2025-06-11@19:09:21 GMT
تلاش کی گنتی: 42858

«کے مسائل»:

(نئی خبر)
    پولیس کے مطابق آفاق احمد نے آڈیو میسج کے ذریعے کارکنان کو اکسانے کی کوشش کی، آفاق احمد کی ایماء پر کنٹینر نذر آتش کیا گیا، کنٹینر سے چینی کی بوریاں بھی چوری ہوئیں۔ ملزمان نے تسلیم کیا کہ کنٹینر جلانے کا حکم آفاق احمد نے دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مہاجر قومی موومٹ کے چیئرمین آفاق احمد و دیگر کیخلاف اشتعال انگیزی اور ڈمپر جلانے کے مقدمے میں ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی موخر کردی۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو مہاجر قومی موومٹ کے چیئرمین آفاق احمد و دیگر کیخلاف اشتعال انگیزی اور ڈمپر جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ آفاق احمد سمیت 12 ملزمان پر فرد...
    بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے لیے کرائے گئے ایک تازہ سروے کے مطابق 78.3 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ امریکہ تارکین وطن مخالف نظریے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جو امریکہ کے تاریخی ترقیاتی عمل کے منافی ہے۔ سروے میں 89 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امیگریشن پالیسی پر امریکہ کی دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان تنازع امریکی معاشرے میں تقسیم کو مزید بڑھائے گا۔ 71.8 فیصد جواب دہندگان کو خدشہ ہے کہ امریکی حکومت کی غیر قانونی تارکین وطن کی وسیع پیمانے پر تلاش اور گرفتاری بالآخر ایک سنگین انسانی بحران کا باعث بنے گی۔...
    اسلام آ باد :چینی میڈیا نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں سمارٹ اسٹریٹ لائٹس لگانے کے لیے چین کی جانب سے فراہم کیے جانے والے باریک شمسی مواد سے بنے پاور پینل استعمال کیے جا رہے ہیں۔بدھ کے روز جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شینزین ڈی جے آئی کے ڈرونز نے صوبہ پنجاب میں کپاس کے تقریباً 16500 ایکڑ رقبے پر حشرہ کش دوا اسپرے کے تجربات مکمل کیے ہیں۔اسلام آباد کے مضافات میں چین اور پاکستان کی مشترکہ آر اینڈ ڈی بیس پر انجینئرز 5 جی بیس اسٹیشن کے آلات کی آزمائش کر رہے ہیں جو زیادہ درجہ حرارت والے ماحول کے لیے موزوں ہیں۔ کراچی بندرگاہ کے کارگو ٹرمینل پر...
    بیجنگ :چینی صدر  شی جن پھنگ اور  ریپبلک آف کانگو  کے صدر ساسو  نے  افریقی تعاون فورم کے نتائج کے نفاذ کے لیے وزارتی سطح پر اجلاس کے لیے الگ الگ تہنیتی خط ارسال کیا۔بدھ کے روز  شی جن پھنگ نے کہا کہ افریقی تعاون فورم کے قیام کے 25 سالوں میں، چین-افریقہ  تعاون کی مضبوط ترقی میں مدد ملی ہے، جو گلوبل ساؤتھ اتحاد اور تعاون کی ایک مثال بن گئی ہے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ چین مشترکہ ترقی کے اقتصادی شراکت داری معاہدے پر مذاکرات کے ذریعے 53 افریقی ممالک کے لیے 100 فیصد  متعلقہ مصنوعات پر صفر ٹیرف اقدام نافذ کرے گا، افریقی ترقی یافتہ ممالک کی چین کے ساتھ برآمدات کے لیے مزید سہولیات...
    بیجنگ : چین کے  نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے صوبہ سی چھوان کے شہر چھنگ دو میں “بیلٹ اینڈ روڈ” سائنس اور ٹیکنالوجی تبادلے کے دوسرے اجلاس میں شرکت کے لیے چین آئے ہوئے سربیا کی نیشنل اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر راگوش، ازبکستان کے اول نائب وزیراعظم راماتوف اور ایران کے نائب صدر حسین افشین سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔بدھ کے روز  راگوش سے ملاقات کے دوران ڈنگ شوئےشیانگ نے کہا کہ چین سربیا کے ساتھ مل کر ایک دوسرے کے اہم مفادات اور بنیادی مسائل کی حمایت کرنے، اعلیٰ معیار کے “بیلٹ اینڈ روڈ” تعاون کو گہرا کرنے، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو دوطرفہ تعلقات کی نئی ترقی کا ذریعہ بنانے اور نئے دور...
    سٹی 42 : وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے اربوں روپے کے فنڈز جاری کردیے ۔  وفاقی حکومت کی جانب سے اس بار آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 5 ارب 90 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرنے کا بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آزاد کشمیر میں 4 اہم منصوبوں کی منظوری دی گئی، جن کی تکمیل کے لیے وفاقی حکومت نے فنڈز جاری کر دیے۔  آزاد کشمیر کے 4 ترقیاتی منصوبوں کے لیے پانچ ارب 90  کروڑ روپے کی ادائیگی کی منظوری بھی دے دی گئی ۔   یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری آزاد کشمیر کے 4 ترقیاتی منصوبے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی...
    لاس اینجلس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جون ۔2025 )ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور ہزاروں افراد سڑکوں پر ہیں جبکہ تاہم چھوٹے گروہوں نے رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گاڑیوں کو آگ لگائی، دیواروں پر نعرے لکھے اور عمارتوں کے شیشے توڑ دیئے. لاس اینجلسپولیس کے مطابق رات کے اندھیرے میں 23 کاروباری مراکز کو لوٹا گیا اور حالیہ دنوں میں 500 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے امریکاکے دیگر شہروں نیویارک، اٹلانٹا، شکاگو اور سان فرانسسکو میں بھی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں.(جاری ہے) صدر ٹرمپ نے لاس اینجلس میں نیشنل گارڈ اور حاضر سروس میرین کور کے دستے تعینات کرنے کا حکم دیا ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انسداد دہشت گردی کی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کے لیے پولیس کی درخواست مسترد کر دی ہے۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پولیس کو دو مرتبہ ٹیسٹ کرانے کا موقع دیا گیا، لیکن اس کے باوجود وہ پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے میں ناکام رہی۔عدالت نے استفسار کیا کہ عدالت نے ملزم کو اپنے آپ کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے 2 چانس دیے لیکن ملزم کی ضد کی وجہ سے اس نے مواقع ضائع کردیے، ملزم کے انکار کے بعد تفتیش کیسے آگے بڑھے گی؟ ملزم کے 2 بار انکار کے بعد تیسرا موقع دیا جانا محض وقت کا ضیاع ہوگا۔عدالت نے...
    لاس اینجلس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جون ۔2025 )ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں امیگریشن کے خلاف جاری مظاہروں میں تیزی آنے کے بعد میئر کی جانب سے ایمرجنسی لگانے اور کرفیو کے نفاذ کا اعلان کر دیا گیا ہے لاس اینجلس کی میئر کیرن بیس اور پولیس چیف جم میکڈونل نے کرفیو کے نفاذ کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مقامی ایمرجنسی کے باعث شہر کے مرکز (ڈاﺅن ٹاﺅن) میں توڑ پھوڑ روکنے کے لیے کرفیو نافذ کر دیا ہے.(جاری ہے) میئر کیرن بیس کے مطابق یہ کرفیو رات آٹھ بجے سے لے کر صبح چھ بجے تک نافذ العمل ہوگا جو متعدد دن جاری رہے گا یاد رہے کہ لاس اینجلس میں یہ...
    سٹی 42 : پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز آج سے ہوگیا ۔  حجاج کرام کو وطن واپس پہنچانے کے لئے جدہ سے بعد از حج پروازیں آج سے شروع ہو گئی ہیں۔ لاہور کے لئے پی آئی اے کی پہلی حج پرواز  پی کے 936، آج سہہ پہر لاہور ائر پورٹ پہنچ گئی، پرواز سے 328 حجاج کرام لاہور پہنچے۔ لاہور ائر پورٹ پر پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینیجر آغا ظہیر الدین، سٹیشن مینیجر اشفاق اعوان، ائر پورٹ مینیجر، چیف سکیورٹی آفیسر اور پی آئی اے حکام نے حجاج کرام کا استقبال کیا۔   یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری  بعد از حج آپریشن کے...
    سٹی 42 : گرمی کی شدت کے باوجود میڈیکل کالجز کے سٹوڈنٹس چھٹیوں سے محروم ہیں، ایم بی بی ایس و بی ڈی ایس کے داخلوں میں تاخیر کا خمیازہ بھی طلبا بھگتنے پر مجبور ہیں۔  رواں سال یکم مارچ کی بجائے اپریل میں ایم بی بی ایس کی کلاسز شروع ہوئیں، تعلیمی سال کا آغاز تاخیر سے ہونے پر سٹوڈنٹس کو گرمیوں کی چھٹیاں نہ مل سکیں۔ ایم بی بی ایس کے طلبا کو صرف جولائی میں 7 دن کی چھٹی ملے گی ۔ایم بی بی ایس کے نئے ماڈیولز کے باعث سیکنڈ اور تھرڈ ایئر کے سٹوڈنٹس کی چھٹیاں بھی کم کر دی گئیں ۔   یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے 2025 کے ہال آف فیم میں شامل ہونے کے بعد پاکستانی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کا پہلا بیان سامنے آ گیا۔ ثنا میر کا کہنا تھا کہ جب مجھے یہ اعزاز ملا تو میرا پہلا ردعمل الحمدللہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کرکٹ کھیلنا میرے لیے سب سے بڑا انعام رہا ہے۔ سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے ثنا میر نے کہا کہ ایک چھوٹی سی لڑکی کے طور پر خواب دیکھا تھا کہ شاید ایک دن ہمارے ملک میں خواتین کی بھی کرکٹ ٹیم بنے گی، اور آج یہاں کھڑے ہو کر ان عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ شامل ہونا...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی قیادت میں مسلم لیگ ق کے اراکین قومی اسمبلی پر مشتمل وفد کی ملاقات ہوئی۔  وفد میں چوہدری حسین الٰہی، محمد الیاس چوہدری اور محترمہ فرخ خان شامل تھے ۔  اراکین قومی اسمبلی نے مالی سال 2025-2026 کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے پر وزیراعظم اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ وفد نے ملک کی معاشی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے وزیراعظم کے تمام اقدامات میں بھر پور تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ ملکی عسکری اور سیاسی قیادت عوامی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی کے لیے دن...
    —فائل فوٹو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیلئے پولیس کی درخواست مسترد کر دی۔بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت عدالت نے کہا کہ دو بار پولیس کو ٹیسٹ کروانے کی مہلت دی، ملزم کے دو بار انکار کے بعد تیسرا موقعہ دیا جانا محض وقت کا ضیاع ہوگا، پولیس ملزم کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ نہیں کروا سکی۔ بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کا معاملہ، درخواست پر فیصلہ محفوظپولیس نے بانی پی ٹی آئی کے پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیے لیے مزید مہلت کی...
    مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ ریلیف کے نام پر تنخواہ دار طبقے کے ساتھ مذاق کیا گیا۔انہوں نے پشاور میں وفاقی بجٹ سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ 12 لاکھ سالانہ تنخواہ دار افراد کے لیے صرف 2 ہزار ماہانہ ریلیف ہے جبکہ 18 اور 30 لاکھ تنخواہ والے لوگوں کے لیے بالترتیب تقریباً 4 اور 18 ہزار کا ماہانہ ریلیف ہے۔مشیر خزانہ کا کہنا ہے کہ اگر مہنگائی کم ہوئی ہے تو غربت کیسے بڑھ گئی، ورلڈ بینک کے مطابق 45 فیصد پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے۔ 2.7 فیصد جی ڈی پی گروتھ بھی شرمندگی والا نمبر ہے، مزمل اسلممزمل اسلم نے کہا کہ اس سال عید پر پہلی بار...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جون ۔2025 )امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کا کہنا ہے کہ صدرٹرمپ بین الاقوامی سطح پر دیرینہ تنازعات کو حل کرنے کے لیے اقدامات کرتے ہیں اسی لیے امید ہے کہ صدر ٹرمپ اپنے دور میں مسئلہ کشمیر کو بھی حل کرسکیں گے امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے یہ بات سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران سوال و جواب سے سیشن کے دوران کہی. ٹیمی بروس سے سوال کیا گیا کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے بعد صدر ٹرمپ نے کشمیر کے مسئلے پر ثالثی کی پیشکش کی تو اس میں کس قسم کی پیش رفت متوقع ہے؟.(جاری ہے) اس پر ٹیمی بروس نے...
    جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے شہریوں اور رہائشیوں کو آئندہ دنوں میں درجہ حرارت کے خطرناک حد تک بڑھنے کے پیش نظر سخت احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اعلامیے کے مطابق کئی علاقوں میں درجہ حرارت 47 سے 50 ڈگری سیلسیس کے درمیان پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ بادلوں کی موجودگی کے باعث بعض مقامات پر گھٹن زدہ موسم بھی متوقع ہے۔ محکمے نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری درج ذیل احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں تاکہ ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے: گاڑیوں کے حوالے سے احتیاطی تدابیر: گاڑیوں سے گیس مواد، لائٹرز، کاربونیٹڈ مشروبات، پرفیوم اور بیٹریوں جیسی اشیاء فوراً نکال دیں۔ گاڑی کی کھڑکیاں قدرے کھلی رکھیں تاکہ ہوا...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم سے عدلیہ پر مارشل لا لگا دیا گیا ہے، ادارے کیا کر رہے ہیں، سب کے سامنے ہے، ان کی جلد فرعونیت ختم ہوجائے گی، 76 سال کی فرعونیت جلد ختم ہو جائے گی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وکیل صاحب نے آج ڈرامہ لگایا، کہتے ہیں کہ ہمیں آج کیس کا علم ہی نہیں، آج جج صاحب چھٹی پر چلے گئے، آنے والے دنوں میں بھی انہوں نے ایسے ہی بہانے کرنے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک جھوٹا کیس ہے، اس کیس میں کچھ بھی نہیں ہے، ہم اپنا آئینی حق سڑکوں پر لے سکتے...
    ججز سن لیں، انصاف کے ساتھ شیطانی کی تو پوری قوم یاد رکھے گی،علیمہ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما علیمہ خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عدلیہ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا کیس تین منٹ میں ختم ہوسکتا ہے، لیکن عدلیہ تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جس جج نے سزا سنائی ہے، اس پر خود سپریم کورٹ نے اعتراض کیا ہے۔ جج ناصر جاوید نے جو کچھ کیا، وہ ان کی دس پشتیں یاد رکھیں گی۔ اُنہیں صرف سزا دلوانے کے لیے لگایا گیا تھا۔علیمہ خان نے ججز کو مخاطب...
