اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سارک اسنوکر چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی پرمحمد آصف کو 25 لاکھ روپے کا چیک دے رہے ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

قوم اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد:

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

آذربائیجان کے دورے پر موجود وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے ایک پیغام میں شمالی وزیرستان اور چترال میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے، جس میں سات دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

وزیراعظم نے آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔

مزید پڑھیں: سیکیورٹی فورسز سے بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کی جھڑپیں، 7 دہشت گرد ہلاک، 4 اہلکار شہید

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد عناصر انسانیت کے دشمن ہیں، ان کے مذموم عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کو معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے کی انتہائی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پوری طرح پرعزم اور متحد ہیں۔ وزیراعظم نے اس موقع پر قومی یکجہتی اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ آمد
  • وزیرِ اعظم کل کوئٹہ جائیں گے،صوبے کے عمائدین کو مختلف امور پر اعتماد میں لیا جائے گا
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کل کوئٹہ میں جرگے میں شرکت کریں گے
  • پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا: وزیر اعظم شہباز شریف
  • پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف
  • ارشد ندیم کی شاندار واپسی، ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 86.34 میٹر تھرو
  • ارشد ندیم کا ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار آغاز، ایک ہی تھرو میں فائنل تک رسائی حاصل کر لی
  • قوم اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، وزیر اعظم شہباز شریف
  • پاکستان امن چاہتا ہے، عالمی برادری بھارت کا محاسبہ کرے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • وزیرِاعظم شہبازشریف تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچ گئے