2025-11-20@16:23:15 GMT
تلاش کی گنتی: 214
«سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر»:
(نئی خبر)
سیکیورٹی خدشات، رات کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ٹرین نہیں چلا سکتے، ریلوے حکام کا قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی میں انکشاف، بریفنگ طلب
اسلام آباد(آئی این پی ) ریلوے حکام نے قومی اسمبلی کی ذیلی قائمہ کمیٹی انکشاف کیا ہے کہ سیکیورٹی کے خدشات اتنے ہیں کہ رات کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ٹرین نہیں چلا سکتے، بلوچستان کے لیے ریلوے کو بہت زیادہ انوسٹمنٹ درکار ہے۔ریلوے حکام نے بتایا کہ کوئٹہ کے ٹریک پر فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ چاہیے، روس سے پاکستان ریلوے کی کوئٹہ ٹریک پر بات چیت ہوئی ہے، روس کا کوئٹہ ریلوے ٹریک سے ماسکو تک ٹرین چلانے کا منصوبہ ہے، پاکستان اور روس اس معاملہ پر بات کر رہے ہیں۔ رمیش لال کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی سب قائمہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ممبر کمیٹی احمد سلیم نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ...
سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کل ہوگی،سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پرسماعت کل ہوگی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ درخواستوں کی سماعت کریگا جبکہ سماعت کیلئے خصوصی انتظامات کے گئے ہیں۔26ویں آئینی ترمیم کیخلاف 20 سے زائد درخواستوں پر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سماعت کرنے والے بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عائشہ ملک بھی شامل ہیں۔جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی ، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بینچ کا حصہ ہیں۔آئینی بنچ کمرہ عدالت نمبر...
راولپنڈی: پاکستان اور اٹلی نے سیکیورٹی کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کا عزم دہرایا ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، جنرل ساحر شمشاد مرزا سرکاری دورے پر اٹلی میں ہیں،چییرمین چیف آف جنرل سٹاف نے اٹلی کے وزیر دفاع گوئیدو کروسیٹو، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل لوسیانو پورٹولانو، اطالوی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل کارمائن میزیلو اور لیونارڈو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کارلو گوالدارونی سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق الگ الگ ہونے والی ملاقاتوں میں دونوں فریقین نے موجودہ جیو اسٹریٹجک ماحول پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں موجودہ دوطرفہ تعلقات کو...
بھارتی ساختہ موبائل فونز، مصنوعات ودیگرآلات پاکستان کی سائبرسیکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں، کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں، ڈویژنز کومراسلہ بھجوادیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے حساس انفارمیشن انفرا اسٹرکچرمیں انڈین مداخلت سے مانیٹرنگ کاخدشہ ہو سکتا ہے ۔ کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں، ڈویژنزاورصوبائی چیف سیکرٹریز کومراسلہ بھجوادیا۔ذرائع کے مطابق فیک ویب سائٹس اورایپل طرزکے پورٹل تک رسائی کے ذریعے حساس ڈیٹا چرایا جاسکتاہے ، بھارتی مینوفیکچرنگ پروڈکٹس،ڈیوائسزپاکستان کے لیے سیکیورٹی خدشات بن سکتی ہیں، مصنوعات کے ذریعے پاکستانی صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے اور میلویئروائرس کی موجودگی کا خطرہ ہے ۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پروڈکٹس کی تیاری میں ہارڈ ویئر یا سافٹ ویئرکے ساتھ وائرس کی موجودگی کاخدشہ ہے ، بھارتی مصنوعات ڈیٹا انٹرسیپشن کے ذریعے...
اسلام آباد:کیسپرسکی آئی ٹی سیکیورٹی اکنامکس کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 2024 کے دوران، کمپنیوں کو درپیش سب سے زیادہ جن آئی ٹی سیکیورٹی کے واقعات کا سامنا کرنا پڑا ان میں سب سے زیادہ کا تعلق نیٹ ورک کے تحفظ سے تھا۔ 71 فیصد پاکستانی کاروباروں نے اپنے نیٹ ورک میں دراندازی کی کوشش کرنے والے سائبر حملہ آوروں کا سامنا کیا، جب کہ 49 فیصد کمپنیوں نے ایسے واقعات کی اطلاع دی جہاں سائبر حملہ آوروں نے ان کے نیٹ ورک کے اندر بدنیتی پر مبنی کو بھیجا اور کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی۔ بڑے کاروباری اداروں نے سب سے زیادہ جامع حفاظتی اقدامات کے باوجود نیٹ ورک سیکیورٹی کے واقعات کی بلند ترین شرح کا...
سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے خوارج کے گروپ کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 6 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پر 22 اور 23 جنوری کی درمیانی شب خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خوارج کے گروپ نے پاک افغان سرحد پر ژوب کے علاقے سمبازہ سے دراندازی کی کوشش کی جو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادی۔ اس کارروائی کے دوران 6 خوارج ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکاخیز مواد برآمد ہوا ہے۔...
پنجاب پولیس نے 2025ء میں ہونے والی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے میچز کی سیکیورٹی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے میچز کی سیکیورٹی کے لیے 12,564 افسران اور اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ چیمپئنز ٹرافی کے دوران فضائی نگرانی بھی کی جائے گی، اور اس حوالے سے فوج اور رینجرز کی معاونت بھی حاصل کی جائے گی۔ تمام کھلاڑیوں کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا جائے گا تاکہ ان کی سیکیورٹی کو مزید یقینی بنایا جا سکے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ اس حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کی حتمی تفصیلات جلد ہی طے کر لی جائیں گی، سیف سٹی کیمروں کے ذریعے تمام روٹس...
سربراہ پاک بحریہ سے بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف افسر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف افسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔(جاری ہے) بحری افواج کے درمیان تربیت، دو طرفہ دوروں اور بحری مشقوں کے انعقاد پر زور دیا گیا ۔لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے میری ٹائم سیکیورٹی کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا ۔ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین بحری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا
سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر امن عامہ کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے راولپنڈی پولیس نے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے ہیں۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق سیکیورٹی پلان کے مطابق اڈیالہ جیل کے اطراف کی نگرانی ایس پی صدر نیبل کھوکھر کریں گے، ایس ڈی پی او صدر دانیال رانا کو سیکیورٹی انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ ایس ایچ او صدر اعزاز عظیم سیکیورٹی انتظامات کے سب انچارج مقرر کیے گئے ہیں جبکہ ایس ایچ او تھانہ چونترہ ثاقب عباسی، انسپکٹر محمد سلیم انچارج چوکی اڈیالہ کے فرائض انجام دیں گے۔ اڈیالہ جیل کے اطراف میں 6 تھانوں کی اضافی...
سیکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے درمیان ملاقات خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی معاملات کے تناظر میں ہوئی. چیئرمین پی ٹی آئی نے سیاسی معاملات پر گفتگو کی کوشش کی جس پر انہیں سیاست دانوں سے بات کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹرگوہر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔سیکیورٹی ذرائع کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے بات چیت خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی امور پر ہوئی، بات چیت کو سیاسی رنگ دینا...
بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کی ملاقات سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی معاملات کے تناظر میں ہوئی،سیاسی رنگ غلط دیا گیا:ذرائع
بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کی ملاقات سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی معاملات کے تناظر میں ہوئی،سیاسی رنگ غلط دیا گیا:ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور سے پشاور میں بات چیت خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی معاملات کے تناظر میں ہوئی ۔ بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کی بات چیت کا اصل احوال سامنے آ گیا۔دستیاب معلومات کے مطابق بیرسٹر گوہر نے سیاسی معاملات پر بات کرنے کی کوشش کی۔بیرسٹر گوہر کو جوابا بتا دیا گیا کے سیاسی معاملات پر بات چیت آپ سیاست دانوں سے کریں، ذرائع کے مطابق بات چیت کو سیاق و سباق سے ہٹ...
سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بھارت کے شمال مشرقی ریاستوں منی پور، ناگالینڈ اور ميزورم کا دورہ کرنے والے غیر ملکی سیاحوں پر پابندیاں عائد کر دی گئی۔ سال 2011 میں ان علاقوں میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پابندیوں میں نرمی کی گئی تھی لیکن 13 سال بعد یہ پابندیاں حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے دوبارہ عائد کر دی گئی ہیں۔ یونین وزارت داخلہ کی جاری کردہ نئی ہدایات کے مطابق ’’منی پور، ناگالینڈ اور میزورم کی ریاستوں میں غیر ملکیوں کی نقل و حرکت کو کنٹرول اور مانیٹر کرنے کے لیے پروٹیکٹڈ ایریا ریجیم دوبارہ نافذ کیا گیا ہے۔‘‘ پروٹیکٹڈ ایریا پرمٹ میں سیاحوں کے داخلے کے مقام، رہائش اور قیام کی مدت جیسی تفصیلات لازم...
کچھی میں فوجی کارروائی پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کی تباہی امن کے قیام میں اہم کامیابی ہے۔ امن و امان کی بحالی کیلئے سیکیورٹی فورسز کی خدمات قابل فخر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کچھی میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ستائیس دہشتگردوں کی ہلاکت امن دشمنوں کے لئے واضح پیغام ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ عوام کے تحفظ کے لئے ہر...
لاہور(نیوز ڈیسک)نجی ٹی وی‘ کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ جیل کے اندر ہی ٹرائل کا فیصلہ بھی بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کے سبب کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اور صحت کے سبب خاص انتظام کی بات ہوسکتی ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر عمران خان کو روزانہ کی بنیاد پر انسداد دہشت گردی کی عدالتوں، ڈسٹرکٹ کورٹس یا ہائی کورٹ میں لایا جائے تو یہ سیکیورٹی کے حوالے سے بڑا مسئلہ ہوگا، اس لیے جیل ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا، اور اسے کسی نے چیلنج بھی نہیں کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 28 دسمبر کو (ن) لیگ کے رہنما...