2025-08-08@01:36:05 GMT
تلاش کی گنتی: 118

«کلثوم اکبری»:

(نئی خبر)
    مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا آج کا میسیج مجھ تک پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ کہہ رہے ہیں کل جوڈیشل کمیشن سے متعلق ڈسکس کرلیں، اگر 31 جنوری سے پہلے جوڈیشل کمیشن کا اعلان ہو جائے گا تو چوتھی نشست تک جاسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کل ہم تحریری مطالبات پیش کر دیں گے، کل اگر جوڈیشل کمیشن پر نہیں مانیں گے تو آخری نشست ہوگی۔ اپنے بیان میں شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا سی سی ٹی وی فوٹیجز نکالیں، ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے، ہمیں...
    پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما و پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ امید ہے پی ٹی آئی کل اپنے تحریری مطالبات پیش کرےگی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بال ہمارے کورٹ میں آئی تو اس کو مثبت انداز میں آگے بڑھائیں گے، گنتی کے لحاظ سے مذاکرات کا کل تیسرا روز ہے لیکن عملا پہلا دور ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان سیاسی قیدی، امید ہے جلد کوئی خوشخبری سامنے آئےگی، بیرسٹر گوہر انہوں نے عمران خان سے جیل میں ملاقاتوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جیل کے اندر ملاقات کا اپنا ضابطہ موجود ہے، ہم بیسیوں مرتبہ نواز شریف سمیت...
    اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انشاءاللہ کل مذاکرات کا تیسرا سیشن ہو رہا ہے، ہم اپنے مطالبات لکھ کر سامنے رکھیں گے۔ اسلام آباد کی سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ توقع کرتے ہیں حکومت ہمارے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے گی، سنجیدگی،کھلے دل ،نیک نیتی کے ساتھ بیٹھیں گے تو تمام مسائل کا حل نکل آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی قیدی ڈیڑھ دو سال سے تکلیف میں مبتلا ہیں، لوگ جیلوں میں بند ہیں، ضمانتیں نہیں مل رہیں، ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی ہر صورت ضروری ہے، سیاسی قیدیوں کی رہائی جمہوریت کیلئے بھی ضروری ہے،...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انشااللہ  مذاکرات کا تیسرا سیشن ہو رہا ہے، ہم اپنے مطالبات لکھ کر سامنے رکھیں گے۔  اسلام آباد میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا  کہ توقع کرتے ہیں حکومت ہمارے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے گی، سنجیدگی،کھلے دل ،نیک نیتی کے ساتھ بیٹھیں گے تو تمام مسائل کا حل نکل آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی قیدی ڈیڑھ دو سال سے تکلیف میں مبتلا ہیں، لوگ جیلوں میں بند ہیں، ضمانتیں نہیں مل رہیں، ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی ہر صورت ضروری ہے، سیاسی قیدیوں کی رہائی جمہوریت کیلئے بھی ضروری ہے، امید ہے یہ پراسیس جلد مکمل ہوگا، خوشی کی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری 2025)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سنجیدگی، کھلے دل ،نیک نیتی کے ساتھ بیٹھیں گے تو تمام مسائل کا حل نکل آئے گا، انشاءاللہ کل مذاکرات کا تیسرا سیشن ہو رہا ہے، ہم اپنے مطالبات لکھ کر سامنے رکھیں گے،اسلا م آباد میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے 12 شہدا اور 49 زخمیوں کا ذکر کیا تھا۔ زخمیوں میں سے مزید دو افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ان کا ڈیٹا بھی عدالت میں جمع کرانا ہے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان سیاسی قیدی ہیں انہیں رہائی ملنی چاہیے۔حکومت اگر نیک نیتی اور سنجیدگی کے...
    اسلام آباد:  وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اگر تحریک انصاف چاہتی ہے کہ مذاکرات میں سے کچھ نکلے تو اپنے سائیڈ شو بند کرے۔ زرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جو کچھ کل قومی اسمبلی میں کیا گیا وہ مذاکرات سے ان کی وابستگی اور نیت پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی مذاکرات ہوتے ہیں تو فریقین جارحیت بند کر دیتے ہیں، انہوں نے جو زبان استعمال کی ہے اس سے عیاں ہے کہ مذاکرات صرف ایک سموک سکرین ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو حکومت نے کبھی ڈیل کی کوئی پیشکش نہیں کی، ہم ان کے ساتھ...
    حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی—فائل فوٹو حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ 23 دسمبر کو مطالبات تحریری شکل میں دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 23 دسمبر سے آج 22 دن ہوگئے، اس دوران تحریری طور پر مطالبات نہیں دیے جا سکے۔عرفان صدیقی  کا کہنا ہے کہ اگر یہ مطالبات کو اتنے عرصے میں تحریری شکل نہیں دے سکے تو اس میں ہمارا قصور نہیں، 5 دسمبر کو کمیٹی قائم ہوئی، مگر اب تک تحریری مطالبات نہیں آئے، دو مطالبات اسپیکر کو دیں جو کہ نہیں دیے گئے۔ سینیٹر عرفان صدیقی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان مقرر مسلم لیگ ن کے سینئر...
    فاران یامین:  لاہور میں کلمہ چوک فلائی اوور پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ تھانہ گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں کلمہ چوک فلائی اوور پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔  حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور گاڑی سمیت فوری طور پر موقع سے فرار ہوگیا۔  پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔  لاہور؛ جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں جواں سالہ لڑکی اغوا
    کھپرو (نمائندہ جسارت) پریس کلب کے 2025 کے انتخابات پریس کلب کے دفتر میں ہوئے، تمام ممبران نے اپنی شرکت یقینی بنائی، تمام ممبران کے ووٹس اور باہمی مشاورت کے تحت سابق صدر پریس کلب محبوب خان بابو کو سرپرست اعلیٰ، صدر شہباز شاکر قائم خانی، جنرل سیکرٹری مظفر سرفراز قائم خانی، سینئر نائب صدر رانا ذوالفقار علی راجپوت، نائب صدر حسین بخش جونیجو، جوائنٹ سیکرٹری عبید اللہ خان، انفارمیشن سیکرٹری گل محمد شر، فنانس سیکرٹری عطا محمد خان اور آفس سیکرٹری عبد الشکور رند کو منتخب کیا گیا، جبکہ ممبران میں سینئر صحافی ہاشم مری اور منیب احسن شامل تھے۔ سابق صدر محبوب خان بابو نے اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب ہمیشہ غریب کی حمایت...
    راولپنڈی ( اے بی این نیوز )سینیئر صحافی جاوید شہزاد کی نماز جنازہ اداکردی گئی ،نماز جنازہ میں سیاسی سماجی اہل علاقہ سول و عسکری قیادت کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آہوں اور سسکیوں کے ساتھ طویل عرصہ سے صحافت سے منسلک سینیئر صحافی جاوید شہزاد کی تدفین کر دی گئی ۔ صحافی برادری اور لوگوں کے کثیر تعداد میں ان کو سفر آخرت اور قبر کے سپرد خاک کیا گیا طویل عرصے سے صحافت سے وابستہ روزنامہ اوصاف و اے بی این نیوز کے چیف رپورٹر سینیئر صحافی جاوید شہزاد اس جہاں کی جانب رخصت ہو گئے جہاں ایک دن ہر انسان کو جانا ہے گزشتہ روز اچانک وہ حرکت قلب کی تکلیف کے باعث موت کی آغوش...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک)سینئر صحافی چیف رپورٹر روزنامہ اوصاف اے بی این نیوز جاوید شہزاد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔ سینئرصحافی جاوید شہزاد کو آہوں سسکیوں کے راولپنڈی کے مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ،نماز جنازہ میں روزنامہ اوصاف ، اے بی این کے چیئرمین مہتاب خان سی ای او محسن بلال خان سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد زمرد خان ڈاکٹر جمال ناصر سمیت دیگر سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔مرحوم جاویدشہزاد کی نماز جنازہ میں سیاست دانوں سماجی رہنماو¿ں سمیت شعبہ صحافت سے منسلک افراد نے شرکت کی ۔سینئرصحافی جاوید شہزاد کے ایصال ثواب کے لئے رسم قل کل بروز منگل نماز عصر کے بعد ہو گی،سینئر صحافی جاوید شہزاد کی رسم قل...
