2025-05-05@23:14:39 GMT
تلاش کی گنتی: 13862
«ٹرائل کے طریقہ کار»:
(نئی خبر)
روس نے ایک بار پھر زور دیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر سے رابطہ کر کے کہا کہ شملہ معاہدہ اور لاہور ایگریمنٹ کی روشنی میں دونوں ممالک کو سفارتی راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ روسی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ روس امن کا حامی ہے اور خطے میں استحکام کے لیے ضروری ہے کہ بھارت کشیدگی کو بڑھانے کے بجائے بات چیت کو ترجیح دے۔ یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں فائرنگ سے 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ بھارت نے واقعے کا الزام بغیر کسی...
دونوں اراکین کانگریس نے یہ بات پاکستانی امریکن تنویر احمد کے اس سوال پر کہی کہ پہلگام واقعہ میں پاکستان کے ملوث ہونے کا الزام لگانے والا بھارت تاحال ثبوت دینے میں ناکام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے رکن کانگریس لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کیتھ سیلف نے کہا ہے کہ دو ایٹمی طاقتوں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستانی امریکن تنویر احمد سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک بار جنگ شروع ہو جائے تو اسے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا۔ اس موقع پر ڈیموکریٹک رکن کانگریس لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جیک برگمین نے کہا کہ امریکا کو ہم خیال آزاد ممالک کے ساتھ مل کر کردار ادا کرنا چاہیئے، تاکہ ناکامیوں سے بچا...
لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ویژن ہر بے گھر کے لئے اپنی چھت کا خواب ہے۔ ’’اپنی چھت،اپنا گھر‘‘ پروگرام کی شاندار کامیابی کے بعد’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘کی لانچنگ کر دی گئی۔ مریم نواز شریف نے’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ای پورٹل کا افتتاح کیا- وزیراعلی نے ڈیجیٹل بٹن دبا کے ’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ ای- پورٹل کا باقاعدہ آغاز کیا- عوام ای پورٹل azag.punjab.gov.pk پر مفت پلاٹ کے لئے اپلائی کر سکیں گے-پنجاب کے 19 اضلاع میں 23 ہاؤسنگ سکیموں میں دو ہزار پلاٹ دئیے جائیں گے- ’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘بے گھر شہریوں کو تین مرلے کے پلاٹ مفت دئیے جائیں گے- ’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ کے تحت قرعہ اندازی میں پلاٹ حاصل کرنے والے خوش...
آج سندھ کے بالائی علاقوں سمیت پنجاب ، خطہ پوٹھوہار ،خیبرپختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی آج بارش متوقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ دادو ، جیکب آباد، سبی اور موہنجوداڑو میں 44، کراچی، ملتان اور ساہیوالمیں 37، لاہور اور پشاور میں 35، اسلام آباد اور کوئٹہ میں 33 اور مظفر آباد اور گلگت میں 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
چین نے اس بات کی سختی سے تردید کی ہے کہ وہ کسی بھی کمپنی سے غیر قانونی طور پر ڈیٹا تک رسائی حاصل کرتا ہے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب یورپی یونین نے مشہور سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر صارفین کا ڈیٹا چین منتقل کرنے اور اسے چینی حکام سے محفوظ رکھنے میں ناکامی پر 530 ملین یورو (تقریباً 600 ملین ڈالر) کا بھاری جرمانہ عائد کیا۔ یورپی یونین کی جانب سے ٹک ٹاک پر یہ اب تک کا دوسرا سب سے بڑا جرمانہ ہے۔ ٹک ٹاک، جو چینی ٹیکنالوجی کمپنی بائٹ ڈانس کی ملکیت ہے، نے اس فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ چین...
—فائل فوٹو کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج دن کے اوقات میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔شہرِ قائد میں ہوائیں 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے۔کراچی میں کل کچھ مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔
امریکی حکام نے روس پر نئی اقتصادی پابندیاں تیار کر لی ہیں جن کا مقصد روس کو یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے دباؤ میں لانا ہے۔ ان پابندیوں میں بینکنگ اور توانائی کے شعبے شامل ہیں، جن کا ہدف روسی ریاستی کمپنی گیز پروم اور دیگر بڑے ادارے ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ان پابندیوں کا حتمی فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔ اگرچہ ٹرمپ نے ابتدا میں روس کے ساتھ نرم رویہ اپنایا، لیکن صدر پیوٹن کی جنگ بندی اور مذاکرات سے مسلسل انکار کے بعد ان کا مؤقف سخت ہوتا جا رہا ہے۔ امریکی قومی سلامتی کونسل ان اقدامات کی تیاری میں مصروف ہے، تاہم اس کا کہنا ہے کہ جاری بات چیت کی تفصیلات پر...
اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف برا مظاہرہ، جنگ بندی اور یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ زور پکڑ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز تل ابیب: اسرائیل میں نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف تل ابیب میں ہزاروں اسرائیلی ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے نیتن یاہو حکومت سے غزہ میں جنگ بندی معاہدہ مکمل کرنے اور یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کی پالیسیوں نے ملک کو بحران میں دھکیل دیا ہے۔ دوسری جانب غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، 24 گھنٹے میں مزید 30 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپوں،...
جرنل PLOS میڈیسن میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق طبی دیکھ بھال ترک کرنے کے بعد مردوں کے ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس اور ایڈز سے مرنے کا امکان خواتین کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کیا ڈارک چاکلیٹ کھانے سے شوگر کا مرض کنٹرول ہوسکتا ہے؟ محققین کے مطابق نتائج سے پتا چلتا ہے کہ مردوں کو احتیاطی نگہداشت اور صحت کی دیکھ بھال میں حصہ لینے کی ترغیب دینے کے لیے مزید توجہ کی ضرورت ہے۔ یونیورسٹی آف سدرن ڈنمارک میں صحت عامہ کی ایسوسی ایٹ پروفیسر سینیئر محقق انجیلا چانگ کے مطابق میڈیسن کو یہ بھی قبول کرنے کی ضرورت ہے کہ جب صحت کی دیکھ بھال کے رہنما خطوط اور علاج کی بات آتی ہے...
مائیکروسافٹ کمپنی نے مشور ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم اسکائپ کو 22 سال کی طویل سروس کے بعد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ مائیکروسافٹ کی طرف سے بنائے گئے ایک دوسرے ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم ‘میٹنگ’ کی مقبولیت کے بعد سامنے آیا ہے جس پر کمپنی اب اپنی تمام تر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہے۔ مائیکروسافٹ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق ٹیم میں بھی ان خصوصیات کو جاری رکھا گیا ہے جو اسکائپ میں موجود تھیں۔ ٹیم کے ذریعے انفرادی اور گروپ ویڈیو کالز، مسیجنگ اور فائل شیئرنگ جسی خدمات سے مفت فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسکائپ کی بندش کے امکانات: کون سی ایپس متبادل ہوسکتی ہیں؟ مائیکروسافٹ کے مطابق گزشتہ 2 سالوں میں...
ہمارے لوگوں کو بے عزت کروگے ، ہماری نسل کشی کروگے ، ہماری خواتین کو سڑکوں پر گھسیٹو گے ، ہمارے نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینکو گے تو اس کے بعد بھی آپ کہو گے کہ ہم خاموش رہیں ہم پاکستان کی پارلیمنٹ اور عدلیہ سمیت تمام فورمز پر گئے لیکن ہمیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا اس لیے اب ہماری جماعت قومی اور عوامی مزاحمت کی جدوجہد اور سیاست کرے گی، احتجاجی جلسے سے خطاب بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ۔کوئٹہ کے شاہوانی اسٹیڈیم میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دیگر رہنمائوں اور کارکنوں کی رہائی کے لیے منعقدہ احتجاجی...
بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور اور میرا راجپوت کی شادی 2015 میں ہوئی تھی اور دونوں ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں لیکن ایک ایسی بات بھی ہے جسے میرا یاد کرکے اب بھی خوف زدہ ہوجاتی ہیں۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں میرا راجپوت نے محض 20 سال کی عمر میں ایک سیلیبریٹی کے ساتھ شادی ہونے کے اپنے تجربے سے متعلق کھل کر بات کی۔ شاہد کپور اور میرا راجپوت کے دو بچے میشا اور زین ہیں۔ میرا راجپوت نے انٹرویو میں بتایا کہ شادی کے شروع کے دنوں میں تنہائی کا شکار تھیں۔ میں جلدی شادی ہوجانے کے باعث وہ نہ کرسکی جو میرے ہم جماعت کر رہے تھے۔ میرا راجپوت نے کہا کہ میرے اسکول کالج کے...
آبی جارحیت اور ہر قسم کی تجارت بند کرنے کے بعد ہواس باختہ بھارت نے ایک اور جارحانہ قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی پرچم والے بحری جہازوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی۔بھارت نے پہلگام کے بے بنیاد واقعے کو جواز بناتے ہوئے پہلے آبی جارحیت کرتے ہوئے پاکستان سے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا اور پھر بھارت نے پاکستان سے تمام اشیا کی براہ راست یا بالواسطہ درآمد پر پابندی لگا دی۔اب بھارت نے ایک اور جارحانہ قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی پرچم والے بحری جہازوں کے داخلے پر پابندی لگادی۔ڈائریکٹریٹ جنرل شپنگ ممبئی کا کہنا ہے کہ پاکستانی پرچم والے بحری جہاز کی بھارت کی کسی بھی بندرگاہ میں داخلے پر پابندی...
سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 3 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 30 اپریل اور یکم مئی کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی 3 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ بیان کے مطابق آپریشن میں 2 خوارج کو گرفتار کر لیا گیا، باجوڑ ضلع میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، کارروائی کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 خوارج مارے گئے، خوارج میں...
بھارتی افواج نے اعلان کیا کہ پاکستانی فوج نے رات کے وقت جموں و کشمیر کے علاقے میں کنٹرول لائن کے ساتھ ہندوستانی مقامات پر ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ کی ہے۔ بھارتی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم مئی 2025 کی رات پاکستانی فوج نے جموں و کشمیر فیڈرل ریجن میں کپواڑہ، بارہمولا، بونچے ، نوشیرا اور اکنور کے علاقوں میں کنٹرول لائن کے ساتھ ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ کی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ہندوستانی فوج کے اہلکاروں نے اس فائرنگ کا مناسب انداز میں جواب دیا ہے۔ یاد رہے 22 اپریل کو مسلح افراد نے مقبوضہ کشمیر کے مشہور سیاحتی شہر پہلگام میں فائرنگ کرکے 26 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا...
قومی احتساب بیورو اسلام آباد کے افسر کو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنادیا۔ یہ بھی پڑھیں: نیب کے اعلیٰ افسر کی اسلام آباد کے گیسٹ ہاؤس سے لاش برآمد نیب ذرائع کے مطابق نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد کے ایک پوش سیکٹر میں رہائش پذیر تھے اور ان پر گھر کے باہر نامعلوم افراد نے تشدد کیا۔ نیب افسر کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسلام آباد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی۔ پولیس تشدد کی وجوہات معلوم کررہی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اسلام آباد پولیس نیب...
یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت نے وزیر خزانہ سالم بن برائیک کو ملک کا نیا وزیر اعظم نامزد کردیا۔ عرب نیوز کے مطابق حکومتی فیصلے میں سالم بن برائیک کو وزیر اعظم نامزد کیا گیا ہے جبکہ کسی اور وزارتی تبدیلی کا اعلان نہیں کیا گیا۔ یاد رہے کہ احمد عوض بن مبارک نے یہ کہہ کر استعفیٰ دے دیا کہ وہ اپنے اختیارات کو مکمل طور پر استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔ 2 وزرا اور پی ایل سی کے ایک رکن کے مطابق سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم احمد بن مبارک کا صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی کے ساتھ کئی مہینوں تک اختلاف رہا۔ بن مبارک نے کہا تھا کہ میں اپنے آئینی...
ADEN: یمن کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے سابق وزیرخزانہ سلیم صالح کو کابینہ کے استعفے کے بعد صدارتی کونسل نے نیا وزیراعظم مقرر کردیا۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یمن کے سابق وزیراعظم احمد عواد بن مبارک نے اپنے استعفے سے متعلق کہا تھا کہ وہ حکومت میں تبدیلیوں سمیت کئی مشکلات کا سامنا کرنے پر استعفیٰ دے رہے ہیں۔ یمن کی حکومت کے متعدد عہدیداروں نے بتایا کہ احمد عواد کا صدارتی کونسل کے سربراہ رشید العلیمی کے ساتھ اختلافات تھے کیونکہ کونسل کے سربراہ نے سابق وزیراعظم کی جانب سے کی گئی 12 وزرا کی برطرفی کی درخواست مسترد کردی تھی۔ یاد رہے کہ احمد عواد بن مبارک کو فروری 2024...
پاکستان نے غیر ملکی اور ملکی میڈيا کو ان علاقوں کا دورہ کرادیا جن کے بارے میں بھارتی میڈيا نے دعویٰ کیا تھا کہ وہاں دہشتگردوں کے ٹھکانے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کی ممکنہ جارحیت کی اطلاع ملی تھی، قوم کو آگاہ کرنا ضروری تھا، رانا ثنا اللہ ملکی و غیر ملکی میڈیا کو ان علاقوں کا دورہ کروا کر بھارتی جھوٹ بے نقاب کردیا گیا۔ جن علاقوں کا ملکی و غیر ملکی میڈیا کو دورہ کرایا گیا ان میں کیل، سردی، دودھنیال، اٹھ مقام، جورا، لیپا، پچھیبان، فارورڈ کہوٹہ، کوٹلی، کھوئی رٹہ مینڈھر، نکیل، چمن کوٹ اور جان کوٹ شامل تھے۔ میڈیا کو اتوار کو بھی ان علاقوں کا دورہ کرایا جائے گا تاکہ دنیا جان سکے کہ بھارت...
AHMEDABAD, INDIA: انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جوز بٹلر نے انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) میں بھارت کے سوریاکمار یادیو کا تیز ترین 4 ہزار رنز بنانے کا تیسرا نمبر اپنے نام کرلیا۔ آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کرنے والے جوز بٹلر نے سن رائزز حیدرآباد کے خلاف میچ میں یہ ریکارڈ بنایا اور اپنی ٹیم کو پلے آف تک رسائی دلائی۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے 51 ویں میچ میں جب گجرات ٹائٹنز نے بیٹنگ شروع کی تو کپتان شبھمن گل اور سدھرسن نے شان دار آغاز کیا اور بالترتیب 76 اور 48 رنز کی اننگز کھیلی۔ جوز بٹلر کو میچ سے قبل آئی...
صدر مملکت نے ٹیکس قوانین میں ترمیم کا آرڈیننس 2025 جاری کردیا، جس کے بعد ایف بی آر کے اختیارات میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے ٹیکس اہداف کا حصول یقینی بنانے اور ٹیکس چوری روکنے کیلئے ایف بی آر کے اختیارات میں بے تحاشہ اضافہ کردیا ہے جبکہ جعلی اور بغیر ٹیکس اسٹمپ و بغیر بار کوڈ اشیاء سپلائی اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کیلئے کسی بھی وفاقی و صوبائی افسر کو بھی ان لینڈ ریونیو افسر کی پاورزدینے کا اختیار بھی دیدیا گیا ہے۔ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے حکومت نے جعلی اور نام ڈیوٹی پیڈ سگریٹ سمیت دیگر اشیاء پکڑنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کیلئے ایف بی...
لاہور کے علاقے بادامی باغ کی جوزف کالونی چوکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں ریکارڈ یافتہ شہباز عرف لونا، یوسف اور احمد شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے اور گلی محلوں، رش والے مقامات پر موقع پا کر بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلیں چرا کر فرار ہو جاتے تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کو ویران جھاڑیوں میں چھپے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ 4 موٹر سائیکلیں، 3 موبائل فون، نقدی رقم اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج...
