2025-06-16@17:25:08 GMT
تلاش کی گنتی: 37330
«عامر خان کو»:
(نئی خبر)
تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جون ۔2025 )ایران نے ثالثی کے کردار ادا کرنے والے ممالک قطر اور عمان کو واضح کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے حملوں کے دوران جنگ بندی پر کوئی مذاکرات نہیں کرے گا غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق مذاکرات سے آگاہ ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ ایران نے ثالث ممالک قطر اور عمان کو بتایا کہ وہ حملوں کے دوران مذاکرات نہیں کرے گا. رپورٹ میں اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے علاوہ امریکا کے ساتھ نئے جوہری معاہدے کے لیے مذاکرات کی بحالی کا تذکرہ کیا گیا ہے عہدیدار نے بتایا کہ ایران نے قطری اور عمانی ثالثوں کو مطلع کیا کہ وہ صرف اس صورت میں سنجیدہ مذاکرات کریں گے جب...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جون ۔2025 )انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سابق وزیراعظم عمران خان کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ سے متعلق پراسیکیوشن کی درخواست پر تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے عدالت نے قرار دیا کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے مکمل اور منصفانہ مواقع دیئے گئے تاہم ان کی ضد اور مسلسل انکار کے باعث کوئی نتیجہ حاصل نہ ہو سکا.(جاری ہے) عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ ایک عام ملزم کو ایسے ٹیسٹ سے انکار کا موقع نہیں دیا جاتا جبکہ موجودہ ملزم نے نہ صرف ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا بلکہ تفتیشی ٹیم سے ملاقات سے بھی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جون ۔2025 )سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے تن پر خود کپڑا نہیں، انہوں نے عوام کو ریلیف کیا دینا ہے، یہاں نہ کوئی پوچھنے والا ہے اور نہ بتانے والا ہے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ کبھی سنا ہے صوبے کی چیف منسٹر صوبے کو ایئر فورس کا جہاز مل جائے اور وہ بھی اس لیے کہ چیف منسٹر نے علاج کے لیے جنیوا جانا ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا جہاز ایسے استعمال کر رہے ہیں جیسے کہ ٹیکسی ہے، یہ لوگ اپنے ذاتی کاموں کے لیے خرچہ کر رہے ہیں فواد چوہدری نے کہا...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جون ۔2025 )سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے موجودہ حکومت، بجٹ اور ملکی سیاسی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت ایک خطرناک سیاسی دلدل میں پھنسا ہوا ہے جس سے نکلنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر لائحہ عمل طے کرنا ہو گا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کا یہ دعوی بے بنیاد ہے کہ انہوں نے ریاست بچانے کے لیے سیاست قربان کی، ریاست پہلے ہی مضبوط تھی، مسلم لیگ نون کو اپنی سیاست کا جائزہ لینا ہو گا اور اسے بدلنے کی ضرورت ہے.(جاری ہے) انہوں نے معاشی میدان میں بھی...
گلگت(نیوز ڈیسک) روایتی شندور پولو فیسٹیول کا انعقاد 20 سے 22 جون تک شندور میں کیا جائے گا۔ شندور پولو فیسٹیول کا انعقاد خیبرپختونخوا حکومت، گلگت بلتستان حکومت اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ روایتی شندور فیسٹیول کیلئے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان 12 ہزار فٹ سے زائد کی بلندی پر دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ شندور میلے میں پولو میچز کے علاوہ پیرا گلائیڈرز اور پیرا ٹروپرز اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ واضح رہے کہ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد شندور میلے میں شرکت کرنے کے لئے تیار ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان نے وفاقی بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے مراعات یافتہ طبقے اور IMF و دیگر مالیاتی اداروں کا بجٹ قرار دیاہے۔ حکومت ایک جانب ارکا ن اسمبلی اور وزراء کی تنخواہوںمیں 500 فیصدتک اضافہ کررہی ہے، دوسری جانب تنخواہ دار پنشن جیسے مظلوم طبقے کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ حکومت نے IMF کی منشاء اور اس کی مرضی کے مطابق مزدور دشمن اور غریب دشمن بجٹ تشکیل دیاہے جس سے مہنگائی میں بدترین اضافہ ہوگا اور غریب اور مفلوک الحال افراد دیوار سے لگ جائیں گے۔ نیشنل لیبرفیڈریشن مکمل طورپر وفاقی بجٹ کو مسترد کرتی ہے اور سندھ حکومت سے مطالبہ کرتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریلوے ملازمین کی نمائندہ تنظیم پریم یونین نے عوام دشمن وفاقی بجٹ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے آئندہ لائحہ عمل کے تعین کے لیے 18جون کو مرکزی مجلس عاملہ کااجلاس لاہور میں طلب کر لیا۔ مرکزی صدر شیخ محمد انور، چیئرمین ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری خیر محمد تونیو، سینئر نائب صدر عبد القیوم اعوان،چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے وفاقی بجٹ میں ریلوے اور اس کے ملازمین کو یکسر نظر انداز کر دیا ہے، پاکستان کے سب سے بڑے رفاعی وفلاحی ادارے کے لیے صرف 22 ارب جبکہ بینظیر انکم سپورٹ کے لیے 716 ارب، این ایچ اے کے لیے 227 ارب، سبسڈیزکے لیے 1186 ارب مختص...
---فائل فوٹو سندھ اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف علی خورشیدی نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے بیان کو مسترد کر دیا ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے ان سے ملنے کےلیے کسی کے ذریعے پیغام بھجوایا تھا۔سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی خورشیدی نے وزیراعلیٰ سندھ کا بیان مسترد کیا اور کہا کہ 29 مئی کو وزیرِاعلیٰ سندھ کو ایک پیغام بھیجا مگر کوئی جواب نہیں آیا جس کے بعد بجٹ سے پہلے ناصر شاہ نے خود فون کر کے انہیں بلایا تھا۔اس سے قبل سابق اپوزیشن لیڈر اور وفاقی وزیر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ...
نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ---فائل فوٹو جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ایران پر حملہ پاکستان کو اگلا نشانہ بنانے کی بنیاد ہے۔لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ امریکی صدر جان چکے ہیں کہ جنگ نہیں بلکہ جنگ بندی ضروری ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں لاپتہ افراد کی بازیابی کا مسئلہ حل کریں: لیاقت بلوچ نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ زراعت کا پانی پر انحصار ہے، پانی پر سیاست کی بجائے حل نکالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کے سدباب کےلیے اندرونی بحران ختم کیے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ زرعی شعبہ تباہ ہو رہا ہے، حکومت عوام پر اقتصادی...
پاکستان تحریک انصاف کی پیپلز پارٹی کو بڑی پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پیپلز پارٹی کو وفاقی بجٹ میں ووٹنگ نہ دینے کی اہم پیشکش کر دی ہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف سے پارلیمنٹ ہاؤس میں اہم ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران اسد قیصر نے پیپلز پارٹی کی جانب سے بجٹ پر تنقیدی بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اگر واقعی سنجیدہ ہے تو بجٹ ووٹنگ کا بائیکاٹ کرے، پی ٹی آئی ساتھ دے گی۔اس پر راجہ پرویز اشرف...
سٹی42: پنجاب حکومت نے عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صوبہ بھر میں 100 نئے سہولت بازار قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ سہولت بازار پنجاب کی 100 تحصیلوں میں پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز ڈیپارٹمنٹ کے تحت قائم کیے جائیں گے جن کی تکمیل کی آخری تاریخ 30 جون 2026 مقرر کی گئی ہے۔ منصوبے کے لیے آئندہ بجٹ میں 13 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے اور وہ کرینگے؛ ڈونلڈ ٹرمپ لاہور میں بھی سہولت بازاروں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مزید 15 مقامات پر بازار قائم کیے جائیں گے۔ ان میں...