    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاؤید رانا کل صبح 11 بجے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ اڈیالہ جیل میں سنائیں گے۔وکیل بانی پی ٹی آئی خالد یوسف چوہدری نے تصدیق کی کہ عدالتی عملے نے کل فیصلہ سنائے جانے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔ بانی جن کے لیڈر ہیں وہ ہی اُن کی جان کی فکر کریں، فیصل واوڈاسینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جن کے لیڈر ہیں وہ اُن کی جان کی فکر کریں،اُن کے اپنے ہی لوگوں نے مروانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ عدالتی...
    القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ کل متوقع ہے، ہر بار اسے موخر کردیا جاتا ہے، شیخ وقاص اکرم - فوٹو: فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی چئیرمین سے بات منوانا خام خیالی ہے، القادر ٹرسٹ بربریت کا کیس ہے، قوم کی نظریں کل فیصلے پر ہوں گی۔پشاور میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ کل متوقع ہے، ہر بار اسے موخر کردیا جاتا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کی زمین کسی کی ذاتی ملکیت نہیں، نیب گواہان نے تسلیم کیا کہ پیسہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی...
    سٹی 42 : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امید کی جاتی ہے کہ کل انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے، ماضی میں حکمرانوں پر الزامات لگتے رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی حکومت میں جو ہوا اس کی مثال نہیں ملتی۔ خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ مذاکرات نہیں بلکے یہ مذاق رات ہیں، عمران خان کے ٹویٹ کے بعد مذاکرات کی گنجائش نہیں تھی لیکن ہم پھر بھی مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں مذاکرات کے مکمل حق میں ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے امریکی کانگریس کی سماعتوں کا جعلی ڈراما بنا کر پیش کر رہے ہیں، پاکستان اور امریکا کے...
    پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی — فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے وزیر دفاع اور گورنر خیبرپختونخوا کے بیانات پر اپنے ردِعمل کا اظہار کر دیا۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی ایک ٹوئٹ کرتے ہیں تو ان سب کی چیخیں نکل جاتی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کسی کے کہنے یا خوف کی وجہ سے مذاکرات نہیں کر رہی بلکہ ملک کے مفاد میں مذاکرات کر رہی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ کی قیادت مذاکرات کو سبوتاژ کر رہی ہے، خواجہ آصف مایوسی پھیلا رہے ہیں، کنفیوز بندہ وزیر دفاع کیسے ہو سکتا ہے۔ مذاکرات کو این آر او کا رنگ دینا افسوسناک...
    ان دنوں ملک میں مذاکرات کا سلسلہ بظاہر پی ٹی آئی اور نون لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت ملک دیگر جماعتوں کے درمیان جاری ہے، دوسری طرف اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کے ساتھ بشریٰ بی بی اور گنڈاپور کے ذریعے خفیہ طور پر جاری ہے۔ ملک کی سلامتی کا انحصار ان اداروں یا افراد پر ہوتا ہے جن کے پاس تمام تر اختیارات ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ سلامتی کے ادارے موجودہ حالات میں ملک کے اطراف ہونے والے خطرات کے بارے میں زیادہ فکر مند ہیں۔ اب ان اداروں نے خطرات کو بھانپ کر ملک کے سویلین حلقوں سے بھی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ موجودہ دور میں حالات جس تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں ان...