سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر امن عامہ کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے راولپنڈی پولیس نے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے ہیں۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق سیکیورٹی پلان کے مطابق اڈیالہ جیل کے اطراف کی نگرانی ایس پی صدر نیبل کھوکھر کریں گے، ایس ڈی پی او صدر دانیال رانا کو سیکیورٹی انچارج مقرر کیا گیا ہے۔

ایس ایچ او صدر اعزاز عظیم سیکیورٹی انتظامات کے سب انچارج مقرر کیے گئے ہیں جبکہ ایس ایچ او تھانہ چونترہ ثاقب عباسی، انسپکٹر محمد سلیم انچارج چوکی اڈیالہ کے فرائض انجام دیں گے۔ اڈیالہ جیل کے اطراف میں 6 تھانوں کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے جبکہ سیکیورٹی امور کی نگرانی کے لیے ایلیٹ اور ڈولفن فورس بھی تعینات کی گئی ہے۔

انسپکٹر نسرین بتول کی زیر نگرانی سکیورٹی امور کے لیے خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات کی گئی ہیں۔ ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او سیکیورٹی امور کی نگرانی کے لیے تمام فورس کو بریف کریں گے۔ سیکیورٹی معاملات پر نظر رکھنے کے لیے سادہ کپڑوں میں نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس اڈیالہ جیل بشریٰ بی بی عمران خان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس اڈیالہ جیل بھی تعینات کی گئی اڈیالہ جیل کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، یوم عاشور پر سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات  کرکے یوم عاشور پر ملک بھر میں سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔

شہباز شریف نے چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کو موثر سیکیورٹی انتظامات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ موثر اور پیشہ وارانہ منصوبہ بندی کی بدولت یوم عاشور کا پرامن انعقاد ممکن ہوا۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو عاشورہ کے انتظامات احسن طریقے سے کرنے پر سراہا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ حکومت نے یوم عاشور پر سیکیورٹی انتظامات اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام تر اقدامات لیے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: انتہائی مخدوش 51 عمارتیں گرانے کا فیصلہ، کمشنر سے تفصیلات طلب
  • کراچی میں انتہائی خستہ عمارتوں کو گرانے کا فیصلہ، کمشنر کو سروے کا حکم
  • وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، یوم عاشور پر سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ
  • 10 محرم الحرام پر اسلام آباد میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات، 4000 سے زائد اہلکار تعینات
  • کراچی، 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات
  • ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس و مجالس، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
  • پنجاب بھر میں 9 محرم کو سکیورٹی ہائی الرٹ، 1 لاکھ سے زائد اہلکار تعینات
  • 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات، راستے سیل
  • ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس، سکیورٹی کے سخت انتظامات
  • اپوزیشن کا اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