ٹیکس فراڈ کرنے والے تاجروں کو گرفتار کرنے کی تجویز پر وزیراعظم شہباز شریف نے نوٹس لے لیا۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور چیئرمین ایف بی آر سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ فنانس بل میں ٹیکس فراڈ کرنے والے تاجروں کو گرفتار کرنے اور دس سال تک قید کی تجویز پر بریفنگ دی۔ ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں وزیر قانون بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
---فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تاجروں کو گرفتار کرنے کی تجویز کا نوٹس لے لیا۔ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم نے تجویز پر غور کرنے کے لیے اجلاس طلب کر لیا ہے، اجلاس میں وزیرِ خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر شریک ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فنانس بل میں ٹیکس فراڈ کرنے والے تاجروں کی گرفتاری اور 10سال تک قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیرِ قانون بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہمیں اسرائیل جیسی کینسر پھیلانے والی رجیم کو ختم کرنا ہوگا۔ تہران میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہمیں اُمید ہے کہ دنیا اس جنگ کی درست سمت میں کھڑی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایران تمام مسلم ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے، عالمی برادری اسرائیل پر حملے روکنے کےلیے دباؤ ڈالے، یہ جنگ ایران کے خلاف نہیں بلکہ انسانیت کے خلاف ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ صیہونی ریاست اب بھی ایران میں شہریوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات اب بھی ممکنات میں سے ہیں۔ Post Views: 4
اسلام آباد: وفاقی بجٹ کے حوالے سے اہم سیاسی موڑ آگیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے پیپلز پارٹی کو بڑی پیش کش کردی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف نے مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ کی منظوری روکنے کی حکمت عملی کے تحت پیپلز پارٹی کو بجٹ ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کی باضابطہ پیشکش کر دی ہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجا پرویز اشرف سے اہم ملاقات کی، جس میں اپوزیشن کی ممکنہ مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران اسد قیصر نے پیپلز پارٹی کے حالیہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ...
اسلام آباد: خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حکومت نے اہم فیصلے کیے ہیں۔ ایران پر اسرائیلی جارحیت کے بعد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور دستیابی پر مسلسل نظر رکھنے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ یہ کمیٹی وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے، جس میں اہم وفاقی وزارتوں، ریگولیٹری اداروں اور توانائی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین شامل ہیں۔ کمیٹی کا بنیادی مقصد ملک میں توانائی کی صورتحال پر گہری نظر رکھنا،...
بلوچستان(نیوز ڈیسک)شرپسندوں نے بلوچستان کے علاقے مچھ اور آب گم کے درمیان ریلوے ٹریک پر بم دھماکا کیا جس سے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ نجی چینل کے مطابق شرپسندوں نے دھماکا کرکے ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ پولیس نے بتایا کہ واقعے میں ریلوے کا ایک ملازم زخمی ہوا جسے ابتدائی طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ مچھ، کوئٹہ سے تقریبا 65 کلو میٹر دور جنوب مشرق میں واقع ہے۔ اسٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا
مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس؛ سپریم کورٹ میں اہم سوالات زیربحث WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی، جس میں اہم آئینی سوالات پر بحث کی گئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 13 رکنی آئینی بینچ نے سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے معاملے پر نظر ثانی کیس کی سماعت آج دوبارہ کی، جس میں سنی اتحاد کونسل کی جانب سے وکیل فیصل صدیقی نے عدالت میں دلائل دیے۔ سماعت کے دوران دلچسپ جملوں کا تبادلہ بھی دیکھنے میں آیا، جب جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ اگر ان کا تبصرہ دل پر لیا گیا تو وہ اسے واپس...
عراق کی طاقتور ایران نواز مسلح تنظیم ’کتائب حزب اللہ‘نے امریکا کو سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی میں عسکری مداخلت کی تو خطے بھر میں امریکی مفادات اور فوجی اڈے حملوں کی زد میں آ جائیں گے۔ تنظیم کے سیکریٹری جنرل ابو حسین الحمیداوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم خطے میں امریکی فوج کی تمام نقل و حرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اگر امریکا جنگ میں براہِ راست مداخلت کرتا ہے تو ہم بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اُس کے تمام مفادات اور اڈوں کو نشانہ بنائیں گے۔‘ امریکی سفارتخانہ بند کرنے کا مطالبہ ’کتائب حزب اللہ‘ کے سیکرٹری جنرل نے عراق میں امریکی...
ویب ڈیسک: پاکستان ریلویز نے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے سیکڑوں مسافروں کو پکڑ کر لاکھوں روپے جرمانے اور کرایہ وصول کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ کی ہدایت پر کمرشل افسران نے بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف کریک ڈاون کیا۔ چیف کمرشل مینیجر علی رضوان رضوی اور ڈپٹی سی سی ایم کامران سعید کی سربراہی میں ہیڈکوارٹر گروپ نے کارروائی کرتے ہوئے ملتان ڈویژن کی مختلف ٹرینوں میں چھاپوں کے دوران بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے 154 مسافروں کو پکڑ لیا۔ ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے اور وہ کرینگے؛ ڈونلڈ ٹرمپ بغیر ٹکٹ مسافروں سے کرایہ سمیت بھاری جرمانوں کی وصولی کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ (آن لائن) ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں پیٹرول کا کوئی بحران نہیں، ایسی افواہیں ایرانی پیٹرول کے کاروبار سے وابستہ اسمگلرز کی جانب سے پھیلائی جاررہی ہیں ایرانی پیٹرول پمپ سنگین سیکورٹی خطرات اور حادثات کا موجب ہیں ایک ماہ کے دوران اٹھائیس جگہ ایسے ایرانی پیٹرول پمپ میں حادثات پیش آئے ہیں جس سے عوام کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری ایک بیان میں کیا، ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ ائیر پورٹ روڑ اور ہزار گنجی سمیت مختلف مقامات پر ایسے حادثات رونما ہوئے ہیں ایرانی پیٹرول اور اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے دراصل پیٹرول بحران کا تاثر...
