مس انڈونیشیا 2025: اسرائیل کی حمایت پر میرنس کوگویا مقابلے سے خارج
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
مس انڈونیشیا 2025 کی امیدوار میرنس کوگویا کو ایک پرانی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مقابلے سے نکال دیا گیا۔ مذکورہ ویڈیو میں وہ اسرائیل کی حمایت کرتی نظر آتی ہیں، جس کے خلاف انڈونیشیا جیسے ملک میں شدید جذبات پائے جاتے ہیں۔
مس انڈونیشیا 2025 کے مقابلے میں میرنس کوگویا ہائی لینڈ پاپوا کی نمائندگی کر رہی تھیں۔ان کی وائرل ویڈیو تقریباً 2 سال پرانی ہے، جب وہ بیرون ملک حصول تعلیم کے دوران ایک ویڈیو میں وہ اسرائیلی پرچم لہرا رہی تھیں اور رقص کر رہی تھیں۔ اس ویڈیو پر کیپشن میں وہ یروشلم سے وفاداری اور اسرائیل کی حمایت کا اعلان کر رہی تھیں۔
ویڈیو کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل سامنے آیا۔ نتیجتاً ویڈیو کے بعد میرنس کوگویا کوئرانٹائن مرحلے کے دوران ہی مقابلے سے خارج کر دیا گیا۔ ان کی جگہ کارمن اناستاسیا، جو ان کی صوبائی رنر اپ تھیں، کو شامل کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ تاحال مس انڈونیشیا تنظیم نے اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔
عوامی ردِعملایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ اسرائیلی نسل کشی کو صرف مذہبی مسئلہ سمجھنے والوں میں علم، اخلاق اور ہمدردی کی شدید کمی ہے۔
ویڈیو کے جواب میں میرنس کوگویا نے انسٹاگرام اسٹوری پر کہا کہ یہ ویڈیو سیاسی نہیں بلکہ میرے عیسائی عقیدے کا اظہار تھی، جہاں میں دعائیں کر رہی تھی۔ جب وہ یہ وضاحت پیش کر رہی تھیں تو ان کے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی بائیو میں ’ I stand with Israel ‘ لکھا ہوا تھا۔
میرنس کوگویا کی نااہلی ظاہر کرتی ہے کہ انڈونیشیا میں اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کے حق میں کس قدر گہرے جذبات ہیں۔ اور مس انڈونیشیا جیسے مقابلوں میں امیداروں کے لیے اخلاقی و سیاسی معیار کو کس قدر اہمیت دی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ انڈونیشیا کے اسرائیل کے ساتھ کوئی سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔ انڈونیشیا کے صدر پربوو سبیانتو نے رواں سال کہا تھا کہ اسرائیل سے تعلقات صرف اس وقت قائم ہوں گے جب وہ اسرائیل فلسطین کو تسلیم کرے گا۔ انڈونیشیا میں فلسطین کے حق میں بڑے پیمانے پر ریلیاں، مظاہرے اور عوامی حمایت دیکھنے کو ملتی ہے۔
فلسطین میں صورتِ حال:اسرائیلی بمباری سے اب تک 56,000 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ 2.
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: مس انڈونیشیا کر رہی تھیں
پڑھیں:
سندھ حکومت کے تحت آن لائن ای اسپورٹس مقابلے حتمی مرحلہ میں داخل
سندھ حکومت کے محکمہ کھیل کے تحت آن لائن ای اسپورٹس مقابلے حتمی مرحلہ میں داخل ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق 400 سے زائد ٹیموں کے درمیان 15 لاکھ روپے انعامی رقم کے گیمزکا فائنل 22 نومبر کو ہوگا۔
پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں انعامات تقسیم کریں گے۔