بھارتی پروازوں کے لئے پاکستانی فضائی حدود بندش کے 10 واں روز متاثرہ پروازوں کی 1000سے تجاوز کرگئی جبکہ نقصان کا حجم 200 کروڑ تک پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے10 روز کے دوران 1000 بھارتی پروازیں متاثر ہوئی ہیں،جس کے سبب انڈیا کی مختلف ائیرلائنز کو200 کروڑ بھارتی روپے سے زائد نقصان کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق ائیرانڈیا، آکاسا ائیر،اسپائس جیٹ، انڈیگو ائیر،ائیر انڈیا ایکسپریس کی پروازیں مسلسل منسوخی کا شکار ہیں کیونکہ پاکستان کی فضائی حدود بندش سے بھارتی طیاروں کو آدھے بھارت سے ہوکر بحیرہ عرب سے جانا پڑ رہا ہے۔ لمبے روٹ سے فیول اور دیگر دگنے اخراجات نے بھارتی ائیرلائنز کی کمر توڑ کر رکھ دی،انڈیگو ائیرکاوسط ایشیائی ملکوں کے لیے تاحال فضائی...
لندن میں مسلم لیگ ن کے تحت بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ کیا گيا، جس میں تحریک انصاف سمیت پاکستان کی دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکن بھی شریک ہوئے۔مسلم لیگ ن برطانیہ نے بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ کیا، جس میں میں لندن سمیت برطانیہ بھر سے آئے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔شرکاء نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور بھارتی ہائی کمیشن کے اطراف کا علاقہ پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا۔ پاکستان نے اپنا ملی نغمہ بھارت میں سوشل میڈیا پر چلوا دیا بھارتی صارفین نے پاکستانی ملی نغمہ چلنے پر اپنی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ احسن ڈار صدر مسلم لیگ ن برطانیہ نے کہا...
امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا (وی او اے) کی نشریات اگلے ہفتے سے بحال ہونے کا امکان ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی عدالت کے فیصلے کے بعد امکان ہے کہ وائس آف امریکا کی نشریات اگلے ہفتے سے بحال ہو جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں ڈونلڈ ٹرمپ نے وائس آف امریکا (VOA) کے ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ چھٹی پر کیوں بھیجا؟ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے وائس آف امریکا کی نشریات معطل کردی تھیں، جس کے بعد کنٹریکٹ ملازمین کو فوری فارغ کردیا گیا تھا، جبکہ مستقل ملازمین کو چھٹی پر بھیج دیا گیا تھا۔ وائس آف امریکا نے امریکی صدر کے حکم پر نشریات بند کردی تھیں، تاہم اس فیصلے...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)پاکستان کا ملی نغمہ بھارت کے یوٹیوب چینلز پر نشر ہونے پر صارفین نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بھارت میں پاکستانی یوٹیوب چینلز بند کرنے کے ردعمل میں وزارت اطلاعت نے ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستانی ملی نغمہ بھارتی یوٹیوب چینلز پر چلوادیا۔ ملی نغمے میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قومی عزم، دفاع وطن کے جذبے کی عکاسی کی گئی۔ پاکستانی ملی نغمہ بھارت میں یوٹیوب پر بطور اشتہار نشر ہورہا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی اور صارفین نے اپنی ہی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بھارتی عوام اپنے بیانیہ کی ناکامی پر بھارتی حکومت پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ بھارت سچ کو جتنا بھی دبانے کی کوشش...
فرانسیسی میڈیا نے پہلگام واقعے سے متعلق بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ مودی سرکار نے حقائق کو چھپانے کیلیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا۔ تفصیلات کے مطابق فرانسیسی ٹی وی فرانس 24 نیوز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ مودی سرکار پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر جھوٹی پروپیگنڈا مہم چلا رہی ہے جبکہ حقائق چھپانے کیلیے اے آئی کا استعمال کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی جھوٹی اور گمراہ کن ویڈیوز اور تصاویر کو مودی حکومتی پشت پناہی حاصل ہے، پہلگام میں منظر عام پر آنے والی ایک جوڑی کی پرانی ویڈیو کو مقتول سیاحوں سے جوڑ کر غلط بیانی کی گئی۔ ٹی...
بھارتی اداکارہ چھایا قدم کے خلاف جنگلی جانوروں کا گوشت کھانے پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ چھایا قدم کی جانب سے جنگلی اور معدومی کے خطرے سے دوچار جانوروں کا گوشت کھانے کے اعتراف کے بعد محکمہ جنگلات نے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اداکارہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے مانیٹر لیزارڈ (گو) اور سیہہ (خارپشت) کا گوشت کھایا ہے، جو کہ قانونی طور پر محفوظ جانوروں کی فہرست میں شامل ہیں۔ اداکارہ کے اس انکشاف کے بعد ممبئی میں جانوروں اور درختوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم "پلانٹ اینڈ اینیمل ویلفیئر سوسائٹی” نے ان کے خلاف باقاعدہ پولیس می...
سرحد پر تنائو بہانہ: بہار انتخابات جیتنے کے لیے مودی کا پہلگام ڈرامہ بے نقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )سرحد پرتنا کے ذریعے بہار کا چنا جیتنے کا ڈرامہ بے نقاب ہوگیا پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے 45 گھنٹے کے بعد مودی ووٹ مانگنے بہار پہنچ گئے ۔ذرائع ابلاغ اور سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے پہلگام حملے جیسا فالس فلیگ واقعہ رچایا۔ بھارت کے اندر بھی اس واقعے کو انتخابی حکمتِ عملی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے کو مودی کی بہار میں انتخابی مہم سے جوڑا جا رہا...
جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کگیسو ربادا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز جوہانسبرگ(آئی پی ایس )جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کگیسو ربادا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا۔کگیسو ربادا کا کہنا ہیکہ مداحوں کو مایوسی ہوئی جس پرشرمندگی ہے، اس وقت عارضی پابندی کا شکار ہوں، جلد ہی کھیل میں واپس آں گا۔ اگلے ماہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں ربادا کی شرکت خطرے میں ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرواہگہ بارڈر پر پرچم کشائی، پاکستان زندہ باد کے نعرے گونجتے رہے پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے ٹیکنالوجی کا بہترین انداز میں استعمال کرتے ہوئے پابندی کے باوجود بھارتی سکرینوں پر پاکستان کا قومی نغمہ چلا دیا۔ بھارتی حکومت کی جانب سے اپنے ملک میں پاکستانی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو تیزی سے بلاک کیا جا رہا ہے جس کا توڑ پاکستان نے انتہائی دلچسپ انداز میں نکال کر بھارتی حکام کو چکرا کر رکھ دیا۔ پاکستان کی جانب سے یوٹیوب اشتہارات کا سہارا لے کر بھارت میں قومی نغمہ چلایا گیا ہے جس نے بھارتی حکام کو حیرت میں مبتلا کردیا ۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق آج بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دیا گیا۔ ہم نے ٹیکنالوجی کا سمارٹ انداز میں استعمال کیا اور...
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت حکومت کو ہر محاذ پر شکست کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، جس پر مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور پاکستان کے خالف جذبات بھڑکانے کے لیے اب اے آئی کا سہارا لے کر پروپیگنڈا مہم چلائی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق مودی سرکار پہلگام حملے کو بنیاد بنا کر جھوٹی پروپیگنڈا مہم چلا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں بھارتی یوٹیوب چینلز پر پاکستان کا ملی نغمہ نشر، ہندوستانی تلملا اٹھے فرانس 24 نیوز کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی جھوٹی اور گمراہ کن ویڈیوز اور تصاویر کو مودی حکومتی پشت پناہی حاصل ہے۔ پہلگام میں منظر عام پر آنے والی ایک جوڑی کی پرانی ویڈیو کو مقتول سیاحوں سے جوڑ...
بھارت کی جانب سے پابندیاں عائد اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کیے جانے کے باوجود پاکستان نے بیانیے کی جنگ میں فیصلہ کن کامیابی حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستانی یوٹیوب چینلز بند کرنے کے ردعمل میں وزارت اطلاعات نے ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ملی نغمہ بھارتی یوٹیوب چینلز پر چلوا دیا۔ ملی نغمے میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قومی عزم اور دفاع وطن کے جذبے کی عکاسی کی گئی ہے اور یہ بھارت میں یوٹیوب پر بطور اشتہار نشر ہو رہا ہے۔ پاکستانی ملی نغمہ بھارت میں نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی ہے۔ ملی نغمہ نشر ہونے کے بعد بھارتی صارفین نے اپنی ہی حکومت کو آڑے...
