جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق شمالی کوریا نے سمندر میں کم فاصلے تک مار کرنے والے متعدد بیلسٹک میزائل داغے، جن کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آنے والی انتظامیہ کے لیے ایک پیغام ہو سکتا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق یہ تجربہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب جاپانی وزیر خارجہ تاکیشی ایوایا جنوبی کوریا کا دورہ کرنے والے ہیں، جہاں وہ اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

سیئول کی فوج نے بحیرہ جاپان کے نام سے مشہور پانی کے ذخائر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی کوریا کی فوج نے مشرقی سمندر میں داغے جانے والے کم فاصلے تک مار کرنے والے متعدد بیلسٹک میزائلوں کا سراغ لگایا ہے۔

یہ تجربہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے شمالی کوریا کے علاقے گینگگی کے قریب کیا گیا، جس میں میزائلوں نے سمندر میں اترنے سے قبل 250 کلومیٹر (155 میل) تک پرواز کی۔

سیئول کی فوج کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا اور امریکا کے انٹیلی جنس حکام نے شمالی کوریا کے میزائل لانچ کی تیاریوں کا پہلے سے ہی سراغ لگا لیا تھا، ان کی نگرانی کی اور لانچ کے وقت بھی فوری طور پر ان کا سراغ لگا لیا۔

جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ ہم مکمل تیاری برقرار رکھے ہوئے ہیں، امریکا اور جاپان کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کر رہے ہیں ، جب کہ مزید لانچوں کے لیے نگرانی اور الرٹ کو مستحکم بنایا جا رہا ہے۔

قائم مقام جنوبی کورین صدر چوئی سانگ موک نے اس تجربے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، سیئول شمالی کوریا کی اشتعال انگیزی کا جواب اس کی مضبوط سکیورٹی پوزیشن اور امریکا کے ساتھ اتحاد کی بنیاد پر دے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تازہ ترین تجربے کا مقصد آنے والی ٹرمپ انتظامیہ کے لیے ایک پیغام ہو سکتا ہے، سیئول میں یونیورسٹی آف نارتھ کورین اسٹڈیز کے صدر یانگ مو جن کا کہنا ہے کہ اس کا ہدف امریکا ہو سکتا ہے، یہ ٹرمپ انتظامیہ کی دوسری مدت سے پہلے دباؤ ڈالنے کے ارادے کی نشاندہی کرتا ہے۔

موجودگی کا دعویٰ
ورلڈ انسٹیٹیوٹ فار نارتھ کوریا اسٹڈیز کے سربراہ آہن چن ال نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ اس تجربے کا مقصد ٹرمپ انتظامیہ سے پہلے اپنی موجودگی ثابت کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد سیئول کے اپنے بحران کے دوران جنوبی کوریا کو غیر مستحکم کرنا بھی ہو سکتا ہے، کیوں کہ معطل صدر یون سک یول کو مواخذے کے مقدمے کا سامنا ہے، جو گزشتہ ماہ مارشل لا کی ناکام کوشش کے بعد آج سے آئینی عدالت میں شروع ہو رہا ہے۔

دونوں کوریا ممالک کے درمیان تعلقات گزشتہ برسوں کی کم ترین سطح پر ہیں، شمالی کوریا نے گزشتہ برس اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیلسٹک میزائل داغے تھے، پیانگ یانگ کی جانب سے گزشتہ ہفتے ایک نیا ہائپر سونک میزائل سسٹم داغے جانے کے بعد یہ رواں سال کا دوسرا تجربہ ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے سی این اے کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان اپنی نوعمر بیٹی جو اے ای کے ساتھ گزشتہ ہفتے ہونے والے میزائل تجربے کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

روس کی حمایت
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو کا اختیار رکھنے والا روس شمالی کوریا کو باضابطہ طور پر جوہری ریاست کے طور پر قبول کر لے گا، جس سے عالمی اتفاق رائے کو دھچکا لگے گا کہ پیانگ یانگ کو اپنا پروگرام ختم کرنا چاہیے۔

اکتوبر کے اواخر میں شمالی کوریا نے اپنے سب سے جدید اور طاقتور بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) کا تجربہ کیا تھا، اس کے چند دن بعد اس نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل داغے۔

امریکا اور جنوبی کوریا کی انٹیلی جنس کا یہ بھی ماننا ہے کہ شمالی کوریا نے اکتوبر میں یوکرین کے خلاف لڑنے کے لیے ہزاروں فوجی بھیجنا شروع کیے تھے، اس کے بعد سے اسے سیکڑوں ہلاکتوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

لیکن نہ تو شمالی کوریا اور نہ ہی روس نے سرکاری طور پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پیانگ یانگ کی افواج ماسکو کے لیے لڑ رہی ہیں۔

پیر کے روز جنوبی کوریا کے ایک قانون ساز نے سیئول کی خفیہ ایجنسی سے ملنے والی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ یوکرین کے خلاف روس کی جنگ میں لڑتے ہوئے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجی ہلاک اور 2700 زخمی ہوئے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شمالی کوریا نے کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کوریا کی کی فوج کے لیے

پڑھیں:

ٹک ٹاک بارے معاہدہ طے، عوام دوبارہ موقع دے امریکا کو مضبوط بنائیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

برطانیہ روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ یورپ روس سے تیل کی خریداری بند کرے، امریکی معیشت کو ایک بار پھر بلندیوں پر لے جائیں گے۔ امریکی صدر نے دوبارہ صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام دوبارہ موقع دے، ہم ملک کو پہلے سے بہتر بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ٹک ٹاک کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ہے، جلد ٹک ٹاک کے خریدار کا اعلان کریں گے۔ برطانیہ روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یورپ روس سے تیل کی خریداری بند کرے، امریکی معیشت کو ایک بار پھر بلندیوں پر لے جائیں گے۔ امریکی صدر نے دوبارہ صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام دوبارہ موقع دے، ہم ملک کو پہلے سے بہتر بنائیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی نے مشرق وسطیٰ میں امن قائم کیا، چین اور روس کے ساتھ مضبوط مگر سخت تعلقات ضروری ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بائیڈن کی مہنگائی پالیسی نے امریکی عوام کو تباہ کر دیا، بارڈر سکیورٹی مضبوط نہ کی تو مسائل سنگین ہو جائیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں بڑی تبدیلی آئے گی، امریکی عوام تیار رہے، اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط ہیں، غزہ پر پالیسی بعد میں بیان کریں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ حماس نے یرغمالیوں کو ڈھال بنایا تو بڑی مصیبت میں پڑ سکتی ہے، ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ میرے سابق دور حکومت میں دنیا زیادہ محفوظ تھی۔

متعلقہ مضامین

  • ہمیں دوسری جنگ عظیم کی تاریخ کا درست نظریہ اپنانا چاہیے، چینی وزیر دفاع
  • فلم “731” لوگوں کو کیا بتاتی ہے؟
  • صدر ٹرمپ کا ’گولڈن ڈوم‘ منصوبہ حتمی منصوبہ بندی کے مرحلے میں داخل
  • جنوبی کوریا: کرپشن کیس میں اپوزیشن رکن پارلیمان گرفتار
  • جاپان: درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے امریکی میزائل تعینات
  • ٹک ٹاک بارے معاہدہ طے، عوام دوبارہ موقع دے امریکا کو مضبوط بنائیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
  •   امریکا ، جنوبی کوریا اور جاپان کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع
  • گوگل جیمینائی نے چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑ دیا
  • لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق،رواں سال کیسز کی تعداد 26ہوگئی
  • لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق