2025-11-04@06:45:34 GMT
تلاش کی گنتی: 215

«شمالی کوریا کا»:

(نئی خبر)
    شمالی کوریا نے سمندر سے زمین پر مار کرنے والے اسٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ کیا ۔خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے ہفتے کے روز اسٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ کیا۔سرکاری میڈیا نے اتوار کو رپورٹ کیا جس کے مطابق ملک کے رہنما کم جونگ اُن نے میزائل تجربے کی نگرانی کی۔کورین نیوز ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے لانچ کردہ کروز میزائل پانی کے اندر اور فضا میں1 ہزار پانچ سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہیں، تقریباً 7500سیکنڈ تک پرواز کرنے کے بعد اپنے اہداف کو نشانہ بناتے ہیں۔ رائٹرز کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ جب تک امریکہ شمالی کوریا کی آزادی کو تسلیم نہیں کرتا،...
    بھارتی ٹیلی ویژن اسٹار دیویانکا ترپاٹھی نے ایک مالی دھوکہ دہی کا انکشاف کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کو دیے ایک انٹرویو میں دیویانکا نے بتایا کہ ان کے قابلِ بھروسہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ (سی اے) نے ان کے ساتھ 12 لاکھ روپے کا غبن کیا جس کا ان کو بعد میں علم ہوا۔  دیویانکا نے کہا کہ اپنے مصروف شیڈول کے باعث وہ مالی معاملات دیکھنے کے لیے وقت نہیں نکال سکتی تھیں اور اپنے سی اے پر مکمل اعتماد کرتی تھیں، جو دو سال سے ان کے اکاؤنٹس سنبھال رہا تھا۔ سی اے نے انہیں سرمایہ کاری کے لیے فکسڈ ڈپازٹس کا مشورہ دیا، جس پر دیویانکا نے چار چیک جاری کیے۔ تاہم ان کا سی اے غائب...
    دہلی پردیش کانگریس کے صدر نے عوام سے بدعنوان اور عوام دشمن عام آدمی پارٹی کی حکومت کو بدلنے اور ریاست میں خوشحالی کیلئے کانگریس کو اقتدار میں لانے کی اپیل کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی میں انتخابی ماحول سر چڑھ کر بول رہا ہے اور ہر نئے دن سیاسی پارہ اوپر ہی جا رہا ہے۔ دہلی پردیش کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے عوام سے بدعنوان اور عوام دشمن عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت کو بدلنے اور ریاست میں خوشحالی کے لئے کانگریس کو اقتدار میں لانے کی اپیل کی ہے۔ جمعرات کو صدر بازار اسمبلی حلقہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دیویندر یادو نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی گزشتہ 11 برسوں...
    لاس اینجلس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری ۔2025 )امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے شمالی علاقے میں بھی جنگل کی آگ بھڑکنے پر ہزاروں افراد کو نقل مکانی کا حکم دے دیا گیا ہے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق کاسٹیک جھیل کے قریب پہاڑیوں کو خوفناک شعلوں نے نگلنا شروع کر دیا جو تیزی سے پھیل رہے ہیں اور صرف چند گھنٹوں میں 5 ہزار ایکڑ سے زیادہ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے چکے ہیں.(جاری ہے) تیز اور خشک ہوائیں آگ کو بھڑکانے میں مدد فراہم کر رہی ہیں جس سے دھوئیں اور خطرناک انگاروں کا بڑا ڈھیر شعلوں کی طرح پھیلتا جارہا ہے لاس اینجلس سے تقریباً 56 کلومیٹر شمال میں اور سانتا کلیریٹا...
