2025-11-16@16:34:49 GMT
تلاش کی گنتی: 231

«مہنگا کیا گیا»:

(نئی خبر)
    ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف نے پرتپاک استقبال کیا۔  2 روزہ دورے پر پاکستان آئے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر شاندار استقبال کیا گیا، مہمان صدر کے لیے پروقار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، شاہراہ دستور پر سرخ اور سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے۔
    کراچی (نمائندہ جسارت) نیشنل بینک سٹیڈیم کا تزئین و آرائش کے بعد افتتاح کردیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ا سٹیڈیم کا افتتاح کیا، افتتاح کے موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے علاوہ وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی بھی موجود تھے۔اس موقع پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کراچی میں کھیلوں کی بھرپور سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، 2018 میں نیشنل ا سٹیڈیم کو حکومت سندھ نےاپ گریڈ کیا تھا، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کیلیے تمام سہولیات فراہم کی گئی تھیں، کراچی والے کرکٹ سے محبت کرتے ہیں، حکومت بھرپور سہولیات فراہم کر رہی ہے۔افتتاحی...
    چیمپئنز ٹرافی کے شایان شان انعقاد کے سلسلے میں تزین و آرائش اور تعمیر کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کا شاندار افتتاح کردیا گیا۔ افتتاح کے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی موجود تھے۔ تقریب میں  پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی، صوبائی وزرا،اعلی حکام، معروف کرکٹرز اور معززین شہر کی بڑی تعداد کے علاوہ عام شہریوں نے شرکت کی،3 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے تزین و آرائش کے منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد منعقدہ افتتاحی تقریب میں رنگا رنگ موسقی کا پروگرام بھی رکھا گیا ۔ تقریب مین معروف گلو کاروں علی ظفر، شفقت امانت...
    مشہور اداکارہ راکول پریت سنگھ نے اپنی ریڑھ کی ہڈی میں شدید چوٹ کے بارے میں انکشاف کیا ہے، جو 80 کلو ڈیڈ لفٹ کے دوران پیش آیا۔  یہ چوٹ اتنی شدید تھی کہ وہ دو ماہ تک بستر پر رہیں اور مشکل سے ایک منٹ کھڑی ہو پاتی تھیں۔ ایک انٹرویو میں راکول نے بتایا کہ چوٹ نے نہ صرف ان کے جسم پر بلکہ ذہنی طور پر بھی بڑا اثر ڈالا۔  انہوں نے کہا، "یہ میرے لیے ایک سبق تھا، اور اب میں اپنی ریڑھ کی ہڈی کو اسٹیل جیسا مضبوط بناؤں گی۔" راکول نے فٹنس میں واپس آنے کے لیے سخت ریہیبیلیٹیشن (بحالی) کی، جس میں آبی تھراپی (Aqua Therapy) شامل تھی۔  انہوں نے بتایا کہ "میں...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کا ایک بار پھر احتجاج، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے نعرے، واک آؤٹ اور کورم کی نشاندہی کی گئی جبکہ حکومت کورم پورا کرنے میں کامیاب رہی۔ اجلاس میں متعدد ارکان نے  پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال بھی کیا۔ اجلاس کچھ دیر جاری رہنے کے بعد منگل کی  دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں منعقد ہوا، اجلاس میں  اسپیکر قومی اسمبلی نے پینل آف چیئرپرسن کا اعلان کیا جس میں بلال اظہر کیانی عبدالقادر پٹیل ، رومینہ خورشید عالم، سید وسیم حسین، شاہدہ اختر، شیر علی ارباب  شامل ہیں۔...
    صوابی (نامہ نگار) گورنر پی کے فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا ہے کہ کاشتکاروں کے مفادات اور حقوق کا تحفظ کریں گے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے کسانوں پر عائد کردہ زرعی انکم ٹیکس بل نمبر2025 ء کے حوالے سے صوبے کے کاشتکاروں کا ایک بڑا کنونشن گورنر ہائوس میں منعقد کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں کاشتکار تنظیموں کے نمائندہ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، نمائندہ جرگہ کے وفد نے زرعی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ وفد میں اتحاد کاشتکاران خیبر پی کے کے سینئیر وائس چیئرمین داد جان خان، ٹوبیکو گرورز ایسوسی ایشن کے اذاد خان، کاشتکار کوآرڈینیشں کونسل کے...
