شمالی کوریا کا اسٹریٹجک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
شمالی کوریا نے سمندر سے زمین پر مار کرنے والے اسٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ کیا ۔خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے ہفتے کے روز اسٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ کیا۔سرکاری میڈیا نے اتوار کو رپورٹ کیا جس کے مطابق ملک کے رہنما کم جونگ اُن نے میزائل تجربے کی نگرانی کی۔کورین نیوز ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے لانچ کردہ کروز میزائل پانی کے اندر اور فضا میں1 ہزار پانچ سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہیں، تقریباً 7500سیکنڈ تک پرواز کرنے کے بعد اپنے اہداف کو نشانہ بناتے ہیں۔
رائٹرز کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ جب تک امریکہ شمالی کوریا کی آزادی کو تسلیم نہیں کرتا، وہ امریکہ کے خلاف سخت ترین ممکنہ کارروائی کرے گا۔شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ جنوبی کوریا اور امریکا کے درمیان فوجی مشقیں اور تعاون خطے میں کشیدگی کا باعث بن رہی ہیں۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد شمالی کوریا نے اپنا پہلا ہتھیاروں کا تجربہ کیا ہے۔ یہ تجربہ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ہوا، اور یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ شمالی کوریا نے امریکی صدارتی افتتاح کے موقع پر ایسی کارروائی کی ہو۔ اس سے قبل، شمالی کوریا نے ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے سے قبل سمندر میں کئی کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل فائر کیے تھے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شمالی کوریا کی شمالی کوریا نے کے مطابق
پڑھیں:
شمالی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں آپریشنز، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک
فوٹو: فائلسیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنۂ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 15 اور 16 نومبر کو سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیاں کیں، ڈی آئی خان میں آپریشن کے نتیجے میں 10 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا جس میں ان کا سرغنہ عالم محسود بھی شامل ہے۔
ایک اور انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کیا گیا جس میں سیکیورٹی فورسز نے مزید 5 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے کلاچی ڈی آئی خان میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، آپریشن الخوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، غیر ملکی پشت پناہی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشت گردی کی مہم جاری رہے گی۔