Nawaiwaqt:
2025-07-01@18:49:22 GMT

امتحان دینے آنیوالی طالبات کی وین میں آگ لگ گئی

اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT

امتحان دینے آنیوالی طالبات کی وین میں آگ لگ گئی

 وین میں آتشزدگی سے ایک طالبہ جاں بحق  جبکہ کئی زخمی ہوگئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق طالبات کی وین میں آتشزدگی کا واقعہ تحصیل احمدپور شرقیہ ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے  میں ایک طالبہ جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 19 طالبات لیاقت پور سے احمد پور شرقیہ فرسٹ ائیر کا پیپر دینے آئی تھیں، ان کی وین میں آگ ایل پی جی گیس لیکیج کے باعث لگی اور  حادثے کے نتیجے میں 8 طالبات محفوظ رہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

گوجرانوالہ: مضر صحت پیزا کھانے سے 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں

علامتی فوٹو 

گوجرانوالہ میں مضرِ صحت کھانا کھانے سے 2 بچیاں جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار، اس کی بیوی اور 2 بچے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

پولیس کے مطابق گوجرانوالا کے علاقے ایمن آباد میں رہائش پزیر پولیس اہلکار نے بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر مقامی پیزا شاپ سے پیزا منگوایا تھا، پیزا کھاتے ہی اہلکار اور اس کی بیوی اور چار بچوں کی حالت غیر ہو گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال منتقلی کے دوران ایک بچی دم توڑ گئی، دوسری بچی کی دورانِ علاج موت واقع ہوئی، پولیس اہلکار سمیت خاندان کے 5 افراد اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ میڈیکل رپورٹ آجانے کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ابتدائی طبی امداد کے بعد میاں بیوی کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ ایک بچے کی حالت تشویش ناک ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کی طلبہ کو لیک ہونیوالے پرچوں کا مفت امتحان دینے کی پیشکش
  • بہاولپور: طالبات کی وین میں آگ گئی، ایک طالبہ جاں بحق، 10 زخمی
  • بہاولپور: گیس لیکیج کے باعث طالبات سے بھری وین میں آتشزدگی، 10 طالبات شدید زخمی
  • بہاولپور: گیس لیکیج کے باعث طالبات سے بھری وین میں آتشزدگی، 10 طالبات شدید زخمی
  • طالبات سے بھری وین میں آگ لگ گئی، ایک طالبہ جاں بحق، 8 زخمی
  • بھارتی ریاست تلنگانہ کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکے سے ہلاکتیں 34 ہوگئیں
  • گوجرانوالہ: مضر صحت پیزا کھانے سے 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں
  • نکاح خواں کیلئے کڑی شرائط،امتحان میں 90 فیصد نمبرلازمی قرار
  • پی ٹی آئی کا نیا امتحان، مخصوص نشستوں سے محرومی کے بعد اگلا قدم کیا ہوگا؟