دنیا کو اسرائیل کی جوہری صلاحیت کے بارے میں خوفزدہ ہونا چاہیے: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دنیا کو اسرائیل کی جوہری صلاحیت کے بارے میں خوفزدہ ہونا چاہیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے اسرائیل کی مسلسل جارحیت اور مغربی ممالک کی جانب سے اس کی حمایت پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نہ تو کسی بین الاقوامی نیوکلیئر ضابطے کا پابند ہے اور نہ ہی اس نے این پی ٹی پر دستخط کئے ہیں، مغربی ممالک کو اسرائیل کے تنازعات پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی کابینہ کے اراکین میں ایران کے ساتھ جنگ کے حوالے سے تقسیم کیے گئے نکات کی فہرست میں اسرائیلی آبادی کے مراکز پر ایرانی حملوں کو ’بے دریغ‘ قرار دیا گیا ہے۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ انٹیلی جنس کے مطابق ایرانی منصوبے کا مقصد اسرائیل کو تباہ کرنا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوادر (آن لائن) خطے کی بگڑتی صورت حال کی وجہ سے حکومت بلوچستان نے ضلع گوادر سے متصل تمام ایرانی بارڈر بندکرادیئے سفری راہداری پر پابندی لگادی ڈپٹی کمشنر گوادر کے آفس سے جاری ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت بلوچستان کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ گوادر نے گبد-کلاتو 250 بارڈر پر راہداری کو تا حکمِ ثانی بند کر دیا ہے۔عوام الناس سے گزارش ہے کہ تعاون فرمائیں اور کسی بھی قسم کی معلومات یا رہنمائی کے لیے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت تہران میں اتوار کی رات سے میٹرو اسٹیشنز کو 24 گھنٹے کے لیے عوام کے لیے کھولا جائے گا تاکہ لوگ انہیں پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کر سکیں۔ ’سی این این‘ کے مطابق یہ اعلان ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن پر ایک حکومتی ترجمان نے کیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹھٹہ (صباح نیوز)وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ سے کوئی اختلاف نہیں ۔اختلاف برابری کی بنیاد پر ہوتا ہے ۔ آئی جی پولیس کی کمان سنبھالنے والے ملازم ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹھٹہ میں ماڈل تھانے کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس ڈاکوں، جرائم پیشہ افراد اور امن دشمنوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سندھ پولیس اسلحے سے اچھی طرح لیس ہے اور مہارت کے لحاظ سے بہت بڑی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، سندھ ماضی کی نسبت زیادہ پرامن ہے۔ اس موقع پر صوبائی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) پنجاب بارکونسل کے وائس چیئرمین عرفان صادق تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب بار کونسل کے تقریباً ڈیڑھ لاکھ وکلا ء کی سہولت کے لیے پنجاب بار کونسل کو پیپرلیس کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پنجاب بھر کے وکلا ء گھر بیٹھے آن لائن انرولمنٹ ،سرٹیفکیٹس ، لائسنس ،گڈ سٹینڈنگ ،ویزہ سرٹیفکیٹ سمیت دیگر سہولتیں حاصل کر سکیں گے جبکہ اس سے قبل ان خدمات کے حصول کے لئے فزیکل کاغذات جمع کرانے آنا پڑتا تھا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کے لئے آنے والے بارز کے نمائندہ وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔اس موقع پر چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل فاروق ڈوگر،سیکرٹری رفاقت علی سوہل،سابق وائس چیئرمینز فرحان شہزاد،کامران بشیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ (آن لائن) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں طویل ہولناک تباہی پھیلانے اور ہمسایہ ممالک کو تہہ تیغ کرنے کے بعد امریکی مدد سے اسرائیل نے خطے کے طاقتور ملک ایران کی جانب رخ کر لیا ہے خطے کے تمام مسلمان ممالک فروعی اختلافات میں الجھے ہوئے ہیں اور ان کے پاس اسرائیل کی جارحیت سے نمٹنے کا کوئی لائحہ عمل نہیں فلسطین، لبنان، شام کی اینٹ سے اینٹ بجانے کے بعد بڑی ڈھٹائی کے ساتھ اسرائیل ایران پر حملہ آور ہو چکا ہے مشرق وسطیٰ کے طاقتور ممالک اسرائیل کے سامنے کھڑے ہونے کی بجائے اسکے ممد و معاون بنے ہوئے ہیں۔یہاں جاری ہونے والے ایک...
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آئی ٹی شعبے کی تربیت اور پاکستان میں تربیتی پروگرامز کے ایکوسسٹم کو بہتر بنانے سے متعلق تمام اقدامات کی مدت کا تعین کرکے انہیں جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نوجوانوں کو آئی ٹی شعبے کی تربیت اور پاکستان میں تربیتی پروگرامز کے ایکوسسٹم کو بہتر بنانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، شزہ فاطمہ خواجہ، چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان میں آئی ٹی شعبے کی جدید تربیت کیلئے نظام کی تشکیل و اجراء پر تیزی سے کام جاری ہے...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پاکستان کی پہلی ویمن باکسر عالیہ سومرو کے لیے دبئی ٹورنامنٹ کا اسپانسر شپ دینے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق عالیہ سومرو بین الاقوامی باکسنگ ایونٹ میں بھارتی حریف کے خلاف میدان میں اتریں گی۔ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے عالیہ سومرو کو 47 لاکھ روپے کا مالی تعاون بھی فراہم کیا گیا ہے۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا سندھ حکومت خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کے لیے پُرعزم ہے۔ ارکان اسمبلی یوسف بلوچ، ایم پی اے شازیہ کریم اور اسد گبول نے چیک عالیہ سومرو کو دیا۔ باکسر عالیہ سومرو کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کا تعاون میرے خواب...

مخصوص نشستوں سے متعلق نظر ثانی کیس : ریلیف سنی اتحاد کی جگہ پی ٹی آئی کو دیا گیا، جسٹس امین الدین کے ریمارکس
سپریم کورٹ آف پاکستان میں مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی درخواستوں کی سماعت کا آغاز ہو گیا ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے، جسے براہِ راست نشر کیا جا رہا ہے۔ سماعت کے دوران جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ مخصوص نشستوں کا ریلیف سنی اتحاد کونسل کی بجائے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دیا گیا۔ انہوں نے وکیل فیصل صدیقی سے استفسار کیا کہ بطور وکیل سنی اتحاد، کیا وہ اس فیصلے سے متفق ہیں، جس پر فیصل صدیقی نے جواب دیا کہ وہ فیصلے سے متفق ہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے سوال اٹھایا کہ کیا مخصوص نشستیں خالی چھوڑی...
بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین سوہنی کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپریشن سندور میں بھارت کے کتنے طیارے تباہ ہوئے؟ جس پر انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر میں نے آپ کو تعداد بتا دی تو بھارتی حکومت میرے پیچھے پڑ جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن سندور کے بعد پاکستان کا پروفائل بہت بڑھ گیا ہے، اگر پاکستان صرف اپنی گورنس بہتر بنا لے تو پاکستان چین کے ساتھ مل کر بھارت کو حکمت عملی کے تحت تنہا کردیں گے۔ بھارتی صحافی کا سوال؛ آپریشن سندور میں بھارت کے کتنے طیارے تباہ ہوئے؟پراوین سوہنی؛ اگر میں نے آپکو تعداد بتا دی تو...
پاکستان کی سب سے بڑی کھاد ساز کمپنی فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز یعنی پی آئی اے کے حصص خریدنے میں دلچسپی کا باقاعدہ اظہار کردیا، یہ پیش رفت پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔ کمپنی نے پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جمع کروائے گئے نوٹس میں بتایا کہ 13 جون 2025 کو منعقد ہونے والے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 234ویں اجلاس میں نجکاری کمیشن کو دلچسپی اور پری کوالیفیکیشن دستاویزات جمع کرانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ساتھ ہی کمپنی نے پی آئی اے کے مالی و انتظامی معاملات کا تفصیلی جائزہ لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی فرٹیلائزر...
---فائل فوٹو تحریکِ انصاف پنجاب نے وفاقی بجٹ اور ملک میں معاشی بدحالی پر وائٹ پیپر جاری کر دیا۔لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے کہا کہ ملک میں معاشی بدحالی پر وائٹ پیپر جاری کر رہے ہیں، فارم 47 کی حکومت کے بجٹ اعداد و شمار بوگس ہیں، زراعت اورانڈسٹری کو تباہ کر دیا گیا ہے۔عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز کسانوں کو مافیا کہہ رہی ہیں، ہر فرد کو دس لاکھ کے ہیلتھ کارڈ سے محروم کر دیا گیا ہے، بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر تمام ٹیکس لگادیا گیا۔عالیہ حمزہ نے یہ بھی کہا کہ پارلیمان میں بیٹھے لوگوں کی تنخواہوں میں 800 فیصد اور سرکاری ملازم...
ایران نے موساد کے ایک ایجنٹ کو پھانسی دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایک ایجنٹ کو پھانسی دیدی۔اسرائیل کی جانب سے ایران کی حدود سے ڈرونز اور میزائل حملوں کا دعویٰ کیا گیا تھا، جس کیلئے اسرائیلی کمانڈوز اور ڈرونز کو تہران کے قریب منتقل کیا گیا۔ ایران نے اسرائیل کمانڈوز اور ڈرونز کو ایران کے اندر پہنچانے میں مدد کرنے کے الزام میں موساد کے کئی ایجنٹوں کو گرفتار کیا، جن میں دو ایجنٹ گرفتاری کے وقت بم بنانے میں مصروف تھے۔ اسرائیلی حملوں کے ساتھ ساتھ تہران میں گزشتہ روز 5 کار بم دھماکے میں کیے گئے، جن میں متعدد افراد شہید ہوئے۔ ایرانی میڈیا کی اطلاعات...
