سٹی42: 9 محرم الحرام کے موقع پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق صوبے بھر میں ایک لاکھ سے زائد پولیس افسران و اہلکار عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی پر مامور ہیں۔

 ملک بھر میں 9 ویں محرم الحرام کے جلوس آج عقیدت و احترام سے نکالے جائیں گے۔آج صوبے بھر میں 1689 جلوس اور 3895 مجالس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ لاہور میں 79 جلوس اور 378 مجالس برآمد و منعقد ہو رہی ہیں،جس میں 10 ہزار سے زائد اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔ 30 ہزار کمیونٹی رضا کار پولیس کی معاونت کر رہے ہیں، سیف سٹیز اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے CCTV کیمروں سے نگرانی کی جائے گی۔ سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، ڈولفن، پیرو اور دیگر فورسز الرٹ رہے گی۔
اس کے علاوہ تمام اضلاع کے کنٹرول رومز سنٹرل پولیس آفس سے منسلک ہوں گے، سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا گیا ہے۔ دفعہ 144 اور کوڈ آف کنڈکٹ پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔
جلوسوں اور مجالس کے مقررہ اوقات، روٹس اور لاؤڈ اسپیکر قوانین کی پابندی لازمی ہے۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ تمام مسالک اور مذاہب کے افراد امن و ہم آہنگی کو فروغ دیں اور ملکی سلامتی کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ خطے کی حساس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے دہشت گرد عناصر پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42

پڑھیں:

عظمیٰ بخاری کادورہ ٹوبہ ٹیک سنگھ،محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

لاہور،فیصل آباد (نیوز رپورٹر+نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا اور ڈی سی آفس میں اہم اجلاس کی صدارت کی۔ کمشنر فیصل آباد مریم خان، آر پی او ذیشان اصغر، ڈپٹی کمشنر محمدنعیم سندھو، ڈی پی او عبادت نثار، منتخب نمائندگان، لیگی رہنما ایوب خان گادھی، قدیر اعوان، راحیل انور، حارث امجد اور عقبہ وڑائچ شریک ہوئے۔  عظمیٰ بخاری نے سکیورٹی ودیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا حکومت پنجاب عزاداروں کو مکمل تحفظ اور تمام تر سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور اور مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوںنے مرکزی امام بارگاہ، جلوس کے روایتی راستوں، مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے سکیورٹی‘صفائی اور سبیلوں کا جائزہ لیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تمام مکاتبِ فکر کا اتحاد قابل تحسین ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ سوشل میڈیا پر شرانگیز اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے۔ علماء منبر و محراب سے سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کا پیغام دیں۔آخر میں جلوس کے منتظمین نے بہترین انتظامات پر وزیراعلیٰ مریم نواز اور صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

  • 9محرم الحرام: ملک بھرمیں سکیورٹی ہائی الرٹ، حساس مقامات سیل، موبائل فون سروس جزوی معطل
  • 9 محرم الحرام کے جلوس و مجالس کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ، فوج تعینات
  • پنجاب بھر میں 9 محرم کو سکیورٹی ہائی الرٹ، 1 لاکھ سے زائد اہلکار تعینات
  • 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات، راستے سیل
  • یوم عاشور کل، 8 محرم الحرام کے جلوس، مجالس، سکیورٹی  کے سخت انتظامات 
  • ملک بھر میں 8 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس، سکیورٹی کے سخت انتظامات
  • ملک بھر میں 8 محرم الحرام کے جلوس: سیکیورٹی کے سخت انتظامات
  • کراچی، محرم الحرام کے جلوس کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات
  • عظمیٰ بخاری کادورہ ٹوبہ ٹیک سنگھ،محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا