وزیر اعلیٰ پنجاب نے 23 صحافیوں کی بیٹیوں کی شادی کیلئے فنڈز کے اجراء کی منظوری دیدی، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز صوبے کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہیں، اس سلسلہ میں جرنلسٹ سپورٹ فنڈ کی رقم دگنا کر کے 5 کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلی مریم نواز صوبے کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہیں، اس سلسلہ میں جرنلسٹ سپورٹ فنڈ کی رقم دگنا کر کے 5 کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کر دی گئی ہے، مزید برآں 23 صحافیوں کی بیٹیوں کی شادی اور 63 صحافیوں کے علاج و معالجے کے لیے فنڈز کے اجراء کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔ عظمی بخاری نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں، بہت جلد ہمت و ہیلتھ کارڈز کا اجرا مکمل کر دیا جائے گا تاکہ صحافیوں کو مزید سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ وزیر اطلاعات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔ اس ضمن میں جرنلسٹ سپورٹ فنڈ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کی۔ اجلاس میں 85 صحافیوں کے لیے سپورٹ فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ فنڈز کی کمی کے باعث باقی رہ جانے والی درخواستوں کو آئندہ سہ ماہی میں شامل کیا جائے گا۔ اجلاس میں ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری محمد نواز گوندل، ڈپٹی سیکرٹری فنانس رافعہ قیوم، ڈی جی پی آر غلام صغیر شاہد اور صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزیر اطلاعات صحافیوں کی کے لیے
پڑھیں:
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کے بیان پرسخت ردعمل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے کبھی صوبائیت کارڈ، نہروں کا کارڈ یا ڈیم کارڈ نہیں کھیلا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان عظمیٰ بخاری نےکہا کہ مسلم لیگ نواز ایک قومی جماعت ہے جو ہمیشہ قومی سوچ اور قومی ترقی کو ترجیح دیتی ہے،جس ٹیم کو آپ ان ایکسپرینس ٹیم کہہ رہے ہیں،اسی ٹیم نے صرف ڈیڑھ سال میں پنجاب میں اسی منصوبے مکمل کر کے ترقی کا انقلاب برپا کیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کےبانی پی ٹی آئی کیخلاف ہتک عزت کے دعوی کا تحریری حکم جاری
وزیراطلاعات پنجاب نےپیپلزپارٹی پرتنقیدکرتے ہوئےکہا کہ آپ لوگوں نے سترہ سالوں میں کراچی اور سندھ کا جوحال کیا،اس پر آج بھی عوام روتے ہیں،سندھ کے پچھلے سیلاب میں بیرونی امداد ملنے کےباوجود آج تک وہاں تباہی کے آثار موجود ہیں۔
عظمیٰ بخاری نےمزیدکہاکہ پنجاب کےحالیہ سیلاب میں پیپلزپارٹی نے جو کردار ادا کیا اسے پنجاب کبھی نہیں بھولےگا،بری بات یہ ہے کہ آپ اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھی جھٹلا رہے ہیں،جنہوں نے سیلاب کے دوران مریم نواز کی تعریف کی تھی۔
مزید :