2025-05-21@21:16:09 GMT
تلاش کی گنتی: 8182
«بتا دیا»:
(نئی خبر)
ویوو Y29 کانیا GB 256 ورژن پاکستان میں دستیاب; طاقتور بیٹری، پائیدار ڈیزائن اور شاندار کارکردگی کے ساتھ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2025ء) عالمی شہرت یافتہ اسمارٹ فون برانڈ ویوو نے پاکستان میں اپنی مقبول Y سیریز میں ویوو Y29 کا نیاGB 256 ورژن متعارف کرا دیا ہے۔ یہ نیا فون صارفین کو ایک شاندار امتزاج فراہم کرتا ہے جس میں فلیگ شپ معیار کی بیٹری لائف، بہترین کارکردگی، پائیدار باڈی اور جدید اسٹائلش ڈیزائن شامل ہیں ۔یہ فون دو دلکش رنگوں Noble Brown اور Elegant White میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کا Metallic High-Gloss فریم اور سلم پروفائل فون کو ایک پریمیم لک فراہم کرتے ہیں۔ کیمرہ ماڈیول میں شامل ڈائنامک لائٹ فیچر موسیقی اور نوٹیفکیشنز کے ساتھ مطابقت پیدا کرتا ہے اور صارفین کے لیے ایک بہترین تجربہ فراہم کرتا ہے۔ مزید یہ...
پاکستانی فلمساز محمد علی نقوی کی نئی دستاویزی فلم ہینگنگ بائی اے وائر کو بین الاقوامی سطح پر معروف کانز فلم فیسٹول میں پیش کیا جائے گا۔ اس اعزاز کا اعلان خود فلمساز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا، جہاں انہوں نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنی زندگی کا اہم لمحہ قرار دیا۔ ہینگنگ بائی اے وائر ایک سنسنی خیز ریسکیو آپریشن پر مبنی ہے جو اگست 2023ء میں خیبر پختونخوا کے ایک پہاڑی علاقے میں پیش آیا تھا۔ اس واقعے میں ایک کیبل کار، جس میں اسکول کے چھ بچوں سمیت آٹھ افراد سوار تھے، کیبل ٹوٹنے کے باعث تقریباً 900 فٹ کی بلندی پر لٹک گئی تھی۔ اس خطرناک صورتحال کے بعد پاک...
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین پاک تعلقات کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ چین اور پاکستان ہمہ موسمی اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلے اور مختلف شعبوں میں قریبی تعاون جاری ہے۔ پیر کے روز تر جمان نے کہا کہ چین پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے موجودہ دورہ چین کو دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر مزید عمل درآمد کے موقع کے طور پر دیکھنے کا خواہاں ہے، تاکہ اسٹریٹجک مواصلات اور کوآرڈینیشن کو مضبوط بنایا جائے ، مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو...
کراچی: پاکستان اور بھارت منگل کو ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں گے۔ دونوں روایتی حریف ایران کے شہر تہران میں ہونے والے سولہویں بی ایف اے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2025 کے سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔ فائنل میں رسائی کے لیے ہونے والے فیصلہ کن معرکہ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ متوقع ہے، پاکستان نے مذکورہ ایونٹ میں اب تک بنگلہ دیش اور ایران کو شکست دی ہے۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکریٹری جنرل سید فخرعلی شاہ کے مطابق پاکستان ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور تمام کھلاڑی بھارت کے خلاف بہترین کھیل پیش کرنے کے لیے پرعزم اور پرجوش ہیں۔ ایونٹ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 6-10 اور میزبان...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 28مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج یوم تکبیر کے سلسلے میں بند رہے گی اور کوئی کاروبار نہیں ہوگا۔اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ڈالر کی قیمت بھی گر گئیپاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیف مارکیٹ آپریشن نے باقاعدہ تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔واضح رہے کہ یوم تکبیر کو ملک بھر میں عا م تعطیل ہوتی ہے۔
سابق اسپیکر و رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر—فائل فوٹو سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بتایا ہے کہ اسپیکر یا وزیرِاعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانی ہے، اگر کشیدہ صورتحال میں تحریک عدم اعتماد لاتے تو ہماری حب الوطنی پر شکوک ہوتے۔سابق اسپیکر و رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے جیو نیوز سے گفتگو کی اور کہا کہ ابھی بھارت سے کشیدگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔سابق اسپیکر سے سوال کیا گیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف کیا عملی طور پر آگے بڑھیں گے؟ اسد قیصر نے حکومت سے مذاکرات کے لئے ابتدائی بات چیت بھی مسترد کردیاسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء... اس سوال کے جواب میں انہوں کہا کہ ہم نے ایک مکمل جامع...
سیاسی و عسکری کشیدگی:پاک انڈیا ہاکی مقابلے دائو پر لگ گئے Pakistan and India flags together relations textile cloth, fabric texture WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (راجہ ذیشان)پاکستان اور بھارت کے در میان حالیہ سیاسی اور عسکری کشیدگی کے بعد دونوں ممالک کے در میان کھیلوں کے حوالے سے بھی تعلقات تنائو کا شکار ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے در میان دو بڑے کھیلوں کرکٹ اور ہاکی کے مستقبل میں کھیلے جانے والے مقابلوں پر سوالیہ نشان ثبت ہے۔ہاکی کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ مینز ہاکی ایشیاکپ 2025 سے پاکستان کو باہر کرنے کیلئے بھارت نے تیاریاں مکمل کرلیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مینز ہاکی ایشیاکپ رواں برس اگست اور ستمبر میں بھارت کے...
ایک بیان میں ترجمان پیپلز پارٹی نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا مقدمہ پیش کرنے کے حوالے سے بلاول بھٹو کی نامزدگی بھارت کے گھڑے ہوئے بیانیے کے لیے بڑا خطرہ ہے، پاکستان کا کیس مضبوط ہے اور سچ ہمیشہ جھوٹ کو بے نقاب کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ ایک طرف پاک فوج نے سرزمین کا بہترین دفاع کیا، دوسری طرف بلاول بھٹو نے عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی عالمی سطح پر واپسی پر بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، بلاول بھٹو نے مودی سرکار کی جانب سے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 28 مئی کو یوم تکبیر کے باعث عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیف مارکیٹ آپریشن نے تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ Post Views: 2
(بی سی سی آئی) کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے کہا کہ ایشیا کپ کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ایشیا کپ کے حوالے سے بنیاد خبریں چل رہی ہیں۔ انہوں نے میڈیا پر چلنے والی ان خبروں کی تردید کی جن میں بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے تمام ایونٹس سے وقتی طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دیواجیت سائیکیا نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل سے دستبرداری کے بارے میں صبح سے خبریں سن رہا ہوں، کونسل کو خط لکھنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت کشیدگی: ایشین...
بھارتی شاعر اور مصنف جاوید اختر کے حالیہ پاکستان مخالف بیان پر پاکستان بھر میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے جہاں پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی، اداکارہ ژالے سرحدی، مشی خان اور عمران عباس سمیت کئی شخصیات نے ان کے بیان کی سخت مذمت کی ہے ایک کتاب کی تقریب کے دوران جاوید اختر نے کہا کہ دونوں جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے ایک طرف انہیں کافر کہہ کر جہنم کا مستحق قرار دیا جاتا ہے تو دوسری طرف انہیں جہادی کہہ کر پاکستان بھیجنے کی بات کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ اگر انہیں پاکستان اور جہنم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو تو وہ جہنم جانا پسند کریں گے...
پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے پی ایس ایل دوبارہ شروع کرنے کو ایک مضبوط پیغام قرار دیا۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کی جانب سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر حملے کے بعد پاکستان سپر لیگ کے میچز وہیں سے دوبارہ شروع کرنا ایک مضبوط پیغام تھا کہ ہم بزدل نہیں ہیں۔واضح رہے کہ 8 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ایک مبینہ بھارتی ڈرون گرایا گیا تھا جس کے بعد پی ایس ایل کے میچز ملتوی ہو گئے تھے، سیز فائر ہونے کے بعد میچز دوبارہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے 17 مئی سے دوبارہ پی ایس ایل راولپنڈی سے شروع کرنے کا اعلان کیا، گروپ میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم...
پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران اور پاکستان کے قومی سلامتی کے درمیان ٹیلیفون رابطہ ہوا ہے، جنرل عاصم ملک اور جنرل علی اکبر احمدیان نے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق گفتگو کے دوران خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ ایرانی مشیر قومی سلامتی علی اکبر احمدیان نے کہا کہ ایران اور پاکستان دشمنوں کو خطے کے امن سے کھیلنے کی...
لندن: برطانوی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی نے جنوبی ایشیا سے متعلق اپنی نئی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ تنازع کشمیر ایک ایٹمی جنگ میں بدل سکتا ہے، اگر بھارت اور پاکستان کے درمیان فوری طور پر بامقصد مذاکرات شروع نہ کیے گئے۔ رپورٹ میں بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو مسلسل نظر انداز کرنے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی، اور علاقے کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں سفارشات کی گئی ہیں کہ برطانیہ نئی دہلی اور اسلام آباد دونوں پر سفارتی دباؤ ڈالے۔ خطے میں انسانی حقوق کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جائے۔ دونوں فریقین کو بین الاقوامی مبصرین کی رسائی کی...
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)بھارت کی مودی حکومت نے اپنی پاکستان دشمن پالیسی کو وسعت دیتے ہوئے ترکی اور آذربائیجان کے خلاف نئی سفارتی، تجارتی اور تعلیمی محاذ آرائی کا آغاز کر دیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق، دونوں ممالک کی جانب سے فلسطینی مزاحمتی آپریشن بنیان مرصوص کی حمایت پر بھارت سیخ پا ہو گیا ہے۔مودی حکومت نے نئی دہلی ایئرپورٹ پر کام کرنے والی ترک گرانڈ ہینڈلنگ کمپنی elebi پر سیکیورٹی خدشات کا الزام لگا کر اس کے آپریشنز معطل کر دیے ہیں۔ اس کے علاوہ، بھارتی ای کامرس پلیٹ فارمز جیسے Myntra اور Flipkart نے ترک فیشن برانڈز کی فروخت عارضی طور پر روک دی ہے۔ترکی سے آنے والے سیب، ماربل...

عمران ریاض، صابر شاکر ، صدیق جان اور ڈاکٹر شہباز گل، پاک بھارت کی کشیدگی کے دوران یوٹیوب پر کیا کرتے رہے؟ لسٹ تیار، کارروائی کیلئے اجازت مانگ لی گئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے نیشنل سائبر کرائمز کی تحقیقاتی ایجنسی کے ساتھ مل کر متعدد یوٹیوب چینلز کی نشاندہی کی ہے جن پر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے دوران قومی اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے اور بدامنی کو ہوا دینے کا الزام ہے، چینلز نے مبینہ طور پر سفارتی اور سیکیورٹی تناؤ کے دوران ریاست اور فوجی قیادت کو نشانہ بنانے والا اشتعال انگیز مواد پھیلایا۔ نیوزویب سائٹ پروپاکستانی نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پی ٹی اے نے ایسے یوٹیوب چینلز کی فہرست مرتب کر کے وفاقی حکومت کو پیش کر دی ہے جس میں پاکستان کے اندر ان چینلز کی بندش کے لیے کلیئرنس مانگی گئی ہے۔...
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر تنازع ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے: برطانوی پارلیمنٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز لندن(آئی پی ایس) برطانوی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی نے جنوبی ایشیا سے متعلق اپنی نئی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ تنازع کشمیر ایک ایٹمی جنگ میں بدل سکتا ہے، اگر بھارت اور پاکستان کے درمیان فوری طور پر بامقصد مذاکرات شروع نہ کیے گئے۔ رپورٹ میں بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو مسلسل نظر انداز کرنے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی، اور علاقے کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں سفارشات کی گئی ہیں کہ برطانیہ نئی دہلی اور اسلام...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 19 مئی ۔2025 )بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے مالی سال 25-2024 کے لیے پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو کو کم کر کے 2.6 فیصد کر دیا ہے جو اکتوبر میں دی گئی 3.2 فیصد کی پیش گوئی سے کم ہے یہ کمی مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی سرگرمیوں کی کمزوری اور عالمی غیر یقینی صورتحال کے باعث کی گئی ہے. آئی ایم ایف نے اپنی تازہ رپورٹ”ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی“کے تحت پہلی جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ مالی سال 2024 میں جی ڈی پی کی شرح نمو 2.5 فیصد رہی پہلی ششماہی میں ترقی کی رفتار سست رہی اور پہلی سہ ماہی میں شرح سالانہ 1.3 فیصد...

بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے بھارت نے آفینس کیا پاکستان نے ڈیفنس کیا،ڈاکٹرعشرت العباد خان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)سابق گورنر سندھ و ایم پی پی کے روح رواں ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ بھارت نے فالس فلیگ آپریشن کے زریعے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ جسکا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا تھا۔ لیکن عالمی دنیا بھی بھارتی سازش میں نہیں آئی۔ پاکستان نے بھارتی فالس آپریشن کا عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کرکے بھارت کو بے نقاب کردیا۔ یہ باور کرنا چاہتا ہوں کہ بھارت نے یہ سمجھ رکھا تھا کہ پاکستان اندر سے بہت کمزور ہے اسکو شکست دینا بہت آسان ہے۔ لیکن جب انہوں نے پاکستان کے خلاف کاروائی کی تو پاکستان نے جس طرح جواب دیا وہ پیشہ وارانہ مہارت...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 19 مئی ۔2025 )مالی سال 26-2025 کے آغاز پر عوام یکم جولائی سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ بوجھ برداشت کریں گے، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی رپورٹ کے مطابق نئے مالی سال کے لیے پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا تخمینہ ایک ہزار 311 ارب روپے لگایا گیا ہے جو 30 جون کوختم ہونے والے رواں مالی سال کے مقابلے میں 194 ارب روپے زیادہ ہے.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق اس وقت بھی عوام پیٹرولیم لیوی کے مسلسل بڑھتے بوجھ کی زد میں ہیں اور ایسے میں آئندہ مالی سال میں شہریوں پر ملکی کا تاریخ کا سب سے زیادہ بوجھ برداشت کرنے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ،چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر پیر کو چین کے تین روزہ دورے پر بیجنگ روانہ ہو گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محمد اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ساتھ چینی کمیونسٹ پارٹی کے اہم ارکان سمیت دیگر سینئر چینی رہنماؤں سے تفصیلی بات چیت کریں گے۔ ملاقاتوں میں موجودہ علاقائی پیش رفت اور پاک چین تعلقات کی متعدد پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور دونوں برادر ممالک کے درمیان سدا بہار اسٹریٹجک تعاون...
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی 2025ء ) قرآن وسنہ موومنٹ پنجاب کے زیراہتمام خیابان جناح روڈ پر ’’دفاع پاکستان ریلی‘‘ کا انعقاد کیا گیاجو مرکز بیت العتیق سے شروع ہو کرچھتری چوک پر ختم ہوئی۔ چیئرمین قرآن وسنہ موومنٹ علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوا کہا کہ بھارت صرف پاکستان کا ہی نہیں بلکہ اسلام کا دشمن ہے۔ بھارت نے مرید کے اور بہاولپور کی مساجد پہ حملہ کیا جبکہ افواج پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے 10 مئی کو بھارت کا غرور خاک میں ملادیا۔ قیام پاکستان کے بعد ہونے والی جنگوں میں بھارت کو ہمیشہ ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا لیکن بھارت ہمیشہ اپنے جارحانہ عزائم کو عملی جامہ...
حکومت پاکستان کے مطابق اسلام آباد نے ایک جامع ڈوزیئر جاری کیا ہے جس میں ’آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی کامیابی، پہلگام آپریشن اور انڈیا کی جارحیت کے ناقابل تردید شواہد‘ پیش کیے گئے ہیں۔سرکاری ریڈیو پاکستان کے مطابق 18 مئی 2025 کو پہلگام آپریشن اور انڈیا کی جارحیت سے متعلقہ مستند دستاویزات کے مجموعے [ڈوزیئر] میں آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق حقائق، سیٹلائٹ تصاویر، اور پہلگام آپریشن پر بین الاقوامی میڈیا کی تصدیق شدہ رپورٹس شامل ہیں۔ڈوزیئر میں کہاگیا کہ پاکستان نے غیر جانبدار فریق کے تحت مشترکہ تحقیقات کی تجویز پیش کی۔ان تمام تجاویز کو بھارت نے مسترد کر دیا جس سے بھارت کے ارادوں پر سوالیہ نشان کھڑا ہو گیا۔واضح رہے کہ پہلگام حملہ ایک جھوٹا فلیگ...
