2025-07-26@21:24:39 GMT
تلاش کی گنتی: 104
«فی گاڑی»:
(نئی خبر)
کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے شاہراہِ فیصل پر کار کی ٹکر سے ڈاکٹر مشرف کی ہلاکت کے مقدمے میں 2 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کے روبرو شاہراہِ فیصل پر کار کی ٹکر سے ڈاکٹر مشرف کی ہلاکت کے مقدمے میں 2 ملزمان عمیر اور محمد ثاقب کی ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے دونوں ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزمان کو ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی اور سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق 12 جنوری کو مین شاہراہِ فیصل پر کار کی ٹکر سے ڈاکٹر مشرف ہلاک ہوگئے تھے۔ ملزمان کیخلاف مرحوم کی اہلیہ اسماء مشرف نے ٹیپو...
ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) ٹنڈو غلام حیدر پولیس نے سفینہ گٹکا کی بڑی کھیپ پکڑ لی، سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی، لاکھوں روپے مالیت کے 27 عدد کٹے (بیگ) سفینہ گٹکا برآمد، 3 ملزمان گرفتار، ٹویوٹا ریوو گاڑی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے۔ ایس ایس پی عابد علی گڈانی بلوچ کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری۔ ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام حیدر اور انچارج پولیس پوسٹ دندو نے اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، دورانِ چیکنگ دندو ٹو ماتلی لنک روڈ نزد جاڑیوں موریوں پر حیدرآباد کی طرف سے آنے والی ٹویوٹا ریوو گاڑی (بغیر رجسٹریشن نمبر) کو روک کر...
فیصل آباد ،ٹریفک اہلکار لفٹر کے ذریعے نوپارکنگ پر کھڑی گاڑی کو لے کر جارہاہے
لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کے علاقے میں نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو نے کھڑی گاڑی میں موجود فیملی کو لوٹ لیا۔ ہربنس پورہ میں ڈاکو نے اسلحے کے زور پر 20 لاکھ سے زائد مالیت کی نقدی اورطلائی زیورات لوٹ لیے۔ ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگرذرائع کی مدد سے گردونواح میں ٹریس کیا جا رہا ہے۔ متاثرہ شہری آصف خان کی مدعیت میں نا معلوم ملزم کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی کینٹ نے ہربنس پورہ پولیس کو فوری ملزم ٹریس کر کے گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم جلد پولیس کی گرفت میں ہو گا۔