ایرانی عدلیہ سے منسلک خبر رساں ایجنسی "میزان آن لائن" کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کرنے والے ایک مبینہ جاسوس کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسماعیل فکری نامی شخص کو خفیہ اور حساس معلومات دشمنوں تک پہنچانے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی، جس کی تصدیق ایران کی سپریم کورٹ نے بھی کی تھی۔ میزان آن لائن کا کہنا ہے کہ اسماعیل فکری دسمبر 2023 میں گرفتار کیا گیا تھا، اور تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ وہ دو موساد افسران سے براہ راست رابطے میں تھا۔ عدلیہ کے مطابق یہ "اسرائیل کی خفیہ نیٹ ورک کے لیے ایک بڑا انٹیلیجنس دھچکا" ہے۔ حکام نے اس پھانسی کو ایرانی قومی...
کراچی: پاکستان کے سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے قومی کرکٹ ٹیم میں نسیم شاہ کی سلیکشن پر سوالات اٹھادیے۔ سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے ایک مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل 10 میں ناقص کارکردگی کے باوجود نسیم شاہ کو کس بنیاد پر منتخب کیا گیا؟۔ میرٹ کی بنیاد پر دیکھیں تو نسیم شاہ کی ٹیم میں کوئی جگہ نہیں بنتی۔ تنویر احمد نے کہا کہ اگر آپ نے نسیم شاہ کو بنگلہ دیش سیریز کے لیے منتخب کیا اور کھلایا نہیں، تو پھر منتخب ہی کیوں کیا؟ ان کی پی ایس ایل کارکردگی بہت خراب تھی، فٹنس دیکھیں، رن اپ دیکھیں، انرجی ہی نہیں ہے۔ وہ پوری کوشش ہی نہیں کر...
شاہد سپرا :وفاقی حکومت کی جانب سے ایک ہی گھر میں نصب دو سنگل فیز میٹرز کے معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ لیسکو سمیت تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) نے اب سنگل فیز میٹرز کی ایم ڈی آئی (Maximum Demand Indicator) ریکارڈ کرنا شروع کر دی ہے. ایم ڈی آئی ریڈنگ لینے سے میٹرز پر چلنے والے لوڈ کو ریکارڈ کیا جا سکے گا.ایم ڈی آئی لوڈ کا کمپنی کی جانب سے منظور شدہ لوڈ کے ساتھ موازنہ کیا جائیگا.منظور شدہ لوڈ کی خلاف ورزی کرنیوالوں کوایکسٹنشن آف لوڈ کے نوٹسز ارسال ہونگے.نوٹسز کا جواب نہ ملنے پر بجلی کے بلوں میں اضافی سکیورٹی ڈیبٹ کر دی جائے گی. ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا...

ججز ٹرانسفر اور سینیارٹی کیس:عدلیہ میں ڈیپوٹیشن یا جج کو کسی دوسری عدالت میں ضم کرنے کا اصول نہیں، جسٹس محمد علی مظہر
جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے ہیں کہ عدلیہ میں ڈیپوٹیشن یا جج کو کسی دوسری عدالت میں ضم کرنے کا اصول نہیں ہے۔ سول سروس میں ڈیپوٹیشن یا ملازم کو محکمہ میں ضم کرنے کا اصول ہے۔ سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر اور سینیارٹی سے متعلق اہم آئینی کیس کی سماعت آج بروز پیر بھی ہوئی۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جہاں درخواست گزار ججز کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین احمد نے جواب الجواب دلائل دیے۔ بیرسٹر صلاح الدین نے اپنے دلائل میں مؤقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 200 کی وضاحت کا اطلاق صرف ذیلی سیکشن 3 پر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران میں اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار شخص کو قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد سزائے موت دے دی گئی۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مجرم اسماعیل فکری کو اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں پیر کی صبح تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، موساد کے ایجنٹ اسماعیل فکری کو زمین پر فساد پھیلانے اور محاربہ (خدا کے خلاف جنگ) جیسے سنگین جرائم میں سزا سنائی گئی تھی۔اطلاعات کے مطابق اسے دسمبر میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس پر الزام تھا کہ وہ موساد کے دو ایجنٹس سے رابطے میں تھا اور حساس معلومات ان تک منتقل کر رہا تھا۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسماعیل فکری...
لاہو ر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ سے متعلق پراسیکیوشن کی درخواست پر تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔عدالت نے قرار دیا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے مکمل اور منصفانہ مواقع دیئے گئے تاہم ان کی ضد اور مسلسل انکار کے باعث کوئی نتیجہ حاصل نہ ہو سکا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ ایک عام ملزم کو ایسے ٹیسٹ سے انکار کا موقع نہیں دیا جاتا جبکہ موجودہ ملزم (بانی پی ٹی آئی(نے نہ صرف ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا بلکہ تفتیشی ٹیم سے ملاقات سے...
ایران نے صہیونیوں کو مقبوضہ علاقوں سے نکل جانے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ یہودی قابضین مقبوضہ علاقے چھوڑدیں، کیوں کہ یہی ان کی بقا کا واحد راستہ ہے، جرائم پیشہ لوگوں کو بطور انسانی ڈھال استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے ایک ترجمان کرنل رضا صیاد نے صیہونیوں کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے نکل جانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ خطے کا کوئی بھی حصہ ان کے لیے محفوظ نہیں رہے گا۔ مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے مواصلاتی مرکز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران کے جنگجوؤں کے جواب کا دائرہ مقبوضہ علاقوں کے تمام حصوں پر محیط ہوگا، ان علاقوں کے رہائشیوں...
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کو قیدِ تنہائی میں رکھ کر توڑ نہیں سکتی، یہ جعلی حکومت کی ایک اور ناکام کوشش ہے۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدالتوں کو مفلوج کر دیا گیا ہے، عدالتی احکامات کے باوجود خاندان اور نہ ہی پارٹی رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جا رہی ہے، 26 ویں ترمیم نے ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت نے نظامِ انصاف کو 26 ویں ترمیم کی زنجیروں میں جکڑ دیا ہے، جعلی...

ایٹمی ہتھیار بنانے کا کوئی ارارہ نہیں، جوہری توانائی اور تحقیق کا حق کوئی نہیں چھین سکتا، ایرانی صدر
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے پیر کے روز کہا ہے کہ ایران کا ایٹمی ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم وہ جوہری توانائی اور تحقیق کے اپنے حق کا بھرپور انداز میں دفاع کرے گا۔ خبر رساں اداروں اے ایف پی اور رائٹرز کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے قوم سے اپیل کی ہے کہ ہر اختلاف، مسئلے اور رکاوٹ کو آج پسِ پشت ڈال دینا چاہیے، اور ہمیں اس نسل کش مجرمانہ جارحیت کے خلاف اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا ایٹمی ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم وہ جوہری توانائی اور تحقیق کے اپنے حق کا بھرپور...
پاکستانی فاسٹ بالر حارث رؤف نے امریکا کی میجر لیگ کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دھاک بٹھا دی۔ سان فرانسسکو کی نمائندگی کرتے ہوئے حارث رؤف نے لاس اینجلس کے خلاف 4 اہم وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کی فتح میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ حارث رؤف کی برق رفتار گیندوں نے حریف بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے نہ دیا۔ ان کی شاندار بولنگ کی بدولت لاس اینجلس کی ٹیم بڑا اسکور بنانے میں ناکام رہی اور سان فرانسسکو نے با آسانی فتح اپنے نام کی۔ ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کی فارم اور رفتار میجر لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی اہمیت کو اجاگر کر رہی ہے۔ فینز نے بھی ان...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر سخت تنقید کی اور ملکی استحکام کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔اسد عمر نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف 70 سال کی عمر سے اوپر جا چکے ہیں، اب اگلی نسل مریم نواز اور حمزہ شہباز کی ہے، جنہوں نے اگلے 20 سے 30 سال سیاست کرنی ہے۔وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف وزیراعظم کی کرسی پر ضرور بیٹھے ہیں، لیکن وہ عوام کے ووٹوں سے نہیں بلکہ کسی اور طریقے سے وہاں...
