2025-10-10@13:35:47 GMT
تلاش کی گنتی: 121
«کی قائمہ کمیٹیوں»:
(نئی خبر)
اسلام آباد :(رپورٹ, وقار عباسی) اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفس کے خزانہ سے 29کروڑ16لاکھ روپے کی خطیر رقم جعل سازی سے بوگس لوکل زکوٰۃ کمیٹیوں کو جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ابتدائی انکوائری میں چیئرمین اسلام آباد زکوٰۃ کمیٹی و چیف کمشنر آف کے چار اہلکاروں کو اس بندعنوانی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کرنے کی سفارش کردی گئی ہے۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفس میں 196لوکل زکوٰۃ کمٹییاں بوگس پائی گئیں ہیں جن میں سے 10کمیٹیاں سرکاری افسران نے ازخود بناکر 11کروڑ روپے جاری کروائے جبکہ 18کروڑ روپے کی خطیر رقوم چیئرمین کی بنائی گئی ۔خود ساختہ کمیٹیوں کو جاری کی گئی ہیں زکوٰۃ کمیٹی کی رقم سے...

ایڈیشنل رجسٹرار کو شوکازواپس : ججز کمیٹیوں کیخلاف توہین عدالت کا رروائی کا معاملہ چیف جسٹس کو بھجوادیا جسٹس منصور
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے جس میں عدالت نے قرار دیا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اور ججز آئینی کمیٹی نے جوڈیشل آرڈر کو نظرانداز کیا۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا جس میں کہا گیا کہ نذر عباس نے جان بوجھ کر توہینِ عدالت نہیں کی۔ نذر عباس کیخلاف توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لیا جاتا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ چیف جسٹس پاکستان اس معاملے پر فل کورٹ تشکیل دیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہمارے سامنے دو سوالات تھے۔ کیا ایک ریگولر بینچ سے جوڈیشل آرڈر کی موجودگی...
پشاور(آئی این پی )صوبائی وزیر لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان نے گنبد میرہ، رنگ محلہ، شیبر آباد، خواجہ آباد، شریف آباد، گلکدہ کیلئے فضاگٹ بائی پاس مینگورہ سوات کے مقام پر دو واٹر سپلائی سکیموں کا افتتاح کیا اس موقع پر مئیر تحصیل بابوزئی شاہد علی خان، مینگورہ سٹی پی ٹی آئی صدر و چیئرمین حیدر علی، نعمت شاہ، چیئرمین ارشد علی،متعلقہ افسران، بلدیاتی نمائندوں، پی ٹی آئی کارکنان اور معززین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے صوبائی وزیر نے واٹر سپلائی سکیموں کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گنبد میرہ، رنگ محلہ، شیبر آباد، خواجہ آباد، شریف آباد، گلگدہ کیلئے تکمیل شدہ ان منصوبوں پر تقریباً 12 کروڑ روپے کی...
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے 28 جنوری کو مذاکراتی کمیٹی کا چوتھا اجلاس طلب کیا ہے، جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس 28 جنوری کو دوپہر پونے بارہ بجے طلب کیا ہے، اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم پانچ میں اِن کیمرہ ہوگا۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ابھی تک تحریری طور پر نہیں بتایا کہ وہ مذاکرات ختم کررہے ہیں۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ تحریک انصاف کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی تاہم پی ٹی آئی کی طرف سے ابھی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا چوتھا اجلاس 28 جنوری کو طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا چوتھا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم پانچ میں ان کیمرہ ہوگا، اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ہولڈ کئے ہیں، کمیشن کے اعلان کیلئے 7 روز کافی تھے، ہم دوبارہ غور کیلئے تیار ہیں، حکومت کمیشن کا اعلان کرے۔ پی ٹی آئی والے جس طرف دیکھ رہے ہیں وہ سیاسی ایجنڈے پر بات نہیں کرینگے: رانا...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 28 جنوری کو طلب کرلیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے زیر صدارت یہ مذاکراتی کمیٹی کا چوتھا اجلاس ہوگا جو 28 جنوری کو دن 11:45 بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر 5 میں ہوگا اور یہ ان کیمرا اجلاس ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات ختم کیوں کیے؟ آپشنز کیا ہیں؟ واضح رہے کہ بدھ کو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کی چوتھی نشست سے قبل...