— جنگ فوٹو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ پارٹی کے مخلص کارکنان مسلم لیگ (ن) کا اصل سرمایہ ہیں، ان کی خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے جاتی عمرہ میں نواز شریف سے خصوصی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران نواز شریف نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پُرجوش اور وفادار کارکنان پارٹی کی طاقت ہیں جو بیرونِ ملک رہتے ہوئے بھی پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے بیانیے کو مضبوطی سے دنیا کے سامنے رکھتے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کی ذمہ داری پوری لگن سے نبھاؤں گا، چوہدری آصف محموداوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن (او پی ایف)...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 مئی 2025ء) بھارتی میڈیا نے انڈین کرکٹ بورڈ کے حکام کے حوالے سے یہ خبریں شائع کی ہیں کہ چونکہ فی الوقت ایشیئن کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سربراہ پاکستان کے ایک وزیر ہیں، اس لیے اس نے اس کے کسی بھی ایونٹ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بھارت کے معروف میڈیا ادارے انڈین ایکسپریس، اور دیگر اداروں نے بھی لکھا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی) کے حکام نے اس سلسلے میں ایشیئن کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو آگاہ کر دیا ہے کہ بھارت اگلے ماہ سری لنکا میں ہونے والے ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ اور ستمبر میں ہونے والے دو...
نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جنگیں تعداد سے نہیں صلاحیت سے لڑی جاتی ہیں جبکہ موجودہ قیادت اور افواج پاکستان نے بھارت کو دن میں تارے دکھا دیئے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نارووال میں ریسکیو سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت ایسی قیادت نہیں تھی جو کہتی کہ کیا اب میں حملہ کروں ؟انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے ثابت کیا کہ جنگیں تعداد سے نہیں صلاحیت سے لڑی جاتی ہیں، موجودہ قیادت اور افواج پاکستان نے بھارت کو دن میں تارے دکھا دیئے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بھارت کے کروڑوں کے خریدے گئے جہاز...
فائل فوٹو وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ قیادت اور افواج پاکستان نے بھارت کو دن میں تارے دکھا دیے۔نارووال میں ریسکیو سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت ایسی قیادت نہیں تھی جو کہتی کہ کیا اب میں حملہ کروں؟ان کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج نے ثابت کیا کہ جنگیں تعداد سے نہیں صلاحیت سے لڑی جاتی ہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بھارت کے کروڑوں کے خریدے گئے جہاز کباڑیوں کی دکانوں کی زینت بن گئے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے وزیراعظم کے بلاول بھٹو کو سفارتی وفد کی قیادت دینے کے فیصلے کو دانشمندانہ قرار دیا ہے۔ایک بیان میں ندیم افضل چن نے کہا کہ بلاول بھٹو کی سیاسی اور سفارتی صلاحیتوں کا دنیا بھر میں اعتراف کیا جاتا ہے، بھٹو خاندان نے ہمیشہ ہر محاذ پر ملک کا بہترین طریقے سے دفاع کیا۔ بھارت نے پھر بغیر ثبوت الزام لگایا، بلاول بھٹو زرداری بھارت کے لیے اندرونی چیلنجز سے توجہ ہٹانے کےلیے پاکستان پر الزام تراشی آسان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا بلاول بھٹو کو سفارتی وفد کی قیادت دینا دانشمندانہ فیصلہ ہے، ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کی سفارتی خدمات کو دنیا آج بھی کھلے...
عطاء تارڑ—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت سے 1971ء کی جنگ کا بدلہ لے لیا ہے۔لاہور میں معرکۂ حق میں کامیابی پر پاک فوج اور سیاسی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی تقریب سے خطاب میں عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ سپہ سالار عاصم منیر کی ولولہ انگیز قیادت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا گیا، جسے وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔ اسحاق ڈار نے جے شنکر کا حملے کی پیشگی اطلاع کا دعویٰ مسترد کر دیانائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بھارت کا حملے کی پیشگی اطلاع دینے کا دعویٰ مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی شاہینوں نے 6...
عام طور پر مشہور ہے کہ شکست کو قوت میں بد لا جاسکتا ہے مگر اندازہ لگائیے کہ فتح کو اگر طاقت اور خوشحالی میں بدلا جائے تو وہ کسی قوم یا معاشرہ کو ترقی کی ان رفعتوں پر پہنچا سکتی ہے جو میری اور آپ کی سوچ سے بھی بہت زیادہ ہوں۔ بلاشبہ ہماری افواج نے وہ کر دکھایا جس سے ہمارے اندر ایک ایسی روح پھونک دی ہے جس کی توانائی اور طاقت سے ہم ایک قوم بن کر ابھرے ہیں … اس سے قبل کہ اس کے اثرات زائل ہونا شروع ہو جائیں ہمیں اس فتح کو اپنے مستقبل کی ترقی اور ریاستی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہے۔ ایک ایسی سمت کی طرف اپنا قبلہ موڑنا ہے...
پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکار ہمایوں اشرف نے حال ہی میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی کہ وہ ابھی تک شادی کے بارے میں کیوں نہیں سوچ رہے ہیں۔ ہمایوں اشرف ایک خوبصورت اور ورسٹائل پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکار ہیں جنہوں نے پچھلے کئی سالوں میں اپنے بیک ٹو بیک ہٹ ڈراموں کے بعد بہت زیادہ شہرت حاصل کی ہے جن میں خدا اور محبت، رنگ محل، میرے داماد، انتظار، سلطانات، احسان فراموش، اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے اور مشکل ہے شامل ہیں۔ ہمایوں اشرف کو نقاب اور الزم عشق میں اپنی اداکاری کے لیے بہت زیادہ عوامی اور تنقیدی پذیرائی مل رہی ہے۔ ہمایوں اشرف نے ایک یوٹیوب شو میں شرکت...
بھارت نے ایک مرتبہ پھر کھیل کو سیاست کی بھینٹ چڑھانے کی کوششیں شروع کردی، بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان کرکٹ کو تنہا کرنے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے تحت ہونے والے تمام ٹورنامنٹس سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی نے ایشین کرکٹ کونسل کو باقاعدہ اطلاع دے دی ہے کہ بھارت اگلے ماہ سری لنکا میں ہونے والے ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ اور ستمبر میں ہونے والے مینز ایشیا کپ (جس کی میزبانی خود بھارت کر رہا تھا) میں شرکت نہیں کرے گا۔ بی سی سی آئی کے...
بھارت(نیوز ڈیسک)پاکستان سے جنگی محاذ پر شکست کے بعد بھارت نے ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ اور ویمن ایمرجنگ ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے ، بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے رواں سال شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے کا امکان ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کو زبانی طور پر آگاہ کر دیا، ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی ہیں، ایسے ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں بن سکتے جس کے سربراہ پاکستانی وزیر ہیں۔ بی سی سی آئی اہلکار نے کہا کہ اے سی سی کے باقی شیڈول ایونٹس کو بھی ہولڈ کر دیا ہے ، دوسری جانب ذرائع...
آپ جہنم کے ہی حقدار ہیں، جاوید اختر کے متنازع بیان پر پاکستانی فنکاروں کا سخت ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) جاوید اختر کے حالیہ پاکستان مخالف بیان پر شرمیلا فاروقی اور ژالے سرحدی سمیت فنکاروں اور نامور شخصیات کا ردعمل سامنے آگیا۔ اشتعال پھیلانے کیلئے مشہور بھارتی شاعر اور مصنف جاوید اختر کے حالیہ پاکستان مخالف بیان پر پاکستان کی معروف شخصیات شرمیلا فاروقی اور ژالے سرحدی سمیت دیگر فنکاروں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے جاوید اختر پر تنقید کی ہے۔ ایک کتاب کی تقریبِ رونمائی کے دوران جاوید اختر نے کہا کہ وہ دونوں جانب(پاکستان اور بھارت)سے تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ “ایک طرف...