اپنے بیان میں مسلم لیگ ن کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا کہ رات کی تاریکی میں اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے سنگین عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، مگر افسوس مسلم ممالک خصوصاً اس سلسلے میں او آئی سی کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر سردار سحر گل خلجی، جنرل سیکرٹری جاوید اعوان و دیگر نے ایران پر صہیونی ریاست کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اسرائیل امریکا کا بدمست ہاتھی بن چکا ہے، جس کا جب جی چاہے کسی ملک پر چڑھ دوڑتا ہے۔ لیکن ذلت و رسوائی اس کا مقدر بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ...
اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ ان کے بچوں کو ان کی رونے دھونے والی فلمیں پسند نہیں ہیں۔ بالی وڈ میں تین دہائیوں سے زائد عرصے سے صفِ اول کی اداکارہ رہنے والی کاجول اب پہلی بار ایک نئے تجربے سے گزر رہی ہیں۔ ان کی آنے والی فلم’ ماں‘ ان کے کیریئر کی پہلی ہارر فلم ہے، کاجول نے اپنے کرئیر میں ہارر کے علاوہ ہر میدان میں طبع آزمائی کی ہے لیکن وہ اب پہلی بار کسی خوف پر مبنی فلم میں کام کرنے جارہی ہیں۔ کاجول گزشتہ 10 برس میں صرف آٹھ فلموں میں نظر آئی ہیں، اس لیے کسی بھی پروجیکٹ کے لیے ہاں کہنا ان کے لیے ایک اہم فیصلہ ہوتا ہے۔ ایک...
کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اعتارف کیا ہے کہ پینے کا پانی شہر قائد کے باسیوں کو ملنا چاہیے، جو کہ بدقسمتی سے صنعتوں میں استعمال ہو رہا ہے۔ اسٹاک ایکسچینج میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج سرمایہ کاری کاگیٹ وے ہے، جب تک ہم اپنی مارکیٹ کو کیش نہیں کریں گےتب تک بہتری نہیں آسکتی۔ میراادارہ اوراسٹاک ایکسچینج ایک دوسرےکی مدد کرکےشہرکی بہتری کے لیے کام کرسکتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارےہاں ابھی تک ایک خیال ہے کہ یہاں سٹہ ہوتا ہے، اسے اب تبدیل ہونا چاہیے۔ نوجوانوں کواسٹاک ایکسچینج میں کامیاب افراد کی کہانیاں سنا کریہاں کام کرنے کے لیے راغب کیا جا سکتا...
پاکستان کی جانب سے اسرائیل پر جوہری حملے کی دھمکی کا جھوٹا اور من گھڑت پروپگینڈا بے نقاب ہوگیا جب کہ انتہا پسند بھارتی حکومت اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ کے مزید شواہد منظر عام پر آگئے۔ ذرائع نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان کیخلاف زہریلا پروپیگنڈا شروع کردیا۔ را کے فیک اکاؤنٹ @Iriran_official نے دعویٰ کیا کہ ’اسرائیلی چینلز کے مطابق پاکستان نے امریکا کو آگاہ کیا کہ اگر ایران پر جوہری حملہ ہوا تو پاکستان اسرائیل کے خلاف جوہری ردعمل دے گا۔ ذرائع نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے اس منفی اور بے بنیاد پروپیگنڈے کا مقصد اسرائیل کیلئے ہمدردیاں پیدا کرنا ہے، اس زہریلے پروپیگنڈے کو پاکستان کی...
امریکی نمائندہ مائیک ہکبی نے بتایا ہے کہ تل ابیب میں واقع امریکی سفارتخانے کی ایک شاخ کو ایرانی میزائلوں کے قریبی دھماکوں کے باعث معمولی نقصان پہنچا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ میزائل سفارتخانے کی عمارت سے براہ راست نہیں ٹکرائے، تاہم ان کے دھماکوں سے پیدا ہونے والے دھچکوں (concussions) سے عمارت کے کچھ حصے متاثر ہوئے ہیں۔ مائیک ہکبی نے یہ بھی واضح کیا کہ اس واقعے میں کوئی امریکی اہلکار زخمی نہیں ہوا اور فی الحال یروشلم اور تل ابیب میں امریکی سفارتخانے اور قونصل خانے عارضی طور پر بند رکھے گئے ہیں۔ Our @usembassyjlm US Embassy in Israel & Consulate will officially remain closed today as shelter in place still in effect. Some...
پاکستانی معروف گلوکار سجاد علی نے اپنے لاہور کانسرٹ میں ناراض کو منانے کیلئے خاص طریقہ دے دیا۔ سجاد علی پاکستانی پاپ میوزک میں اپنے ہنر کا لوہا منوانے والے معروف گلوکار ہیں جنکا تاحال ہر گانا اور غزل شائقینِ کے لیے انکی گانوں کی فہرست میں اولین ترجیح ہوتا ہے۔ سجاد علی نے اپنی آواز اور چاکلیٹی ہیرو لُک سے عوام کا دل جیتا اور سونے پر سہاگا انکے ڈانس کا منفرد انداز بھی ہر دل کو لبھاتا تھا۔ سجاد علی کے مشہور گانوں میں ‘لاری اڈّا’ ، ‘سنڈریلا’ ، ‘چیف صاحب’ ، ‘دن پریشان ہے’ ، ‘تیرا نام’ ، ‘بیبیا’ ، ‘یاد تو آتی ہوگی’ ، ‘بولو بولو’ ، ‘چل رہن دے’ اور ‘ہر ظلم تیرا یاد...
برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ کی غیر ملکی انٹیلیجنس سروس یعنی ایم آئی6 کی سربراہی کے لیے بلیز میٹریویلی کا تقرر کیا گیا ہے۔ وہ برطانوی خفیہ ایجنسی کی 18ویں سربراہ ہونے کے ساتھ ساتھ اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہوں گی۔ بلیز میٹروویلی 1999 سے ایم آئی6 کا حصہ ہیں اور اس وقت ٹیکنالوجی اور جدت سے متعلق شعبہ ’کیو سیکشن‘ کی سربراہی کر رہی ہیں، انہوں نے کیمبرج یونیورسٹی سے سوشیالوجی کی تعلیم حاصل کی، اور مشرق وسطیٰ اور یورپ میں خفیہ آپریشنز میں حصہ لیا ہے، وہ برطانیہ کی داخلی انٹیلیجنس ایجنسی ایم آئی5 میں بھی مختلف عہدوں پر کام کر چکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اپنی نامزدگی پر...
ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اداکارہ و پروڈیوسر حریم فاروق اور عمران رضا کاظمی نے ہانیہ عامر کو شوبز میں متعارف کروایا تھا۔ حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو شوبز انڈسٹری میں متعارف کرانے سے متعلق انکشاف سامنے آیا۔ اداکارہ و پروڈیوسر حریم فاروق نے بتایا کہ ان کا اور ان کے بزنس پارٹنر عمران رضا کاظمی کا ہانیہ کو انڈسٹری میں لانے میں کلیدی کردار تھا۔ گفتگو کے دوران حریم نے بتایا کہ ان دونوں نے ہانیہ عامر کو سب سے پہلے ڈبسمیش پر دیکھا، جہاں ان کی خود اعتمادی، معصومیت اور پرکشش شخصیت نے فوری طور پر انکی توجہ حاصل کی۔ View this post on Instagram A...
