Jasarat News:
2025-09-18@12:55:51 GMT

حکومت نے ایک ہفتے میں 277 ارب روپے کا قرضہ اتار دیا

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

کراچی(کامرس رپورٹر)حکومت نے ایک ہفتے میں 277 ارب روپے کا قرضہ اتار دیا۔اسٹٹ بینک ا?ف پاکستان کے مطابق مالی سال 25ء میں حکومتی قرض ادائیگیاں 2.64 کھرب روپے ہوگئیں،بجٹ سپورٹ کی ہفتہ وار قرض ادائیگی 272.64 ارب روپے تھی، کموڈیٹی آپریشنز کی ہفتہ وار قرض ادائیگی 5.24 ارب روپے رہی، اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے 62.

3 کروڑ روپے کا دیگر قرض لیا گیا۔مالی سال 25ء میں تاحال بجٹ سپورٹ کی مجموعی قرض ادائیگی 2.42 کھرب روپے ہے، اسٹیٹ بینک مالی سال 25ء میں کموڈیٹی آپریشنز کی ادائیگیاں 222 ارب روپے رہیں،حکومت کی دیگر قرض ادائیگیاں 1.67 ارب روپے ریکارڈ ہوئیں، مالی سال 25ء میں حکومت نے اسٹیٹ بینک کو 733 ارب روپے قرض ادا کیا،وفاقی حکومت نے مرکزی بینک کو 76 ارب روپے، صوبائی حکومتوں نے 625 ارب روپے ادا کیے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مالی سال 25ء میں ارب روپے حکومت نے

پڑھیں:

ایک سال میں بینکوں کے ڈپازٹس 3685 ارب روپے بڑھے گئے

 اسٹیٹ بینک پاکستان نے گزشتہ ماہ  بینکوں کے ڈپازٹس کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی۔اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق بینکوں کے ڈپازٹس اگست میں 183 ارب بڑھ کر34463 ارب روپےہوگئے  جس کے بعد ایک سال میں بینکوں کے ڈپازٹس 3685 ارب روپے  تک بڑھ گئے ہیں۔اگست کے مہینے میں بینکوں کے ایڈوانسز  72 ارب روپےکم ہوکر12289 ارب روپے ہوگئے جب کہ بینکوں کے ایڈوانسز ایک سال میں 1350 ارب روپے سے بڑھ گئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں کی سرمایہ کاری اگست میں 112 ارب روپےبڑھ کر36303 ارب روپےہوگئی، بینکوں کی سرمایہ کاری ایک سال میں17 فیصد اضافے سے5270 ارب روپے بڑھی۔مرکزی بینک کا بتانا ہےکہ اگست میں بینکوں کا ڈپازٹ انوسٹمنٹ تناسب 105.30 فیصد رہا اور اگست میں بینکوں کا ڈپازٹس ایڈوانس تناسب35.7 فیصد رہا۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کا کسانوں کیلئے معاونتی پیکج تیار، اعلان آئندہ ہفتے ہوگا
  • ایک سال میں بینکوں کے ڈپازٹس 3685 ارب روپے بڑھے گئے
  • ای بائیکس رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ
  • بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو قرضہ جات کی فراہمی میں 15.1 فیصد اضافہ
  • تربت میں نجی کیش وین پر ڈکیتی، 22 کروڑ روپے لوٹ لیے گئے
  • نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور اقتصادی ترقی کو مستحکم کرنے کے لئے وزیراعظم یوتھ پروگرام اور موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
  • حکومت کا 2600 ارب کے قرضے قبل از وقت واپس اور سود میں 850 ارب کی بچت کا دعویٰ
  • سیلاب کے باعث ملک کی اقتصادی ترقی کی رفتار سست ہو سکتی ہے، اسٹیٹ بینک
  • خیبر پختونخوا، انسداد پولیو فنڈز کی تقسیم سے متعلق آڈٹ رپورٹ میںبے ضابطگیوں کا انکشاف
  • سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں معمولی کمی