بانی نے واضح کردیا مذاکراتی عمل کا ان کے کیسز سے کوئی تعلق نہیں، فیصل چودھری
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ بانی نے واضح کردیا ہے کہ مذاکراتی عمل کا ان کے کیسز سے کوئی تعلق نہیں۔
زرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری نے کہا مذاکرات ملک کے وسیع تر مفاد میں ہو رہے ہیں، حتمی نتیجے پر پہنچنے چاہئیں۔
فیصل چودھری نے کہا کہ اپنے کارکنان کیلئے کوئی رعایت نہیں مانگنا چاہتے، بس فیئر ٹرائل کا حق دیا جائے۔
انھوں نے کہا چیف جسٹس اور سربراہ آئینی بینچ کو بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ خط لکھیں گے۔
فیصل چودھری نے کہا ہم سپریم کورٹ کے انتظامی معاملات کو ہوا میں اڑانے کی مذمت کرتے ہیں، توہین عدالت کی کارروائی ایڈیشنل رجسٹرار اور الیکشن کمیشن ممبران پرہونا چاہیے۔
فیصل چودھری نے کہا محسوس ہو رہا ہے حکومتی کمیٹی اپنے غلط کارنامے چھپانے کیلئے ان پر پردہ ڈال رہی ہیں، اگر جوڈیشل کمیشن کے مطالبے پر عمل نہ ہوا تو مذاکرات آگے نہیں چل سکتے۔
انھوں نے کہا جمعرات کو بانی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کھلی جگہ پر کروائی جائے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: فیصل چودھری نے کہا
پڑھیں:
نبی کریمﷺ کی تعلیمات پرعمل کرکے امن قائم کیاجاسکتا ہے،مولاناعتیق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-11-10
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)دعوت اسلامی کے رہنما مولانا عیتق الرحمن نقشبندی نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے پوری دنیا میں امن قائم کیا جا سکتا ہے مسلمان جب سے قرآن وسنت کی دعوت سے دور ہوئے ہیں ان کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے اور اسی وجہ سے مسائل کا شکار ہیں انھوں نے باتیں مظفرآباد اکالونی ٹنڈوجام میں جشن عید میلادالنبیﷺ کے جلسے سے جمیل خانزادے کی رہائش پر خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ سے محبت کا تقاضہ ہے کہ ہم ان کی سنتوں پر عمل کریں اور ان کو عام کرنے کے لیے جدوجہد کریں اور یہ ہی ہماری زندگی کا اہم مقصد ہونا چاہیے انھوں نے کہا جب سے مسلمانوں نے قرآن وسنت پر عمل کرنا چھوڑا ہے انھیں ہر طرف سے مسائل کا سامنا ہے اور مسائل حل ہونے کی بجائے بڑھتے جارہے ہیں انھوں نے کہا کہ ہم پندرہ سوویں جشن عید میلاد النبیﷺ مناتے ہوئے اس بات کا عہد کریں کہ ہم اب زندگی کو قرآن وسنت کے مطابق گزاریں گے اور اس کی دعوت کو عام کرنی کی جدوجہد کریں گے جلسے سے ٹنڈوجام کے نگران محمد عارف عطاری حافظ عبدالوحید عطاری مولانا دائم عطاری اور مولااحمد عطاری نے بھی خطاب کیا۔