حکومت اور اپوزیشن مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 28 فروری کو طلب کرلیا گیا ، اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں حکومت کی طرف سے اپوزیشن مطالبات کا تحریری جواب دیا جائے گا، کمیٹی کا اجلاس ان کیمرا منعقد ہوگا۔ یاد رہے کہ حکومت اور اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کے تیں اجلاس ہوچکے ہیں جس میں حکومت اور اپوزیشن ارکان نے ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا تھا جب کہ وزیراعظم نے ملک کے وسیع تر مفاد کے لیے مذاکرات میں مثبت پیش رفت کی امید کا اظہار کیا تھا۔
دل کا رشتہ ایپ نے انگلینڈ کے ضیا الرحمٰن کی جڑواں بیٹیوں کا میچ بھی کراچی کے دو سگے بھائیوں کے ساتھ بنا دیا۔ ضیا الرحمٰن نے پاکستانی رشتوں کے لیے اپنی بیٹیوں کے پروفائل جب ’دل کا رشتہ‘ ایپ پر بنائے تو جلد ہی کراچی کے عظیم صدیقی کے بیٹوں سے نا صرف میچ بن گیا بلکہ دونوں خاندانوں کی باہمی رضامندی سے شادیاں بھی طے ہو گئیں۔ دل کا رشتہ ایپ پاکستان کی پہلی رشتہ ایپ ہے جو لاکھوں تصدیق شدہ پرو فائلز کے ساتھ پاکستان کی نمبر ون ایپ بن چکی ہے۔پاکستان میں تقریباً ہر گھر کو درپیش رشتے کی تلاش کے اہم ترین مسئلہ کو حل کر نے کا بیڑا ʼʼدل کا رشتہ‘‘ ایپ نے اُٹھایا...
حکومتی خواتین ارکان اسمبلی نہ ہونے کی وجہ سے کمیٹیوں کی سربراہی اپوزیشن کو مل گئیں جبکہ ایک کمیٹی کی سربراہی ڈپٹی اسپیکر کو مل گئی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں خواتین پر تشدد کی روک تھام کے لیے قانون کی منظوری کے چار سال بعد پہلی بار کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ حکومتی خواتین ارکان اسمبلی نہ ہونے کی وجہ سے کمیٹیوں کی سربراہی اپوزیشن کو مل گئیں جبکہ ایک کمیٹی کی سربراہی ڈپٹی اسپیکر کو مل گئی۔ خیبر پختونخوا میں خواتین پر گھریلو تشدد کی روک تھام کے لیے 2021ء میں حکومت کی جانب سے قانون اسمبلی سے منظور کروایا گیا تھا۔ پیپلزپارٹی کی نگہت اورکزئی نے اس وقت قانون میں ترمیم پیش کی کہ کمیٹیوں کی سربراہی...
پشاور: خیبر پختونخوا میں خواتین پر تشدد کی روک تھام کے لیے قانون کی منظوری کے چار سال بعد پہلی بار کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ حکومتی خواتین ارکان اسمبلی نہ ہونے کی وجہ سے کمیٹیوں کی سربراہی اپوزیشن کو مل گئیں جبکہ ایک کمیٹی کی سربراہی ڈپٹی اسپیکر کو مل گئی۔ خیبر پختونخوا میں خواتین پر گھریلو تشدد کی روک تھام کے لیے 2021 میں حکومت کی جانب سے قانون اسمبلی سے منظور کروایا گیا تھا۔ پیپلزپارٹی کی نگہت اورکزئی نے اس وقت قانون میں ترمیم پیش کی کہ کمیٹیوں کی سربراہی خواتین ارکان اسمبلی کو دی جائے جسے حکومت نے مںظوری کیا۔ سال 2023 میں پیپلزپارٹی کی نگہت اوکرزئی نے قانون پر عمل درآمد نہ ہونے...
