2025-11-10@21:53:46 GMT
تلاش کی گنتی: 111
«لاکھ ہے نمبر»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ارکان پارلیمنٹ نے تنخواہوں میں 200 فیصد اضافے کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیسے آتے کس کو برے لگتے ہیں، ایسا اضافہ تو ہر سال ہونا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی اور اپوزیشن ارکان تنخواہوں میں اضافے پر یک زبان ہیں، ارکان پارلیمنٹ تنخواہوں میں 200 فیصد اضافے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پیسے آتے کس کو برے لگتے ہیں، تنخواہوں میں ایسا اضافہ تو ہر سال ہونا چاہیے۔ اس پارلیمان کے اراکین کبھی کسی عوامی مسئلے پر ایسے یک زبان نہیں ہوئے جیسے اپنی تنخواہوں کیلئے ہوئے، کیا ہی اچھا ہوتا اگر یہی نمائندے عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کبھی ایک ہوتے۔ یاد رہے 25 جنوری کو فنانس کمیٹی...
اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے صحت کو بتایا گیا کہ ہر سال ایڈز کے 3 لاکھ متاثرین سامنے آرہے ہیں،زمینی حقائق کچھ اور ہیں جن کے مطابق6لاکھ ایڈز متاثر رجسٹرہونے چاہئیں۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مہیش ملانی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ کمیٹی میں صحت میں ایڈز کے حوالے سے صورتحال پر بحث کی گئی۔ مہش ملانی نے کہا کہ کے پی کے اور لاہور میں ایڈز کی صورتحال زیادہ خراب ہے،ایڈز کیسز میری معلومات کے مطابق 72 ہزار سے زیادہ ہیں،کوآرڈینیٹر سی ایم یو ڈاکٹر قاسم عباس نے ایڈز سے متعلق قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہم متاثرہ مریضوں کو فری ادویات فراہم کر رہے ہیں، کوآرڈینیٹر برائے صحت مختار بھرتھ نے کہا کہ ایڈز...
فائل فوٹو۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کوشش ہے 40 سے 45 لاکھ روپے میں مڈل کلاس لوگوں کو گھردیا جائے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ہم سب مل کر اس صوبے کو ہر لحاظ سے خوبصورت بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دو تین ماہ میں ایسا تحفہ عوام کو دیں گے کہ لوگ خوش ہو جائیں گے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ہمارا مقصد کراچی کی رونقیں بحال کرنا ہے۔ آئندہ کوئی قبضہ کرے گا تو ہم سب مل کر قبضہ خالی کروائیں گے۔
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سارک اسنوکر چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی پرمحمد آصف کو 25 لاکھ روپے کا چیک دے رہے ہیں
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سارک اسنوکر چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی پرمحمد آصف کو 25 لاکھ روپے کا چیک دے رہے ہیں
بلوچستان(نیو زڈیسک)چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت بےروزگارنوجوانوں کیلئے قومی روزگارپروگرام شروع کرنے جا رہی ہےنجی شعبےمیں تقریباً 2 لاکھ 15 ہزارنئی ملازمتیں پیداکی جائیں گی۔کوئٹہ میں چیف سیکرٹری کی زیرصدارت اجلاس میں بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کے بہترین مواقع کی تلاش میں مختلف شعبوں میں معاونت فراہم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا شکیل قادر خان کا کہنا تھا کہ روزگارپروگرام کو فعال بنانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں نوجوانوں کوہنرمند بنانا کسی ملازمت کے بغیر اپنی روزی آپ کمانے کے قابل بنانا بھی، بے روزگاری کے چیلنج سے نمٹنے کا ایک ذریعہ ہے۔چیف سیکرٹری شکیل قادر خان کا مزیدکہنا تھا کہ محکمہ انرجی میں 5...
لاہور‘ اسلام آباد (لیڈی رپورٹر+ نمائندہ خصوصی) پاکستان سمیت دنیا بھرمیں تعلیم کا دن منایا گیا۔ اقوام متحدہ کے مطابق تعلیم انسان کا بنیادی حق ہے، عوام کو مفت اور لازمی بنیادی تعلیم فراہم کرنا ریاست کا فرض ہے، لیکن ملک میں صورتحال انتہائی ابتر اور تشویشناک ہے، سکول سے باہر بچوں کی تعداد میں پاکستان کا دنیا بھر میں دوسرا نمبر ہے۔ وفاقی وزارت تعلیم کی جاری رپورٹ کے مطابق ملک میں 16 سال کی عمر کے سکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد 2 کروڑ 66 لاکھ تک جا پہنچی ہے، پنجاب میں ایک کروڑ 11 لاکھ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں جبکہ سندھ میں 70 لاکھ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ خیبر پیکے...
