مذاق مہنگا پڑ گیا،سپر گلو سے ہونٹ چپکانے والے شخص کا کیا حال ہوا ؟ وائرل ویڈیو نے سب کو سبق سکھا ڈالا
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
فلپائن سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہے جس میں وہ مذاق کرتے ہوئے اپنے ہونٹوں پر سپر گلو لگا لیتا ہے، لیکن صورتحال جلد خطرناک ہوجاتی ہے۔
سوشل میڈیا کے دور میں لوگ اکثر توجہ حاصل کرنے اور آن لائن وائرل ہونے کےلیے انتہائی حد تک چلے جاتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ فلپائن سے تعلق رکھنے والے شخص کے ساتھ ہوا، جسے اپنے ہونٹوں کو سپر گلو سے چپکانے کا مذاق مہنگا پڑ گیا۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص سپر گلو کی ٹیوب کو کیمرے کے سامنے دکھا کر محلول کو اپنے ہونٹوں پر لگاتا ہے۔ یہ گوند سیکنڈوں میں کسی بھی چیز کو چپکانے کا دعویٰ کرتی ہے، اور اس شخص کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوتا ہے جب اس کے ہونٹ مضبوطی سے چپک جاتے ہیں۔
ویڈیو کی ابتدا میں آدمی اس صورتحال پر ہنستا ہے اور اسے لگتا ہے کہ یہ مذاق کامیاب ہوگیا۔ تاہم جلد ہی اس کی یہ ہنسی ختم ہوجاتی ہے جب وہ منہ کھولنے کےلیے جدوجہد کرتا ہے۔جلد ہی اس شخص کی تفریح گھبراہٹ میں بدل جاتی ہے جب اسے احساس ہوتا ہے کہ اس کے ہونٹ بہت کوششوں کے باوجود بھی الگ نہیں ہوپارہے۔ صورتحال کی سنگینی کے ساتھ اس کے آنسو بہنے لگتے ہیں۔ اور یقینی طور پر اسے سانس لینے میں بھی دشواری ہوتی ہے۔ ویڈیو میں اس شخص کا پریشان چہرہ عیاں ہے۔
اس ویڈیو نے 6.
سعودی عرب نے قومی ترانے کی تشکیل نو کے لیےکس بڑے موسیقار کی خدمات حاصل کرلیں؟ جانیں
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سپر گلو
پڑھیں:
پٹرول 2.43، ڈیزل 3.02، مٹی کا تیل 3.43 روپے لٹر مہنگا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ +نمائندہ خصوصی + اپنے سٹاف رپورٹر سے) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں دو روپے 43 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں تین روپے 02 پیسے لٹر اضافہ ہو گیا۔ اضافے کے بعد پٹرول 265 روپے 45 پیسے اور ڈیزل 278 روپے 44 پیسے لٹر ہو گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گیا۔ ادھر اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے 89 پیسے فی کلو کمی کر دی۔ گیارہ اعشاریہ 8 کلو کا گھریلو سلنڈر 69 روپے 44 پیسے مزید سستا ہوگیا۔ ایل پی جی کے گیارہ اعشاریہ 8 کلو سلنڈر کی نئی قیمت دو ہزار 378 روپے 89 پیسے ہوگئی ہے۔ ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے 89 پیسے کمی سے نئی فی کلو قیمت 201روپے 60 پیسے مقرر کی گئی ہے۔مٹی کا تیل تین روپے 34 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل ایک روپیہ 22 پیسے مہنگا ہو گیا۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 185 روپے 05 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 163 روپے 98 پیسے لٹر مقرر کی گئی ہے۔