پاکستان اور چین کا دفاعی تعاون جنگی برتری میں تبدیل، عالمی میڈیا کا بھی اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان اور چین کا دفاعی تعاون جنگی برتری میں تبدیل ہوگیا جس کا واضح مظاہرہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں دیکھا گیا۔ عالمی میڈیا نے بھی اعتراف کیا کہ چینی ساختہ J-10C طیاروں اور PL-15 میزائلوں نے بھارتی فضائیہ کے کئی جنگی طیارے مار گرائے۔ فرانس، برطانیہ اور امریکا کے بڑے میڈیا اداروں نے چینی ٹیکنالوجی کی برتری اور پاکستان کی عسکری کامیابی کا اعتراف کیا۔ دی اکانومسٹ کے مطابق چین کے ہتھیاروں نے پاکستان کے ہاتھوں اپنی پہلی بڑی جنگی آزمائش ’’کامیابی کے ساتھ‘‘ مکمل کر لی۔ جدید چینی ٹیکنالوجی سے لیس...
اسلام آباد:عالمی تجارت میں بڑی تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں بڑے معاشی طاقتوں کے مابین نئے تجارتی معاہدے ہو رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں امریکا اور چین کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ طے پایا، جس کے تحت باہمی محصولات میں 115 فیصد کمی کی گئی ہے اور اہم تجارتی پابندیاں نرم کی گئی ہیں۔ اس معاہدے سے عالمی سطح پر تجارتی تناؤ میں کچھ کمی ضرور آئی ہے، لیکن مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔ پاکستان کے لیے یہ موقع ہے کہ وہ عالمی منڈیوں میں اپنی موجودگی کو مضبوط کرے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ پاکستان کی موجودہ برآمدات محض 0.17 فیصد ہیں، جو کہ بنگلہ دیش جیسے ہمسایہ ممالک...
اسلام آباد:بھارتی فوج نے کہا کہ 12 مئی کو پاکستان اور انڈیا کے درمیان طے پانیوالے جنگ بندی معاہدے کی کوئی ایکسپائری ڈیٹ نہیں۔ بھارتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اتوار کو ڈی جی ایم اوز کی بات چیت طے نہیں تھی۔ جہاں تک جہاں تک دونوں ملکوں کے ڈائیریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی بات ہے تو اس کی میعاد ختم ہونے کی کوئی تاریخ نہیں ہے۔ توقع ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز جنگ بندی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے منگل کو مذاکرات کا اگلا دور کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ بھارتی رہنماؤں کے متعصبانہ بیانات کے باوجود بھارتی فوج...
بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے تمام ایونٹس سے وقتی طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی اخبار دی انڈین ایکسپریس کے مطابق، بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے اس فیصلے سے متعلق ایشین کرکٹ کونسل کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے کہ بھارت نہ صرف اگلے ماہ سری لنکا میں ہونے والے ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ سے دستبردار ہورہا ہے بلکہ ستمبر میں مجوزہ مینز ایشیا کپ میں بھی شرکت نہیں کرے گا۔ مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: ایشین کرکٹ کونسل تحلیل اور ایشیا کپ میں پاکستان کی شرکت منسوخ ہوسکتی ہے، سنیل گواسکر بھارتی میڈیا...
بھارت کی مودی حکومت نے اپنی پاکستان دشمن پالیسی کو وسعت دیتے ہوئے ترکی اور آذربائیجان کے خلاف نئی سفارتی، تجارتی اور تعلیمی محاذ آرائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، دونوں ممالک کی جانب سے فلسطینی مزاحمتی آپریشن "بنیان مرصوص" کی حمایت پر بھارت سیخ پا ہو گیا ہے۔ مودی حکومت نے نئی دہلی ایئرپورٹ پر کام کرنے والی ترک گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنی ‘Çelebi’ پر سیکیورٹی خدشات کا الزام لگا کر اس کے آپریشنز معطل کر دیے ہیں۔ اس کے علاوہ، بھارتی ای کامرس پلیٹ فارمز جیسے Myntra اور Flipkart نے ترک فیشن برانڈز کی فروخت عارضی طور پر روک دی ہے۔ ترکی سے آنے والے سیب، ماربل اور دیگر اشیائے خوردونوش کی درآمدات پر غیر علانیہ...
جاوید اختر کے حالیہ پاکستان مخالف بیان پر شرمیلا فاروقی اور ژالے سرحدی سمیت فنکاروں اور نامور شخصیات کا ردعمل سامنے آگیا۔ اشتعال پھیلانے کیلئے مشہور بھارتی شاعر اور مصنف جاوید اختر کے حالیہ پاکستان مخالف بیان پر پاکستان کی معروف شخصیات شرمیلا فاروقی اور ژالے سرحدی سمیت دیگر فنکاروں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے جاوید اختر پر تنقید کی ہے۔ https://www.instagram.com/reel/DJyz30rNbVq/ ایک کتاب کی تقریبِ رونمائی کے دوران جاوید اختر نے کہا کہ وہ دونوں جانب (پاکستان اور بھارت) سے تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ "ایک طرف سے مجھے کافر کہہ کر جہنم کا مستحق قرار دیا جاتا ہے، جبکہ دوسری جانب سے کہا جاتا ہے کہ میں جہادی ہوں اور پاکستان چلا...
اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان آج پھر رابطہ ہوگا۔ ڈی جی ایم اوز کے درمیان پاک بھارت کشیدگی کم کرنے پر بات چیت کی جائے گی۔ جمعرات کو ڈی جی ایم اوز کے درمیان گفتگو میں جنگ بندی میں اتوار تک توسیع پر اتفاق ہوا تھا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان 10 مئی کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد ڈی جی ایم اوز کا پہلا رابطہ 12 مئی کو ہوا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان ڈی جی ایم اوز کے مذاکرات کے کئی راؤنڈز ہوچکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان پاک بھارت جنگ بندی کے بعد آج چوتھی مرتبہ رابطہ ہوگا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کو میدان میں ناکوں چنے چبوا کر پاکستان سفارتی محاذ پر بھی سرگرم ہو گیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار تین روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر خارجہ چینی ہم منصب سے جنوبی ایشیا کی صورتحال اور اثرات پر بات کریں گے، دونوں رہنما پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے، دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان جاری اعلیٰ سطح روابط کا تسلسل ہے، وزیر اعظم کا قائم کردہ سفارتی وفد بھی مختلف ممالک...
رومانیہ میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں یورپی یونین کے حامی نکوسر ڈین نے کامیابی حاصل کرلی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایت یافتہ صدارتی امیدوار George Simion کو شکست ہوئی ہے۔ George Simion نے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں نکوسر ڈین پر چار لاکھ ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔ اس سے پہلے ایگزٹ پولز نے بھی نکوسر ڈین کی کامیابی کی پیش گوئی کی تھی۔ خبر ایجنسی کے مطابق انتخابی نتائج پر یورپ بھر کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔ Post Views: 2
احمد منصور: ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا، پاکستان بھارتی تسلط کے سامنے نہیں جھکے گا۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ترکیہ کی انادولو ایجنسی کو حالیہ صورتحال پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستان دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار ملک ہے‘‘ وزیرخارجہ اسحاق ڈار آج 3 روزہ دورے پر چین جائیں گے پاکستان میں جنوری 2024 سے اب تک 3700 سے زیادہ دہشت گردی کے واقعات ہو چکے ہیں، ان 17 ماہ سے بھی کم عرصے میں 3896 افراد جاں...
معروف گیت نگار جاوید اختر اکثر پاکستان کے خلاف نفرت انگیز بیانات دینے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ متعدد پاکستانی فنکار ان کے دوغلے رویے پر تنقید کر چکے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ جاوید اختر پاکستان میں مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن بھارت واپس جا کر پاکستان کے خلاف بیانات دیتے ہیں۔ حال ہی میں جاوید اختر ایک بار پھر اپنے پاکستان مخالف بیان کی وجہ سے خبروں میں آ گئے ہیں۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بھارت اور پاکستان کے لوگ مجھے گالیاں دیتے ہیں۔ اگر ان دونوں فریقوں میں سے اگر کوئی بھی مجھے گالی دینا بند کر دے تو میں پریشان ہونے لگوں گا...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ ہم امن پسند لوگ ہیں، اگر بھارت نے حملہ کیا تو ہمارا ردعمل تیز اور وحشیانہ ہوگا۔ ترکیہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ”انادولو“ کو پاک بھارت صورتحال پر خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پاکستان دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار ملک ہے، جنوری 2024 سے اب تک ملک میں 3700 سے زائد دہشتگردی کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان حملوں میں 3896 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں سے 1314...

