کرم امن معاہدے پر عملدر آمد کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
ضلع کرم میں امن معاہدے پر عمل درآمد کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق کرم امن معاہدے پر عملدرآمد کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جن میں دونوں فریقین سے 14، 14 ممبران کمیٹیوں میں شامل ہیں جبکہ کمیٹیوں میں تمام اقوام کو نمائندگی دی گئی ہے۔
ہنگو کی تحصیل ٹل سے 30 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کُرم کے لیے روانہ ہوا ہے۔
جرگے کہ رکن منیر بنگش نے بتایا ہے کہ کل جو جرگہ ہوا تھا دونوں فریقین اس میں موجود تھے، دوسرا سیشن ہو رہا ہے، امید ہے اچھے ماحول میں جرگہ آگے بڑھے گا۔
منیر بنگش نے مزید کہا کہ جرگے میں کرم امن معاہدے کے 14 نکات پر بات ہو گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
امت مسلمہ کے مابین باہمی دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے، فضل الرحمان
انہوں نے کہا کہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس کا فوری انعقاد قابل تحسین ہے اور دوحہ کانفرنس اسلامی دنیا کے وحدت کیلئے نقطہ آغاز ثابت ہوگا، مسلم دنیا کا اپنے دفاع کیلئے باہمی اتحاد و اتفاق ناگزیر ہوچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کے مابین باہمی دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے قطر کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور قطرکے سفیر علی بن مبارک الخاطر سے ملاقات کی۔ انہوں نے قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی اور قطر کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے کہا کہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس کا فوری انعقاد قابل تحسین ہے اور دوحہ کانفرنس اسلامی دنیا کے وحدت کیلئے نقطہ آغاز ثابت ہوگا، مسلم دنیا کا اپنے دفاع کیلئے باہمی اتحاد و اتفاق ناگزیر ہوچکا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کے مابین باہمی دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے۔ قطر کے سفیر علی بن مبارک نے مولانا فضل الرحمان کے اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسرائیلی حملے کے موقع پر پاکستانی قوم کی جانب سے اظہار یکجہتی قابل تحسین ہے۔