    لندن  (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی، سابق وزیر خارجہ اور پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر، پانی سمیت تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کیے جاسکتے ہیں، بھارت سے مطالبہ کرتے ہیں اپنی خارجہ پالیسی سے دہشتگردی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی پالیسی ختم کرے،  امریکہ کو بھارت کو کان سے پکڑ کر بھی بات چیت تک لانا پڑے تو یہ دنیا کے مفاد میں ہوگا۔ ڈان  کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پاک-بھارت جنگ کے بعد پاکستان نے آج تک سیز فائر کی پاسداری کی ہے، حملے کے جواز کے لیے بھارت کا پورا بیانیہ جھوت پر مبنی تھا، جنگ...
    لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جون ۔2025 )امریکا اور چین کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں دونوں ممالک ایک ایسے فریم ورک پر متفق ہوگئے ہیں جس کا مقصد برآمدی پابندیوں میں نرمی لانا اور باہمی ٹیرف جنگ بندی کو برقرار رکھنا ہے رپورٹ کے مطابق امریکی اور چینی حکام نے کہا کہ وہ ایک فریم ورک پر متفق ہوگئے ہیں جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی جنگ بندی کو دوبارہ درست سمت میں لانا اور بیجنگ کی جانب سے نایاب معدنیات کی برآمدات پر عائد پابندیوں کا خاتمہ ہے تاہم دیرینہ تجارتی اختلافات کے مستقل حل کے حوالے سے کوئی واضح اشارہ نہیں دیا گیا.(جاری ہے) لندن میں...
    ویب ڈیسک:پاکستان کے پارلیمانی وفد کے سربراہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ  بھارت دہشت گردوں کی فنڈنگ کر کے پاکستان میں کارروائیاں کرواتا ہے ،بھارت نے دہشتگردوں کو پیسے دے کر اپنے ہاں دہشتگردی کروائی ہے۔  چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردوں کی فنڈنگ کر کے پاکستان میں کارروائیاں کرواتا ہے،  پاکستان پر بھارت نے الزام لگائے تو دنیا بھارت کے ساتھ کھڑی نہیں ہوئی۔  یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری  انہوں نے کہا کہ بھارت کا بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے، پاکستان سمجھتا ہے کہ جنگ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جون 2025ء) خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق محمد شاہزیب نامی اس 20 سالہ ملزم کو گزشتہ برس ستمبر میں کینیڈا میں گرفتار کیا گیا تھا۔ کریمنل کمپلینٹ کے مطابق شاہزیب نے نیویارک جا کر بروکلین میں واقع یہودیوں کے مرکز میں فائرنگ کا منصوبہ بنایا تھا۔ دہشت گرد گروپ داعش کی حمایت میں یہ فائرنگ سات اکتوبر کو حماس کی طرف سے اسرائیل کے اندر کیے جانے والے حملے کو دو سال مکمل ہونے کے دن کی جانا تھی۔ امریکہ: انتخابات کے دن حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا افغان شہری گرفتار امریکہ میں حملے کے منصوبہ ساز افغان ملزم کا ساتھی فرانس میں گرفتار امریکی اٹارنی جے کلیٹون...
    آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 2025 کا فائنل لارڈز کے تاریخی میدان میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان شروع ہو گیا ہے۔ جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ جنوبی افریقہ پہلی بار ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل تک پہنچا ہے، جبکہ دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا مسلسل دوسری بار یہ اعزاز حاصل کرنے میدان میں اترا ہے۔ آسٹریلیا نے 2 برس قبل بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا۔ جنوبی افریقی ٹیم حالیہ برسوں میں نمایاں بہتری کے بعد مضبوط کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔ ٹیم کی قیادت ٹیمبا باووما کر رہے ہیں، جن کے ہمراہ ایڈن مارکرم، ریان رکیلٹن، ویان مولڈر،...
    تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جون ۔2025 )ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصر زادہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر جوہری مذاکرات ناکام ہو جاتے ہیں اور امریکا کے ساتھ تنازع پیدا ہوا تو ایران خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنائے گا یہ بیان ایران اور امریکا کے درمیان چھٹے دور کے متوقع جوہری مذاکرات سے چند دن قبل سامنے آیا ہے. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصر زادہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر مذاکرات کی ناکامی کے بعد ہم پر کوئی تنازع مسلط کیا گیا تو تمام امریکی اڈے ہماری پہنچ میں ہیں اور ہم انہیں میزبان ممالک میں بے خوفی سے نشانہ بنائیں گے.(جاری ہے) امریکی صدر ڈونلڈ...
     وفاقی حکومت نے آزاد جموں و کشمیر کے لیے 53 ارب 37 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ایک جامع ترقیاتی پیکج کی منظوری دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں تعلیم، توانائی، انفراسٹرکچر اور لائن آف کنٹرول کے متاثرین کی بحالی کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگی۔ ذرائع کے مطابق، وزیراعظم کے خصوصی پیکج کے تحت آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں دانش اسکولز، میڈیکل کالجز، ہائیڈرو پاور منصوبے اور سڑکوں کی تعمیر جیسے اہم منصوبے شامل کیے گئے ہیں۔  اہم نکات: بلاک الاؤنس: آزاد کشمیر کے لیے 32 ارب روپےوزیراعظم خصوصی پیکج: 5 ارب روپےآزاد کشمیر اسمبلی کمپلیکس کی تعمیر: 2 ارب 97 کروڑ 47 لاکھ روپےرٹھوعہ ہریام پل (میرپور): 1 ارب 37 کروڑ 62 لاکھ روپےایم بی بی...
    — فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے وفاقی بجٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اس حوالے سے اپنے بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو فارم 47 کے طرز پر جعلی ریلیف دیا ہے۔بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مہنگائی کے مقابلے میں تنخواہوں میں اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے، یہ بجٹ غریب عوام کیلئے ایک ڈراؤنا خواب ہے۔ تنخواہوں، پنشن میں اضافہ، 500 ارب کے اضافی ٹیکس، پٹرولیم لیوی میں اضافہ، جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس میں کمی، سولر پینلز مہنگے، آن لائن خریداری پر ٹیکس، بینکوں کے منافع کی آمدن پر ٹیکس...
    ---فائل فوٹو خیرپور کی تحصیل کوٹ ڈیجی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق واقعہ کوٹ ڈیجی کے گوٹھ مراد گوپانگ میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد میر محمد گوپانگ نامی شخص کے گھر میں داخل ہوئے اور میاں بیوی پر فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔  کراچی: سہراب گوٹھ کے گھر میں فائرنگ، میاں بیوی قتلکراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں سپر مارکیٹ کے قریب گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال کوٹ ڈیجی پہنچادی گئیں۔ پولیس کے مطابق لگتا ہے کہ میاں بیوی کو پرانی دشمنی پر قتل کیا گیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
    پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل آیا، معاشی استحکام کا سفر ایک معجزہ ہے : وزیرِاعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے تاریخ کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 24 ہزار پوائنٹس تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اسے حکومت کی عوام دوست پالیسیوں اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کا ثبوت قرار دیا۔وزیرِاعظم نے کہا کہ “اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان اس بات کا مظہر ہے کہ کاروباری طبقہ اور سرمایہ کار نئے بجٹ کو عوام دوست تصور کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ “بجٹ میں عام آدمی پر کسی نئے ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالا گیا، جبکہ تنخواہ...
    لندن(نیوز ڈیسک)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی، سابق وزیر خارجہ اور پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر، پانی سمیت تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کیے جاسکتے ہیں، بھارت سے مطالبہ کرتے ہیں اپنی خارجہ پالیسی سے دہشتگردی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی پالیسی ختم کرے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پاک-بھارت جنگ کے بعد پاکستان نے آج تک سیز فائر کی پاسداری کی ہے، حملے کے جواز کے لیے بھارت کا پورا بیانیہ جھوت پر مبنی تھا، جنگ کے بعد بھی بھارت جھوٹ پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔ برطانیہ کے دورے میں ارکان پارلیمنٹ اور تھنک ٹینکس کے اہم ارکان سے ملاقاتوں کے...