کوئی پاگل شخص ہی یہ سوچ سکتا ہے کہ وہ 24 کروڑ سے زائد لوگوں کا پانی روک سکتا ہے, اگر انڈیا نے دریائے سندھ کا پانی روکا تو نتائج دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان اور ڈائریکٹر جنرل شعبہ تعلقات عامہ لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دریائے سندھ کا پانی روگا گیا تونتائج دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ کوئی بھی پاکستان کا پانی روکنے کی ہمت نہ کرے، کوئی پاگل شخص ہی یہ سوچ سکتا ہے کہ وہ 24 کروڑ سے زائد لوگوں کا پانی روک سکتا ہے، اگر انڈیا نے دریائے سندھ کا پانی روکا تو نتائج دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے۔ پی ایس ایل، بابر اعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی انہوں نے...
برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے ملک میں امیگریشن کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک نیا اور سخت پلان پیش کیا ہے، جس کا مقصد برطانیہ میں تارکین وطن کی تعداد کو کم کرنا ہے، جس سے نہ صرف ملازمت بلکہ تعلیم کی غرض سے آنیوالے طلبا بھی متاثر ہوں گے، اس پلان سے برطانیہ میں مقیم غیر ملکیوں اور ان ممالک کے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جو برطانیہ میں بہتر مستقبل کی تلاش میں ہیں۔ پلان کے اہم نکات کیا ہیں؟ ویزا قوانین میں سختی: حکومت برطانیہ ویزا قوانین کو مزید سخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس میں ورک ویزا اور اسٹوڈنٹ ویزا کے حصول کے لیے اہلیت کے معیار کو بڑھانا شامل ہے،...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کی حالیہ محاذ آرائی نے عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی فوری ضرورت کی یاد دلا دی ہے جو دو جوہری ہتھیاروں کے حامل ہمسایہ ممالک کے درمیان ایک اہم فلیش پوائنٹ کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر اور سینئر سفارت کار سردار مسعود خان نے یورپ اور دنیا کے دیگر حصوں میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اس کے تاریخی تناظر میں پیش کرنے کیلئے اپنی کوششوں میں تیزی لائیں۔ ذرائع کے مطابق سردار مسعود احمد خان نے انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (آئی...
سٹی42: پاکستان کامودی سرکار کوسفارتی سطح پر بھی شکست دینے کافیصلہ، وزیرخارجہ اسحاق ڈار آج 3 روزہ دورے پر چین جائیں گے۔ چینی حکام سے خطے کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کریں گے،پاک چین دو طرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا جائے گا،دورہ پاک چین تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنائے گا ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بھی وفدکے ہمراہ مختلف ممالک کا دورہ کریں گے۔ دنیا کو بھارتی جارحیت اور پہلگام واقعہ کے حقائق سے آگاہ کریں گے۔ سورج کی تپش مزید بڑھنے لگی ، درجہ حرارت 49 تک جا پہنچا ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق اسحاق ڈار چینی ہم منصب وانگ ای کی دعوت چین کا دورہ کررہے ہیں،دورے میں دونوں وزرائے...
ڈوزیئرمیں آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی، پہلگام فالس فلیگ اوربھارتی جارحیت کے ناقابل تردیدشواہد پیش،بنیادی حقائق، سیٹلائٹ تصاویر، مستند بین الاقوامی میڈیا رپورٹس بھی ڈوزیئر کا حصہ بھارتی جنگجو میڈیا نے پہلگام فالس فلیگ کے فوری بعد جھوٹی خبریں پھیلائیں ، گمراہ کن پروپیگنڈا کرکے جنگ کاماحول بنایا، پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئے مخلصانہ کاوشوں کا ذکر پاکستان نے معرکہ حق میں تاریخی فتح پر بھارتی جارحیت اور جھوٹ کو بے نقاب کرنے کے لیے ڈوزیئرجاری کر دیا۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ڈوزیئرمیں آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی، پہلگام فالس فلیگ اوربھارتی جارحیت کے ناقابل تردیدشواہد پیش کیے گئے ہیں۔آپریشن بنیان مرصوص کے حقائق، سیٹلائٹ تصاویر، پہلگام فالس فلیگ پر مستندبین...
پاکستان نے ایف 16 کشیدگی میں اڑایا ہی نہیں ،بھارت نے اسے مار گرانے کا دعویٰ کر دیا بھارت آج تک پہلگام کا ثبوت دینے میں ناکام ہے، دوبارہ ایڈونچر کا بھرپور جواب دینگے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بھارت کا حملے کی پیشگی اطلاع دینے کا دعویٰ مسترد کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر نے حملے کی پیشگی اطلاع کسے دی۔وزیرخارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی جاری رہنے کی امید ظاہر کی اور کہا کہ بھارت نے دوبارہ کوئی ایڈونچر کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔اُن کا کہنا ہے کہ بھارت آج تک پہلگام واقعے کا ثبوت...
محض جدید ٹیکنالوجی چین یا روس جیسے حریفوں کا مقابلہ کرنے کے لیے کافی نہیں رہی وسائل کے مؤثر استعمال کیلئے قابلِ اعتماد شراکت داروں سے قریبی ہم آہنگی ضروری جرمن اخبار نے پاکستان پر حملے میں بھارتی رافیل کی تباہی کو مغرب کے لیے سبق قرار دیتے ہوئے کہا کہ محض جدید ٹیکنالوجی اب چین یا روس جیسے حریفوں کا مؤثر مقابلہ کرنے کے لیے کافی نہیں رہی، ان واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وسائل کے مؤثر استعمال کیلئے قابلِ اعتماد شراکت داروں کے ساتھ قریبی ہم آہنگی ضروری ہے ، بھارت نے تنہا کارروائی کرنے کی کوشش کی اور ناکام ہوا۔جرمن اخبار میں شائع مضمون کے مطابق سوشل میڈیا پر شوقین افراد اور ماہرین بھارتی فضائیہ کے...

پاکستانی ردعمل کے نتائج دہائیوں تک محسوس کئے جائینگے، بھارت نے پانی روکا تو اقدامات دنیا دیکھے گی: ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی پاکستان کا پانی روکنے کی جرات نہ کرے، بھارت نے پانی روکا تو پاکستان کے ردعمل کے نتائج سالوں اور دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے۔ عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان پانی کے معاملے پر بھارت کو واضح کرچکی ہے، فوج کی طرف سے مزید کچھ کہنے کی ضرورت نہیں،24 کروڑ سے زائد لوگوں کا پانی روکنے کا کوئی پاگل آدمی ہی سوچ سکتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت ایسا کرنے کی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بھارت کا حملے کی پیشگی اطلاع دینے کا دعویٰ مسترد کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے حملے کی پیشگی اطلاع کسے دی۔ وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی جاری رہنے کی امید ظاہر کی اور کہا کہ بھارت نے دوبارہ کوئی ایڈونچر کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت آج تک پہلگام واقعے کا ثبوت دینے میں ناکام ہے، اس کا سارا بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ حد تو یہ ہے کہ پاکستان نے...
جنوبی ایشیا میں دو طاقت ور لہریں متحرک تھیں۔ ایک لہر کا تعلق خطے میں بھارت کی بالادستی سے تھا اور دوسری کا رخ اس کے بالکل الٹ یعنی پرامن بقائے باہمی، امن اور سلامتی کی طرف تھا۔ 10 مئی نے خطے میں دھونس، دھاندلی کے ساتھ بالادستی کا غرور خاک میں ملا دیا ہے اور اب جنوبی ایشیا میں ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے جس میں بھارت کو بالادستی کی خواہش ترک کر کے ترقی کے ایک مشترکہ ویژن میں سب کا ساتھ دینا ہو گا دوسری صورت میں اسے مزید تنہائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بھارت نے پہلگام کا ڈرامہ رچا کر پاکستان پر الزام کیوں عاید کیا اور اس پر جنگ کیوں مسلط...
