چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد—فائل فوٹو

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کے خلاف سرجانی ٹاؤن میں درج گاڑی جلانے کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی میں آفاق احمد کے خلاف سرجانی ٹاؤن میں درج گاڑی جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

 آفاق احمد کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ کچھ دیر میں سنایا جائے گا۔

دو مقدمات میں ضمانت کے بعد آفاق احمد ایک اور مقدمے میں گرفتار

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کی ٹرک نذرِ آتش کرنے کے دونوں مقدمات میں ضمانت منظور ہو گئی۔

پولیس آفاق احمد کو لے کر عدالت سے واپس جیل روانہ ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کی ٹرک نذرِ آتش کرنے کے دونوں مقدمات میں ضمانت منظور ہو گئی۔

2 مقدمات میں ضمانت کے بعد آفاق احمد کی ایک اور مقدمے میں گرفتاری ڈالی گئی تھی۔

وکیل نے کہا تھا کہ آفاق احمد کی سرجانی ٹاؤن تھانے میں درج مقدمے میں گرفتاری ڈالی گئی تھی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد مقدمات میں ضمانت آفاق احمد کی فاق احمد کے ا فاق احمد

پڑھیں:

ایف آئی اے کا یوٹرن، شبر زیدی کے خلاف مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ

اسلام آباد:

ایف آئی اے نے یوٹرن لیتے ہوئے سابق چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی کے خلاف درج مقدمہ واپس لینے کے لیے اپنے ڈپٹی ڈائریکٹر کرائم کراچی زون کو خط لکھ دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق درج ایف آئی آر نمبر 32 کے حوالے سے لیگل کمنٹس، سی ایف آر کے عنوان سے مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔

مراسلہ ایف آئی اے ڈائریکٹر کراچی زون کی اجازت سے ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل کے نام جاری کیا گیا ہے جس میں عدالت میں مقدمہ منسوخ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔

مراسلے میں مقدمہ منسوخ کرنے یا سی کلاس کرنے کی اجازت بھی طلب کرلی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ مقدمہ میں نامزد شبر زیدی، ایف بی آر حکام اور نجی بینک ملازمین کا نام نکالا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • 9 مئی؛ زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں گواہ طلب
  • سانحہ9 مئی؛ زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں گواہ طلب
  • کیا کالعدم پشتون تحفظ موومنٹ ختم ہو گئی؟
  • شبیر احمد شاہ کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرنے پر این آئی اے کی مذمت
  • لاہور: رائیونڈ میں افغان مہاجرین کو رہائش دینے والے کیخلاف مقدمہ درج
  • این سی سی آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
  • لاہور: رشوت کے الزام میں گرفتار این سی سی آئی اے افسران کے جسمانی ریمانڈ کا حکمنامہ جاری
  • پنجاب میں زمین کے مقدمات کا 90 دن میں فیصلہ، آرڈیننس منظور
  • ایف آئی اے کا یوٹرن، شبر زیدی کے خلاف مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ
  • پنجاب حکومت کابانی پی ٹی آئی کے 11مقدمات اے ٹی سی راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