2025-09-19@04:56:57 GMT
تلاش کی گنتی: 123

«سینیٹر اعجاز چوہدری»:

(نئی خبر)
    لاہور:کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بزرگ رہنما اور سینیٹر اعجاز چوہدری کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں اعجاز چوہدری کی طبیعت انتہائی ناساز ہوئی جس کے بعد انتظامیہ نے انہیں سخت سکیورٹی میں اسپتال منتقل کیا۔ ترجمان کے مطابق اعجاز چوہدری کے دل کی شریانوں کی پیوندکاری کی گئی ہے جس کے بعد اُن کی حالت اب پہلے سے بہتر اور خطرے سے باہر ہے۔
    فائل فوٹو۔ مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے خط لکھنے میں بھی ان کی بدنیتی شامل تھی، یہ دھیمے انداز میں نفرت اور مظلومیت کا بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ 9 مئی اور سوشل میڈیا مہم کا مقصد بلیک میلنگ ہے، ان کی آخری ریلیف کی امید 26ویں ترمیم نے ختم کر دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں قدرے استحکام آ رہا ہے، معیشت بہتر ہو رہی ہے۔  سینیٹر طلال چودھری نے کہا کہ 9 مئی کیسز کا فیصلہ ہوجاتا تو ان کے...
    سینیئر سیاستدان فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا پر تنقید کے نشتر برسا دیے۔ یہ بھی پڑھیں ’فواد چوہدری کو ان حرکتوں سے باز رہنا چاہیے‘، فیصل چوہدری نے اپنے بھائی کے بارے میں کیا کہا؟ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے ایک ایسے شخص کو سیکریٹری جنرل لگایا ہے جس کا پیشہ ہی منی لانڈرنگ کو قانونی جواز فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ سلمان راجا پاناما سے لے کر ہر چوری میں شریف خاندان کا قانونی معاون اور مددگار رہا، اب کہا جارہا ہے وہ جمہوریت اور منی لانڈرنگ کے خلاف ہراول دستہ ہوگا، ایسا مذاق بند ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چوہدری نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔اعجاز چوہدری نے عدالت عالیہ اسلام آباد میں درخواست دائر کی، جس میں کہا گیا کہ سینیٹ اجلاس میں شرکت کےلیے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ 9 مئی 2023 کو ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا جو لاہور ہائیکورٹ سے ختم ہوا۔ ایم پی او ختم ہونے پر 9 مئی کے جعلی اور بوگس مقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی۔اعجاز چوہدری نے درخواست میں موقف اپنایا کہ لاہورجیل میں قید ہوں، سینیٹر ہوں اور اجلاس میں شرکت حق ہے۔
    اسلام آباد: پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے سینیٹ اجلاس میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ ہائیکورٹ میں درخواست بابر اعوان ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ 9 مئی 2023 کو ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا جو لاہور ہائیکورٹ سے ختم ہوا، ایم پی او ختم ہونے پر 9مئی کے جعلی اور بوگس مقدمے میں گرفتاری ڈال دی گئی۔ لاہور جیل میں قید ہوں، سینیٹر ہوں اور اجلاس میں شرکت حق ہے۔ اعجاز چوہدری نے درخواست میں استدعا کی کہ ہر سینیٹ اجلاس اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں...
    لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار 09 فروری 2025) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ چوہدری سالک حسین ،چوہدری شافع حسین نے روایتی سیاست کے عملی خاتمے کے کےلئے خصوصی کردار ادا کرتے ہوئے عام آدمی کے لیے اقتدار کے راستوں کو ہموار کیا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار کمیشن مافیاز اور ٹرانسفر پوسٹنگ میں مال و زر کے نظام کو بری طرح شکست سے دوچار کرنے کا کریڈٹ چوہدری شجاعت حسین کے جانشینوں کا انقلابی اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام ملکی سلامتی اور معیشت کے لیے انتہائی ناگزیر ہے چوہدری شجاعت حسین کی قیادت نے ہمیشہ بحرانوں کے خاتمے کے لیے شائستگی...
    ---فائل فوٹو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کے کیس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے خلاف پراسیکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا۔عدالت میں 9 مئی کو جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان پر حملے کے الزام میں سینیٹر اعجاز چوہدری کی 7 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ مریم نواز چاہتی ہیں کہ مذاکرات ناکام ہوں: اعجاز چوہدریپی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ مریم نواز چاہتی ہیں کہ مذاکرات ناکام ہوں۔ دورانِ سماعت اعجاز چوہدری کے وکیل دلائل کے لیے عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔واضح رہے کہ ان قائم مقدمات میں بغاوت اور کارکنان کو فسادات پر اکسانے کا الزام...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 فروری2025ء) چوہدری سالک حسین حجاج کرام کے فضائی کرایوں اور رہائشی اخراجات کی کمی کے لیے سعودی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق کا منشور عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی ہےوفاقی وزیر نوجوانوں کی صحیح سمت رہنمائی کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ یوتھ کو با ہنر بنانا اور بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کروانا چوہدری سالک حسین کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی اقدامات وفاقی وزیر کی دلچسپی کا اظہار ہے۔
    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے نئے ممکنہ سربراہ کا نام سامنے آگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے مراکش کشتی حادثے کی تحقیقات کرنے والے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سلمان چوہدری کے بطور ڈی جی ایف آئی اے تعنیات کرنے کی منظوری لی جائے گی جس کے بعد انہیں ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ سلمان چوہدری اس سے قبل آئی جی موٹر وے پولیس بھی رہ چکے ہیں جو اس وقت...
    ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سلمان چوہدری ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔ سلمان چوہدری اس سے قبل آئی جی موٹر وے پولیس رہ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق  وفاقی کابینہ سے نئے ڈی جی ایف آئی اے کے نام کی منظوری لی جائے گی۔ وہ حالیہ کشتی حادثے کی تحقیقات کےلیے 4 رکنی ٹیم کے ساتھ مراکش گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق سلمان چوہدری نے مراکش میں کشتی حادثے کی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی تھی۔  وزیراعظم نے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری کو تحقیقاتی رپورٹ پر سراہا تھا۔ 
    چیف سیکریٹری ندیم اسلم چوہدری--- فائل فوٹو چین کے نئے سال اور جشن بہاراں کی تقریب میں چیف سیکریٹری کے پی ندیم اسلم چوہدری نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی لازوال اور مثالی ہے۔پشاور میں چین کے نئے سال اور جشنِ بہاراں کی تقریب سے خطاب میں چیف سیکریٹری ندیم اسلم چوہدری نے کہا کہ نئے چینی سال کے موقع پر اہلِ چین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، آئی جی سندھ تبدیلی، وفاق تذبذب کا شکار اسلام آ باد سندھ اور خیبرپختونخوا کی صوبائی... تقریب سے خطاب کے دوران آئی جی خیبرپختون نخوا اخترحیات خان نے کہا کہ سی پیک صوبے کی معاشی ترقی کا منصوبہ ہے، پی پولیس کی جانب سے اہل چین...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چودھری نے کہا ہے کہ صحافیوں کے بغیر ایوان نامکمل ہوتا ہے، بل میں صحافیوں کے خلاف ایسا کچھ نہیں ہے، آپ کے خدشات ہم اپنی قیادت تک ضرور پہنچائیں گے۔  سینیٹر طلال چودھری نے ان خیالات کا اظہار احتجاج کرنے والے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ آپ کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے، سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ کوئی نہ کوئی کسی پر تہمت تو کسی پر فتویٰ لگا دیا جاتا ہے۔  سینیٹر طلال چودھری نے کہا یہ بل صحافیوں کے خلاف ہو ہی نہیں سکتا اور ہونا بھی نہیں چاہیے۔ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے...
    مظفرآباد(نیوز ڈیسک)مظفرآباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کے قافلے پر شر پسندوں نے حملہ کر دیا گیا، چوہدری لطیف اکبر بال بال بچ گئے، جبکہ فا ئرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مظفرآباد یونین کونسل چڑکپورہ کے علاقہ ککلیوٹ میں شرپسندوں نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر پتھرائو کرتے ہوئے فائرنگ کر دی، اس دوران پولیس اور شرپسندوں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اپنے حلقہ انتخاب میں مخالف سیاسی جماعت سے کچھ لوگوں کے پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں شامل ہونے کی تقریب میں شرکت کیلئے ککلیوٹ جارہے تھے، اس دوران ان کے...
    اسلام آ باد: چیئرمین سینیٹ یوسف گیلانی نے پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عمل درآمد تک اجلاس کی صدارت سے انکار کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آج سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا تاہم اس کی صدارت چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے نہیں کی بلکہ ان کی جگہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ موجود تھے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے اجلاس کی صدارت سے انکار کردیا ہے، ان کا موقف ہے کہ جب تک تحریک انصاف کے سینٹر اعجاز چوہدری کو سینیٹ اجلاس میں لانے (پروڈکشن آرڈرز) کے میرے حکم پر عمل درآمد نہیں ہوگا اس وقت تک میں اجلاس کی صدارت نہیں کروں گا۔ واضح رہے کہ چیئرمین...
    سٹی42:  سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے  پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے بارے میں ان کے پروڈکشن آرڈرز پر عمل درآمد ہونے  تک سینیٹ کے اجلاس کی صدارت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ چینل24 ایچ ڈی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئیر لیڈر اور  چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد نہ ہونے پر اجلاس کی صدارت کرنے سے انکار  کردیا۔ افغانستان میں چینی کان کن کے قتل پر چین کا احتجاج سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے بھی وفاقی حکومت کو ان کے احکامات کی تعمیل ہونے  تک اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے سے آگاہ کیا۔...