    مصر کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک 27 فروری کو عرب ممالک کے سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا، جس میں فلسطینی علاقوں سے متعلق تازہ ترین سنگین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ’ہنگامی عرب سربراہ اجلاس‘ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے، جب مصر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی سے مصر اور اردن منتقل کرنے کے منصوبے کے خلاف علاقائی حمایت حاصل کر رہا ہے۔ اتوار کے روز جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اجلاس مصر کی جانب سے حالیہ دنوں میں فلسطین سمیت عرب ممالک کے ساتھ اعلیٰ سطح...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستان کی ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے، پاکستانی عوام کے قیمتی وسائل کا نقصان کرنے والے اداروں میں مزید زیاں کی اجازت نہیں دونگا۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل اور اس کی نگرانی کے حوالے سے بنائے گئے ٹاسک مینجمنٹ سسٹم پر جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے کہاکہ ملکی اداروں کی نجکاری حکومت کے اڑان پاکستان اقدام کا حصہ ہے، حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں، کاروبار و سرمایہ کاری کیلئے پالیسی اقدمات اور سہولت فراہم کرنا ہے، بروقت ضروری اصلاحات ہی سے معیشت کی بہتری کی جانب تیزی سے گامزن ہیں،متعین کردہ اداروں کی نجکاری...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں، ٹیکسز میں اضافہ، کرنسی ایڈجسٹمنٹ کے باعث پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں۔ حکومتی دستاویز کے مطابق ٹیکسز میں اضافہ اور کرنسی ایڈجسٹمنٹ مصنوعات مہنگی ہونے کی وجہ بنی۔ دستاویز میں بتایا ہے کہ پیٹرول پر فی لیٹر 2 روپے 47 پیسے ڈیوٹی عائد کی گئی، پیٹرول پر 23 پیسے فی لیٹر ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹ کیا گیا۔ دستاویز کے مطابق پیٹرول پر فریٹ مارجن کو ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر کم کیا گیا۔ پیٹرول پر فریٹ مارجن 6 روپے 7 پیسے سے کم کرکے 4 روپے 37پیسے کیا گیا۔ دستاویز میں بتایا ہے کہ ڈیزل پر 4 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافی ڈیوٹی عائد کی گئی، ڈیزل...
    اسلام آباد ( نیوزڈیسک ) حکومت کی جانب سے پیٹرول کی نئی قیمت کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں7 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا۔ اس سے قبل حکومت نے 15 جنوری کو پیٹرول کی قیمتوں میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔ گزشتہ پٹرول کی قیمت 256.13 روپے فی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 260.95 روپے فی لیٹر ہے۔
    سٹی 42 : ضلع گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو کے قریبی گاؤں سے سٹوڈنٹ کے اغوا کے بعد ورثا نے سندھ پنجاب قومی شاہراہ بند کردی ۔  اوباڑو کے قریب گاؤں خمیسو چاچڑ کے رہنے والے ساتویں کلاس کے سٹوڈنٹ کو اغوا کرلیا گیا ، سٹوڈنٹ زاہد کو چاچڑ سکول سے چھٹی بعد گھر جاتے ہوئے راستے سے اغوا کیا گیا۔ جس کے بعد سٹوڈنٹ کے ورثا نے سندھ پنجاب قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنے کی وجہ سے شاہراہ مکمل طور پر بند ہوچکی ہے ۔  بینکوں سے قرض لینے کے خواہشمندوں کو گورنر سٹیٹ بینک نے خوشخبری سنا دی ورثا کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے اسکول سے واپسی کے دوران بچے...
