گوجرانولہ میں دنیا کے سب سے پستہ قد شیف کے کھانوں کی دھوم
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
گوجرانولہ جو کہ اپنے کھانوں کی وجہ سے مشہور ہے، مگر گوجرانولہ میں ایک ایسا ریسٹورنٹ ہے جس کی مقبولیت کی وجہ وہاں کے پستہ قامت شیف ہیں۔
عزیر کا دعویٰ ہے کہ وہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے سب سے پستہ قد شیف ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بچپن سے ہی کھانے بنا نے کا شوق تھا اور میں اپنی والدہ سے بھی کھانے بنانا سیکھتا تھا۔
عزیر کے مطابق گوجرانولہ میں لوگ دور دراز سے میرے ہاتھ کا کھا نا کھانے آتے ہیں۔ یوں تو انہیں چائنیز، دیسی اور بہت طرح کے کھانے بنانے آتے ہیں مگر لوگوں کی جانب سے سب سے زیادہ باربی کیو پسند کیا جا رہا ہے ۔
لوگ یہاں مزیدار کھانے کھاتے اور ان کے ساتھ تصاویر بناتے ہیں، جس سے وہ بہت خوش ہوتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
دنیا کی سب سے بڑی پیزا پارٹی کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
امریکا میں 9000 سے زائد پیزا کے سلائسز کو بانٹ کر دنیا کی سب سے بڑی پیزا پارٹی کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔
امریکی ریاست کنیکٹیکٹ کے شہر نیو ہیون میں مقامی سطح پر ایونٹس اور ٹور منعقد کرنے والے ادارے ’دی ٹیسٹ آف نیو ہیون‘ نے نیو ہیون گرین کے مقام پر یہ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔
پارٹی میں شریک ہر فرد کو پیزا کے دو ٹکڑے دیے گئے جن کو گینیز ورلڈ ریکارڈز کے تعین کردہ اصولوں کے مطابق ایک مخصوص وقت میں ختم کرنا تھا۔
پارٹی میں مجموعی طور پر 4525 افراد نے شرکت کی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 2023 میں اوکلاہوما کے شہر ٹلسا میں پیزا ورلڈ چیمپئنز نے 3357 شرکا کے ساتھ بنایا تھا۔
نیو ہیون میئر جسٹن ایلیکر نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ نیو ہیون نے بار پھر اپنی پیزا برتری ثابت کی اور بتایا کہ ایلم سٹی کیوں اس دنیا اور ملک کا پیزا کیپیٹل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 4525 پیزا پارٹی شرکا کے ساتھ پیزا کے لیے محبت واضح دیکھی گئی۔