حیدر آباد اور مٹیاری میں مٹی کے طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے کئی فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں جس سے متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مئی سے جولائی کے دوران بارشوں کی پیشگوئی، ہیٹ ویو اور سیلاب کا بھی خدشہ سندھ کے علاقے حیدر آبا د میں گرد و غبار کا طوفان آیا ہے،جبکہ کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوئی ہے جس سے متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں اور علاقے میں بجلی غائب ہوگئی ہے۔ دوسری جانب مٹیاری میں مٹی کے طوفان سے سے متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں، مٹی کے طوفان سے آم کے باغات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مغربی ہوائیں کل ملک میں داخل: 4...
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 03 مئی 2025ء ) 3 سالوں میں پاکستان کے قرضوں میں 29 ہزار ارب روپے کا اضافہ، عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد پاکستان کے قرضے ساڑھے 43 ہزار ارب روپے سے بڑھ کر 72 ہزار ارب روپے کی سطح سے اوپر چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے قرضوں میں اضافے سے متعلق مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ مزمل اسلم کی جانب سے ہوشربا انکشاف کیا گیا ہے۔ مزمل اسلم کے مطابق شہباز شریف پاکستان کا واحد وزیراعظم ہے جس نے 3 سالوں میں آئی ایم ایف کے 4 پروگرام لیے۔ جب یہ پی ڈی ایم کی حکومت میں آئے تھے تو پاکستان کا قرضہ 43500 ارب روپے تھا، جو اب 72...
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارت نے پاکستانی شہریوں کیلئے تمام ویزا سروسز معطل کردی تھیں جسکے بعد کئی پاکستانی شہریوں کو بھارت چھوڑنے پر مجبور کر دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) نے جموں و کشمیر میں تعینات اپنے جوان منیر خان کے خلاف "سرکاری اجازت" کے بغیر ایک پاکستانی خاتون سے شادی کرنے پر تادیبی کارروائی شروع کی۔ سی آر پی ایف کے ایک سینیئر اہلکار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے معاملہ کی تصدیق کی اور کہا کہ کو مناسب کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منیر خان کے خلاف اس لئے کاروائی کی جارہی ہے کیونکہ انہوں نے پاکستانی شہری سے شادی کرنے سے قبل...
ترجمان کے مطابق سکیورٹی گارڈز نے جمعیت کے معتمد زوہیب فخری اور ناظم حماد رضا سے گیٹ پر شناخت طلب کی تھی، حملے میں ملوث جمعیت کے زیادہ تر کارکن خارج شدہ ہیں، آئندہ جمعیت کا خارج شدہ کارکن نظر آنے پر حوالہ پولیس کیا جائے گا، یونیورسٹی کے گیٹس پر معمول کے مطابق سخت چیکنگ جاری رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ شناخت پوچھنے پر اسلامی جمیعت طلبہ کے کارکنوں نے پنجاب یونیورسٹی کے گارڈز کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ دو گارڈز شدید زخمی ہو گئے، جنہیں شیخ زائد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پنجاب یونیورسٹی ترجمان کے مطابق اسلامی جمعیت طلباء نے پنجاب یونیورسٹی کے سکیورٹی گارڈز پر مبینہ حملہ کیا۔ جمعیت اراکین نے سکیورٹی گارڈز کی جانب سے...
عالمی یومِ صحافت پر آر آئی یو جے ورکرز کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے مظاہرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس ) راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے زیر اہتمام تین مئی کو عالمی یومِ صحافت کے موقع پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے ایک پرامن مگر بھرپور احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا، جس میں صحافیوں کی بڑی تعداد کے علاوہ وکلا برادری، سول سوسائٹی اور اقلیتی کمیونٹی کے نمائندہ وفود نے شرکت کی۔احتجاجی مظاہرے کی قیادت پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال نے کی، جبکہ شہید ارشد شریف کی بیوہ جویریہ ارشد شریف خصوصی مہمان کی حیثیت سے شریک...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 23ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ آج کا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ایونٹ میں اب تک دونوں ٹیموں نے 7،7 میچز کھیلے ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 9 پوائنٹس ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل ہیں، جبکہ دیگر ٹیم میں ابرار احمد، حسن نواز، حسیب اللہ خان(وکٹ کیپر)، مارک چیپمن، رائلی روسو، کائل جیمیسن، محمد وسیم، فہیم اشرف، خرم شہزاد اور...
مقامی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ یمنی صوبے عدن پر قابض سعودی حمایت یافتہ حکومت، اسوقت خاتمے کے دہانے پر پہنچ چکی ہے جسکے باعث اس کے وزیر اعظم کو استعفے کا اعلان کرنا پڑا ہے! اسلام ٹائمز۔ یمن میں سعودی عرب کے ساتھ منسلک حکومت میں بڑھتے اندرونی اختلافات کے پیش نظر اس جعلی حکومت کے وزیر اعظم احمد عوض بن مبارک نے استعفے کا اعلان کیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق احمد عوض بن مبارک نے اپنے استعفے کا اعلان سوشل میڈیا پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے کیا اور اس بات پر زور دیا کہ یمن کی صدارتی کونسل کے تحت وزیر اعظم ہونے کی حیثیت سے جاری میرا مشن اب ختم ہو چکا ہے۔ واضح...

شاہ محمود قریشی ودیگر کیخلاف جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت سانحہ 9 مئی کی11 مقدمات کی سماعت کسی کارروائی کے بغیر 10 مئی تک ملتوی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت سانحہ 9 مئی کی11 مقدمات کی سماعت کسی کاروائی کے بغیر 10 مئی تک ملتوی کردی ہے عدالت نے تھانہ صدر حسن ابدال میں درج دو مقدمات میں سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی، عمیر نیازی، زین الہٰی، سعد علی خان اور تیمور نواز کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر بھی کاروائی آئندہ تاریخ تک موخر کر دی ہے جبکہ تحریک انصاف خواتین ونگ کی صدر کنول شوزب کی امریکہ جانے کے لئے اجازت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس...

پوری قوم متحد ہے اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے‘ مسلح افواج بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگی، ریاض حسین پیرزادہ
بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء) وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈتعمیرات میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ پوری قوم متحد ہے اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے‘ ہماری مسلح افواج بھارت کی جارحیت اور مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گی۔وفاقی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی دانشمندانہ قیادت میں ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔ وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈتعمیرات میاں ریاض حسین پیرزادہ نے ای-خدمت مرکز بہاولپور کا دورہ کیا۔ وزیر نے ای۔خدمت مرکز میں جاری کام اور عملہ کے صلاحیت کو سراہا۔وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مجھے ای-خدمت مرکز آ کر بڑی خوشی ہو...
وزرات اطلاعات کے مطابق بھارت نے بارہا ایل او سی کے ساتھ مبینہ دہشت گرد ٹھکانوں کے حوالے سے بے بنیاد اور جھوٹے دعوے کیے، میڈیا کو ان مقامات پر لے جایا جائے گا جنہیں بھارت نے دہشت گرد کیمپس کے طور پر پیش کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات نے آج اور کل پاکستانی اور عالمی میڈیا کیلئے ایل او سی کے دورے کا اہتمام کیا۔ ایل او سی کے دورے کا مقصد بھارت کے بے بنیاد اور من گھڑت پراپیگنڈے کو بے نقاب کرنا ہے، بھارت پاکستان میں نام نہاد اور خیالی "دہشت گرد کیمپس" کے حوالے سے پراپیگنڈا کرتا رہتا ہے۔ وزرات اطلاعات کے مطابق بھارت نے بارہا ایل او سی کے ساتھ مبینہ دہشت...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء)پاک افواج کے ابدالی ویپن سسٹم کے کامیاب تجربہ پرسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے مسلح افواج، سانسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباددی ہے اور پاکستان کے سائنسدانوں اور انجینئرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان کی مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے ۔(جاری ہے) ایک بیان میں سردار ایازصادق نے کہ کہ ابدالی ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے سے ملک کا دفاع مزید مضبوط ہوا ہے، پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے سائنسدانوں، انجینئرز کی پیشہ ورانہ خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کے مایہ ناز سائنسدان، انجینئرز اور مسلح افواج پر قوم کو فخر ہے ، پوری...
بھارتی میڈیا نے پہلگام فالس فلیگ کی ناکامی کے بعد ایک اور من گھڑت اور بے بنیاد خبر چلا دی، تاہم اس کا من گھڑت پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا ہے۔ پہلگام فالس فلیگ کی ناکامی کے بعد انڈین میڈیا اب آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں کے نام استعمال کرکے انہیں خیالی دہشتگردی کے کیمپس کے طور رپورٹ کرنا شروع ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا پردہ بھی چاک ہوگیا پاکستان نے بھارت کے جھوٹ کو بے نقاب کرنے کے لیے بین الاقوامی اور قومی میڈیا کو آزاد کشمیر کا دورہ کرانے کا اہتمام کر لیا۔ میڈیا کو آزاد کشمیر کے اُن تمام علاقوں کا دورہ کروایا جائے گا جہاں بھارت کا گودی میڈیا خیالی...
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کپتان شاداب خان کی انجری کے متعلق اپ ڈیٹ جاری کردی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق شاداب خان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں دستیاب نہیں ہونگے، گروئن انجری کی وجہ سے آج کے میچ میں آرام کریں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بتایا گیا کہ گزشتہ رات پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے شاداب خان نے تکلیف محسوس کی تھی۔احتیاطی طور پر شاداب خان کا اسکین کروایا گیا۔اسکین کی رپورٹ کا انتظار ہے رپورٹ آنے کے بعد مزید اپڈیٹ سے آگاہ کیا جائے گا۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جمعیت اہل حدیث کے امیر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہی- وزیراعلی مریم نواز شریف نے سوگواران سے ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیاہی-
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ساتھ کسٹمز سے متعلق معاملات پر بات چیت کے لیے لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی رکن کرامت علی اعوان کو فوکل پرسن مقرر کردیا ہے۔ یہ فیصلہ لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد اور ایف بی آر کے کسٹمز حکام کے درمیان ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بعد کیا گیا۔(جاری ہے) فوکل پرسنز کی یہ نامزدگیاں تاجر برادری اور کسٹمز حکام کے درمیان براہِ راست اور منظم رابطے کو فروغ دینے، کسٹمز کلیئرنس اور ریفنڈز میں تاخیر کو کم کرنے، کسٹمز سے متعلق طریقہ کار پر تاجر برادری کی بروقت رائے شامل کرنے، کسٹمز قوانین کے...
اسلام آباد: چین کے بعد برادر اسلامی ملک ترکیہ نے بھی بھارتی جارحانہ بیانات پر پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں ترک سفیر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی برقرار رکھنے کے لیے تحمل سے کام لینے پر زور دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا کہ بھارت کو قابل اعتماد، شفاف اور غیر جانب دار بین الاقوامی تحقیقات کی پاکستان کی پیشکش کا جواب دینا ہے، اگر ترکیہ اس میں شامل ہوتا ہے تو اس کا خیرمقدم کیا جائےگا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت اپنی اقتصادی بحالی اور ترقی پر مکمل توجہ رکھے ہوئے ہے، بھارتی اقدامات پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ذاتی سوشل پلیٹ فارم ’ٹروتھ‘ پر اپنی ایک ایسی تصویر شیئر کردی جس سے نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ہی صحافیوں سے مذاق میں کہا تھا کہ وہ اگلا پوپ بننا چاہیں گے جس کے بعد اب یہ تصویر شیئر کی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی جو تصویر شیئر کی ہے اُس میں وہ پوپ کا روایتی لباس پہنے ہوئے ہیں۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ کے لیے مخصوص لمبی ٹوپی بھی پہنی ہوئی ہے اور دائیں ہاتھ کی انگلی فضا میں اُٹھائے ہوئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گلے میں صلیب کا طلائی لاکٹ بھی لٹک رہا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے...
سٹی 42 : لکی مروت میں پولیس چوکیوں پر فتنہ الخوارج کے دو حملے ناکام بنادیے گئے، پولیس کی موثر جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور ہلاک ہوگئے ۔ گزشتہ شب چوکی ون فایئو پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جس پر لکی پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کو نا صرف پسپا کیا بلکہ نقصان بھی پہنچایا مگر دہشت گرد رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوئے، تاہم آج دن 12:30 بجے دہشتگرد پولیس چوکی شاہ طور پر حملے کی پلاننگ کرتے ہوئے قریبی علاقے درگہ میں پھر آ موجود ہوئے جس پر چوکی شاہ طور پولیس کے عملہ نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کا مردانہ وار مقابلہ کیا، اس دوران شدید...
کراچی (نیوز ڈیسک) واٹر بورڈ حکام نے پانی کو ترسے ہوئے کراچی کے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی، پانی کی سیلائی کب بحال ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں پانی لائن میں شگاف کا مرمتی کام مکمل کرلیا گیا ہے ، لائن کے متاثرہ حصے کوتبدیل کردیا گیا۔ واٹر کارپوریشن کا کہنا تھا کہ پانی کی فراہمی کل بارہ بجے شروع ہوجائے گی ، جس سے یونیورسٹی روڈ، گلشن اقبال، صدرٹاؤن، جمشید ٹاؤن اور لیاری والوں کو ریلیف مل سکے گا۔ اس سے قبل واٹر بورڈ حکام نے مرمت وقت پر نہ ہونے کا ملبہ پرانی لائنوں پرڈال دیا تھا اور کہا تھا کہ بوسیدہ لائنوں کی وجہ سےکام کی رفتارسست ہوگئی، کوشش ہے اتوار تک کام مکمل کرلیں۔...
نئی دہلی (نیوز ڈیسک)مودی سرکار نے پاکستان سے ہوائی اور سطحی راستوں کے ذریعے تمام قسم کے ڈاک اور پارسلوں کے تبادلے کو معطل کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان سے تمام خط وکتابت اور پارسلز کا تبادلہ معطل کر دیا، یہ اقدام بھارت کی جانب سے پاکستان سے تمام اشیا کی براہ راست اور بالواسطہ درآمد پر فوری پابندی عائد کیے جانے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے بتایا کہ مودی سرکار نے پاکستان سے ہوائی اور سطحی راستوں کے ذریعے تمام قسم کے ڈاک اور پارسلوں کے تبادلے کو معطل کر دیئے۔ مودی سرکار نے پاکستانی جھنڈے والے بحری جہازوں کے بھارتی بندرگاہوں میں داخلے پر بھی پابندی عائد کردی اور بھارتی...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ابدالی میزائل کا تجربہ مشق "انڈس" کے حصے کے طور پر کیا گیا جس کا مقصد افواج کی عملی تیاری کو جانچنا اور میزائل کے اہم تکنیکی پہلوؤں، بشمول جدید نیویگیشن سسٹم اور بہتر سمت تبدیل کرنے کی صلاحیت کو جانچنا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے ایکس انڈس مشق کے تحت ابدالی میزائل نظام کا کامیاب تجربہ کر لیا، ابدالی میزائل کی رینج 450 کلومیٹر ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل ہے جو 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ تجربہ...
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی کانگریس رہنما ،مشرقی پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ چرن جیت سنگھ چنی نے بالاکوٹ سرجیکل سٹرائیکس کے ثبوت طلب کر لئے۔نجی ٹی وی سما کے مطابق سردارچرن جیت سنگھ چنی کاکہنا ہے کہ آج تک بالاکوٹ سرجیکل سٹرائیکس کاکوئی ثبوت نہیں ملا، پاکستان میں کہاں حملے ہوئے؟کہاں لوگ مارے گئے؟کیا اگرہمارے ملک میں بم گرے تو ہمیں پتہ نہیں چلے گا؟2019 میں کہیں کچھ نہیں ہوا،کہیں کوئی حملہ نہیں ہوابی جے پی ترجمان سمبت پترا نے الزام لگایا کہ کانگریس دہشت گردوں اور پاکستانی فوج کو آکسیجن فراہم کر رہی ہے،بی جے پی کے قومی ترجمان شاہنواز حسین نے کانگریس کو پاکستان پرست پارٹی قرار دے دیا۔ پاک بھارت جنگ شروع ہوگئی تو...
سوزوکی موٹرز نے صارفین کے لیے ایک شاندار اور منفرد ”گاڑی ایکسچینج پروگرام“ متعارف کروا دیا ہے، جس کے تحت اب آپ اپنی پرانی گاڑی کے بدلے جدید فیچرز سے لیس نئی ”سوزوکی آلٹو“ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ آپ کسی بھی برانڈ کی پرانی گاڑی لا کر سوزوکی آلٹو کے تازہ ترین ماڈل سے تبدیل کر سکتے ہیں۔ سوزوکی ٹیکسلا موٹرز میں گاڑی کی مکمل جانچ پڑتال، رہنمائی اور ایکسچینج کا تمام عمل فراہم کیا جا رہا ہے۔ نئی سوزوکی آلٹو میں سائیڈ ٹرن لیمپ ( جو صرف AGS ویریئنٹ میں دستیاب ہیں)، پاور ونڈوز (سامنے اور پچھلے دونوں)، سیٹ بیلٹ انڈیکیٹر (جو کہ اب تمام ویریئنٹس میں معیاری دستیاب ہیں)، زیادہ...
مئی سے جولائی کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول کے مطابق بارشوں کا امکان ہے جبکہ اس دوران ملک کے میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو اور کہیں سیلاب کا بھی خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق فروری سے اپریل تک سندھ اور جنوبی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں معمول سے کم بارش ہوئی، شمالی اور وسطی علاقوں میں درمیانی اور شدید بارشیں ہوئی جب کہ بارش کم ہونے کی وجہ سے مٹی میں نمی بھی کم ہوگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں تندوتیز ہوائیں اور بارش، کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، میٹروسروس بند محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ مئی سے جولائی کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں معمول کے مطابق بارش کا امکان ہے...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹر ساجد میر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔(جاری ہے) جاری تعزیتی پیغام میں گورنر سندھ نے کہا ہے کہ سینیٹر ساجد میر اسلام کے بڑے داعی ، انتہائی ملنسار ، شفیق اور دلجوئی کرنے والے انسان تھے ، گورنر سندھ نے مزید کہا کہ سینیٹر ساجد میر کا انتقال امت مسلمہ کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا ہم سوچ بھی نہیں سکتے،دونوں ایٹمی قوت ہیں،جنگ شروع ہوگئی تو وہ کسی کے قابو میں نہیں رہے گی۔نجی ٹی وی سما کے مطابق امریکی کانگریس مین کیتھ سیلف نے پاکستانی امریکن ریپبلکن کلب میں پاکستانی کمیونٹی رہنماو¿ں سے گفتگو میں کہا کہ امید ہے پاکستان اور بھارت کشیدگی کو کم کریں گے،جب تک مسائل کا کوئی حل نہیں نکلتا،پاکستان اور بھارت کے مسائل کئی دہائیوں سے موجود ہیں۔اس موقع پر حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے کانگریس مین جیک برگمین بھی موجود تھے۔ یمن کے وزیرِاعظم احمد بن مبارک نے استعفیٰ دے دیا مزید :
اسلام آباد:یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے تین ہزار سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق متعدد یوٹیلٹی سٹورز نقصان میں ہونے کے باعث بند کیا جارہا ہے۔ اس سے قبل فروری میں 3 ہزار کے قریب ملازمین کو فارغ کیا گیا تھا، ملازمین کو نکالنے کے احکامات چھٹی والے دن جاری کیے گئے، پہلے مرحلے میں تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کیا گیا تھا جو گزشتہ 10 سال سے کارپوریشن میں کام کر رہے تھے۔ 22 جنوری کو وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی تھی Post Views: 1
آزاد کشمیر: بڑھتی ہوئی کشیدگی، بھارتی جارحیت کے امکانات کے باعث ہنگامی اقدامات کا جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز مظفرآباد (آئی پی ایس )آزاد جموں و کشمیر کی اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کے اعلی سطح کے اجلاس میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار بھارتی جارحیت کے امکانات کے باعث تیاریوں کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکریٹری خوشحال خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اہم سرکاری محکموں کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس میں جنگ جیسی پیشرفت کی صورت میں محکموں اور اداروں کے کردار اور ذمہ داریوں کا جائزہ لینے پر توجہ مرکوز کی گئی کسی بھی...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹر ساجد میر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔(جاری ہے) گورنر سندھ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ سینیٹر ساجد میر اسلام کے بڑے داعی ، انتہائی ملنسار ، شفیق اور دلجوئی کرنے والے تھے ، گورنر سندھ نے مزید کہا کہ سینیٹر ساجد میر کا انتقال امت مسلمہ کے لئے بہت بڑا نقصان ہے ۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب کے ریسکیوئرز پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الاقوامی یوم فائرفائٹرز کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کا مقصد جانوں کا تحفظ کرنے والے فائرفائٹرز کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور قومی ترانہ سے کیا گیا۔ریسکیو شہدا کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور دعا مغفرت کی گئی۔2024 کے بیسٹ فائر فائٹرز کو دو اضافی تنخواہیں اور یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں۔سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے بھی...
ایران میں ڈاکٹروں نے حال ہی میں منشیات کے استعمال کا ایک عجیب کیس رپورٹ کیا جس میں 23 سالہ نوجوان کا سر 90 ڈگری کے زاویے پر مکمل جھک گیا کیونکہ اس کی گردن کمزور ہو گئی تھی۔ ایران کی اصفہان یونیورسٹی آف میڈیسن کے ڈاکٹروں نے حال ہی میں ایک 23 سالہ مرد کے کیس کی دستاویز جاری کیں جس کا سر 90 ڈگری کے زاویے پر گر گیا کیونکہ اس کی گردن کے پٹھے سر کو سہارا دینے کے قابل نہیں رہے تھے۔ ’ڈراپڈ ہیڈ سنڈروم‘ ایک سنگین طبی حالت ہے جس میں گردن کے پٹھوں میں کمزوری ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے وہ سر کے وزن کو سہارا نہیں دے پاتی۔ یہ عام طور پر...
ویب ڈیسک : یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے3000 سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق متعدد یوٹیلٹی سٹورز نقصان میں ہونے کے باعث بند کیے جارہے ہیں ۔ قبل ازیں فروری میں 3 ہزار کے قریب ملازمین کو فارغ کیا گیا تھا، ملازمین کو نکالنے کے احکامات چھٹی والے دن جاری کیے گئے۔ 22 جنوری کو وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی تھی۔ قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی پہلے مرحلے میں تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کیا گیا تھا جو گزشتہ 10 سال سے کارپوریشن میں کام کر رہے تھے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر یہ واقعہ پیش آیا۔ عمران خان کو الٹے سیدھے مشورے کون کون دیتا تھا؟ فیاض چوہان نے نام بتادیےپاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) چھوڑنے والے فیاض الحسن چوہان نے عمران خان کو غلط مشورے دینے والوں کے نام بتادیے۔ فیاض الحسن چوہان نے پی ٹی آئی کارکنوں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اندر جرات پیدا کریں اگر یہ حرکت کی ہے تو مان لیں۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے فیاض الحسن چوہان کو جواب دیتے ہوئے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹں نے حکومت کے پیکا ایکٹ اور پنجاب حکومت کے ہتک عزت قانون کو آزادی صحافت کا گلا گھونٹنے کے مترادف قرار دے دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی ایف یو جے کے قائم مقام صدر خالد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل ارشد انصاری نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ملک میں آزادی صحافت تیزی سے ختم ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا پیکا ایکٹ اور پنجاب حکومت کا ہتک عزت قانون آزادی صحافت کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے، پیکا ایکٹ اور ہتک عزت جیسے کالے قوانین کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں۔انہوں نے وفاقی اورپنجاب حکومت سے آزادی صحافت کے احترام کا مطالبہ بھی کیا۔ ...