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سفارتخانہ کو آج بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔ تل ابیب میں ایرانی میزائل حملے سے امریکی سفارتخانے کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ امریکی سفیر کے مطابق حملے میں امریکی اہلکار محفوظ رہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سفارتخانہ کو آج بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔واضح رہے کہ ایران نے صبح سویرے اسرائیل پر پھر بڑا میزائل حملہ کیا اور 100 کے قریب میزائل داغ دیے جبکہ تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکے سنے گئے۔ اسرائیل کے دفاعی نظام نے کئی حملوں کو فضا میں ناکام بنانے کی کوشش کی۔ حیفہ میں ایران کے میزائل حملوں سے پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 جون 2025ء) سعودی عرب میں حکام کا کہنا ہے کہ سن 2018 میں گرفتار کیے جانے والے ایک صحافی کو دہشت گردی اور غداری کے جرم میں سزائے موت دے دی گئی۔ سرکاری سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، ملک کی اعلیٰ عدالت کی طرف سے سزائے موت کو برقرار رکھنے کے بعد چالیس سالہ ترکی الجاسر کو ہفتے کے روز موت کی سزا دی گئی۔ سکیورٹی فورسز نے سن 2018 میں الجاسر کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کیا تھا اور ان کا کمپیوٹر اور فون ضبط کر لیے گئے تھے، البتہ یہ واضح نہیں ہے کہ اس کیس کی سماعت کہاں ہوئی اور یہ مقدمہ کب تک چلا۔ سعودی...
وفاقی فیصلے مخصوص مفادات کی بنیاد پر کیے گئے ، اقدام کے پیچھے زمینوں پر قبضہ کرنے والے مافیا یعنی ’چائنا کٹنگ مافیا‘کا ہاتھ ہے ، وفاقی حکومت سندھ کو سوتیلا نہ سمجھے ، اگر یہ رویہ جاری رکھا تو ہمیں اپنے حقوق لینا آتے ہیں وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ نوآبادیاتی سلوک کی مرتکب ہے، دیگر تینوں صوبوں کو ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ فنڈز بھی دے دیے لیکن سندھ کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ کی وفاقی حکومت پر شدید تنقید وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خبردار کیا کہ اگر تمام ترقیاتی منصوبے سندھ حکومت کو منتقل نہ کیے گئے تو پیپلز پارٹی پارلیمنٹ میں وفاقی بجٹ کی حمایت نہیں کرے گی۔وزیراعلیٰ سندھ...
اڈیالہ جیل سے کال آتے ہی پورے ملک میں احتجاج ہوگا، پرامن رہیں گے فارم 47کی حکومت کے تمام اعدادوشمار جھوٹے ہیں،عالیہ حمزہ کی پریس کانفرنس تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے گی ،جیسے ہی اڈیالہ جیل سے کال آئے گی پورے ملک میں احتجاج ہوگا،8 فروری کو خاموش اور پرامن انقلاب آیا ہم اب بھی پرامن رہیں گے ۔پریس کلب میں پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عالیہ حمزہ نے کہا کہ فارم 47 کی حکومت کے تمام اعدادوشمار جھوٹے ہیں،ہم نے اپنے دور میں ایکسپورٹ کو بڑھایا،ہمارے دور میں تمام اشاریے مضبوط تھے ،ہم نے...
امن سے مراد انسانی حقوق کا تحفظ ہے،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، سربراہ جے یو آئی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، ریاست تاجروں کو تحفظ، سہولت اور عزت دے ۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کی رہائش گاہ پہنچے ، اس موقع پر معروف صنعتکار سلطان چاؤلہ، جاوید بلوانی، مرزا اختیار بیگ، خالد تواب، عارف حبیب و دیگر بھی موجود تھے ۔ شہر قائد کی صنعتی و تجارتی شخصیات سے اہم خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) مدینہ منورہ میں قدیم و نادر سکے سوشل میڈیا پر فروخت کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیاگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ثقافی کمیشن کو اطلاع ملی تھی کہ سعودی شہری سوشل میڈیا پر قدیم سکوں کو فروخت کر رہا ہے جس پر کمیشن کی ٹیموں نے ملزم کا سراغ لگا کر اسے حراست میں لے لیا۔ ثقافتی کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ آثار قدیمہ کے قانون کے مطابق کسی بھی شخص کو اس بات کی اجازت نہیں کہ وہ این او سی کے بغیر کسی بھی نوعیت کی قدیم اشیا کو فروخت کرے۔ قانون شکنی کے مرتکب ہونے والے شہری کے خلاف تحفظ نوادرات کے قانون کے مطابق مقدمہ درج...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) مسجد نبوی میں مدینہ ہیلتھ کمپلیکس کی جانب سے حجاج کو لو لگنے سے محفوظ رکھنے کے لیے آگاہی مہم شروع کی گئی ۔ اس سلسلے میں حجاج کو زیادہ سے زیادہ پانی پینے اور براہ راست دھوپ کی تپش سے محفوظ رہنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ان دنوں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بڑی تعداد میں دنیا بھر سے آنے والے حجاج موجود ہیں جو فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد مرحلہ وار مدینہ منورہ جارہے ہیں۔ مدینہ امور صحت کی ٹیموں نے حجاج کو گرمی سے محفوظ رکھنے کے لیے مختلف رضاکار ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو حجاج کو اہم معلومات فراہم کرتی ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">منیلا(انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن کی وزارتِ دفاع نے فوج کے تجدیدی پروگرام کے تحت جنوبی کوریا سے 12 جدید ایف اے50 بلاک 70 لڑاکا طیاروں کے معاہدے کی تصدیق کر دی ۔ ڈی این ڈی نے بتایا کہ یہ معاہدہ جنوبی کوریا کی دفاعی کمپنی کوریا ائروا سپیس انڈسٹریز لمیٹڈکے ساتھ طے پایا ہے،جس کی مجموعی مالیت 70کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔ رواں ماہ کے شروع میں اس معاہدے کو باضابطہ حیثیت دی گئی تھی۔ حکام کے مطابق اس معاہدے میں طیاروں کے ساتھ مشن سے متعلق سازوسامان، مربوط لاجسٹک سپورٹ، تربیتی پروگرام اور معلوماتی نظام بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ ایف اے50 بلاک 70 طیارے ایف اے50 پلیٹ فارم کی جدید ترین شکل ہیں، جن میں جدید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اْن نے اسلحہ ساز ادارے کا دورہ کیا اور توپ خانے کے گولوں کی پیداوار بڑھانے پر زور دیا ۔ حکمراں جماعت ورکرز پارٹی کے اخبار رودونگ سنمْن نے خبر دی ہے کہ کم جونگ اْن نے فیکٹری کا معاینہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے رواں سال کی پہلی ششماہی کی پیداوار کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اخبار کا کہنا ہے کہ کم جونگ ان نے جدید جنگ کے لیے موزوں، نئے طاقتور گولوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے پیداواری صلاحیت کو مزید بڑھانے کی ضرورت کی نشاندہی کی۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کی جانب سے شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کی نگرانی کرنے والی کثیرملکی...
ایران کی عدلیہ سے منسلک نیوز ایجنسی میزان آن لائن کے مطابق، اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے لیے مبینہ طور پر کام کرنے والے ایک انڈر کور جاسوس کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اسماعیل فکری نامی شخص کو ایرانی عدلیہ نے ملک کی خفیہ اور حساس معلومات دشمنوں کو فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا جسے سزائے موت سنائی گئی تھی۔ سپریم کورٹ کی جانب سے سزا برقرار رکھے جانے کے بعد اسے پھانسی دے دی گئی۔ میزان آن لائن نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ اسماعیل فکری اسرائیل کے دو موساد افسران کے ساتھ رابطے میں تھا اور اہم خفیہ معلومات ان تک پہنچا رہا تھا۔ اسماعیل فکری کو دسمبر 2023...
ترجمان شاہد رند کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں پٹرول کی کوئی قلت نہیں ہے۔ دوسری جانب شہر کے بیشتر پٹرول پمپس بند ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے کوئٹہ میں پٹرول کی قلت کی خبروں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے افواہ قرار دے کر سب کو حیران کر دیا۔ انکا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں پٹرول کا کوئی بحران نہیں ہے۔ عوام کو پٹرول پمپ سے کوئی شکایت ہے تو ڈی سی کوئٹہ سے رجوع کرے۔ دوسری جانب شہر کے بیشتر پٹرول پمپس پٹرول نہ ہونے کے باعث بند ہو گئے ہیں۔ ترجمان حکومت بلوچستان نے میڈیا رپورٹس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں پیٹرول کا کوئی بحران...
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ نئے عمرہ سیزن سے بین الاقوامی زائرین کو عمرہ ویزا صرف اس وقت جاری کیا جائے گا جب ان کی رہائش کی بکنگ “نسک مسار” ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر درج ہو گی۔ یہ فیصلہ 10 جون 2025 (14 ذو الحجہ 1446ھ) سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔ اس کے تحت تمام عمرہ سروس فراہم کنندگان، کمپنیوں اور بین الاقوامی ایجنٹس کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ زائرین کے لیے صرف وزارت سیاحت سے لائسنس یافتہ ہوٹلوں میں رہائش کا انتظام کریں اور اس کی مکمل تفصیلات نسک مسار پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کریں۔ وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا کہ جو ادارے اس فیصلے...
پاکستانی ریپر طلحہ انجم ایک حالیہ کنسرٹ کے دوران پیش آنے والے واقعے کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئے ہیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طلحہ انجم اسٹیج پر موجود ہیں جب اچانک وہ ہجوم کی طرف اشارہ کرتے ہیں اور کسی مداح کو اسٹیج پر لانے کا کہتے ہیں اس شخص کو گھسیٹ کر اسٹیج کی طرف لایا جاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہجوم میں سے کسی نے ان کی طرف بوتل پھینکی جو مبینہ طور پر وہی شخص تھا۔ طلحہ اور ان کے ساتھ موجود ایک اور شخص بوتل پھینکنے والے اس مداح کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کی پلاسٹک شاپنگ بیگز سے متعلق صنعتوں اور دکانداروں کو دی گئی مہلت ختم۔ آج سے صوبے بھر میں پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی ہوگی۔ جس کا اطلاق صرف اعلانات تک محدود نہیں بلکہ اس بار سخت کارروائی کے واضح احکامات جاری ہو چکے ہیں۔ سیکرٹری ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی و ساحلی ترقی سندھ آغا شاہنواز خان نے تمام مینوفیکچررز، سپلائرز، ہول سیلرز اور دکانداروں کو سختی سے متنبہ کیاہے کہ پلاسٹک بیگز کی تیاری، ترسیل اور استعمال کسی بھی صورت برداشت نہیں ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے، گرفتاری اور فیکٹری بندش جیسے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ تمام ضلعی انتظامیہ، پولیس اور سیپا ٹیمیں فیلڈ میں نکلیں گی اور بغیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایس ایس پی ضلع جنوبی کی ہدایات کی روشنی میں ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ایس ڈی پی او ڈیفنس کی نگرانی میں ایس ایچ او بوٹ بیسن، ایس ایچ او گزری اور ایس ایچ او ڈیفنس نے تھانہ ڈیفنس اور گزری کی حدود میں کومبنگ آپریشنز کیے۔ کومبنگ آپریشن ڈیفنس کے علاقے کالا پل اور گزری کے علاقے پی ان ٹی کالونی میں کیا گیا۔آپریشن کے دوران انٹیلیجنس اسٹاف، تلاش ڈیوائس آپریٹرز اور متعلقہ نفری نے اپنے فرائض انجام دیے۔ متعدد دکانوں، ہوٹلز اور دیگر عوامی مقامات کی تلاشی لی گئی اور وہاں موجود مشتبہ افراد کی تلاش ڈیوائسز کے ذریعے جانچ پڑتال کی گئی۔یہ...
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دنیا کو اسرائیل کی جوہری طاقت سے متعلق محتاط اور خوفزدہ ہونا چاہیے کیونکہ اسرائیل واحد ملک ہے جو کسی عالمی جوہری نظم و ضبط کا پابند نہیں۔ اسرائیل نے نہ تو این پی ٹی سی پر دستخط کیے ہیں اور نہ ہی کسی دیگر عالمی جوہری معاہدے کو تسلیم کیا ہے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مغربی دنیا کو اسرائیل کی جانب سے پیدا کیے گئے تنازعات اور خطے میں عدم استحکام پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔ انہوں نے باور کرایا کہ پاکستان عالمی جوہری اصولوں کا پابند ہے اور اس کی جوہری صلاحیت صرف دفاعی مقاصد کے لیے ہے۔ وزیرِ دفاع نے اس بات پر زور دیا...
برلن(نیوز ڈیسک) پاکستانی پارلیمانی وفد کے سربراہ اور سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ جنگ نہیں چاہتے، پانی روکا گیا تو کوئی دوسرا آپشن نہیں ہوگا۔ پاکستانی پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے جرمن نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے فیصلے کو واپس لینا پڑے گا، بھارت کی پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکی یو این چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پانی روکنا ہمارے وجود کو خطرے میں ڈالنا ہے، پانی ہماری بقا ہے، اپنے حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہو سکتے، پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کا ہاتھ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ ہم نے کبھی نہیں...
لاہور(ویب ڈیسک) موسم نے رت بدل لی، قہر ڈھاتی گرمی کو بریک لگ گئی۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی، پتوکی، اوکاڑہ، چشتیاں، چیچہ وطنی اور بہاولنگر میں بادل برس پڑے، پتوکی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، دریا خان اور گردونواح میں ریت کا طوفان آنے سے درخت جڑوں سمیت اکھڑ گئے۔ کراچی میں بھی مغربی ہواؤں کے اثرات پڑنے لگے، سرجانی، سہراب گوٹھ، گلشن معمار میں ہلکی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، شہر کے مضافات میں آج گرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہیں۔ حب اور گردو نواح میں موسم گرما کی پہلی بارش ہوئی، شہریوں کے چہرے کھل اٹھے، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں آندھی اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250616-01-16 لاہور (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کی مرکزی شوری ٰ کے اجلاس میں کشمیر پر فوری مذاکرات شروع کرنے اور مذاکرات میں اصل فریق کشمیریوں کو شریک کرنے پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کو دوٹوک موقف اختیار کرنا ہوگا کہ کوئی بھی حل کشمیری عوام کی شمولیت اور مرضی کے بغیر قابل قبول نہیں۔ اصل فریق کی شرکت سے مذاکرات موثر اور حل طلب ہوں گے۔ اگر ایسا نہیں ہوتا تو جنوبی ایشیا کا امن دو جوہری طاقتوں کی کشمکش کی وجہ سے برباد ہو جائے گا جس کے اثرات مدتوں قائم رہیں گے۔یہ قرارداد ڈاکٹر محمد مشتاق خان امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر نے پیش کی ۔ شوریٰ نے قرار دیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250616-01-12 تہران (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں اردوان نے اسرائیلی حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے ایران سے اظہارِ ہمدردی کیا۔ایرانی خبر رساں ادارے ایرنا (IRNA) کے مطابق، صدر پزشکیان نے کہا کہ مسلم ممالک کو چاہیے کہ وہ اپنی دفاعی صلاحیتیں بڑھائیں اور خطے میں امن و ترقی کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں۔ایرانی صدر نے مزید کہا کہ اسرائیل نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی کوئی قدر نہیں کرتا۔ اسرائیل نے عام شہریوں، سائنسدانوں، سرکاری حکام اور فوجی اہلکاروں کو نشانہ بنا کر سنگین جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (صباح نیوز) ملک سے غداری، جاسوسی اور دہشت گردی میں مالی معاونت پر ریاض میں سعودی شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی شہری ترکی الجاسر کو امن عامہ کو نقصان پہنچانے پر حراست میں لیا گیا تھا۔ دہشت گردی کی کارروائیوں کیلیے بیرون مملکت سے رقم وصول کرکے دہشت گردی کیلیے استعمال کرنے کا الزام ثا بت ہوا۔ مقدمے کی سماعت اور جرح کے دوران جرائم ثابت ہونے پر عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔
امریکا نے سفارتی عملے کو اسرائیل چھوڑنے کی ہدایت کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز امریکا نے اسرائیل میں اپنے سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کی اجازت دے دی۔ ایرانی حملوں کے بعد اسرائیل میں امریکی سفارت خانے کے عملے کو اسرائیل چھوڑنے یا اگلے نوٹس تک محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ۔ تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتی مشنزکھلے رہیں گے ۔ سفارتخانے نے امریکی شہریوں کو بھی اپنی مدد آپ کے تحت اسرائیل چھوڑنے کا کہہ دیا ۔ برطانیہ نے بھی اپنے شہریوں کو اسرائیل کا سفر کرنے سے روک دیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ...
