2025-11-04@02:21:30 GMT
تلاش کی گنتی: 326

«کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا»:

    لاہور: پنجاب کے بیشتر شہر اس وقت شدید فضائی آلودگی اور اسموگ کی لپیٹ میں ہیں، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حدوں کو چھو رہا ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور، گجرانوالہ، شیخوپورہ اور قصور میں فضائی معیار کی شرح 500 تک پہنچ گئی ہے جبکہ بین الاقوامی ادارے آئی کیو ائیر کے مطابق گجرانوالہ میں اے کیو آئی 762 ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ ماحولیات کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں ایف ایف پاکستان 790، سول سیکرٹریٹ 770، ساندہ روڈ 718 اور بیدیاں روڈ 714 تک پہنچ گئی۔ شہر کے دیگر علاقوں بشمول برکی روڈ، شاہدرہ، کاہنہ، ملتان روڈ، جی ٹی روڈ، واہگہ بارڈر اور ایجرٹن روڈ پر بھی اے کیو آئی 500 کے قریب ریکارڈ ہوا۔...
    کراچی میں ای چالان کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔درخواست شہری جوہر عباس نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی ہے جس میں چیف سیکرٹری سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ڈائریکٹر جنرل نادراکو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیے گئے جرمانے انتہائی زیادہ اور غیر منصفانہ ہیں، لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 200، کراچی میں 5 ہزار روپے ہے۔درخواست کے مطابق فریقین کو ہدایت کی جائے کہ حکام عدالت کو ان جرمانوں کے منصفانہ ہونے کے بارے میں مطمئن کریں  درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عائد کیے گئے جرمانوں...
    پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔سموگ کی شدت کے باعث فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور ملتان میں فضا انتہائی مضر صحت ہوگئی، لاہور بدستور دنیا کے آلود شہروں میں سرفہرست رہا، ایئر کوالٹی انڈیکس485 ریکارڈ کیا گیا۔بھارتی دارالحکومت دہلی دوسرے نمبر براجمان رہا، اے کیو آئی445 تک پہنچ گیا، فیصل آباد کا ایئر کوالٹی انڈیکس833تک پہنچ گیا، گوجرانوالہ میں اے کیو آئی764 اورملتان میں305ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ ماحولیات نے انسداد سموگ اقدامات تیز کر دیئے گئے، پبلک مقامات اور اہم شاہراہوں پر ڈرائی سویپنگ پر پابندی لگا دی، شاہراہوں پر چونے سے صفائی کرنے پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور اس وقت شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے اور شہر کا فضائی معیار خطرناک حد تک گر چکا ہے۔ ماہرین کے مطابق فضا میں موجود مضر صحت ذرات شہریوں کے لیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں، خاص طور پر بزرگوں، بچوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے صورتحال تشویشناک ہے۔محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 358 تک پہنچ گیا ہے، جو خطرناک سطح سمجھی جاتی ہے۔ صوبے کے دیگر بڑے شہروں میں بھی فضائی آلودگی میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ گوجرانوالہ کا اے کیو آئی 500، سرگودھا کا 347، فیصل آباد کا 306، ملتان کا 304 اور ڈیرہ غازی خان کا 244 ریکارڈ...
    پاکستان میں لوہے اور اسٹیل کے اسکریپ کی درآمدات 2021 کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جو حکومت کی درآمدی پالیسی میں تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہیں۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے کو عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں لوہے اور اسٹیل اسکریپ کی درآمدات 3 لاکھ 59 ہزار 759 ٹن رہیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 30 فیصد اور اگست کے مقابلے میں 36 فیصد زیادہ ہیں۔ مالی سال 2026 کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی اسکریپ درآمدات 12 فیصد اضافے کے ساتھ 9 لاکھ 35 ہزار 981 ٹن تک پہنچ گئیں، مالیت...
    وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے ماضی میں بھی حکومت کو یقین دہانیاں کرائی تھیں مگر ان پر عمل نہیں کیا۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ مذہبی جماعت نے حالیہ مظاہروں کے دوران جگہ جگہ سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا، اور ان کے خلاف ایسے شواہد موجود تھے جن کی بنیاد پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔ ان کے مطابق، اگر کوئی تنظیم ایسی سرگرمیوں میں ملوث پائی جائے جو قانون اور امن عامہ کے لیے خطرہ ہوں تو اسے کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت...
