2025-11-04@11:50:16 GMT
تلاش کی گنتی: 106

«نوجوان کھلاڑیوں»:

(نئی خبر)
    کراچی:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ڈے اینڈ نائٹ وارم اپ میچز کے لیے پاکستان شاہینز کے 3اسکواڈز کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ مختلف ٹیموں کے خلاف ہونے والے میچز میں 3الگ الگ کپتان اور منیجرز مقرر کیے گئے ہیں۔ افغانستان کے خلاف میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور  میں 14 فروری کو کھیلا جائے گا، جس کے لیے پاکستانی شاہینز کی قیادت شاداب خان کریں گے جبکہ کوچ اور منیجر کی ذمے داریاں منصور امجد نبھائیں گے۔ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں کپتان شاداب خان، عبدالفصیح، عرفات منہاس، حسین طلعت، عرفان خان نیازی، جہانداد خان، کاشف علی، محسن ریاض، محمد عباس آفریدی، محمد اخلاق، محمد عامر خان اور محمد عمران رندھاوا شامل ہیں۔ اسی...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خواتین کے کھیلوں اور ٹیموں سے ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس کو خارج کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے۔(جاری ہے) غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں خواتین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ خواتین کھلاڑیوں کے حقوق کے لیے جاری جنگ آج ختم ہوگئی۔ خواتین کھلاڑیوں کے حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم خواتین کھلاڑیوں کی جگہ مردوں کو کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
      دبئی : شارجہ واریئرز نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے سیزن 3 میں پہلی بار پلے آف میں جگہ بنا کر تاریخ رقم کی۔ انہوں نے یہ کارنامہ اپنے آخری تین لیگ میچوں میں سے تین میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد حاصل کیا وہ ایم آئی ایم ای کے خلاف ایلیمنیٹر میں مدمقابل آئے گی جو 6 فروری کو ابوظبی میں ہوگا۔ اس کامیابی پر روشنی ڈالتے ہوئے ہیڈ کوچ جے پی ڈومنی نے ایک مضبوط ہم آہنگ ٹیم بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جس چیز پر ہم نے شروع میں تبادلہ خیال کیا وہ یہ تھا کہ ہم اپنے طرز عمل میں بہت مستقل رہنا چاہتے تھے چاہے نتیجہ...
    بنگلادیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) میں انوکھے طرز کا واقعہ پیش آیا جب ایک بس ڈرائیور نے غصے میں آکر کھلاڑیوں کی کٹس ہی لاک کردیں۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی ٹیم فرنچائز دربار راجشاہی مشکلات کا شکار ہے۔ انہوں نے ابھی تک اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں اور عملے کو ادائیگی نہیں کی ہے۔ ٹیم کے مالک کا کہنا تھا کہ اس نے کھلاڑیوں کے گھر جانے کے لیے ٹکٹ بک کروائے تھے، لیکن چونکہ انہیں ادائیگی نہیں کی گئی، اس لیے کئی کھلاڑی ڈھاکہ کے ہوٹل میں پھنس کر رہے گئے۔ کرک بز کی ایک رپورٹ کے مطابق غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنی ادائیگی کے لیے ٹیم انتظامیہ سے رابطہ کرنے...
    فوٹو سوشل میڈیا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوجوان کھیل اور کھلواڑ میں فرق جان لیں۔ وہ ملک سے کھلواڑ کرنے والوں کی باتوں میں نہ آئیں۔ ملک کو آگ لگانے اور اداروں پر حملہ کرنے پر اکسانے والا نوجوانوں کا دوست نہیں دشمن ہے۔پاکستان سب کی ریڈلائن ہونی چاہیے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں کھیلتا پنجاب کے صوبائی مرحلے کا افتتاح کیا۔ انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا اگر کوئی کہے کہ دھرتی ماں سے کھلواڑ کرو، رینجرز کو مارو، پولیس کو مارو، میٹرو بسیں جلاؤ، پیٹرول بم چلاؤ تو صاف انکار کردو۔ کھلواڑ کرانے والے آپ کے دوست نہیں، دشمن ہیں۔ کھیلتا پنجاب کی افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ...