پنجاب پولیس نے 2025ء میں ہونے والی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے میچز کی سیکیورٹی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

 پولیس حکام کے مطابق لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے میچز کی سیکیورٹی کے لیے 12,564 افسران اور اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔

چیمپئنز ٹرافی کے دوران فضائی نگرانی بھی کی جائے گی، اور اس حوالے سے فوج اور رینجرز کی معاونت بھی حاصل کی جائے گی۔ تمام کھلاڑیوں کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا جائے گا تاکہ ان کی سیکیورٹی کو مزید یقینی بنایا جا سکے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ اس حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کی حتمی تفصیلات جلد ہی طے کر لی جائیں گی، سیف سٹی کیمروں کے ذریعے تمام روٹس کی نگرانی بھی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان اور یو اے ای میں شیڈول ہے، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا۔ 

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی

پڑھیں:

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 31 رنز سے شکست دے دی

انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقا چیمپئنز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان چیمپئنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے اور جیت کے لیے 199 رنز کا ہدف دیا۔ عمر امین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 58 رنز کی نصف سنچری اسکور کی جبکہ شعیب ملک 46 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ دیگر بیٹسمینوں میں شرجیل خان نے 19، کامران اکمل نے 17، محمد حفیظ نے 8 اور آصف علی نے 11 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا چیمپئنز کی جانب سے اولیور نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ وین پارنیل اور جے پی ڈومینی کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

199 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا چیمپئنز کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز ہی بنا سکی۔ مورے وین وک نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 20 گیندوں پر 44 رنز بنائے، تاہم ان کی اننگز ٹیم کو فتح نہ دلا سکی۔ ہاشم آملہ 12، جے پی ڈومینی 11 اور وین پارنیل 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے بولنگ میں بھی شاندار کارکردگی دیکھنے میں آئی۔ کپتان محمد حفیظ اور سہیل تنویر نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، جبکہ رومان رئیس، عماد وسیم، سہیل خان، شعیب ملک اور وہاب ریاض نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس فتح کے ساتھ پاکستان چیمپئنز نے ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے اور شائقین کو ایک یادگار مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

 

متعلقہ مضامین

  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 31 رنز سے شکست دے دی
  • پی ٹی آئی کا 5اگست کو ہونیوالے احتجاج سے قبل تیاریاں تیز کرنے کا فیصلہ
  • کراچی: چالان ہونے پر رکشہ ڈرائیور نے خود کو زخمی کر لیا
  • اسمبلی سے منظور ہونے سے پہلے ٹریفک وارڈن نے قانون کا نفاذ کیسے کردیا؟ رکن پنجاب اسمبلی امجد علی جاوید
  • وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت حضرت بری امام سرکارؒ کے سالانہ عرس مبارک کے انتظامات سے متعلق ذیلی کمیٹی کا اجلاس
  • پنجاب اسمبلی کا اجلاس، سیلاب میں شہید ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی
  • بنوں میں دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز پر کواڈ کاپٹر سے حملہ
  • وزیراعلیٰ ای ٹیکسی سکیم کب شروع ہوگی؟حتمی تاریخ کااعلان ہوگیا
  • اسلام آباد میں گاڑیوں کے لیے ایم ٹیگ لازمی قرار
  • جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں جاری