متحدہ عرب امارات کو ہر روز 2 لاکھ سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان سائبر حملوں کا نشانہ سٹریٹیجک سیکٹر ہے۔ اس تشویشناک صورتحال کا اظہار متحدہ عرب امارات کی سائبر سیکیورٹی کونسل کی طرف سے کیا گیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے خبر رساں ادارے نے رپورٹ کیا ہے کہ یہ سائبر حملے 14 مختلف ملکوں سے کیے جا رہے ہیں۔ تاہم متعلقہ اداروں نے ان حملہ آوروں کے علاقوں کی کامیابی سے نشاندہی کر لی ہے اور ان کا توڑ بھی کر لیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ان سائبر حملوں کا سب سے زیادہ نشانہ متحدہ عرب امارات کے سرکاری شعبے ہیں۔ جبکہ 30 فیصد سائبر حملے بینکوں اور مالیاتی اداروں پر کیے جا رہے...
ہر سال کئی ہزار ارب روپے تعلیم پر خرچ کیے جانے کے باوجود نتائج قابلِ اطمینان کیوں نہیں ہیں؟ حکومت کو تعلیم کے نظام میں بہتری کے لیے اعلانات سے زیادہ عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔پاکستان کے نظامِ تعلیم کو اس وقت کئی بڑے چیلنجز کا سامنا ہے جس میں سب سے بڑا چیلنج نصاب کی تیاری کا ہے جس پر سب ہی متفق ہوں۔ ملک میں اس وقت 39 فی صد گھوسٹ ٹیچرز ہیں۔ یعنی وہ سرکار سے تنخواہ تو لے رہے ہیں۔ لیکن کسی سرکاری اسکول میں پڑھانے کے بجائے کوئی اور کام کر رہے ہیں۔تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں دو کروڑ 62 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں جن میں سے سب سے...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جنوری ۔2025 )اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ بینک اکاﺅنٹ استعمال کرنے والی بالغ آبادی کا حصہ 2015 کے 16 فیصد سے بڑھ کر 2023 میں 64 فیصد تک جاپہنچا ہے رپورٹ کے مطابق 2015 سے اسٹیٹ بینک نے عوام کی جانب سے باضابطہ مالیاتی خدمات تک رسائی اور استعمال کو بہتر بنانے کے مقصد سے 2015 سے 2018 اور 2019 سے 2023 تک قومی مالیاتی شمولیت کی دو حکمت عملیوں (این ایف آئی ایس) پر عمل درآمد کیا ہے.(جاری ہے) سال2024 سے 2028 کے لیے متعدد اہداف کے ساتھ جاری این ایف آئی ایس کی رپورٹ میں مرکزی بینک نے کہا ہے کہ مالی شمولیت کی سطح2015 میں 16 فیصد تھی...
جنیوا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جنوری ۔2025 )عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں سانس کے مسائل سالانہ ساڑھے چھ لاکھ افراد کی موت کا سبب بن رہے ہیں لہذا اب وقت آگیا ہے کہ موسمی بیماری کے خلاف انفوئنزا ویکسین لگوائی جائے.(جاری ہے) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تحت آفیشل پلیٹ فارمز پر ایک پروگرام سائنس ان فائیو کے نام سے نشر کیا گیا جس میں ماہرین صحت نے بتایا کہ لوگوں کو انفلوئنزا کی بیماری اور اس سے ہونے والی اموات سے بچانے کا بہترین ذریعہ ویکسین ہے مذکورہ پروگرام میں عالمی ادارہ صحت کے ایمرجنسی یونٹ کی اہلکار ڈاکٹر شوشنا گولڈن نے موسمی انفلوئنزا سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہرین...
بمبئی (نیوزڈیسک)ہماچل پردیش کے ہمیرپور ضلع میں ایک شخص کو 2 ارب روپے سے زاید کا بجلی کا بل موصول ہونے پر حیران رہ گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بہروین جٹاں گاؤں کے ایک تاجر للت دھیمان کو دسمبر 2024 کے لیے 2 ارب 10 کروڑ 42 ہزار 805 روپے کا بل موصول ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھیمان بجلی بورڈ کے پاس شکایت کرنے گئے اور انہیں حکام نے بتایا کہ بجلی کے زیادہ بل کی وجہ تکنیکی خرابی تھی جسے درست کیا گیا اور انہیں 4 ہزار 47 روپے تک لایا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں گجرات کے ولساڈ میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا جہاں مسلم انصاری نامی درزی...