    احسن اقبال کا ہرجانہ دعویٰ، مراد سعید کے وکلاء غیر حاضر، عدالت کا نئی تاریخ کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز اسلام آبا د(آئی پی ایس) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت ہوئی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حاکم خان بکھر نے کیس کی سماعت کی، تاہم مراد سعید کے وکلاء عدالت میں پیش نہ ہو سکے، جس پر عدالت نے سماعت 21 جون تک ملتوی کر دی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء کو دلائل دینے کی ہدایت کی ہے۔احسن اقبال نے مراد سعید کے خلاف ہرجانے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جون ۔2025 )ماہرین کا خیال ہے کہ پاکستان کا پاور سیکٹر میں فنانشل انجینئرنگ پر مسلسل انحصار اس کے قرضوں کے مسائل کو بڑھا سکتا ہے آئی ایم ایف کے تعاون سے جاری اصلاحات اور قرضوں کی تنظیم نو کے منصوبوں کے ساتھ، ماہرین اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ پاور سیکٹر کے قرضوں کو سنبھالنے کے لیے پاکستان کا نقطہ نظر ماضی کی غلطیوں کو درست کرنے کے بجائے دہرا رہا ہے موسمیاتی لچکدار پائیداری کی سہولت کے آپریشنلائزیشن کے تناظر میں توجہ تیزی سے آمدنی پر مرکوز، قلیل مدتی اصلاحات کی طرف مبذول ہو گئی ہے جبکہ گہرے، ڈھانچہ جاتی تبدیلیوں میں تاخیر ہو رہی ہے. پاکستان کا پاور سیکٹر...
    پی آئی اے اور کراچی کی تجارتی برادری کے اشتراک سے قائم ہونے والی ائیرلائن ائیر کراچی کے درمیان جہازوں کی دیکھ بھال کا معاہدہ طے پاگیا۔  رپورٹ کے مطابق معاہدے کے تحت ائیر کراچی پی ائی اے سے انجینئرنگ خدمات یا ایم آر او سروسز حاصل کرے گا۔  معاہدے پر سی ای او پی آئی اے ائیر وائس مارشل عامر حیات اور کراچی ائیر کے چیئرمین حنیف گوہر اور سی ای او ائیر مارشل (ر) عمران ماجد نے دستخط کئے ۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ اس موقع پر پی آئی اے اور ائیر کراچی کے اعلی حکام موجود رہے۔
    غزہ کے محاصرے اور اسرائیل کے مظالم کے خلاف دنیا بھر سے ہزاروں افراد نے "گلوبل مارچ ٹو غزہ" کا آغاز کر دیا ہے۔  اس عالمی اقدام میں 50 سے زائد ممالک سے انسانی حقوق کی تنظیمیں، مزدور یونینز، طلباء تنظیمیں، ڈاکٹرز، اور سماجی کارکن شامل ہیں جو قاہرہ سے رفح بارڈر تک پیدل مارچ کریں گے۔  مارچ کا مقصد غزہ کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی، انسانی امداد کی فراہمی، اور اسرائیلی ناکہ بندی کا خاتمہ ہے۔ یہ قافلہ 15 جون کو رفح بارڈر پر دھرنا دے گا تاکہ مصری اور عالمی حکام پر دباؤ ڈالا جا سکے کہ وہ 3,000 سے زائد امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے دیں۔ اس مارچ میں شریک تمام افراد رضاکار ہیں،...
    لاہور: پنجاب بھر میں درجہ حرارت بڑھنے کے باعث جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ محکمہ جنگلات پنجاب کی جانب سے فائر ایمرجنسی رسپانس سسٹم کے تحت بروقت اور موثر کارروائی کرتے ہوئے ان واقعات پر قابو پا لیا گیا جس سے قیمتی جنگلات اور قدرتی وسائل کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔ محکمہ جنگلات پنجاب کے ترجمان کے مطابق 10 جون کو مری اور اٹک کے جنگلات میں آگ لگنے کے تین واقعات رپورٹ ہوئے۔ پہلا واقعہ شام 7 بجے سمبلی جنگل (ضلع مری) کے کمپارٹمنٹ نمبر 85 میں، دوسرا واقعہ رات 9 بجے کوٹلی جنگل (ضلع مری) کے کمپارٹمنٹ نمبر 20 جبکہ تیسرا واقعہ رات 2 بجے اٹک خرد جنگل...
    لندن کے برٹش پاکستانی میئر سر صادق خان کو نائٹ ہڈ کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔ برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے صادق خان کو نائٹ ہڈ کے اعزاز سے نوازا، برٹش پاکستانی صادق خان 2016 سے لندن کے میئر ہیں۔ صادق خان تاریخ میں پہلے شخص ہیں جو مسلسل تیسری بار لندن کے میئر منتخب ہوئے ہیں۔ میئر صادق خان کا کہنا ہے کہ بادشاہ سے نائٹ ہُڈ کا اعزاز لینے پر بے حد فخر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹوٹنگ کے کونسل گھر میں جوان ہوا، کبھی سوچا بھی نہ تھا یہ اعزاز ملے گا۔/
    اہل غزہ پر چھائے صیہونی دہشت گردی کے خونی بادل چھٹ نہ سکے، مزید 60 فلسطینی شہید ہوگئے۔شہادتوں کی مجموعی تعداد 54 ہزار 950 ہو گئی، اسرائیلی فضائیہ نے جبالیہ، رفاہ سمیت مختلف علاقوں میں کیمپوں اور گھروں کو نشانہ بنایا، صیہونی فورسز کی غزہ کی زمینی، سمندری اور فضائی ناکہ بندی برقراررہی۔غزہ میں امدادی سامان کی شدید قلت کے باعث ہزاروں فلسطینی قحط کا شکار ہوگئے۔
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا اسٹاک مارکیٹ کا تاریخ کی بلند ترین سطح، ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس پر پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان سرمایہ کاروں و کاروباری شخصیات کے عوام دوست بجٹ پر اعتماد کا اظہار ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بجٹ 26-2025، ’اب پاکستان میں رہنا زیادہ مشکل اور باہر جانا مزید مہنگا ہوگیا‘ انہوں نے کہا کہ  بجٹ میں عام آدمی پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا گیا۔ تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکس میں کمی سے نوکری پیشہ افراد کو ریلیف ملے گا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ الحمدللہ ملکی معاشی ترقی کا سفر شروع ہے، پاکستانی عوام نے قربانیاں دیں۔ اب...
    سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے تحت جاری منصوبہ "مسام" نے رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں یمن کے مختلف علاقوں سے 1,139 بارودی سرنگیں اور نہ پھٹنے والے گولہ بارود تلف کیے۔تلف کی گئی اشیا میں ایک اینٹی پرسنل بارودی سرنگ، 56 ٹینک شکن سرنگیں، 1,080 ناکارہ بارودی مواد اور دو دیسی ساختہ بم شامل ہیں۔صوبہ عدن میں "مسام" کی ٹیم نے تین ٹینک شکن سرنگیں اور 1,016 نہ پھٹنے والے گولت نکالے۔ الحدیدہ کے علاقے الخوخہ میں ایک دیسی ساختہ بم کو ناکارہ بنایا گیا، جبکہ صوبہ لحج میں مختلف علاقوں سے تین، طور الباحہ سے دو اور المضاربہ سے سات ناکارہ گولے ہٹائی گئیں۔مرب میں "مسام" نے 53 ٹینک شکن بارودی...
    ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)سعودی عرب کی وزارتِ حج نے ہجری سال 1447 کے عمرہ سیزن کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آج سے مملکت سے باہر رہنے والے افراد کے لیے عمرہ ویزوں کے اجرا کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ نیا مرحلہ سعودی ویژن 2030 کے اہداف کے حصول اور زائرین کو سہولت فراہم کرنے کے تسلسل کا حصہ ہے۔وزارت حج و عمرہ کے مطابق بیرونِ ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کو آج ہی سینسک" ایپ کے ذریعے عمرہ کے اجازت نامے جاری کیے جائیں گے۔نسک" مملکت کی جانب سے ضیوف الرحمان کے لیے سرکاری ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے والا مرکزی پلیٹ فارم ہے،...
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے برطانیہ کے کشمیر پارلیمانی گروپ سے بھارت کے جارحانہ عزائم کو برطانوی حکومت کے ساتھ اٹھانے پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر تنازع جنوبی ایشیائی خطے میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے۔  ان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو جموں و کشمیر کے عوام کی مرضی، منشا اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔ ویسٹ منسٹر میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی، بڑھتے ہوئے علاقائی عدم استحکام اور بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اعلیٰ سطحی...
    ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ یہ آئینی درخواست ان کی بہن نادیہ بلوچ کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہائیکورٹ نے گرفتاری کے خلاف دائر درخواست کو انتظامیہ کے حوالے کر دیا تھا، اور قرار دیا تھا کہ درخواست گزار نے پہلے دستیاب فورم یعنی انتظامیہ سے رجوع نہیں کیا۔ تاہم اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ قانون کے مطابق ہائی کورٹ سے قبل انتظامیہ سے رجوع کرنا ضروری نہیں۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سپیکر ، ڈپٹی سپیکر کی تنخواہیں بڑھانے کے حوالے سے سوال کا جواب دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال ’’چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سپیکر ، ڈپٹی سپیکر کی تنخواہیں بڑھائی گئیں،ان کی تنخواہیں ڈھائی لاکھ سے بڑھ کر ساڑھے 21لاکھ روپے ماہانہ کردی گئیں؟کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہاکہ یہ دیکھیں کہ وزرا، وزرامملکت ، پارلیمنٹیرینز کی تنخواہیں آخری دفعہ کب بڑھی تھیں،کابینہ کے وزرا کی تنخواہوں میں آخری دفعہ اضافہ 2016میں ہوا تھا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی بات کرتے ہیں تو وزرا کی بھی بڑھی چاہئے،اگر ہر...
    سابق پاکستانی کرکٹ کپتان مصباح الحق قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری کے لیے امیدواروں میں شامل ہو گئے ہیں، جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ یعنی پی سی بی میں جاری غیر یقینی صورتحال نے معاملات کو مزید الجھا دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مصباح الحق نے ریڈ بال کی ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور اس سلسلے میں بورڈ سے رابطے بھی کیے ہیں، یاد رہے کہ مصباح ماضی میں 2019 سے 2021 تک قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کے دوہرے عہدوں پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مائیک ہیسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر اطلاعات کے مطابق وہ اس وقت...
    وزیر اعظم شہباز شریف کل متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر اعظم محمد شہباز شریف کل متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے، برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے، جو باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور مختلف شعبوں میں قریبی تعاون پر مبنی ہیں۔وزیر اعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد ہوگا، جس میں نائب وزیر اعظم، وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار، وفاقی وزرا اور دیگر سینئر حکام شامل ہوں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کی قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے، جن...
    —فائل فوٹو پنجاب کے آئندہ مالی سال کے 1200 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا۔ذرائع پنجاب اسمبلی کے مطابق 2750 ترقیاتی اسکیموں کے لیے اور 1076 ارب روپے مقامی سطح سے حاصل ہوں گے، ترقیاتی اسکیموں کے لیے 124 ارب 30 کروڑ روپے غیرملکی فنڈنگ سے آئیں گے۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 1353 نئی ترقیاتی اسکیمں شامل کی گئی ہیں جبکہ 1412 جاری ترقیاتی اسکیموں کے لیے 536 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ذرائع پنجاب اسمبلی کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نئی ترقیاتی اسکیموں کے لیے457 ارب روپے رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ 32 پرانے ترقیاتی پروگراموں کے لیے207 ارب روپے کا بجٹ تجویز کیا گیا ہے۔ یہ بھی...
    نیویارک (اوصاف نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر ایلون مسک نے صدر سے جھگڑے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ٹیسلا کمپنی کے سربراہ ایلون مسک نے اپنےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا صدر ٹرمپ سے متعلق پچھلے ہفتے کی گئی کچھ پوسٹس پر افسوس ہے،میری پوسٹس حد سے تجاوز کر گئی تھیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی امریکی صدر نے تصدیق کی تھی کہ اسٹار لنک اچھی سروس ہے، اسے بند نہیں کریں گے، اس کے علاوہ اپنے ہی بیان پر کہا کہ بالکل نہیں جانتا اور نہ ہی سمجھتا ہوں کہ مسک منشیات لاتے تھے، ایلون مسک کےساتھ اچھا تعلق تھا۔ I regret some of my posts about President @realDonaldTrump last week. They went...
    11جون 1991ء کو سرینگر کے علاقے زینہ کدل میں نامعلوم حملہ آوروں کے ساتھ مبینہ تصادم کے بعد سی آر پی ایف اہلکاروں نے چوٹہ بازار میں اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم از کم 32 کشمیری شہید اور 22 زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں چوٹہ بازار قتل عام کو 34سال گزر جانے کے بعد بھی اس کی یادیں کشمیریوں کے دل و دماغ میں آج بھی تازہ ہیں۔ اس بہیمانہ قتل عام کی برسی پر جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے 11جون 1991ء کو سرینگر کے علاقے چوٹہ بازار میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے فنڈ برائے آبادی (یو این ایف پی اے) نے منگل کے روز اپنی ایک تازہ ترین رپورٹ میں بتایا ہے کہ رہن سہن کے اخراجات میں بڑے پیمانے پر اضافہ، صنفی عدم مساوات اور مستقبل کے بارے میں گہری ہوتی بے یقینی کے نتیجے میں بہت سے نوجوان والدین بننے اور اپنے بچوں کی پرورش کو مشکل کام سمجھنے لگے ہیں۔ چینی ویلنٹائنز ڈے پر نوجوانوں کو بچے پیدا کرنے کی ترغیب دنیا میں آبادی کی صورتحال پر یو این ایف پی اے کی تازہ ترین رپورٹ بعنوان 'باروری کا حقیقی بحران: تبدیل ہوتی دنیا میں تولیدی اختیار کی جستجو' میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)3 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کے بعد اسے کرنٹ لگا کر بے دردی سے قتل کرنے کے مجرم کی سزائے موت کے خلاف اپیل عدالت نے خارج کردی۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق ساڑھے 3 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد کرنٹ لگا کر قتل کرنے والے سفاک مجرم ندیم اسلم کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کر دی گئی۔(جاری ہے) چیف جسٹس عالیہ نیلم نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ایسے سنگین اور انسانیت سوز جرائم میں ملوث افراد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔واضح رہے کہ لرزہ خیز واقعہ لاہور کے...
    لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کے معاملے پر فیصلہ سنادیا۔  انسداد دہشتگردی عدالت  کے جج منظر علی گل نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عدالت نے دو بار پولیس کو ٹیسٹ کرانے کی مہلت دی تھی۔ پولیس ملزم کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ نہیں کراسکی۔ عدالت نے کہا کہ ملزم کے دو بار انکار کے بعد تیسرا موقع دیا جانا محض وقت کا ضیاع ہوگا، بانی پی ٹی آئی  کیخلاف جناح ہاؤس حملہ سمیت بارہ مقدمات درج ہیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنگلادیش کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں محمد حارث کی شاندار کارکردگی کے بعد محمد رضوان کی جگہ خطرے میں نظر آ رہی ہے، جبکہ قسمت کا پلڑا اب روحیل نذیر کے حق میں جھکتا دکھائی دے رہا ہے۔ذرائع کے مطابق سلیکٹرز باصلاحیت وکٹ کیپر بیٹر روحیل نذیر کو موقع دینے پر متفق ہیں، اور قوی امکان ہے کہ وہ بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ اطلاعات کے مطابق آئندہ چھ ماہ کے دوران بابر اعظم اور محمد رضوان کی قومی ٹیم میں شمولیت کے امکانات کم ہیں۔یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کی واپسی پر نومبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وفاقی بجٹ کے اعلان کے اگلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت رہا۔بدھ کو مارکیٹ کھلتے ہی سرمایہ کاروں نے اعتماد کا مظاہرہ کیا، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس میں 1571 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 123,596 کی سطح پر پہنچ گیا۔کاروبار کے دوران تیزی مزید بڑھی اور انڈیکس مجموعی طور پر 2101 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 124,126 تک جا پہنچا۔یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز 17,573 ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش کیا تھا، جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجاویز دی گئیں۔ ساتھ ہی تنخواہوں پر انکم ٹیکس کی شرح میں بھی کمی تجویز کی گئی۔بجٹ 2025-26 میں...
    مشرقی فرانس کے ایک اسکول میں 15 سالہ طالبعلم نے ایک 31 سالہ خاتون ٹیچنگ اسسٹنٹ کو چاقو مار کر قتل کر دیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون اسکول کے گیٹ پر طلبہ کی بیگ چیکنگ کر رہی تھیں۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اس واقعے کو "بے معنی تشدد کی لہر" قرار دیتے ہوئے کہا کہ "قوم سوگ میں ہے اور حکومت جرائم کی روک تھام کے لیے متحرک ہے۔" پولیس کے مطابق حملہ آور طالبعلم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے خلاف پہلے کوئی مجرمانہ ریکارڈ موجود نہیں تھا۔ واقعے کے بعد وزیر تعلیم ایلزبتھ بورنے متاثرہ اسکول پہنچ گئیں تاکہ اسکول کمیونٹی اور پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔...
    ملک کے بیشتر علاقے اس وقت گرمی کی لپیٹ میں ہیں، دوسری جانب محکمہ موسمیات نے موسم کی شدت کے حوالے سے پیش گوئی بھی جاری کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی کی لہر بدستور جاری ہے اور یہ صورتِ حال جمعرات تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ 11 اور 12 جون کے دوران ملک کے بالائی علاقوں بشمول وسطی و بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک زائد رہے گا جب کہ جنوبی علاقوں جیسے بالائی و وسطی سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ ریکارڈ...
    پشاور: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں ریلیف کے نام پر سیلری کلاس کے ساتھ مذاق کیا گیا ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے وفاقی بجٹ پر ردعمل میں کہا کہ 12 لاکھ سالانہ تنخواہ والوں کیلئے صرف 2 ہزار ماہانہ ریلیف ہے، 18 لاکھ تنخواہ والوں کیلئے صرف تقریباً 4 ہزار ماہانہ ریلیف ہے، 30 لاکھ والے تنخواہ داروں کیلئے صرف 18 ہزار کا ریلیف ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ملک کی مڈل کلاس آبادی مہنگائی اور ٹیکسز کی وجہ سے تباہ حال ہے، اگر مہنگائی کم ہوئی ہے تو غربت کیسے بڑھ گئی، ورلڈ بینک کے مطابق 45 فیصد پاکستانی غربت کی شرح سے نیچے چلے گئے، پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں...
    یمن: اسرائیلی بحریہ نے یمن کے بحیرہ احمر میں واقع الحدیدہ بندرگاہ پر حوثی اہداف کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی وزیر دفاع یؤآف گالانٹ نے خبردار کیا ہے کہ اگر حوثی اسرائیل پر حملے جاری رکھتے ہیں تو اسرائیل ان کے خلاف بحری اور فضائی ناکہ بندی کرے گا۔ حوثی تحریک کے ٹی وی چینل "المسیرہ" کے مطابق اسرائیل نے الحدیدہ بندرگاہ کے ڈاکس پر دو فضائی حملے کیے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ بندرگاہ ہتھیاروں کی منتقلی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اسرائیلی فوج نے حوثیوں کے زیر کنٹرول بندرگاہوں راس عیسیٰ، الحدیدہ اور صلیف کو خالی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس"...
    اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، ڈرون حملہ، امداد کے متلاشی 25 فلسطینیوں سمیت 29 شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز غزہ(آئی پی ایس) اسرائیلی افواج نے فائرنگ کرکے امداد کے متلاشی کم از کم 25 فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے، یہ واقعہ غزہ شہر کے جنوب میں نام نہاد نیٹرازیم کوریڈور کے قریب خوراک کی تقسیم کے مقام پر پیش آیا۔قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ نے طبی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جنوبی غزہ میں خان یونس شہر کے شمال میں القرارہ قصبے کے قریب الواقع المواسی علاقے میں اسرائیلی ڈرون حملے میں بے گھر افراد کے خیمے کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 4 فلسطینی شہید ہوئے۔ اسرائیل نے غزہ جانے...
    پنجاب میں شدید گرمی کے باوجود اسکولوں کو سمر کیمپ لگانے کی اجازت دے دی گئی۔ اسکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب راناسکندر حیات نےصوبے میں اسکولوں کو ایک ماہ کے لیے سمر کیمپ لگانےکی اجازت دے دی گئی ہے۔ پنجاب کے اسکولوں میں28 مئی سے گرمیوں کی چھٹیاںپنجاب بھر میں اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 28 مئی سے دینے کا اعلان سامنے آیا ہے۔ راناسکندر حیات کا کہنا ہے کہ سمر کیمپ کا دورانیہ 30 روز ہوگا، اس سے زیادہ سمر کیمپ لگانے کی اجازت نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ  سمر کیمپ کے اوقات صبح 7 سے 10 بجے تک ہوں گے، طلباء و طالبات کو یونیفارم سے استثنیٰ...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشاور میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔(جاری ہے) زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز افغانستان میں ہندوکش پہاڑی سلسلے میں تھا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 211 کلو میٹر زیر زمین تھی۔پشاور میں زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا اور شہری گھروں، دفاتر سے باہر آگئے۔
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے مابین باہمی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ، نادرا، پاسپورٹ، ایف آئی اے سمیت وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ مام ذیلی اداروں کے مابین باہمی تعاون انتہائی ضروری ہے، تمام ادارے ایک دوسرے کی استعداد کار سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کریں۔انہوں نے کہا کہ انفارمیشن اور ڈیٹا کا بروقت تبادلہ انتہائی اہم ہے، مختلف اداروں کے بیرون ملک سفارت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے واک آؤٹ کردیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق گزشتہ روز ایف بی آر کی جانب سے ٹیکنیکل بریفنگ نہ دینے پر صحافی سراپا احتجاج ہیں،صحافیوں کا موقف تھا کہ بجٹ کے بعد صحافیوں کو معاشی ٹیم بریفنگ دیتی ہے جو آج نہیں دی گئی،تکنیکی بریفنگ نہ دے کر حقائق چھپانے کی کوشش کی گئی۔ صحافیوں نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا،سیکرٹری خزانہ کی صحافیوں کو منانے کی کوشش جاری ہے۔ مزید :
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ تمام ذیلی اداروں کے مابین باہمی تعاون انتہائی ضروری ہے، تمام ادارے ایک دوسرے کی استعداد کار سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کریں، تربیتی کورسز میں صرف میرٹ پر پورا اترنے والے افسران کو نامزد کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اپنی زیر صدارت وزارت داخلہ میں اہم اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اجلاس وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے مابین باہمی تعاون کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے...