مرکزی کونسل میں پاکستان کے تمام صوبوں کی نمائندگی شامل ہے، سندھ سے عبداللہ بلوچ، اسلام آباد سے اسد اللہ، بلوچستان سے مظہر صادق، جنوبی پنجاب سے وسیم زیدی، شمالی پنجاب سے سید حسن عباس جعفری اور گلگت بلتستان سے راجہ علمدار کیانی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے ذیلی ادارے وحدت ایمپلائز ونگ کے مرکزی صدر سلیم عباس صدیقی نے6 رکنی مرکزی کونسل وحدت ایمپلائز ونگ پاکستان کا اعلان کردیا، مرکزی کونسل میں پاکستان کے تمام صوبوں کی نمائندگی شامل ہے، سندھ سے عبداللہ بلوچ ایڈمن منیجر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیوسکھر، اسلام آباد سے اسد اللہ میگا ٹرانگ انجینئر، بلوچستان سے مظہر صادق محکمہ ہیلتھ جھل مگسی، جنوبی پنجاب سے وسیم زیدی اسٹیٹ لائف ملتان، شمالی پنجاب...
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی، تناؤ، کشمکش، سرحدی چھیڑ چھاڑ اور باقاعدہ جنگوں کی ایک طویل تاریخ ہے، ہر دو ممالک کے حکمرانوں کے درمیان تنازعہ کشمیر سمیت مختلف مسائل پر مذاکرات بھی ہوئے، رابطے ٹوٹتے بھی رہے، بات چیت میں تعطل بھی آتا رہا، اسی باعث دونوں ممالک کے درمیان آج تک خوش گوار تعلقات کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا بلکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اگر آپ ماضی کی تاریخ دیکھیں تو کشیدگی میں اضافے کا آغاز ہمیشہ بھارت کی جانب سے ہوتا رہا ہے۔ مختلف بہانوں، بے بنیاد الزامات اور من گھڑت جھوٹے واقعات کو جواز بنا کر بھارت پاکستان کے خلاف مہم جوئی کرتا رہا ہے۔...
اپنے ایک ویڈیو بیان میں انکا کہنا تھا کہ میں عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماء احسان ایڈووکیٹ اور انکے تمام ساتھیوں کی گرفتاری اور غداری جیسے نہایت بیہودہ الزامات کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، درحقیقت قومی جرگہ کا سُن کر حکومت اور اس حکومت کے ہینڈلرز حواس باختہ ہوگئے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ پوری قوم کو اب منرلز بل کیخلاف متحد ہونا پڑے گا۔ انہوں نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ میں عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماء احسان ایڈووکیٹ اور ان کے تمام ساتھیوں کی گرفتاری اور غداری جیسے نہایت بیہودہ الزامات کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، درحقیقت قومی جرگہ کا سُن...
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل آپ کے لئے آج مالی طور پر کچھ ملنے کی خبر ہے اور جس طرف امید لگا رکھی تھی وہ بھی پوری ہو جائے گی، جو لوگ کسی کام میں رکاوٹ محسوس کر رہے تھے اُن کا کام ہو جائے گا۔ برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی ایک اہم معاملے میں اب عرصہ دراز کے بعد ایک اچھی پیشرفت ہونے کی اُمید ہے آپ جس بات کو لے کر کافی ٹینشن میں چلے آ رہے ہیں انشاءاللہ اب وہ ختم ہو سکے گی۔ برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جونایک اپنا ہی آج کل مخالفت پر اُتر آیا ہے اور آپ کے لئے مشکلات پیدا کرنے کی...
حافظ نعیم الرحمٰن—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ بھارت نے جھوٹ بول کر پاکستان پر الزام لگایا، پہلگام کا ڈرامہ رچایا اور بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑائیں۔جماعتِ اسلامی کے تحت چکدرہ مالاکنڈ میں دفاع وطن اور غزہ مارچ نکلا گیا، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مارچ سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حکومت سے کہتا ہوں کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات کا شوق پورا کر لے لیکن اب بات برابری کی بنیاد پر ہو گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے مذاکرات میں کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہو گا۔امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان نے یہ بھی کہا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن ) پاکستان نے حملےکی پیشگی اطلاع کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا تھا کہ انہوں نے پاکستان کو مشتبہ مقامات پر حملوں سے آگاہ کیا تھا۔جیو نیوز کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ جے شنکر نے یہ سب کسے بتایا؟ایک سوال پر اسحاق ڈار نےکہا کہ پہلگام واقعے کے بعد کچھ ملکوں نے پاکستان سےکہا کہ اب بھارت پنچ لگائےگا، تو ہم نے جواب میں ان ملکوں سےکہا کہ بھارت نے پنچ لگایا تو پاکستان اس کا جواب دےگا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان تیار تھا، حرکت میں تب آیا جب نور خان ائیربیس کو نشانہ بنانےکی کوشش کی گئی۔اسحاق ڈار نے...
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور اُن کی بیوی جیل میں ہے، عمران خان کبھی کوئی ڈیل نہیں کریں گے، اللہ نے پاکستان کو کامیابی عطا کی اور افواج پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے ملک میں سیاسی سیز فائر کا مطالبہ کر دیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اب بہت ہوگیا، معاملات سلجھانے کی ضرورت ہے، اب پاکستان میں بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہیئے، یہ ملک اور سسٹم کے لیے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور اُن کی بیوی جیل میں ہے، عمران خان کبھی کوئی ڈیل نہیں...
انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ میں عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما احسان ایڈووکیٹ اور ان کے تمام ساتھیوں کی گرفتاری اور غداری جیسے نہایت بیہودہ الزامات کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، در حقیقت قومی جرگہ کا سُن کر حکومت اور اس حکومت کے ہینڈلرز حواس باختہ ہوئے ہیں متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ پوری قوم کو اب منرلز بل کیخلاف متحد ہونا پڑے گا۔ انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ میں عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما احسان ایڈووکیٹ اور ان کے تمام ساتھیوں کی گرفتاری اور غداری جیسے نہایت بیہودہ الزامات کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، در حقیقت قومی جرگہ...
—فائل فوٹو فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ صرف 35 فیصد سیاسی جماعتیں فعال ویب سائٹس رکھتی ہیں۔فافن رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک کی تقریباً دوتہائی سیاسی جماعتوں کی مکمل فعال ویب سائٹس نہیں ہیں، صرف 35 فیصد سیاسی جماعتیں فعال ویب سائٹس رکھتی ہیں۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کئی سیاسی جماعتیں سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں لیکن سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ویب سائٹس کا مؤثر متبادل نہیں بن سکتے۔فافن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 166 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں صرف 58 کی ویب سائٹس مکمل یا جزوی فعال ہیں جبکہ پارلیمنٹ میں نمائندگی رکھنے والی20 جماعتوں میں 14 کی فعال ویب سائٹس ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی کہا...
فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے سیاسی جماعتوں کی ویب سائٹس بارے رپورٹ جاری کردی ہے۔ فافن کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی صرف 35 فیصد سیاسی جماعتیں فعال ویب سائٹس رکھتی ہیں، ملک کی تقریباً دو تہائی سیاسی جماعتوں کے پاس مکمل طور پر فعال ویب سائٹس موجود نہیں ہیں، کئی جماعتیں سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، ویب سائٹس کا مؤثر متبادل نہیں بن سکتے ۔ یہ بھی پڑھیں: الیکشن 2024: فافن کی تہلکہ خیز رپورٹ منظر عام پر آگئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کئی جماعتیں سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں 166 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں سے صرف 58 جماعتوں کی ویب سائٹس مکمل یا جزوی طور پر فعال ہیں، پارلیمنٹ اور...
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور اُن کی بیوی جیل میں ہے، عمران خان کبھی کوئی ڈیل نہیں کریں گے، اللہ نے پاکستان کو کامیابی عطا کی اور افواج پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے ملک میں سیاسی سیز فائر کا مطالبہ کردیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اب بہت ہوگیا، معاملات سلجھانے کی ضرورت ہے، اب پاکستان میں بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے، یہ ملک اور سسٹم کے لیے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور اُن کی بیوی جیل میں ہے، عمران خان کبھی کوئی ڈیل نہیں کریں...