جان بچانے کا واحد طریقہ ہے اسرائیل چھوڑ دو، ایرانی فوج کا اسرائیلی شہریوں کو انتباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز ترجمان ایرانی فوج نے ایرانی شہریوں کو خبردار کیا ہے جان بچانے کا واحد طریقہ ہے اسرائیل چھوڑ دو، ایک طاقت ور میزائل حملہ ہو رہا ہے۔ اسرائیل نے ایران سے قبل فارسی زبان میں پیغام جاری کیا تھا، جس میں ایرانی شہریوں سے کہا گیا تھا کہ وہ ایرانی ایٹمی اور فوجی تنصیبات سے دور رہیں۔ ایرانی حکام نے عبرانی زبان میں جوابی وارننگ جاری کی ہے، جس کا مقصد اسرائیلی شہریوں کو نشانہ بنانا ہے۔ ایرانی پیغام کے متن کے مطابق جو بھی ہتھیار بنانے والے پلانٹس، اسرائیلی فوج کی مدد کرنے والے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 جون 2025ء) یوکرین کے حکام نے اتوار کو اعلان کیا کہ روس سے مزید 1,200 یوکرینی فوجیوں لاشیں موصول ہوئی ہیں۔ لاشوں کی یہ منتقلی تبادلے کے معاہدہ کے تحت ہوئی ہے، جو اس ماہ کے اوائل میں استنبول مذاکرات میں طے پایا تھا۔ یوکرین کو ایک ہفتے میں روس سے 36 سو لاشیں موصول کییف میں جنگی قیدیوں کے علاج کے لیے کوآرڈینیشن ہیڈ کوارٹر نے بتایا، "مزید 1,200 لاشیں جن کے بارے میں روسی فریق کا دعویٰ ہے کہ یوکرینی شہریوں کی ہیں، جن میں فوجی اہلکار بھی شامل ہیں، یوکرین کو واپس کر دیے گئے۔" انہوں نے مزید کہا کہ لاشوں کی شناخت فرانزک طریقے سے کرنی ہو گی۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 جون 2025ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) رواں سال پاکستان میں انتہائی شدید غذائی قلت کے شکار پانچ سال سے کم عمر کے 80 ہزار بچوں کے علاج میں مدد فراہم کرے گا اور ایک لاکھ 20 ہزار سے زیادہ ماؤں اور آیاؤں کو بچوں کی صحت کے حوالے سے مشاورت مہیا کی جائے گی۔پاکستان میں غریب خاندانوں کی مالی مدد کے لیے چلائے جانے والے 'بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام' (بی آئی ایس پی) کے اشتراک سے 'ڈبلیو ایچ او' ملک میں دو سال سے کم عمر کے ایسے 43 ہزار بچوں کے لیے علاج کی خدمات مہیا کر رہا ہے جو انتہائی شدید درجے کی غذائی قلت کا شکار...
ایران نے ثالث قطر اور عمان کو آگاہ کردیا ہے کہ حالت جنگ میں اسرائیل سے مذاکرات نہیں کریں گے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی عہدیدار نے ثالث کو بتایا کہ تہران حملے کے دوران مذاکرات نہیں کرے گا۔ ایرانی عہدے دار کے مطابق اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے بعد مذاکرات ہوسکیں گے، عمان اور قطر سے کہا ہے وہ جنگ بندی کے لیے امریکا سے بات کریں۔ اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان نئے حملوں کا تبادلہ ہوا ہے، جس سے وسیع تر جنگ کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے۔ قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل میں جلد معاہدہ کرانے کا اعلان کیا۔...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ پٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 262 روپے59 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔ ایران میں پھنسے پاکستانی طلبا و طالبات کا قافلہ تہران سے روانہ
ایرو اسپیس فورس کے مجاہدین نے آپریشن صادق وعدہ 3 کے تیسرے مرحلے کے طور پر غاصب حکومت کے انٹیلی جنس مراکز کو نشانہ بناتے ہوئے میزائل کارروائیوں کی ایک نئی لہر شروع کی۔ اس مجرمانہ حکومت کے حامیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ اس جعلی حکومت کے اہم اہداف کے خلاف موثر اور ٹارگٹڈ کارروائیاں اس کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ آپریشن صادق وعدہ 3 کے تیسرے مرحلے کے بعد شعبہ تعلقات عامہ کے بیان کا متن حسب ذیل ہے: إِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِینَ مُنْتَقِمُونَ ایرانی قوم کے لیے ظالم صیہونی حکومت کی فوج نے آج بھی اسلامی ایران کے خلاف اپنے حملوں اور مظالم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ دشمن نے ایک بار پھر رہائشی...
ڈاکٹر سامی ابو زہری نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے وزیر دفاع نے اسلامی ممالک کے اتحاد پر زور دے کر ایک جرات مندانہ مؤقف اپنایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر حماس رہنما ڈاکٹر سامی ابو زہری کا مثبت ردعمل سامنے آیا ہے، انھوں نے کہا وزیر دفاع خواجہ آصف کے اعلان کردہ پاکستانی موقف کو سراہتے ہیں۔ پاکستان کے وزیر دفاع نے اسلامی ممالک کے اتحاد کی بات کی اور اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے پر زور دیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کے حالیہ بیان پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔ حماس کے سینئر رہنما ڈاکٹر سامی ابو زہری نے خواجہ آصف کی جانب سے...

مقبوضہ علاقے چھوڑدیں، یہ مستقبل میں ناقابلِ رہائش ہو جائیں گے، ایرانی فوج کا اسرائیلی شہریوں کو انتباہ
ویڈیو بیان میں ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے پاس مقبوضہ علاقوں میں واقع اہم اور حساس تنصیبات کا مکمل ڈیٹا موجود ہے، آپ سے اپیل کرتے ہیں کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے خود کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال نہ ہونے دیں۔ ایران کی مسلح افواج نے اسرائیل میں رہنے والے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ حساس علاقوں کے قریب جانے یا رہنے سے گریز کریں۔ ایرانی سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے ایک ویڈیو بیان میں ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے پاس مقبوضہ علاقوں میں واقع اہم اور حساس تنصیبات کا مکمل ڈیٹا موجود ہے، آپ سے اپیل کرتے ہیں کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے خود کو انسانی...
ایران نے قطر اور عمان کے ثالثوں کو واضح طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ وہ اسرائیلی حملوں کے دوران کسی بھی قسم کی جنگ بندی پر مذاکرات کے لیے تیار نہیں۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایران نے قطری اور عمانی ثالثوں کو بتایا ہے کہ وہ صرف اس وقت سنجیدہ مذاکرات پر آمادہ ہوں گے جب اسرائیل کی پیشگی کارروائیوں کا مکمل جواب دے دیا جائے گا۔ ایران کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے صاف اور واضح طور پر بتایا کہ جب تک حملے جاری ہیں، مذاکرات ممکن نہیں۔ واضح رہے کہ جمعہ کی صبح اسرائیل نے ایران پر اچانک حملہ کیا، جس میں ایرانی فوجی کمان کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا گیا اور ایرانی جوہری تنصیبات...