، نرم شمر آئی میک اپ اور گھنگھریالے بالوں نے ان کے لک کو مکمل کر دیا۔
View this post on InstagramA post shared by KIARA (@kiaraaliaadvani)
کیارا اڈوانی نے اپنی پُراعتماد شخصیت اور اسٹائل سے یہ ثابت کر دیا کہ وہ نہ صرف بالی وڈ کی صفِ اول کی اداکارہ ہیں بلکہ فیشن کی دنیا میں بھی اپنی ایک خاص پہچان رکھتی ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بالی ووڈ کے سُپر اسٹار 89 سالہ دھرمیندر کی طبیعت بگڑ گئی؛ اسپتال میں داخل
بالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ لیجنڈری اداکار دھرمیندر سنگھ جو کچھ ہی روز بعد 90 سال کے ہونے والے ہیں کو طبیعت کی ناسازی کے باعث اسپتال میں داخل ہونا پڑا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھرمیندر کے بیمار ہونے کی اطلاع پر ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں میڈیا اور مداحوں کا جم غفیر جمع ہوگیا ہے۔
زمانہ تو ہے نوکر بیوی کا، شعلے، دھرم ویر اور یملا پگلا دیوانہ جیسی فلموں سے شہرت کی بلندی کو چھونے والے دھرمیندر کی بیماری کی نے سب کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
حال ہی میں ان کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں 89 سالہ لیجنڈری اداکار کو بھنگڑا کرتے دیکھ کر مداح محظوظ ہوئے تھے۔
جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی صحت اس وقت بھی کافی قابل رشک ہے تاہم اب طبیعت کی ناسازی کی خبر سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
دھرمیندر کے بیٹوں سنی دیول اور بوبی دیول نے بتایا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ کچھ ضروری ٹیسٹس کیے گئے ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ بڑھتی عمر سے جڑے صحت کے معمول کے طبی مسائل کے باعث داخل کیا گیا ہے۔ جلد ہی گھر واپس آجائیں گے۔