برکس گورننس کے سیمینار اور عوامی و ثقافتی تبادلے کے فورم کا برازیل میں انعقادبرکس میکانزم کو تاریخی توسیع دی گئی ہے، چینی نمائندہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز

ریو ڈی جنیرو : 2025برکس گورننس کا سیمینار اور عوامی و ثقافتی تبادلے کا فورم برازیل کے ریو ڈی جنیرو میں منعقد ہوا، جس میں چین، برازیل، روس، بھارت، جنوبی افریقہ، مصر، انڈونیشیا سمیت دیگر برکس ممالک اور متعلقہ بین الاقوامی تنظیموں کے 120 سے زیادہ نمائندوں نے شرکت کی۔چینی نمائندوں نے کہا کہ برکس میکانزم کو تاریخی توسیع دی گئی ہے، “گریٹر برکس تعاون” کا نمونہ تشکیل دیا گیا ہے،

اور برکس میکانزم میں نمائندگی اور اثر و رسوخ کو مزید وسعت دی گئی ہے، جو افراتفری کی دنیا میں ایک مستحکم قوت بن گئی ہے۔ برکس تعاون کو ایک مساوی اور منظم کثیر القطبی دنیا اور جامع اقتصادی عالمگیریت کی فعال طور پر وکالت کرنی چاہئے ، گلوبل ساؤتھ میں گورننس کے حوالے سے تبادلوں کومضبوط بنانا چاہئے ، منصفانہ اور معقول عالمی گورننس سسٹم کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے ،

تہذیبوں کے مابین تبادلوں اور باہمی سیکھنے کے عمل کو فروغ دینا چاہئے ، گلوبل ساؤتھ میں یکجہتی اور تعاون کی قیادت کرنی چاہئے ، اور عالمی ترقی میں حصہ ڈالنا چاہئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹرمپ کا ایلون مسک پر طنز: ’’سبسڈی ختم کریں تو واپس جنوبی افریقہ چلا جائے گا‘‘ نئے مالی سال میں حکومت ٹھوس معاشی اصلاحات کرے، صدر ایف پی سی سی آئی نئے مالی سال کا شان دار آغاز؛ اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، نیا سنگ میل عبور معروف بینکر جاوید قریشی پاکستان بزنس کونسل کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر جون میں مہنگائی کی شرح 3سے 4فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے، وزارت خزانہ اوگرا نے جولائی کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری ایف بی آر مالی سال 25-2024میں محصولات کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: دی گئی ہے

پڑھیں:

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی مالیاتی کانفرنس میں شرکت کے لیے اسپین روانہ

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اسپین کے شہر سیویل روانہ ہو گئے، جہاں وہ یکم جولائی سے شروع ہونے والی انٹرنیشنل کانفرنس آن فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ 4 روزہ کانفرنس میں دنیا بھر سے پالیسی ساز، ماہرین اور رہنما پائیدار مالیاتی حکمت عملیوں اور ترقیاتی تعاون پر غور کریں گے۔

وزیر خزانہ ’قرض کے بدلے ترقی‘ کے سیشن میں مہمانِ خصوصی ہوں گے اور پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ وہ نجی کاروباروں کی مالی رسائی، کریڈٹ ریٹنگز، اور SME فنانسنگ جیسے موضوعات پر بھی کلیدی خطابات کریں گے۔

مزید پڑھیں: ملک ہڑتالوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نئے میثاق جمہوریت کی تجویز دیدی

سینیٹر اورنگزیب یونیسف کی میزبانی میں بچوں اور نوجوانوں کی مالی معاونت سے متعلق مکالمے میں بھی شرکت کریں گے۔ دورے کے دوران ان کی ملاقاتیں عالمی شخصیات سے بھی متوقع ہیں، جن میں آئی سی سی کے سیکرٹری جنرل جان ڈینٹن اور نیدرلینڈز کے نائب وزیر برائے ترقی اسٹیون کولٹ شامل ہیں۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق، اس دورے کا مقصد پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات، عالمی مالی تعاون، اور جدید مالیاتی حلوں میں مؤثر شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

’قرض کے بدلے ترقی‘ اسپین وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب یونیسف

متعلقہ مضامین

  • نیب میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ، دستاویز سب نیوز پر
  • 2025برکس گورننس کے سیمینار اور عوامی و ثقافتی تبادلے کے فورم کا برازیل میں انعقادبرکس میکانزم کو تاریخی توسیع دی گئی ہے، چینی نمائندہ
  • اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر
  • ترسیلات زر میں تاریخی اضافہ، سرمایہ کاری میں کمی: وزارتِ خزانہ کی ماہانہ معاشی رپورٹ
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی مالیاتی کانفرنس میں شرکت کے لیے اسپین روانہ
  • قانون ساز ادارے جمہوری اقدار کا تحفظ کریں‘صدر مملکت
  • قومیتی یکجہتی کا صحیح معنوں میں تحفظ کرتے ہوئے بہتر زندگی تخلیق کی جائے، چینی صدر
  • اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت
  • کیا چینی صدر آئندہ ماہ برکس اجلاس میں شرکت کے لیے برازیل کا دورہ نہیں کریں گے؟