2025-11-04@18:29:18 GMT
تلاش کی گنتی: 326
«کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا»:
(نئی خبر)
معروف پاکستانی اداکارہ رباب ہاشم نے ایک حالیہ ٹی وی شو میں اپنے ایک مداح کے غیر معمولی رویے کے بارے میں دلچسپ اور حیران کن واقعہ سنایا۔ رباب ہاشم نے بتایا کہ انہیں انسٹاگرام پر ایک اکاؤنٹ سے روزانہ تقریباً 200 میسجز موصول ہو رہے تھے۔ ابتدا میں انہوں نے اس بات کو زیادہ اہمیت نہیں دی لیکن پھر ایک دن ایسا ہوا جس نے انہیں حیران کر دیا۔ اداکارہ نے کہا، "ایک دن میری شوٹنگ سے چھٹی تھی اور میں گھر پر تھی۔ اچانک گھر کی بیل بجی، دروازہ کھولا ایک خاتون اور مرد موجود تھے جو اندرون سندھ سے آئے تھے۔ ان کے ہاتھ میں ایک باسکٹ تھی جس میں تحائف تھے۔ انہوں نے اصرار کیا کہ...
کراچی:ایوی ایشن سیفٹی کے معیارات کا جائزہ لینے کے لیے برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ اور برطانیہ کے سول ایوی ایشن کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔ ترجمان سی اے اے برطانیہ کے محکمہ برائے ٹرانسپورٹ (DfT) اوربرطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا وفد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے حفاظت کے معیارات کاجائزہ لینے کے لیے پاکستان پہنچا ہے۔یہ دورہ پاکستانی ہوائی کیریئرز کی جانب سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کی جانب اگلا قدم ہے، دورہ کرنے والے وفد کی میزبانی سی اے اے کے ڈائریکٹر جنرل نادر شفیع ڈار اور ان کی ٹیم کے نے کی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی(پاکستان)اور برطانوی وفود کے درمیان کئی اعلیٰ سطح ملاقاتیں ہوں گی،جن میں ہوا بازی کے...
پشاور: پارا چنار کیلیے روانہ کیے گئے قافلے پر فائرنگ کی خبر جھوٹ نکلی، ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ کا کہنا ہے کہ قافلے میں شامل کسی ٹرک پر فائرنگ نہیں ہوئی۔ ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ عباس مجید مروت نے پارا چنار کیلیے روانہ کیے گئے 120 گاڑیوں پر مشتمل قافلے پر فائرنگ کی خبر کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عرفانی کلی کے نزدیک ایک یا دو راؤنڈ فائر ہوئے ہیں مگر کسی ٹرک پر فائرنگ کی خبر بالکل جھوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بگن ٹالو، کنج مورچوں میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار موجود تھے لیکن کچھ لوگ جان بوجھ کر اپنے ہی لیے خالات خراب کرتے ہیں۔ عباس مجید مروت کا کہنا تھا کہ پارا چنار سمیت ضلع کرم کے مختلف...
کرم میں پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کا سخت بحران برقرار ہے، پیٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ اپر کرم کی چار لاکھ آبادی کیلئے روزانہ 7 ٹینکرز فیول استعمال کیے جاتے تھے لیکن پچھلے تین ماہ سے ایک ٹینکرز بھی نہیں آیا۔ اسلام ٹائمز۔ طویل مدت کے بعد بڑا قافلہ پاراچنار پہنچنے کے بعد شہریوں کی مشکلات میں کمی آگئی۔ اشیائے خور و نوش کے ٹرک پہنچنے کے بعد قیمتوں میں کمی آگئی، معمول کے مطابق نرخ دیکھ کر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ٹماٹر 450 سے 150 روپے پر آگیا ، پیاز 600 سے 250، مٹر 750 سے 250 گوبھی اور ٹنڈا بھی 500 سے 300 روپے اور ہری مرچ 800 سے 400 روپے فی کلو...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چینی سرمایہ کار پولیس کے مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے۔ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے پولیس کے مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے خلاف چینی سرمایہ کاروں کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست 6 چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی وزارت داخلہ، چیف سیکرٹری، آئی جی، سی پیک سیکورٹی، ملیر پولیس کے حکام، چینی سفارت خانے اور دیگر کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پولیس کی ہراسانی اور بھتا خوری سے بچایاجائے، ورنہ لاہور یا واپس چین چلے جائیں گے۔ درخواست میں الزام عاید کیا گیا کہ ائر پورٹ سے لے کر رہائش گاہ تک...
درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ ائیرپورٹ سے لے کر رہائش گاہ تک پولیس کی جانب سے رشوت طلب کی جاتی ہے، ائیرپورٹ پر بلٹ پروف گاڑیوں کے نام پر گھنٹوں انتظار کرایا جاتا ہے اور رشوت دینے پر پولیس حکام اپنی گاڑیوں میں رہائش گاہ پہنچاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چینی سرمایہ کار پولیس کے مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے پولیس کے مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے خلاف چینی سرمایہ کاروں کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست 6 چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی وزارت داخلہ، چیف سیکرٹری، آئی جی، سی پیک سکیورٹی، ملیر پولیس کے حکام، چینی سفارت...
MUMBAI: مشہور بالی وڈ اداکارہ تبسم فاطمہ ہاشمی جنہیں دنیا تبو کے نام سے جانتی ہے، نہ صرف اپنی غیر معمولی اداکاری بلکہ ذاتی زندگی کے تنازعات کی وجہ سے بھی خبروں میں رہی ہیں۔ تبسم فاطمہ ہاشمی کا اسٹیج نام تبو ہے، وہ 4 نومبر 1971 کو حیدرآبادی مسلم خاندان میں پیدا ہوئیں، ان کے والد جمال علی ہاشمی، جو کبھی پاکستان میں اداکار تھے، بھارت منتقل ہونے کے بعد خاندان کو چھوڑ گئے۔ تبو نے کبھی اپنے والد کا نام استعمال نہیں کیا اور کہا کہ "مجھے اپنے والد سے کبھی ملنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی، میری زندگی میں ان کی کوئی یاد نہیں ہے، میں اپنی زندگی جیسی ہے اسی میں خوش ہوں ۔" تبسم نے نہ صرف بالی وڈ بلکہ علاقائی...
کھانے پینے کی اشیاء، دوائیں اور دیگر اشیاء لےکر 60 سے زائد چھوٹی گاڑیوں کا قافلہ ضلع کرم پہنچ گیا، ضلعی انتظامیہ کے مطابق قافلہ شام تک پارہ چنار سمیت اپر کرم کے دیگر علاقوں تک پہنچے گا۔سرکاری ذرائع کے مطابق کرم کے علاقہ بگن میں 19 سے 21 جنوری تک ضلعی انتظامیہ، پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے آپریشن میں بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد کیے گئے۔فریقین کے دستخط شدہ معاہدے کے مطابق شرپسندوں کےخلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس میں کُرم امن معاہدے کے دستخط کنندگان کا جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کرم میں دیہات کی سطح پر قائم کمیٹیوں کو فعال کیا...
کراچی میں یخ بستہ ہواؤں کے رکنے سے سردی کی شدت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، اور شہر کا درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تاہم، محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 24 جنوری سے شمال مشرقی سمت سے ٹھنڈی ہوائیں دوبارہ کراچی پہنچنے کا امکان ہے، جس سے سردی ایک بار پھر زور پکڑ سکتی ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ شمالی علاقوں میں موسم مزید سخت ہو سکتا ہے۔ کشمیر، گلگت بلتستان، اور بالائی خیبر پختونخوا کے عوام بارش اور برفباری کے لیے تیار رہیں، کیونکہ وہاں موسمی حالات مزید خراب ہونے کی توقع ہے۔ سردی کی یہ لہر ملک کے...
کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا 4,250 روپے مہنگا ہو گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2,87,450 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3,642 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 2,46,440 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 40 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 2,751 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ اضافہ عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی طلب اور مقامی معاشی حالات کے اثرات کی عکاسی کرتا ہے۔
لاہور:پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی2025 کی میزبانی کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ اس سلسلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اعلیٰ سطح کے وفد نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور وہاں میگا ایونٹ کے سلسلے میں جاری تعمیراتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ لیا۔ آئی سی سی وفد میں شامل اہم شخصیات میں ہیڈ آف ایونٹس سارہ ایڈگراور جی ایم کرکٹ وسیم خان نے اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت، پویلینز اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انفراسٹرکچر جواد قاضی نے اس موقع پر وفد کو تفصیلی بریفنگ دی اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ تمام کام 30 جنوری تک مکمل کر لیا جائے گا۔ یاد رہے کہ...
جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں نئے ٹول پلازہ کی تعمیر کے لیے سامان پہنچ گیا،این ایچ اے کا ایس ایس پی اور ڈپٹی کمشنر جیکب آباد کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کے لیے خط جے یو آئی نے منصوبے کو غیر قانونی قراردے دیا،شہری اتحادکا ہنگامی اجلاس طلب۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے مختلف مقامات پر نئے ٹول پلازے تعمیر کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں،اس سلسلے میں جیکب آباد میں آباد کے قریب نئے ٹول پلازہ کی تعمیر کے لیے سامان پہنچا دیا گیا ہے جس پرجے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے اس منصوبے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سکھر سے جیکب آباد تک کا روڈ ایشین...
سپریم کورٹ کی جانب سے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی سیٹ کیے جانے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے سے متعلق تحریری حکم جاری کر دیا گیا ہے جس میں واضح کیا کہ الیکشن کمیشن کا حکومت کے حق میں جھکاؤ ہو تو یہ سیاسی نظام کی ساکھ کونقصان پہنچائے گا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے 18 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا گیا جس میں جسٹس عائشہ ملک کا اضافی نوٹ بھی شامل کیا گیا ۔ تحریری حکم کے مطابق عدالتی ہدایات کے باوجود الیکشن کمیشن ایسا رویہ اپناتا ہے جو اس کے آئینی فرائض سے مطابقت نہیں رکھتا اور الیکشن کمیشن سمجھتا ہے کہ اسے دوسرے آئینی اداروں اور...
سندھ ہائیکورٹ میں شنوائی نہ ہونے پر شہری سپریم کورٹ پہنچ گیا، چیف جسٹس ہائیکورٹ اور رجسٹرار کیخلاف درخواست دائر
سندھ ہائیکورٹ میں شنوائی نہ ہونے پر شہری سپریم کورٹ پہنچ گیا، چیف جسٹس ہائیکورٹ اور رجسٹرار کیخلاف درخواست دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) سندھ ہائیکورٹ میں شنوائی نہ ہونے پر شہری سپریم کورٹ پہنچ گیا، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ، رجسٹرار کیخلاف درخواست دائر کردی۔درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے متعدد احکامات کے باوجود درخواست پر فیصلہ نہیں کیا جارہا، درخواست گزار اور اہل خانہ گزشتہ 28 سال سے قبضہ مافیا کے ہاتھوں پریشان ہیں، مختیار کار اور ڈپٹی کمشنر قبضہ مافیا کیساتھ ملے ہوئے ہیں، سرکاری حکام بھی درخواست گزار سے غیر قانونی رشوت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ سندھ ہائیکورٹ...
خیبرپختونخوا کے ضلع کُرم کے علاقے بگن میں امدادی سامان پاراچنار لے جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 10 تک جا پہنچی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر (ڈی ایچ کیو) قیصر عباس نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ گاڑیوں کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں اب تک جن افراد کی اموات کی تصدیق ہوئی ہے، ان میں ایک اور سیکیورٹی اہلکار، 6 ڈرائیورز اور 2 مسافر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز امدادی سامان پاراچنار لے جانے والی گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کردی گئی تھی، جس کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید اور 4 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شوکت علی نے بتایا تھا کہ حملہ...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)190ملین پاؤنڈ کیس میں 7سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی کا سامان اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 14سال ،10لاکھ روپے جرمانہ جبکہ بشریٰ بی بی کو 7سال قید اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، سزاسنانے کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں جیل عملے نے تحویل میں لے لیا۔ سزا سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی کا سامان اڈیالہ جیل کے باہر پہنچا دیا گیا،سامان میں کمبل، کھانے پینے کی اشیا، کپڑے اور ادویات شامل ہیں،جیل حکام نے بشریٰ بی بی کا سامان اندر لانے کی...
اسلام آباد: خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد سال 2024 میں رپورٹ ہونے والے مریضوں کی تعداد 72 تک پہنچ گئی۔ انسداد پولیو پروگرام کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ڈی آئی خان کی رہائشی بچی کے نمونے 31 دسمبر کو لے گئے جن کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنے پر اُسے پولیو کی تصدیق ہوئی۔ اعلامیے کے مطابق پولیو وائرس ٹائپ ون ڈی آئی خان کی رہائشی بچی میں پایا گیا۔ اس کے بعد ڈی آئی خان میں گزشتہ سال کے دوران پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 11 ہو گئی۔ پاکستان میں اب تک رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز میں سے 27 بلوچستان، 22 خیبر...
کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے تیسرے روز ہنڈرڈ انڈیکس 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 15 ہزار 741 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس سے قبل، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انڈیکس میں 574 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے کو ملا تھا اور یہ 114,804 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ اسی دوران، انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئی۔ ڈالر کی قیمت 7 پیسے کم ہو کر 278 روپے 65 پیسے ہو گئی، جب کہ گزشتہ روز اس کی قیمت 278 روپے 72 پیسے تھی۔
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں معیشت کو تباہ کن نقصان پہنچایا گیا۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں معیشت کو تباہ کن نقصان پہنچایا گیا، پنجگور کے مقام پر نئی پاک ایران تجارتی راہداری کے قیام سے قانونی تجارت کو فروغ ملے گا اور اسمگلنگ کی روک تھا میں مزید کامیابی حاصل ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی پروازیں یورپ کے لیے شروع ہو چکی ہیں، گزشتہ حکومت کے ایک وزیر کی تقریر کے تباہ کن نتائج ہوئے اور پھر اس کا پاکستان کے عوام نے اور دنیا میں جانے والے مسافروں نے نقصان اٹھایا...
اسلام آباد /ڈھاکہ (نیوز ڈیسک )صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں پاکستان کا کاروباری وفد بنگلہ دیش کے دورے پر ڈھاکہ پہنچ گیا ، بزنس کمیونٹی کے وفد میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 35سے زائد برآمد کنندگان اور صنعتکاروں شامل ہیں ،وفد اپنے دورے میں بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس اور مشیر تجارت شیخ بشیر الدین سے بھی ملاقات کریگا۔صدرفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز عاطف اکرام شیخ نے بنگلہ دیش پہنچنے پر اہم بیان میں کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین تجارتی تعلقات کو مستحکم بنانے کیلئے بزنس کمیونٹی کا دورہ انتہائی اہم ہے،پاکستانی بزنس کمیونٹی کے وفد کا دورہ بنگلہ دیش دونوں ملکوں کے اقتصادی تعلقات کو...
بگن(نیوز ڈیسک) پارا چنار میں اشیائے ضروریہ کی قلت دور کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس حوالے سے امدادی سامان کی فراہمی کے لئے ایک اور قافلہ سخت سکیورٹی میں بگن پہنچ گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ٹل سے بگن متاثرین کو صوبائی حکومت کی جانب سے مزید 7 امدادی ٹرک بھیجے گئے، امدادی سامان میں کمبل، ٹینٹ، کچن سیٹ اور مختلف اشیا شامل ہیں جبکہ امدادی سامان پر مشتمل 50 ٹرک ہنگو اور ٹل میں موجود ہیں۔ یاد رہے کہ پہلے قافلے میں بگن میں متاثرین کو 10 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان بھیجا گیا تھا۔