    کراچی: وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ پیش کیے جانے کے اگلے ہی دن اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ بدھ کے روز بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز 2296 پوائنٹس کے بڑے اضافے کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 24 ہزار 314 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال 2025-26 کا بجٹ پیش کیا گیا  تھا، جس کے بعد  پی ایس ایکس میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور کاروبار میں دلچسپی سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کو ظاہر کررہی ہے۔ حکومت نے گزشتہ روز 17 ہزار 573 ارب روپے کا بجٹ پیش...
    بنگلادیش کیخلاف ہوم سیریز سے ڈراپ ہونیوالے محمد رضوان کو ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں بھی نظر انداز کیے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کیخلاف ہوم سیریز میں محمد حارث کی غیر معمولی کارکردگی کے محمد رضوان کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے، سلیکشن کمیٹی اب روحیل نذیر کو ویسٹ انڈیز اور دورہ بنگلادیش میں موقع دینا چاہتی ہے۔ بابراعظم اور محمد رضوان کو جنوبی افریقا کیخلاف سیریز میں ایکشن میں دیکھا جاسکتا ہے، یہ سیریز اگلے 6 ماہ بعد شیڈول ہے۔ مزید پڑھیں: بابراعظم، رضوان اور شاہین کے ڈراپ ہونے پر بھارتی میڈیا جھوٹی خبریں پھیلانے لگا ٹی20 فارمیٹ میں دونوں کی واپسی مشکل ہی نہیں ناممکن دکھائی دے رہی ہے، سلیکشن کمیٹی کے اجلاس...
    حکومت سندھ نے آئندہ مالی سال 2025-26 میں مزید بسوں کی خریداری اور ای وی ٹیکسیوں اور اسکوٹرز کے لیے بجٹ مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کا اہم اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو، سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت مختلف منصوبوں پیپلز بس سروس، ای وی اسکوٹرز سمیت دیگر امور کا جامع جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ای وی گاڑیوں کے لیے مختلف مقامات پر چارجنگ انفراسٹرکچر کے قیام پر  تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔  سینئر وزیر شرجیل انعام میمن...
    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں درجنوں بچوں کے گردے نکال لیے گئے اور یہ واقعہ اعضا کی چوری کا ہے۔ 2 جون 2025 کو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر متعدد صارفین نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں کئی بچے چارپائیوں پر لیٹے ہوئے نظر آرہے تھے اور ان کے پیٹ کے نچلے حصے پر پٹیاں بندھی ہوئی تھیں۔ پوسٹ میں کہا گیا کہ یہ بچے اعضا کی چوری، خاص طور پر گردے نکالنے کا شکار ہوئے ہیں۔ ایک پوسٹ میں لکھا گیا: ’’انتہائی افسوسناک واقعہ… صادق آباد، پنجاب میں پتھری کی سرجری کے بہانے 25 افراد کے گردے نکال لیے گئے۔‘‘ یہ پوسٹ تقریباً 78,000 افراد...
    نئی دہلی (اوصاف نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندرامودی کے جنگی جنون کے باعث خطے میں اسلحے کے حصول کی دوڑ جاری ہے۔ بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی نیوز کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے 30 ہزار کروڑ روپے مالیت کے دفاعی نظام کی خریداری کی تجویز منظوری کیلئے پیش کردی۔ بھارتی فوج کیلئے کوئیک ری ایکشن سرفیس ٹو ائیر میزائیل سسٹم خریداری کی منظوری لی جائے گی۔ ’’اس دفاعی نظام کی مالیت تقریباً 30 ہزار کروڑ روپے ہے‘‘ اے این آئی نیوز کے مطابق یہ فیصلہ بھارتی فوج کی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے لیا گیا ہے، دفاعی نظام QRSAM کی رینج 30 کلومیٹر تک ہے، یہ نظام موبائل ہے اور 360 ڈگری ریڈار کوریج فراہم...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گزشتہ روز مالی سال 26-2025 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑے ٹیکس ریلیف کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر طویل عرصے سے ٹیکس کا بوچھ اٹھانے والے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ نے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے تنخواہ دار افراد کے لیے انکم ٹیکس کی شرح میں مجموعی طور پر کمی تجویز کی ہے، جس کے مطابق سالانہ6  لاکھ سے 12 لاکھ روپے کمانے والوں کے لیے ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے گھٹا کر 2.5 فیصد کر دی گئی ہے۔ اسی طرح سالانہ...
    — فائل فوٹو انسانی اسمگلر عمران عرف ٹونی کو انٹرپول کے ذریعے مصر سے گرفتار کرلیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم جون 2023 کے یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم ہے جو حادثے کے بعد لیبیا سے فرار ہو کر مصر میں روپوش ہوگیا تھا۔ یونان کشتی حادثے کا مرکزی ایجنٹ گرفتارملزم نے منڈی بہاءالدین کے گاؤں ہیلاں سے تارکین وطن کو یونان بھیجا تھا اور فی کس 25 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتاری کے بعد ملزم کو پاکستان منتقل کردیا گیا ہے۔وفاقی وزارت داخلہ نے ملزم کا نام ریڈ لسٹ میں شامل کر رکھا تھا۔
    علمائے کرام نے زور دیا کہ پاکستانی معاشرے میں بھی فکر امام خمینیؒ کو رائج کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ نوجوان نسل بیدار ہو اور دشمنانِ اسلام کا شعوری طور پر مقابلہ کر سکے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے زیر اہتمام امام خمینی کی 36 برسی کے حوالے سے گمبہ سکردو میں عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس اجتماع میں بلتستان بھر سے علماء، سکالرز اور عوام شریک ہوئے۔ مقررین نے امام خمینی کے افکار اور اسلامی انقلاب پر روشنی ڈالی۔ تقریب سے انجمن امامیہ بلتستان کے صدر سید باقر الحسینی، نائب صدر انجمن امامیہ شیخ زاہد حسین زاہدی، مرکزی مسئول تحریک بیداری آغا نقی، چیف آرگنائزر المصطفیٰ سکاوٹس یوسف معروف، معروف عالم دین...