      فوٹو: فائل چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس کی صدارت نہ کرنے کی تصدیق کردی ہے۔ صحافیوں سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جب سے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل رکا ہے انہوں نے سینیٹ کے اجلاس کی صدارت نہیں کی ہے۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایسی بات نہیں ہے کہ میرے پروڈکشن آرڈر کے اختیارات کو مانا نہیں جا رہا۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: 18 منٹ میں 4 بل منظورآج پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 18منٹ جاری رہا جس میں 4 بل منظور کر لیے گئے جبکہ 4...
    پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری—فائل فوٹو پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ مریم نواز چاہتی ہیں کہ مذاکرات ناکام ہوں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کو چاہیے کہ وہ اپنے والد یا چچا کو کہیں کہ مذاکرات بند کروا دیں۔انہوں نے کہا کہ ہم تو جیلوں میں پڑے ہیں، مزید کچھ عرصہ گزار لیں گے، مذاکرات پاکستان کے مفاد میں ہیں، ان کو جاری رہنا چاہیے۔ چیئرمین سینیٹ نے 18 ماہ سے قید سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیےچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے 18ماہ سے قید سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے۔ اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ...
    اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کوٹ لکھپت جیل میں 18 ماہ سے قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے۔ میڈیاذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز کی درخواست پر سینیٹ کے قواعد و ضوابط 2012 کے رول 84 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پروڈکشن آرڈر جاری کیے۔ آرڈر میں لکھا گیا کہ ’چیئرمین سینیٹ ضروری سمجھتے ہیں کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کی سینیٹ کے 345ویں اجلاس میں شرکت کو یقینی بنایا جائے۔سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر کی کاپیاں سیکریٹری داخلہ، چیف سیکریٹری پنجاب اور متعلقہ حکام کو جاری کردی گئیں، جس میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کے...
    چیئرمین سینیٹ سیّد یوسف رضا گیلانی نے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں 18 ماہ سے قید سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے۔ یہ بھی پڑھیں اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے گرفتار ممبران قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف سینیٹر سید شبلی فراز کی درخواست پر رولز کے مطابق پروڈکش آرڈر جاری کیے۔ سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر کی کاپیاں سیکریٹری داخلہ، چیف سیکریٹری پنجاب اور متعلقہ حکام کو جاری کردی گئیں۔ چیئرمین سینیٹ نے احکامات جاری کیے ہیں کہ سینیٹ کے 345ویں اجلاس میں سینیٹر اعجاز چوہدری کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ اجلاس میں ان کی شرکت...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیے۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے۔ سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کل ہونے والے سینیٹ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر کے لئے خط سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروادیا گیا تھا۔  اعجاز چوہدری نے اپنے وکیل بابر اعوان کے ذریعے جمع کرائے گئے خط میں چیئرمین سینیٹ کو پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا کہا تھا۔ خط میں کہا گیا تھا کہ اعجاز چوہدری سینیٹ کے ممبر ہیں جن کو ڈیڑھ سال سے کسی اجلاس میں پیش نہیں کیا گیا۔ یاد رہے کہ اعجاز چوہدری...
    پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز احمد چودری کے پروڈکشن آرڈرز جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیے۔سینیٹر اعجاز احمد چوھدری کل ہونے والے سینیٹ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر کے لئے خط سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروادیا گیا تھا۔اعجاز چوہدری نے اپنے وکیل بابر اعوان کے ذریعے جمع کرائے گئے خط میں چیئرمین سینیٹ کو پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا کہا تھا۔خط میں کہا گیا تھا کہ اعجاز چوہدری سینیٹ کے ممبر ہیں جن کو ڈیڑھ سال سے کسی اجلاس میں پیش نہیں...
    لاہور،حافظ آباد(لیڈی رپورٹر+نمائندہ نوائے وقت) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے زیر اہتمام سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے سینکڑوں اساتذہ و ملازمین نے چوہدری مختار گجر چیئرمین آگیگا لاہور ڈویژن کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے خالد جاوید سنگھیڑہ چیئرمین آگیگا پنجاب ضیاء اللہ نیازی ،مختار گجر ، پروفیسر فائزہ رعنا جنرل سیکرٹری آگیگا پنجاب ، ڈاکٹر طارق کلیم ،رانا لیاقت ، چوہدری غفار ، چوہدری بشیر وڑائچ ، کاشف شہزاد چوہدری ،افتخار رسول سلہری ، ، شفیق گجر ، عامر بٹ ، ایاز گجر نے کہا کہ ملازمین نے اپنی چھینی گئی مراعات کے حصول کے لیے کفن پہن لئے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنشن و گریجویٹی اور لیو انکیشمنٹ میں کمی...