کراچی: سیو پاکستان فاونڈیشن کے زیراہتمام افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلیے فرئیر ہال سے نشان پاکستان پارک تک ہیوی بائیک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز فرئیرہال سے ہوا اور تین تلوار چورنگی سے ہوتی ہوئی نشان پاکستان پارک پہنچی، ریلی میں منفرد اور چمچماتی مختلف اقسام کی ہیوی بائیک کی بڑی تعدادشامل تھی۔ شرکاء کا کہناتھا کہ افواج پاکستان نے ہندوستان کو دندان شکن جواب دیکر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے، سی ویو پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل سیو پاکستان فاونڈیشن کامران چوہان نے کہا کہ افواج پاکستان نے مودی کو دندان شکن جواب دیکر قوم کا سرفخر...
ویب ڈیسک : فافن کی رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کے حوالے سے انکشافات پر مبنی رپورٹ سامنے آگئی پاکستان کی سیاسی جماعتوں کی آن لائن موجودگی اور شفافیت سے متعلق فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کی تازہ رپورٹ نے تشویشناک انکشافات کیے ہیں۔فافن کی رپورٹ کے مطابق ملک کی 166 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں سے صرف 58 کی ویب سائٹس جزوی یا مکمل طور پر فعال ہیں، جو مجموعی تعداد کا محض 35 فیصد بنتا ہے۔ امریکی خاتون اول کا کانسی کا مجسمہ پراسرار طور پر غائب سیاسی جماعتوں کی اکثریت آئینی تقاضوں کے باوجود اپنی ویب سائٹس پر بنیادی معلومات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ صرف 40 جماعتوں نے اپنے مرکزی عہدیداران کی فہرستیں شائع...
پاکستان کی سیاسی جماعتوں کی آن لائن موجودگی اور شفافیت سے متعلق فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کی تازہ رپورٹ نے تشویشناک انکشافات کیے ہیں۔ فافن کی رپورٹ کے مطابق ملک کی 166 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں سے صرف 58 کی ویب سائٹس جزوی یا مکمل طور پر فعال ہیں، جو مجموعی تعداد کا محض 35 فیصد بنتا ہے۔ فافن کے مطابق سیاسی جماعتوں کی اکثریت آئینی تقاضوں کے باوجود اپنی ویب سائٹس پر بنیادی معلومات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ صرف 40 جماعتوں نے اپنے مرکزی عہدیداران کی فہرستیں شائع کیں جب کہ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کی تفصیلات صرف 6 جماعتوں نے مہیا کی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز...
خیال رہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی جانب سے گلگت میں گرینڈ قومی جرگہ بلانے کے اعلان کے بعد حکومت نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں قوم پرست رہنماؤں کیخلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گلگت پولیس نے ایک اور قوم پرست ایکٹویسٹ عرفان آزاد کو گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔ دنیور پولیس نے عرفان آزاد کو جوٹیال پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا ہے جہاں پولیس کے مطابق ان کیخلاف دو مقدمات درج ہیں۔ خیال رہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی جانب سے گلگت میں گرینڈ قومی جرگہ بلانے کے اعلان کے بعد حکومت نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ چند روز قبل عوامی...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے جس جرات مندی سے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا وہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، افواج پاکستان کے تاریخی ردعمل کے بعد دشمن کو سفید جھنڈا لہرانے پر مجبور ہونا پڑا، پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے کر 1971 کا بدلہ لے لیا۔ اتوار کو یہاں اپنے حلقے میں معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص کے حوالے سے نکالی گئی اظہار تشکر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع کے لیے افواج پاکستان کی قربانیاں اور عزم قابل تحسین ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی ڈرونز کو وار ٹرافی...
معروف کوہ پیما سرباز خان نے آج صبح ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے نیپال میں ماؤنٹ کنچن جنگا (8,586 میٹر) کو بغیر اضافی آکسیجن کے کامیابی سے سر کر لیا، یوں وہ بغیر بوتل والی آکسیجن کے دنیا کی تمام 14 آٹھ ہزار میٹر سے بلند چوٹیوں کو سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے معروف کوہ پیما سرباز خان بغیر اضافی آکسیجن کے تمام چودہ آٹھ ہزار میٹر بلند چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔ معروف کوہ پیما سرباز خان نے آج صبح ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے نیپال میں ماؤنٹ کنچن جنگا (8,586 میٹر) کو بغیر اضافی آکسیجن کے کامیابی سے سر کر لیا، یوں...
سٹی 42 : جنوبی پنجاب کے ضلع لودھراں کے علاقے دنیا پور کا نوجوان راؤ طلحہ جاوید پاکستان کا سب سے کم عمر اسسٹنٹ کمشنر بن گیا ۔ جنوبی پنجاب کا علاقہ دنیا پور ایک بڑی کامیابی کا گواہ بنا، جہاں کے 23 سالہ نوجوان راؤ طلحہ جاوید نے پاکستان کی تاریخ رقم کرتے ہوئے سب سے کم عمر اسسٹنٹ کمشنر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ راؤ طلحہ جاوید نے اپنی تربیت کامیابی سے مکمل کر لی ہے اور اب انہوں نے باقاعدہ طور پر اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ یہ کامیابی نہ صرف ان کے خاندان کے لیے فخر کا باعث ہے بلکہ جنوبی پنجاب خصوصاً لودھراں اور دنیا پور...
بھارت کیخلاف عظیم کامیابی کے بعد منظر نامہ بدل گیا،انجینئر امیر مقام WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیرامیر مقام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سفارتی سطح پر بھارت کا جھوٹ بے نقاب کیا،بھارت کیخلاف عظیم کامیابی کے بعد منظر نامہ بدل گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر ایک مضبوط قوت بن کر ابھرا ہے،قوم متحد اورمسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے،ہمیں اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے۔افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر پاکستان کو سربلند کردیا،افواج پاکستان نے تاریخی جواب دیکر بھارت کا غرور خاک میں ملادیا،پوری قوم نے جذبے سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ انہوں نے...
خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹو چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت کا آدھے گھنٹے میں جواب دیا گیا۔کراچی میں تقریب سے خطاب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے مسجدوں، بستیوں اور کھیتوں پر حملہ کیا۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بڑی سفارتی کامیابی ملی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت کا خطے کی ٹھیکیداری کا منصوبہ زمیں بوس ہو گیا ہے۔
پاکستان کی صرف 35فیصد سیاسی جماعتوں کی ویب سائٹس فعال ہیں ، فافن کی رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)فافن کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی صرف 35 فیصد سیاسی جماعتوں کی ویب سائٹس فعال ہیں، جب کہ بیشتر جماعتیں اپنی ویب سائٹس پر آئینی تقاضوں کے مطابق معلومات فراہم کرنے میں ناکام رہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ صرف ایک جماعت نے مالی گوشوارے شائع کیے اور کسی بھی جماعت نے امیدواروں کے انتخاب کا طریقہ نہیں دیا۔ فافن نے جماعت اسلامی کی ویب سائٹ کو سب سے زیادہ معلوماتی قرار دیا، جب کہ پی ٹی آئی کی ویب سائٹ وی پی این کے ذریعے ہی قابلِ رسائی ہے۔سیاسی جماعتوں...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا گروپ مرحلے کا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیزآندھی اور طوفان کے باعث قلندرز اور پشاور زلمی کے میچ کا ٹاس نہیں ہوسکا۔ پشاور زلمی اور قلندرز کے درمیان یہ گروپ کا 29 واں میچ ہے۔ تیز آندھی اور طوفانی بارش کے باعث اسٹیڈیم میں پچ کو کور سے ڈھک دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کیلیے آج کا میچ انتہائی اہم ہے کیونکہ فتح کی صورت میں ایک ٹیم کو اگلے پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرنا ہے۔ میچ ہونے کی صورت میں فاتح ٹیم پلے آف مرحلے میں جائیگی تاہم اگر میچ نہ ہوسکا تو...
اسلام آباد: سیاسی جماعتوں کی ویب سائٹس پرفری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ کے مطابق پاکستان کی صرف 35 فیصد سیاسی جماعتوں کی ویب سائٹس فعال ہیں۔ 166 میں سے صرف 58 جماعتوں کی ویب سائٹس جزوی پر فعال ہیں۔ فافن کے مطابق پارلیمنٹ میں موجود 20 میں سے 14 جماعتوں کی ویب سائٹس فعال ہیں۔ بیشترجماعتیں آئینی تقاضوں کے برخلاف ویب سائٹس پرمعلومات فراہم نہیں کرتیں۔ صرف 40 جماعتوں نے مرکزی عہدیداران کی فہرست شائع کی۔ صرف 6 جماعتوں نے ایگزیکٹو کمیٹی اراکین کی تفصیلات دی۔ فافن کی رپورٹ میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا ویب سائٹس کا متبادل نہیں، مالی شفافیت سب سے کم رپورٹ ہونے والا شعبہ ہے، صرف ایک...
نئی دہلی: بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے بھارتی حملوں سے پہلے پاکستان کو مطلع کرنے کے بیان پر بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔ انہوں نے یہ سوال بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے اس بیان کے بعد اٹھایا جس میں انہوں نے تسلیم کیا کہ حملے سے قبل پاکستان کو مطلع کیا گیا تھا۔ راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ اگر واقعی حملے سے پہلے پاکستان کو آگاہ کیا گیا تو یہ ایک سنگین سکیورٹی معاملہ ہے اور عوام کو بتایا جائے کہ ایسا کرنے کا اختیار کس نے دیا؟ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کی یہ پالیسی ملکی سلامتی کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ کا...
بھارت کیخلاف کامیابی ٹیم ورک سے ملی اور ٹیم کو ہدایات نواز شریف نے دی تھیں، اسپیکر ایاز صادق WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف کامیابی ٹیم ورک سے ملی ہے اور ٹیم کو ہدایات نواز شریف نے دی تھیں۔ لاہور میں تقریب سے خطاب میں ایاز صادق کا کہنا تھا کہ دشمن کو عبرت ناک شکست دینے میں ٹیم ورک کی کوششیں تھیں، جنگ میں نواز شریف کی ہدایت اور وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت شامل تھی، ہمارے جوانوں نے جانوں کے نذرانے دیکر پاکستان کو اس جنگ میں بھی محفوظ رکھا۔ ایاز صادق کا کہنا...
پاکستان نے تاریخی فتح پر بھارتی جارحیت اور جھوٹ بے نقاب کرکے ڈوزیئر جاری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے معرکہ حق میں تاریخی فتح پر بھارتی جارحیت اور جھوٹ کو بے نقاب کرنے کیلئے ڈوزیئرجاری کردیا، ڈوزیئرمیں آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی، پہلگام فالس فلیگ اوربھارتی جارحیت کے ناقابل تردیدشواہد پیش کیے گئے ہیں، آپریشن بنیان مرصوص کے حقائق، سیٹلائٹ تصاویر، پہلگام فالس فلیگ پر مستندبین الاقوامی میڈیارپورٹس بھی ڈوزیئر کاحصہ ہیں،ڈوزیئر میں پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی میڈیا اور را سے منسلک سوشل میڈیااکاونٹس کی پاکستان مخالف منظم مہم اور فیک نیوز کے ناقابل تردید شواہد پیش کیے گئے ہیں،ڈوزیئرمیں پاکستان کی جانب سے بھارت کوپہلگام واقعہ کی...
نئی دہلی(ویب ڈیسک ) امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارتی میڈیا نے غزہ میں دھماکوں کی ویڈیوز پاکستان پر حملے کے طور پر چلائیں۔ امریکی اخبار کے مطابق بھارتی میڈیا پاک بھارت کشیدگی کے دوران ریاستی پراپیگنڈےکا ہتھیار بنا رہا ہے، پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا کے پراپیگنڈے نے بھارتی جمہوری دعوؤں کو مشکوک بنادیا۔ امریکی اخبار میں کہا گیا کہ ان تمام خبروں کا نہ کوئی ثبوت موجود تھا نہ کوئی آزاد تصدیق، بھارتی میڈیا نے ان دعوؤں کو ایسے پیش کیا جیسے یہ حتمی حقائق ہوں۔ بھارتی صحافی راج دیپ نےاعتراف کیا کہ پاکستانی طیارے مارگرائے جانے کی خبر غلطی تھی، بھارتی حکومت نے سچ بولنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی...
ہریانہ (ویب ڈیسک ) پاکستان کے لیے مبینہ جاسوسی میں گرفتار بھارتی یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کے والد حارث ملہوترا نے اپنی بیٹی کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صرف یوٹیوب ویڈیوز بنانے کے مقصد سے پاکستان گئی تھی۔ واضح رہے کہ ہریانہ اور پنجاب سے مجموعی طورپر چھ افراد کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا جن میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والی یوٹیوبر اور ٹریول ولاگر جیوتی ملہوترا بھی شامل ہیں، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے پاکستانی خفیہ ایجنسی کو بھارت کی حساس معلومات فراہم کی ہیں۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق جیوتی ملہوترا کے والد حارث ملہوترا نے کہا کہ ان کی بیٹی پاکستان یوٹیوب کے لیے ویڈیوز...
نئی دہلی(ویب ڈیسک )بھارتی عوام اور یوٹیوبرز نے بالآخر وہ سچ بول دیا جو پاکستان برسوں سے دہرا رہا تھا کہ بھارتی مین اسٹریم میڈیا جھوٹ اور پروپیگنڈے کا گڑھ بن چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تاریخ میں پہلی بار بھارتی گودی میڈیا کی وہ چھترول ہو رہی ہے جو دشمن بھی نہ کرے اور کرنے والے کوئی اور نہیں، خود بھارتی یوٹیوبرز ہیں۔ پاکستان تو برسوں سے کہتا آیا اور اب بھارتی عوام بھی مان رہی ہے کہ ان کا میڈیا جھوٹ کا سب سے بڑا سوداگر ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ دنیا اس میڈیا کو صرف “فیک نیوز فیکٹری” سمجھے، نہ کہ کسی جمہوریت کا نمائندہ! مزیدپڑھیں:مسئلہ کشمیرایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، برطانوی...
نئی دہلی(ویب ڈیسک )بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کے منہ توڑ جواب نے بھارتی میڈیا کو بدحواس کردیا۔ میڈیا بھارتی مسلمانوں سے پاکستان مخالف نعرے لگوانے کیلئے بضد ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کی کوشش کے باوجود بھارتی بزرگ مسلمان نے پاکستان مخالف نعرہ لگانے سے انکار کردیا۔ بزرگ نے بھارت کے حق میں نعرہ لگانے سے بھی انکار کر دیا ۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی مسلمانوں سے پاکستان مخالف نعرہ لگوانے کے پیچھے مودی کی ہزیمت کو چھپانا ہے۔ بھارتی میڈیا اور انتہاء پسند ہندوؤں کا مسلمانوں سے یہ رویہ دو قومی نظریے کو سچا ثابت کر رہا ہے ۔ مزیدپڑھیں:امریکی خاتون اول ملانیا ٹرمپ کا مجسمہ چرا لیا گیا
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے دریائے سندھ کا پانی روکا تو دہائیوں طویل نتائج ہوں گے، بھارت نے پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے انڈیپینڈنٹ اردو کو دیے گئے انٹرویو میں خبردار کیا ہے کہ دریائے سندھ کے پانی کے نظام میں اسلام آباد کا حصہ کم کرنے کی حالیہ دھمکیوں پر عمل کرنے کی انڈیا کی کسی بھی کوشش کے ایسے ’نتائج‘ سامنے آئیں گے جو نسلوں تک محیط ہوں گے، امید کرتا ہوں ایسا وقت کبھی نہ آئے لیکن اگر ایسے اقدامات کیے...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان نے معرکہ حق میں تاریخی فتح پر بھارتی جارحیت اور جھوٹ کو بے نقاب کر کے ڈوزیئرجاری کردیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ ڈوزیئرمیں آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی، پہلگام فالس فلیگ اوربھارتی جارحیت کے ناقابل تردیدشواہد پیش کئے گئے ہیں، آپریشن بنیان مرصوص کے حقائق، سیٹلائٹ تصاویر، پہلگام فالس فلیگ پر مستندبین الاقوامی میڈیارپورٹس بھی ڈوزیئر کاحصہ ہیں۔ڈوزیئر کے متن کے مطابق پاکستان امن کاعلمبردار ہے اور اپنی سالمیت کاہرقیمت پردفاع کرےگا، ڈوزیئر میں پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی میڈیا اور را سے منسلک سوشل میڈیااکاونٹس کی پاکستان مخالف منظم مہم اور فیک نیوز کے ناقابل تردید شواہد پیش کئے گئے...