    محسن نقوی نے کہا کہ تمام ادارے ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائیں، ڈیٹا اور معلومات کا بروقت تبادلہ ناگزیر ہے۔ عوامی ریلیف کے لیے ادارہ جاتی ہم آہنگی ضروری ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں ماتحت اداروں کے درمیان رابطہ و تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ انہوں نے زور دیا کہ بیرون ملک تعینات افسران بھی دیگر اداروں کی معاونت کریں اور تربیتی کورسز کے لیے صرف میرٹ پر افسران منتخب کیے جائیں۔ مزید پڑھیں: شہید حوالدار محمد نوید کی نماز جنازہ لاہور میں ادا، وزیر داخلہ محسن نقوی کی شرکت وزیر داخلہ نے تمام اداروں سے جلد سفارشات طلب کیں، جن کی بنیاد پر سیکرٹری داخلہ جامع پلان تیار...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے ساڑھے تین سالہ بچے کو بدفعلی کے بعد کرنٹ لگا کر قتل کرنے والے مجرم ندیم اسلم کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کر دی ہے۔ چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔فیصلے میں عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایسے سنگین اور انسانیت سوز جرائم میں ملوث افراد کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔(جاری ہے) مقتول بچے کی جانب سے ایڈووکیٹ امتیاز پاہٹ نے دلائل پیش کیے۔ مجرم ندیم اسلم کے خلاف لاہور کے تھانہ ہنجروال میں مقدمہ درج کیا گیا تھا،سیشن عدالت لاہور نے 2022 میں ملزم کو سزائے موت سنائی تھی، جس کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت آج نہیں ہو سکے گی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت نہیں ہوگی۔ قائم قام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے سزا معطلی درخواستوں پر سماعت کرنا تھی۔ قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈویژن بنچ آج دستیاب نہیں ہوگا، قائم مقام چیف جسٹس بھی صرف سنگل بنچ میں کیسز کی سماعت کریں گے۔  فہد مصطفیٰ نے 2 نئی فلمیں بنانے کا اشارہ دے دیا مزید :
    انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ چکرا گوٹھ پولیس وین حملہ اور پولیس اہلکاروں کے قتل کیس کا فیصلہ ایک مرتبہ پھر موخر کردیا۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ چکرا گوٹھ پولیس وین حملہ اور پولیس اہلکاروں کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ ایم کیو ایم لندن کے رئیس مما اور دیگر 13 ملزم عدالت میں پیش ہوئے۔ ہائی پروفائل کیس کا  فیصلہ ایک بار پھرمؤخر ہوگیا۔ عدالت نے سماعت 25 جون تک ملتوی کردی، وکیل صفائی عابد زمان ایڈوکیٹ نے موقف دیا تھا کہ ملزمان کیخلاف ٹھوس  شواہد نہیں ہیں، ملزم رئیس مما کو دوران سماعت کسی نے شناخت نہیں کیا، ملزمان  کو مقدمہ سے بری کیا جائے۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم رئیس...
    اسلام آباد: مودی کے جنگی جنون کے باعث خطے میں اسلحے کے حصول کی دوڑ جاری ہے۔ بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی نیوز کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے 30 ہزار کروڑ روپے مالیت کے دفاعی نظام کی خریداری کی تجویز منظوری کیلئے پیش کردی۔ بھارتی فوج کیلئے  کوئیک ری ایکشن سرفیس ٹو ائیر میزائیل سسٹم خریداری کی منظوری لی جائے گی۔ ’’اس دفاعی نظام کی مالیت تقریباً 30 ہزار کروڑ روپے ہے‘‘ اے این آئی نیوز کے مطابق یہ فیصلہ بھارتی فوج کی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے لیا گیا ہے،  دفاعی نظام QRSAM  کی رینج 30 کلومیٹر تک ہے، یہ نظام موبائل ہے اور 360 ڈگری ریڈار کوریج فراہم کرتا ہے۔ بھارتی میڈیا کا...
    اسٹیج ڈراموں کی معروف اداکارہ روبی انعم نے شادی سے قبل کیے گئے اپنے معاشقوں اور دوستی کے بارے میں اپنے شوہر کو بتا دیا تھا۔ نجی ٹیلی وژن کے ایک پروگرام میں روبی انعم نے کہا کہ میں نے کبھی اپنے افیئرز کو خفیہ نہیں رکھا، یہاں تک کہ اپنے شوہر کو بھی ماضی کے ان قصوں کے بارے میں بتا دیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ خاندان میں کوئی بھی ان کے اداکاری کرنے سے خوش نہیں تھا یہاں تک کہ ان کی منگنی بھی ختم ہوگئی تھی۔ روبی انعم نے بتایا کہ شادی سے قبل معاشقے بھی تھے اور دوستیاں بھی تھیں۔ ایک بار شادی شدہ مرد سے بھی عشق ہوگیا...
    پاکستان کے متنازع یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر اپنی دولت کی نمائش پر تنقید کا نشانہ بن گئے۔ رجب بٹ کی بھانجی آیت زہرا کے عقیقے کے موقع پر منعقدہ تقریب میں پیسوں کی بے تحاشا برسات اور انہیں پیروں تلے روندنے کے مناظر نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کر دیا ہے۔ تقریب کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رجب بٹ، ان کی اہلیہ ایمان اور دیگر فیملی ممبرز ننھی بچی پر پیسے برسا رہے تھے۔ لیکن جو چیز سب سے زیادہ قابل اعتراض تھی، وہ زمین پر بکھرے ہوئے نوٹوں کو پیروں تلے روندتے ہوئے مناظر۔ یہ منظر دیکھ کر صارفین غصے سے پھٹ پڑے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے کو...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی درخواستوں پر سماعت کرنے والے بنچ کے جسٹس آصف رخصت پر چلے گئے سماعت آج نہیں ہو سکے گی،قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کرنی تھی۔عدالت نے نیب سپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کے لئے مہلت دی تھی،قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں ڈویژن بینچ کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی جسٹس محمد آصف کے چھٹی پر ہونے کے باعث کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کی گئی،قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم ڈویژن بینچ میں آج سزا معطلی درخواستیں مقرر تھیں Post Views: 5
    قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کے ڈراپ ہونے پر بھارتی میڈیا کو جھوٹی خبریں پھیلانے لگا۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے پھیلائی جانیوالی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی نے سابق کپتان بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو دورہ بنگلادیش کے بعد ویسٹ انڈیز کیخلاف آئندہ سیریز سے بھی باہر کرنے کا پلان بنالیا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی میں بدترین کارکردگی اور بنگلادیش کیخلاف سیریز میں ڈراپ کیے جانے کے بعد دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے سلیکشن کمیٹی، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان آغا کی مشاورت سے سینئر کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)امریکی ریاست لاوس اینجلس میں بدھ کے روز امریکی پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ ان مظاہروں کا مقصد صدر امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق پالیسیوں کے خلاف احتجاج تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق مظاہرین جب غیر قانونی تارکین وطن کے حراستی مرکز کے قریب پہنچے تو پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا اور متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔ میڈیا کی کوریج پر بھی قدغن لگائی گئی اور صحافیوں کو پوچھ گچھ کے بعد جیل بھیجنے کی دھمکیاں دی گئیں۔مظاہرین میں سے بعض افراد نے امریکی پرچم الٹا لہرا کر "ریاستی نظام کے خاتمی" کا پیغام دینے...
    عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی سماعت آج نہیں ہوسکے گی،وجہ سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت آج نہیں ہو سکے گی۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت نہیں ہو گی۔ قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے سزا معطلی درخواستوں پر سماعت کرنا تھی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکا: لاس اینجلس میں احتجاج شدت...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لاس اینجلس میں ہونے والی حالیہ فسادات کے تناظر میں انسرکشن ایکٹ کے استعمال کا عندیہ دیا ہے۔ ایک ویڈیو میں، ٹرمپ نے کہا کہ اگر بغاوت کی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو وہ اس قانون کو نافذ کریں گے۔ ویڈیو میں ٹرمپ نے لاس اینجلس میں ہونے والے فسادات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو راتوں میں صورتحال انتہائی تشویشناک رہی ہے، جہاں لوگ بڑے بھاری ہتھوڑوں اور کنکریٹ کے ٹکڑوں کا استعمال کرتے ہوئے پولیس اور فوجیوں پر حملے کر رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ فسادات ادا کیے گئے شرارت کرنے والوں کی کارستانی ہیں، جو شہر کو جلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ٹرمپ...