اسلام آباد: ملک بھر کے چار اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، یہ نمونے 2024ء میں جمع ہوئے جس کے بعد سال 2024ء کے پولیو کیسز کی تعداد 73 ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لکی مروت کے ماحولیاتی نمونے پولیو پازیٹیو نکلے ہیں، ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ون کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ اضلاع سے پولیو ٹیسٹ کے لیے سیمپلنگ دسمبر 2024 میں ہوئی تھی۔ اسی طرح ٹنڈو الہ یار، خیرپور، ٹنڈو محمد خان کے سیوریج نمونے پہلی بار پولیو پازیٹیو نکلے ہیں۔ واضح رہے کہ سال 2024ء کے دوران ملک میں 73 پولیو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ Tagsپاکستان
کلیم اختر: پنجاب میں زکوٰۃ کمیٹیوں کی جانب سے کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق زکوٰۃ کی ادائیگی کیلئے بینکوں کی خدمات بھی زیادہ رقم پر لی گئیں، ایک کروڑ 78 لاکھ روپے روپے زائد ادا کیے گئے، افسران نے نوازی گئی ٹیلی کام کمپنی سے خدمات پر انکم ٹیکس کی کٹوتی بھی نہیں کی، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والوں کو بھی پنجاب میں زکوٰۃ کی ادائیگی کی گئی ہے۔ رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ پانچ مختلف شہروں میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام والوں نے 20 کروڑ 19 لاکھ روپے بھی ادا کیے،پنجاب میں زکوٰۃ کمیٹیز...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہو گیا ہے۔ مذاکرات کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی نے حکومت کو اپنے مطالبات کا تحریری مسودہ پیش کیا ہے، جس میں تحریک انصاف کے قید رہنماؤں کی رہائی اور 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے مطالبات شامل ہیں۔ یہ مسودہ تین صفحات پر مشتمل ہے اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے لیٹر پیڈ پر تیار کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے اراکین نے اس پر...
فائل فوٹو۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت غذائی اشیا کی قیمتوں سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اس حوالے سے ترجمان نے کہا کہ کمشنر کراچی نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کارکردگی پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا پرائس کنٹرول کمیٹیاں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہیں۔ کمشنر کراچی نے مزید کہا کہ مہنگائی کنٹرول نہ ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا کہ شہر میں فوری پرائس کنٹرول یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے پرائس کنٹرول میں ناکامی پر تمام ایڈیشنل ڈائریکٹرز سے رپورٹ طلب کر لی۔ سید حسن نقوی نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی ناقص کارکردگی پر انکوائری کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ ڈپٹی کمشنرز پرائس کنٹرول رپورٹ...
فوٹو: فائل حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹیوں کی تیسری نشست 16 جنوری کو ہوگی۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور اسد قیصر کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں اتفاق کر لیا گیا ہے۔ حکومت سے مذاکرات میں مثبت پیشرفت سے متعلق سوال پر علی امین کا جواب وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ کمیٹی بنی ہے اس کا وجود میں آنا ہی ثبوت ہے معاملات ٹھیک کیے جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر مذاکراتی کمیٹی کا تیسرا اجلاس بروز جمعرات دن ساڑھے 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔مذاکراتی کمیٹی کا یہ تیسرا اجلاس ہوگا، اجلاس میں پی ٹی آئی تحریری طور پر اپنے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کی درخواست کر دی۔ نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سپیکر آفس کے حوالے سے بتایا کہ پی ٹی آئی نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی کی درخواست پر سردار ایاز صادق نے جلد ہی حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر ایاز صادق اس معاملے پر آج حکومت اور اپوزیشن سے مشاورت بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے 2 ادوار...
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر تحریکِ انصاف کا اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رابطہ ہوا ہے۔ اسپیکر آفس کے ذرائع کے مطابق اس رابطے کے دوران پی ٹی آئی نے اسپیکر سے مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔ سردار ایاز صادق نے جلد ہی حکومت اور پی ٹی آئی کمیٹی کے اجلاس کی یقین دہانی کرا دی۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر ایاز صادق اس معاملے پر آج حکومت اور اپوزیشن سے مشاورت بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کے 5 اراکین کی اس حوالے سے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تھی۔ پی ٹی آئی کی...
اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنے کیلیے اپوزیشن یا حکومت نے رابطہ نہیں کیا۔ اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فریقین جب کہیں گے ایک 2 روز کے نوٹس پر اجلاس بلانے کیلیے تیار ہوں۔ ایاز صادق نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات میری ذمہ داری نہیں وہ حکومت کو کروانی ہے۔ حکومت اور اتحادی فیصلہ کرلیں ملاقات ہوسکتی ہے یا نہیں۔ 4 جنوری کو اسد قیصر سے ٹیلیفونک گفتگو میں واضح کر دیا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کا مطالبہ حکومت تک پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...