    استعفے میں سلطان علی خان اور رضا الحق مدنی نے موقف اختیار کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ضلع گانچھے کے ساتھ مسلسل امتیازی سلوک برتا اور ترقیاتی منصوبوں میں نظرانداز کیا، جس کے باعث وہ مزید عہدوں پر کام جاری نہیں رکھ سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ ترقیاتی منصوبوں میں گانچھے کو نظر انداز کرنے پر نون لیگ گانچھے کے صدر اور جنرل سیکرٹری نے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا۔ مسلم لیگ (ن) گانچھے کے صدر سلطان علی خان اور جنرل سیکرٹری رضا الحق مدنی نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ دونوں رہنماں نے اپنا تحریری استعفیٰ صوبائی صدر حافظ حفیظ الرحمن کو ارسال کر دیا، جس میں پارٹی قیادت پر مسلسل نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا...
    پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر کراچی پہنچے والی امریکی خاتون گارڈن میں نوجوان کے گھر پہنچ گئی۔ نوجوان کی محبت میں امریکا سے کراچی آنیوالی خاتون کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی اور اونیجااینڈریو نامی خاتون احمد ندال نامی نوجوان کے گھر پہنچ گئی ہے لیکن نوجوان کے اہلخانہ گھر بند کے کہیں اور چلے گئے ہیں۔ تاہم، خاتون نے اپارٹمنٹ سے باہر جانے سے انکار کردیا ہے۔ سماء کی جانب سے خاتون سے سوال کیا گیا کہ آپ پاکستان کیوں آئیں؟ جس کے جواب میں اس نے کہا کہ میں پاکستان آئی ہوں کیونکہ مجھے یہاں پر رکنا تھا۔ سماء کی جانب سے ایک اور سوال کیا گیا کہ کیا آپ احمد ندال کو جانتی ہیں؟...
    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل پیش کردیا جسے سینیٹ سے منظور کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر کی تقریر کے دوران اپوزیشن اراکین کی جانب سے ہنگامہ آرائی اور شور شرابہ کیا گیا اور مطالبہ کیا کہ انہیں بل پر بات کرنے کی اجازت دی جائے۔ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ جب یہ بل سینیٹ کی کمیٹی مین پیش ہوا تو یہ لوگ کہاں تھے جو آج آکر ہنگامہ آرائی کررہے ہیں۔ اس موقع پر جے یو آئی ایف کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل میں مجوزہ ترامیم بھی ایوان میں پیش کیں جنہیں مسترد کیا گیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے...
    سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل—فائل فوٹو سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کی انٹرا کورٹ اپیل واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ہم آئین کو فالو کریں گے، فیصلے کو نہیں، یہاں سوال اختیارات سے تجاوزکا ہے، کیا کمیٹی نے اپنا اختیارات سے تجاوز کیا؟  سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار کیخلاف شوکاز واپس لے لیاسپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کے خلاف شوکاز نوٹس کی کارروائی ختم کر دی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آج وکلاء آپ کے سامنے کہہ رہے تھے بینچز اختیارات کو بھی چیلنج کیا ہے؟ آرمی ایکٹ میں ترمیم ہوتے ہی ملٹری ٹرائل والا کیس آئینی بینچ میں آگیا، کس...
    بینچز اختیارات کیس، ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: بینچز اختیارات کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ یاد رہے کہ 3 روز قبل سپریم کورٹ نے بینچز اختیارات کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جب کہ سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے تھے کہ بادی النظر میں 2 رکنی ججز کمیٹی نے جوڈیشل آرڈر کو نظرانداز کیا، ججز کمیٹی کو توہین عدالت...
    تھرپارکر کے گاؤں میں نایاب نسل کے ہرن کے شکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 شکاریوں کو گرفتار کرکے ایک ہرن اور2 نایاب خرگوش تحویل میں لے لیے، ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔کاروائی محکمہ تحفظ جنگلی حیات نے تحصیل اسلام کوٹ کے گاؤں کھاروڑو میں علاقہ مکینوں کی شکایت پر کی۔ تین شکاریوں کو گرفتار کرکے شکار کیا گیا، ایک ہرن اور دو نایاب خرگوش تحویل میں لے لئے گئے ہیں۔ مقدمہ محکمہ جنگلی حیات کے گیم انسپکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ نایاب جانوروں کے شکار کے واقعات آئے دن کا معمول بن چکے ہیں، آج شکار پر آئے ملزمان کو انہوں نے روک کر پولیس کو اطلاع دی جس...
    فلپائن سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہے جس میں وہ مذاق کرتے ہوئے اپنے ہونٹوں پر سپر گلو لگا لیتا ہے، لیکن صورتحال جلد خطرناک ہوجاتی ہے۔ سوشل میڈیا کے دور میں لوگ اکثر توجہ حاصل کرنے اور آن لائن وائرل ہونے کےلیے انتہائی حد تک چلے جاتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ فلپائن سے تعلق رکھنے والے شخص کے ساتھ ہوا، جسے اپنے ہونٹوں کو سپر گلو سے چپکانے کا مذاق مہنگا پڑ گیا۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص سپر گلو کی ٹیوب کو کیمرے کے سامنے دکھا کر محلول کو اپنے ہونٹوں پر لگاتا ہے۔ یہ گوند سیکنڈوں میں کسی بھی چیز کو چپکانے کا دعویٰ کرتی ہے، اور اس...
    ایک بیان میں الجزیرہ نے کہا کہ فلسطینی سکیورٹی فورسز نے جو کچھ کیا اسے صرف میڈیا کوریج کو روکنے کی کوشش سے تعبیر کیا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ نیٹ ورک نے جمعرات کے روز اپنے نامہ نگار محمد الاطرش کے گھر پر عباس ملیشیا کے چھاپے اور آج صبح ان کی گرفتاری کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز کے من مانی اقدامات قابض دشمن کے ساتھ ہم آہنگی کے مترادف ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نامہ نگار محمد الاطرش کی حراست اس وقت عمل میں آئی جب اسے مغربی کنارے میں جنین پر اسرائیلی حملے کی کوریج جاری رکھنے سے...
    اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے چیئرمین قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کو ڈیجیٹل نیشن ایکٹ پر خط لکھ دیا ہے۔عمر ایوب کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ ہم ممبران کو تشویش ہے کہ جمع کیا گیا ڈیٹا کون اور کیسے محفوظ رکھے گا، بنیادی طور پر ڈیٹا کے تحفظ کا قانون ڈیٹا کی حفاظت کے لیے اہم ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ ڈیٹا پروٹیکشن قانون کے بغیر کسی بھی مجوزہ قانون کو پاس نہیں کیا جانا چاہیے، 56 فیصد سے زائد پاکستانی انٹرنیٹ سے منسلک نہیں اور انٹرنیٹ معلومات سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ اس قوم میں ڈیجیٹل تقسیم کو بڑھا دے گا، ڈیجیٹل نیشن...
    — ملزمان اور بچوں کی تصاویر کراچی کے علاقے گارڈن سے لاپتہ ہونے والے 2 بچوں کا 6 روز بعد بھی سراغ نہیں مل سکا۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق لیاری کشتی چوک تک بچوں کی آخری لوکیشن آئی ہے، سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے تفتیش کو آگے بڑھایا گیا  ہے، روٹ کی مزید سی سی ٹی وی ویڈیوز حاصل کی جارہی ہیں۔اسد رضا نے کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے، 5 رکنی کمیٹی کو بچوں کی جلد بازیابی کی خصوصی ہدایات دی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ منظرِ عام پر آنے والی سی سی ٹی وی ویڈیو میں خاتون اور مرد کو بچوں کو...
    ان کے لئے مذہب صرف ایک ٹچ ہے اور جھوٹ ، فریب اور فراڈ آرٹ ۔ جب بھی زبان کھلتی ہے ، جھوٹ برآمد ہوتا ہے یا الزام۔ سارے زمانے کو بلا ثبوت چورچور کہنےو الوں کی جب ایسی چوری پکڑی گئی جس کی کوئی توجیہ ممکن ہی نہیں تو سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلادیا کہ سیرت کی یونیورسٹی بنانے کی وجہ سے سزا سنائی جا رہی ہے ، یہ سب کو اپنے جیسا ہی سمجھتے ہیں ۔ سیرت کی یونیورسٹی پر سزا کا الزم اس ملک میں لگایا جا رہا ہے ، جہاں دنیا میں سب سے زیادہ 30ہزار سے زائد صرف رجسٹرڈ مدارس ہیں، جبکہ غیر رجسٹرڈ کی تعداد کسی کو معلوم ہی نہیں ، جامعۃ الرشید، غزالی...
    سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل صبح ساڑھے 11 بجے سنایا جائے گا۔ احتساب عدالت کے عملہ نے پی ٹی آئی وکلا کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے کہ کیس کا فیصلہ کل صبح ساڑھے 11 بجے سنایا جائے گا. احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا محفوظ شدہ فیصلہ سنائیں گے۔ خیال رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس ٹرائل ایک سال کے عرصے میں مکمل ہوا. نیب ریفرنس کا ٹرائل گزشتہ سال 18 دسمبر کو مکمل ہوا تھا. کیس کا فیصلہ ابتدائی طور پر 23 دسمبر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل صبح ساڑھے 11 بجے سنایا جائے گا۔ڈان نیوز کے مطابق احتساب عدالت کے عملہ نے پی ٹی آئی وکلا کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے کہ کیس کا فیصلہ کل صبح ساڑھے 11 بجے سنایا جائے گا، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا محفوظ شدہ فیصلہ سنائیں گے۔ خیال رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس ٹرائل ایک سال کے عرصے میں مکمل ہوا، نیب ریفرنس کا ٹرائل گزشتہ سال 18 دسمبر کو مکمل ہوا تھا، کیس...
    اسلام آباد:سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل صبح ساڑھے 11 بجے سنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے عملہ نے پی ٹی آئی وکلا کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے کہ کیس کا فیصلہ کل صبح ساڑھے 11 بجے سنایا جائے گا، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا محفوظ شدہ فیصلہ سنائیں گے۔ خیال رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس ٹرائل ایک سال کے عرصے میں مکمل ہوا، نیب ریفرنس کا ٹرائل گزشتہ سال 18 دسمبر کو مکمل ہوا تھا، کیس کا فیصلہ ابتدائی...
    کراچی( اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیرصدارت پیر کو ان کے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں اشیاء ے خورو نوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز ایڈیشنل کمشنر ون کراچی غلام مہدی شاہ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز رابعہ سید اسسٹنٹ کمشنر جنرل حاظم بنگوار چیرمین مارکیٹ کمیٹی علی زماں جوکھیو ،بیورو آف سپلائی کے افسران نے شرکت کی جبکہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے ویڈیو لنگ کے ذریعیء شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے گراں فروشوں کے خلا ف جاری مہم کو موثر بنا یا جاے گا۔ اس سلسلہ میں فیصلہ کیا گیا کہ جو دکاندار تنیہ کے...
    صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے ہسپتال میں ڈاکٹر اور سکیورٹی سپروائزر نے خاتون گارڈ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ خاتون نے واقعے کی ایف آئی آر میں ڈاکٹر سمیت 5 ملزمان کو نامزد کیا ہے، جن کے خلاف پولیس نے کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کی بھی تصدیق کردی۔ بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد کے چلڈرن ہسپتال کی لیڈی گارڈ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا، مقدمہ درج نہ کرنے پر خاتون نے خودکشی کی کوشش کی اس مقصد کے لیے متاثرہ خاتون گارڈ نے تیز دھار آلے کا استعمال کیا اور وہ خود کو زخمی کر بیٹھی، جس پر...
    بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزا ہو گی یا بری؟ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کل بروز سوموار 13 جنوری کو اڈیالہ جیل میں محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل اڈیالہ جیل میں سنائیں گے۔ احتساب عدالت نے 18 دسمبر 2024 کو فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ پہلے 23 دسمبر 2024 کو فیصلہ سنانے کی تاریخ دی گئی جو بعد میں 6 جنوری 2025 تک مؤخر کردی گئی تھی۔ بعد ازاں 13 جنوری کو فیصلہ سنانے کا دن مقرر کیا گیا تھا۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا ریفرنس...
    پاکستان میں جنوری 2025 کی دوسری ششماہی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 سے 5 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے کیونکہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں 3 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔  موسم سرما کے دوران رسد میں خلل اور توانائی کی بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ فیوچر 0.35 فیصد اضافے کے ساتھ 77.32 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا جو 3 ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔ خام تیل میں ہفتہ وار مسلسل تیسری مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو 3 سال کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد پہلی بار ایسا ہوا...