اسلام آباد: دریاؤں کا پانی روکنا بھارت کے بس میں نہ رہا، دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاؤ 2 لاکھ کیوسک سے تجاوز کرگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاؤ 2 لاکھ 36 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد بڑھ کر 66 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 50 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی، دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پرپانی کی آمد 83 ہزار کیوسک اور دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 36 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ اس وقت ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 19 لاکھ 79 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا...

سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخوا میں تین مختلف کارروائیوں کے دوران پانچ خوارج دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ دو کو گرفتار کر لیا، آئی ایس پی آر
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخوا (کے پی کے) میں تین مختلف کارروائیوں کے دوران پانچ خوارج دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ دو کو گرفتار کر لیا۔ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے ضلع باجوڑ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی دستوں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے تلاش کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد انتہائی مطلوب خارجی فرید اللہ سمیت تین خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک اور آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں کیا...

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے سی ای او نیپون گروپ کی ملاقات ،پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے جاپان کے نیپون گروپ کے سی ای او میچیٹیک یاماموٹو نے پیسک ہاوس میں ملاقات کی جس میں پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر جاپان کے نیپون گروپ کے سی ای او نے بتایا کہ ہمارانیپون گروپ پنجاب میں پہلے مرحلے میں لیتھیئم بیٹریوں کا اسمبلنگ پلانٹ اور دوسرے مرحلے میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائے گا جس کیلئے نیپون گروپ کو 2ایکڑ اراضی درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں لیتھیئم بیٹریاں تیار کرکے مقامی مارکیٹ کو فراہم کرنے کے ساتھ دیگر ممالک کو برآمد بھی کریں گے۔صوبائی وزیرنے جاپان کے نیپون گروپ...
—تصویر بشکریہ سرکاری ٹی وی ترکیے نے بھارت کی جارحیت پر پاکستان کے موقف کی حمایت کا اعلان کردیا۔وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں ترکیہ کے سفیر نے ملاقات کی جس میں ترک سفیر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی برقرار رکھنے کےلیے تحمل سے کام لینے پر زور دیا۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت اپنی اقتصادی بحالی اور ترقی پر مکمل توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، بھارتی اقدامات پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے۔ پاکستان کےلیے ترکیے کی حمایت دونوں ممالک کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔ملاقات کے دوران شہباز شریف نے صدر رجب طیب اردوان کے لیے نیک خواہشات کا...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔ کانگریس رہنما مشرقی پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ چرن جیت سنگھ چنی نے بالاکوٹ سرجیکل اسٹرائیکس کا ثبوت طلب کرلیا، سردار چرن جیت سنگھ چنی نے کہا کہ آج تک بالاکوٹ سرجیکل اسٹرائیکس کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ پاکستان میں کہاں حملے ہوئے؟ کہاں لوگ مارے گئے؟۔ سردار چرن جیت سنگھ چنی نے کہا کہ کیا اگر ہمارے ملک میں بم گرے تو ہمیں پتہ نہیں چلے گا؟ 2019 میں کہیں کچھ نہیں ہوا،کہیں کوئی حملہ نہیں ہوا۔ بی جے پی نے جوابی کارروائی کےطور پر کانگرس ورکنگ کمیٹی کو پاکستان ورکنگ...

پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا، بھارت ثبوت دینے میں ناکام رہا ہے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کے بعدبھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے،بھارت پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کسی بھی قسم کا ثبوت دینے میں ناکام رہا ہے اور وہ پاکستان کو پہلگام واقعہ سے جوڑنے کی سازش کر رہا ہے۔ Dr. Irfan Neziroglu, Ambassador of the Republic of Turkiye, called on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif. The Prime Minister thanked President Recep Tayyip Erdogan for his strong statement of support for Pakistan amid the prevailing situation in South Asia, as well as his… pic.twitter.com/WL56aktI1y — Government of Pakistan (@GovtofPakistan) May 3, 2025 وزیر یہ اعظم نے یہ بات ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امیر جمیعتِ اہل حدیث، سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے مرحوم ساجد میر کی بلندی درجات اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ساجد میر پاکستان کی اہل بصیرت سیاسی شخصیت اور دینی اسکالر تھے جنکی رحلت سے پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں ایک ایسا خلاء پیدا ہوگیا جو شاہد ہی کبھی پُر ہو سکے۔وزیرِاعظم نے کہا کہ ساجد میر نے ہمیشہ انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کے خلاف آواز...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے،بھارت پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کسی بھی قسم کا ثبوت دینے میں ناکام رہا ہے اور وہ پاکستان کو پہلگام واقعہ سے جوڑنے کی سازش کر رہا ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم سے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزیرولو نے ہفتہ کو وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے صدر رجب طیب اردوان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور 22 اپریل 2025 کو اپنے حالیہ دورہ انقرہ کا ذکر کیا جہاں پر دونوں رہنماؤں نے متعدد...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈے کا جواب دینے کے لیے میڈیا کو ایل او سی کا دورہ کرانے کا فیصلہ کرلیا اور اس سلسلے میں وزارت اطلاعات و نشریات نے آج اور کل پاکستانی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان کے لیے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دورے کا اہتمام کیا ہے جس کا مقصد بھارت کی جانب سے پاکستان میں مبینہ "دہشت گرد کیمپوں" کے بارے میں کیے گئے بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنا ہے۔ بھارت نے متعدد بار ایل او سی کے ساتھ مبینہ دہشت گرد ٹھکانوں کے حوالے سے جھوٹے اور بے بنیاد دعوے کیے ہیں۔ اس دورے کے دوران، میڈیا نمائندگان کو ان مخصوص مقامات پر لے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میںسیاحوں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیے کے سفیر نے ملاقات کی جس میں شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے، پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے، بھارت کے اقدامات پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں سے...
پاکستان کے ہائی کمشنر برائے برطانیہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارت کے فالس فلیگ آپریشن پر سخت ردعمل دیا ہے۔ غیرملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کے ہائی کمشنر برائے برطانیہ نے بھارت کے حالیہ فالس فلیگ آپریشن کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی الزام تراشیاں صرف جھوٹ پر مبنی ہیں جن کا کوئی ثبوت نہیں، بھارت اگر پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے جواب میں کروائی کرے گا تو اسے 2019 کی طرح سخت جواب ملے گا۔ یہ بھی پڑھیے: پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا پردہ بھی چاک ہوگیا ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ...
کانگرس رہنما مشرقی پنجاب کے سابق وزیراعلی چرن جیت سنگھ چنی نے بالاکوٹ سرجیکل سٹرائکس کا ثبوت بھی طلب کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ آج تک بالاکوٹ سرجیکل سٹرائکس کا کوئی ثبوت نہیں ملا، پاکستان میں کہاں حملے ہوئے؟ کہاں لوگ مارے گئے؟ کیا اگر ہمارے ملک میں بم گرے تو ہمیں پتہ نہیں چلے گا۔ سردار چرن جیت سنگھ چنی نے کہا کہ 2019 میں کہیں کچھ نہیں ہوا،کہیں کوئی حملہ نہیں ہوا۔ بی جے پی نے جوابی کارروائی کے طور پر کانگرس ورکنگ کمیٹی کو پاکستان ورکنگ کمیٹی قرار دے دیا، بی جے پی ترجمان سمبت پترا نے کہا کہ کانگرس دہشت گردوں اور پاکستانی فوج کو آکسیجن فراہم کر رہی ہے جب کہ بی جے پی کے قومی ترجمان...
پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کی جعلی سرجیکل اسٹرائیک بھی بے نقاب ہوگئی۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت کو پیغام: پاکستان کا 450 کلومیٹر تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹ، سابق جرنیلوں کے بعد بھارتی تجزیہ نگاروں نے بھی راز فاش کر دیا۔ بھارتی تجزیہ نگار کے مطابق جھوٹی سرجیکل اسٹرائیک، بھارت کی عوامی تسلی کے سوا کچھ نہیں، بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا ڈھونگ داخلی سیاست کے لیے رچایا گیا۔ بھارتی تجزیہ نگار کے ماطبق بھارتی فوج کی سرجیکل اسٹرائیک محض پروپیگنڈا ہے۔ یونین چارٹر کے تحت بھارت سرحد پار ک ہی نہیں سکتا تھا۔ مودی سرکار کی جانب سے جھوٹ پر مبنی سرجیکل اسٹرائیک کی ویڈیو دکھائی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:پہلگام...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر اظہارِ تعزیت وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امیر جمیعتِ اہل حدیث اور سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے مرحوم کی بلندیٔ درجات اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ساجد میر نہ صرف ایک بصیرت افروز سیاسی شخصیت تھے بلکہ ایک جید دینی اسکالر بھی تھے۔ ان کی رحلت سے پاکستان کے سیاسی و دینی منظرنامے میں ایک ایسا خلا پیدا ہو گیا ہے جو مدتوں پُر نہیں ہو سکے گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ساجد میر نے ہمیشہ انتہاپسندی، فرقہ واریت...
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب میں بے گھر افراد کو 3 مرلہ کے پلاٹ مفت دینے کیلئے ’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ منصوبہ کے ای پورٹل کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلیٰ نے بٹن دبا کر منصوبے کے ای پورٹل azag.punjab.gov.pk کا افتتاح کیا، جس کے ذریعے شہری مفت پلاٹ کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں گے، یہ منصوبہ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ کی توسیع ہے، جس کے تحت اب تک 34 ہزار گھروں کی تعمیر کا عمل شروع ہو چکا ہے جبکہ 2 ہزار گھر مکمل ہو چکے ہیں۔ ’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ منصوبے کے پہلے مرحلے میں پنجاب کے 19 اضلاع میں 23 ہاؤسنگ اسکیموں کے تحت 3 مرلے کے 2 ہزار پلاٹس مفت فراہم کیے...
غاصب صیہونی رژیم میں حزب اختلاف جماعتوں کے اتحاد "اسٹیٹ کیمپ" (StateCamp - HaMahane HaMamlakhti) کے سربراہ نے شامی سرزمین پر گڑی قابض صیہونی رژیم کی غاصبانہ نظروں سے پردہ اٹھاتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ شام میں دروز قبیلے کے "زیر کنٹرول" علاقوں کو محفوظ بنانے میں تل ابیب کیلئے "اعلی سکیورٹی مفادات" چھپے ہوئے ہیں! اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی مداوا - کاہول لاوان ( Israel Resilience - Kaḥol Lavan) نامی جماعت و حزب اختلاف جماعتوں کے اتحاد "اسٹیٹ کیمپ" (StateCamp - HaMahane HaMamlakhti) کے سربراہ اور غاصب صیہونی رژیم کے سابق وزیر جنگ بینی گینٹز نے اپنے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ شام میں دروز قبیلے کی مدد؛ اسرائیل کی "اخلاقی ذمہ داری" اور "اعلی سلامتی مفادات"...
غاصب صیہونی رژیم میں حزب اختلاف جماعتوں کے اتحاد "اسٹیٹ کیمپ" (StateCamp - HaMahane HaMamlakhti) کے سربراہ نے شامی سرزمین پر گڑی قابض صیہونی رژیم کی غاصبانہ نظروں سے پردہ اٹھاتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ شام میں دروز قبیلے کے "زیر کنٹرول" علاقوں کو محفوظ بنانے میں تل ابیب کیلئے "اعلی سکیورٹی مفادات" چھپے ہوئے ہیں! اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی مداوا - کاہول لاوان ( Israel Resilience - Kaḥol Lavan) نامی جماعت و حزب اختلاف جماعتوں کے اتحاد "اسٹیٹ کیمپ" (StateCamp - HaMahane HaMamlakhti) کے سربراہ اور غاصب صیہونی رژیم کے سابق وزیر جنگ بینی گینٹز نے اپنے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ شام میں دروز قبیلے کی مدد؛ اسرائیل کی "اخلاقی ذمہ داری" اور "اعلی سلامتی مفادات"...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ جویریہ سعود نے حجاب میں تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ نئے سفر کے آغاز کا اعلان کیا تو سوشل میڈیا صارفین کشمکش میں مبتلا ہوگئے۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے حجاب پہنے مختلف تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے اولیو گرین عبائے اور سنہرے حجاب میں تصاویر شیئر کی ہیں جن میں اداکارہ بھرپور میک اپ میں نظر آ رہی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Javeria Saud Qasmi (@javeria_saud_official) انسٹاپوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، ’بسم اللّٰہ، ایک نئے سفر کا آغاز ہوگیا ہے اور میں پُرجوش ہوں کہ یہ مجھے کہاں لے جائے گا۔ خدا کرے کہ...
لاہور: پنجاب میں بے گھر افراد کے لیے ’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ منصوبے کے ای پورٹل کا افتتاح کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بے گھر افراد کے لیے فلاحی اقدامات کی ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے اپنی زمین، اپنا گھر منصوبے کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ نے بٹن دبا کر منصوبے کے ای پورٹل azag.punjab.gov.pk کا افتتاح کیا، جس کے ذریعے شہری مفت پلاٹ کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔ یہ منصوبہ وزیراعلیٰ کے مثالی فلاحی پروگرام ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ کی توسیع ہے، جس کے تحت اب تک 34 ہزار گھروں کی تعمیر کا عمل شروع ہو چکا ہے جب کہ 2 ہزار...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)پاکستان نے ایکس انڈس مشق کے تحت ابدالی میزائل نظام کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے، ابدالی میزائل کی رینج 450 کلومیٹر ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بتایا گیا ہے 450 کلومیٹر کی رینج کے حامل ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آئی ابدالی میزائل کی رینج 150 کلومیٹر ہے، ابدالی میزائل زمین سے زمین تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ میزائل کے تجربے کا مقصد آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنانا ہے۔
پنجاب میں ‘اپنی چھت، اپنا گھر’ پروگرام کی کے بعد ‘اپنی زمین، اپنا گھر’ پروگرام کا اجرا کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بٹن دبا کے ‘اپنی زمین اپنا گھر’ ای- پورٹل کا باقاعدہ آغاز کیا۔ عوام ای پورٹل azag.punjab.gov.pk پر مفت پلاٹ کے لیے اپلائی کر سکیں گے، پنجاب کے 19 اضلاع میں 23 ہاؤسنگ اسکیموں میں 2 ہزار پلاٹ دیے جائیں گے، ‘اپنی زمین اپنا گھر’ اسکیم کے تحت بے گھر شہریوں کو 3 مرلے کے پلاٹ مفت دیے جائیں گے۔ اپنی زمین اپنا گھر کے تحت قرعہ اندازی میں پلاٹ حاصل کرنے والے افراد قرض بھی حاصل کرسکیں گے، اس اسکیم کے پہلے مرحلے میں جہلم، پتوکی، ماموں کانجن، لودھراں اور رینالہ خورد میں مفت...
سٹی42: پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) کی جانب سے صوبہ پنجاب کے مختلف محکموں میں بھرتی کے لیے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، کامیاب امیدواروں کی فہرستیں کمیشن کی سرکاری ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمپیوٹر کی 1 اسامی کے لیے 5 امیدوار کامیاب قرار پائے۔محکمہ مائنز اینڈ منرلز میں کمپیوٹر پروگرامر کی 1 اسامی کے لیے 5 امیدوار امتحان میں کامیاب ہوئے۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ میں پروگرامنگ افسر کی 3 اسامیوں کے لیے 16 امیدوار کو کامیاب قرار دیا گیا۔مائنز ڈیپارٹمنٹ میں نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر کی اسامی کے لیے 5 امیدوار کامیاب ہوئے۔محکمہ پرائمری ہیلتھ میں نیٹ ورکنگ سپروائزر کی 5 اسامیوں...