    نیویارک (نیوزڈیسک)امریکی ریاست کیلیفیورنیا کے شہر لاس اینجلس کے شمال کے جنگلات میں بھی آگ بھڑک اٹھی۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق کاسٹائک لیک کے قریب پہاڑوں پر آگ کے شعلے اُڑ رہے ہیں ، آگ تیزی سے پھیل رہی ہے جس کی وجہ سے 25 ہزار افراد کو انخلا کا حکم دے دیا گیا ہے اور 5 سو قیدیوں کو دیگر جیلوں میں منتقل کردیا گیا۔ طوفانی ہواؤں کے باعث 2 گھنٹوں میں 5 ہزارایکڑ رقبہ آگ کی لپیٹ میں آگیا۔لاس اینجلس کاؤنٹی فائر ڈپارٹمنٹ اور اینجلس نیشنل فارسٹ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹرز اور چھوٹے طیارے بھی آگ بجھانے کی کوششوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ لاس اینجلس...
    اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ نے تعلیمی اداروں میں طلبہ یونینز کی بحالی کے معاملے پر اٹارنی جنرل آف پاکستان، تمام صوبوں اور اسلام آباد کے ایڈووکیٹ جنرلز اور متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاجبکہ بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ اگر ریگولیٹری قانون نہیں ہوگا تو پھر مسئلہ ہوگا۔  طلباء یونین ایک نرسری ہے انہی لوگوں نے مستقبل میں ملک کی باگ ڈور سنبھالنا ہوتی ہےجبکہ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے ہیں کہ طلبہ یونیز پر پابندی نہیں بلکہ انتخابات پرپابندی ہے۔1983میں توآئین بھی معطل تھاتو طلباء یونینز کومعطل کرنے کے لئے نوٹیفیکیشن کی کیاضرورت تھی۔ کیا تعلیمی اداروں میں پولیکل سائنس کے مضامین...
    ممبئی : بالی وڈ کی متنازعہ اور مشہور اداکارہ راکھی ساونت نے حالیہ انٹرویو میں پاکستانی اداکاراؤں ہانیہ عامر، نرگس، اور دیدار کو ڈانس مقابلے کا چیلنج دے کر تہلکہ مچا دیا۔ انہوں  نے کہا کہ وہ تینوں کو ایک ساتھ آسانی سے شکست دے سکتی ہیں۔ راکھی ساونت، جنہیں بولی وڈ کی "نمبر ون آئٹم گرل" اور "ریئلٹی ٹی وی کی کوئن" کہا جاتا ہے، اپنے بے باک بیانات اور تنازعات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔  انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنی پاکستان سے محبت کا بھی اظہار کیا، جو ان کے تنقیدی تبصروں کے ساتھ متضاد معلوم ہوا۔ راکھی ساونت نے 2000 کی دہائی کے اوائل میں بالی وڈ میں قدم رکھا اور اپنی بولڈ شخصیت...
    فوٹو: فائل خیبر پختونخوا کے ضلع کُرم کی تحصیل بگن اور ملحقہ علاقوں کو خالی کروا کر کلیئرنس آپریشن شروع کردیا گیا۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بگن آپریشن میں پولیس، ضلعی انتظامیہ، دیگر سیکیورٹی ادارے حصہ لے رہے ہیں، بگن میں کلیئرنس آپریشن مکمل ہوتے ہی متاثرین کو ان کے علاقوں کو بھجوایا جائے گا۔ خیبر پختونخوا حکومت کا کُرم میں شرپسندوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہخیبرپختونخوا حکومت نے ضلع کُرم کے متاثرہ علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ فریقین کی مرضی سے بگن میں 8 بنکرز کو گرایا جا چکا، اگلا امدادی قافلہ آئندہ 3 روز میں جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب پاراچنار جانے والے مال بردار گاڑیوں کے قافلے پر حملے کا...
    پشاور(آن لائن)مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے پاکستانی جی ڈی پی پر ردعمل میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی جی ڈی پی مالی سال 2025 کیلئے 3.2 فیصد سے کم کرکے 3 فیصد کر دیا ہے ،شہباز شریف/ پی ڈی ایم حکومت میں جی ڈی پی شرح مالی سال 2023 میں منفی 0.2 فیصد رہی ہے جبکہ مالی سال 2024 میں 2.5 فیصد اور 2025 میں 3.0 فیصد کی پیروی کر رہے ہیں۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت میں جی ڈی پی مالی سال 2022 میں 6.18 فیصد، 2021 میں 5.77 فیصد تھی جبکہ 2020 میں کرونا وائرس کی وجہ سے منفی 0.94 فیصد...
    شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان نے اپنے فوجیوں کو انوکھی ہدایت دیتے ہوئے یوکرین میں زندہ نہ پکڑ جانے کا حکم جاری کردیا ہے۔ روس یوکرین جنگ میں شمالی کوریا کے فوجی اہکار بھی حصہ لے رہے ہیں، شمالی کوریا نے یوکرین کیخلاف روس کی جانب سے تعینات فوجیوں کو حکم جاری کردیا ہے، شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان نے اپنی فوج کو حکم دیا ہے کہ گرفتار ہونے سے پہلے خود کو قتل کردیں۔ گزشتہ روز شمالی کورین فوجی نے قید میں جانے سے بچنے کیلئے خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا، جنوبی کوریا کے مطابق جنگ میں اب تک شمالی کوریا کے 300 فوجی مارے جاچکے ہیں۔ جدید جنگ کی سمجھ نہ رکھنے...
    کراچی(کامرس رپورٹر)حکومت نے ایک ہفتے میں 277 ارب روپے کا قرضہ اتار دیا۔اسٹٹ بینک ا?ف پاکستان کے مطابق مالی سال 25ء میں حکومتی قرض ادائیگیاں 2.64 کھرب روپے ہوگئیں،بجٹ سپورٹ کی ہفتہ وار قرض ادائیگی 272.64 ارب روپے تھی، کموڈیٹی آپریشنز کی ہفتہ وار قرض ادائیگی 5.24 ارب روپے رہی، اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے 62.3 کروڑ روپے کا دیگر قرض لیا گیا۔مالی سال 25ء میں تاحال بجٹ سپورٹ کی مجموعی قرض ادائیگی 2.42 کھرب روپے ہے، اسٹیٹ بینک مالی سال 25ء میں کموڈیٹی آپریشنز کی ادائیگیاں 222 ارب روپے رہیں،حکومت کی دیگر قرض ادائیگیاں 1.67 ارب روپے ریکارڈ ہوئیں، مالی سال 25ء میں حکومت نے اسٹیٹ بینک کو 733 ارب روپے قرض ادا کیا،وفاقی حکومت نے مرکزی بینک...
    جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق شمالی کوریا نے سمندر میں کم فاصلے تک مار کرنے والے متعدد بیلسٹک میزائل داغے، جن کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آنے والی انتظامیہ کے لیے ایک پیغام ہو سکتا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق یہ تجربہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب جاپانی وزیر خارجہ تاکیشی ایوایا جنوبی کوریا کا دورہ کرنے والے ہیں، جہاں وہ اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ سیئول کی فوج نے بحیرہ جاپان کے نام سے مشہور پانی کے ذخائر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی کوریا کی فوج نے مشرقی سمندر میں داغے جانے والے کم فاصلے...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے شمالی وزیرستان میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف  کامیاب آپریشنز  پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔  وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے شمالی وزیرِ ستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی گئی۔ وزیرِ اعظم نے دو مختلف کاروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دھشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کے متعلقہ افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔  جنوبی پنجاب میں تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟ اہم خبر شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف...
    پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے عوام دوست اقدامات کرتے ہوئے خاندان کے سربراہ کے انتقال پر ورثاء کی مالی مدد کا اعلان کر دیا۔ زرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گندا پور کے مطابق خاندان کے سربراہ کے انتقال کی صورت میں ورثاء کی مالی معاونت کی جائے گی۔ علی امین گنڈاپور کے مطابق 60 سال سے کم عمر خاندان کا سربراہ انتقال کر جائے تو اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ 60 سال سے زائد عمر کے سربراہ کے انتقال پر اہلخانہ کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا حقیقی معنوں میں ریاست مدینہ بن رہا ہے۔