کھپرو (نمائندہ جسارت) پریس کلب کے 2025 کے انتخابات پریس کلب کے دفتر میں ہوئے، تمام ممبران نے اپنی شرکت یقینی بنائی، تمام ممبران کے ووٹس اور باہمی مشاورت کے تحت سابق صدر پریس کلب محبوب خان بابو کو سرپرست اعلیٰ، صدر شہباز شاکر قائم خانی، جنرل سیکرٹری مظفر سرفراز قائم خانی، سینئر نائب صدر رانا ذوالفقار علی راجپوت، نائب صدر حسین بخش جونیجو، جوائنٹ سیکرٹری عبید اللہ خان، انفارمیشن سیکرٹری گل محمد شر، فنانس سیکرٹری عطا محمد خان اور آفس سیکرٹری عبد الشکور رند کو منتخب کیا گیا، جبکہ ممبران میں سینئر صحافی ہاشم مری اور منیب احسن شامل تھے۔ سابق صدر محبوب خان بابو نے اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب ہمیشہ غریب کی حمایت کرتا ہے، اپنی صحافت اور اپنی ٹیم کے ذریعہ سے ایوانوں اور حکام تک آواز پہنچاتا ہے، یہ کام جاری و ساری رہے گا، مجھے سرپرست اعلیٰ کے طور پر منتخب کیا گیا، اپنی ذمہ داری بخوبی انجام دوں گا۔ اس بار پریس کلب کے صدر علی شہباز شاکر کو مبارک باد دی اور ذمہ داری سمجھا دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پریس کلب کے

پڑھیں:

مظفر آباد میں 2 روزہ ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد

مظفرآباد:

مظفر آباد میں 2 روزہ بنیان المرصوص ایچ ای سی انٹرا یونیورسٹی ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی۔

ٹیبل ٹینس چیمپئن  شپ کا انعقاد حکومت آزاد کشمیر، پاک فوج اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے باہمی اشتراک سے کیا گیا جس میں ملک بھر سے 18 یونیورسٹیز کی خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ 

فائنل میچ میں کنیئرڈ یونیورسٹی لاہور نے پنجاب یونیورسٹی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی، اختتامی تقریب میں خواتین کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا اور یونیورسٹی بینرز کے ساتھ پاکستان اور آزاد کشمیر کے جھنڈے لہرائے، بہترین کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں کو میڈلز جبکہ فاتح اور رنراپ ٹیموں کو ٹرافیاں دی گئیں۔

ٹورنامنٹ میں شریک ملک بھر کی یونیورسٹیز کی طالبات کا کہنا تھا کہ مظفرآباد میں پاکستانی یونیورسٹیز کی طالبات کو جمع کرنا علامت ہے کہ کشمیری ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں، ہم نے بنیان المرصوص میں بھی دکھا دیا کہ کشمیر اور پاکستان ایک ہیں۔

طالبات نے کہا کہ ٹیموں کو محفوظ ماحول دیا گیا جس سے لڑکیوں کو اس فیلڈ میں مزید آگے آنے کا حوصلہ ملا ہے، کھیلوں کے ایسے مقابلے اور بھی ہونے چاہیں تاکہ لڑکیاں آگے آ سکیں۔

متعلقہ مضامین