    امریکا کی درخواست پر برطانوی فوجیوں کو اسرائیل میں تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ وہ غزہ امن منصوبے کی نگرانی کر سکیں۔ رپورٹس کے مطابق برطانوی فوج کے ایک سینئر کمانڈر اور محدود تعداد میں فوجی اہلکار اسرائیل بھیجے گئے ہیں جو امریکی نگرانی میں جاری امن منصوبے میں معاونت کریں گے۔ برطانوی وزیرِ دفاع جان ہیلی نے لندن میں کاروباری رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے اس تعیناتی کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانوی فورسز اپنی خصوصی مہارت اور تجربے کے ذریعے خطے میں طویل المدتی امن کے قیام میں کردار ادا کریں گی۔ وزیر دفاع نے بتایا کہ ایک برطانوی اعلیٰ افسر کو امریکی کمانڈر کا ڈپٹی کمانڈر مقرر کیا گیا ہے، جو ایک سول ملٹری...
    پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں پہنچ گیا۔ ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ ایچ ایس ون کو چین سے خلا میں بھیجا گیا، جبکہ اسپارکو کے ہیڈ آفس میں اس موقع پر سیٹلائٹ کی لانچنگ کے مناظر براہِ راست دکھائے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ ماہرین کے مطابق لانچ کے بعد سیٹلائٹ صرف 28 منٹ میں مدار میں پہنچ گیا۔ تاہم سیٹلائٹ سے ڈیٹا اور سائنسی معلومات کے باقاعدہ حصول کا عمل شروع ہونے میں چند ماہ لگ سکتے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے چینی راکٹ لیجیان-1 کے ذریعے پاکستان کے سیٹلائیٹ کو زمین کے مدار میں کامیابی سے بھیجے جانے پر پاکستانی خلائی سائنسدانوں اور انجینیئرز...
    لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں اسموگ کی شدت برقرار ہے جب کہ فضائی معیار بھی خطرناک حد کے قریب پہنچ گیا ہے۔ اسموگ نگرانی اور پیشگی نظام کی تازہ رپورٹ کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال آج دوپہر 12 بجے تک تشویشناک حد تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق بھارت سے چلنے والی آلودہ مشرقی ہواؤں کے باعث لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 185 تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں دیوالی کی تقریبات کے دوران شام کے اوقات میں فضائی آلودگی میں عارضی اضافہ متوقع ہے، تاہم ای...
    چین کے کمرشل کیرئیر راکٹ کے ذریعے پاکستانی سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز اتوار کے روز شمال مغربی چین سے لانچ کیے گئے کمرشل کیرئیر راکٹ کے ذریعے ایک پاکستانی سیٹلائٹ سمیت تین سیٹلائٹس کو خلا میں بھیجا گیا، جو کامیابی سے اپنے مطلوبہ مدار میں داخل ہوئے۔یہ کیرئیر راکٹ، جس کا نام لیجیان-1 وائی8 ہے، اتوار کی صبح 11:33 بجے ڈونگ فینگ کمرشل اسپیس انوویشن پائلٹ زون سے لانچ کیا گیا، جو کہ جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر کے قریب واقع ہے۔دوسرے دو سیٹلائٹس کمرشل سیٹلائٹ سروسز فراہم کرنے والی کمپنی AIRSAT کی جانب سے خلا میں بھیجے گئے۔ اہم سنگ میل،‘ سپارکو نے پاکستان کا پہلا ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ...
    وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستانی وفد دوحہ پہنچ چکا ہے، جہاں پاکستان اور افغان حکام کے درمیان آج مذاکرات ہونے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفد اپنے ساتھ افغانستان میں موجود کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی دہشت گردانہ سرگرمیوں سے متعلق شواہد بھی لے کر گیا ہے، جن میں پاکستان کو مطلوب متعدد دہشتگردوں کے ثبوت شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: دوحہ میں پاک افغان مذاکرات: پاکستان کا ایک نکاتی ایجنڈا کیا ہے؟ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد قطر میں افغان طالبان سے مذاکرات کرے گا، جن کا بنیادی مقصد سرحد پار دہشتگردی کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات پر اتفاق...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر دفاع  خواجہ آصف کی قیادت میں وفدطالبان سے مذاکرات کیلئے دوحہ پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستانی وفد قطر میں افغان طالبان سے سرحد پار دہشت گردی کی روک تھام کے حوالے سے مذاکرات کرے گا۔ A high-level delegation from Pakistan, led by our Minister of Defence, will hold discussions with representatives of the Afghan Taliban in Doha today. The talks will focus on immediate measures to end cross-border terrorism against Pakistan emanating from Afghanistan and restore… — Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) October 18, 2025  ترجمان دفتر خارجہ کا بتانا ہے کہ وزیر دفاع کی قیادت میں اعلیٰ سطح...
    وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستانی وفد قطر میں افغان طالبان سے سرحد پار دہشت گردی کی روک تھام کے حوالے سے مذاکرات کرے گا۔ترجمان دفتر خارجہ کا بتانا ہے کہ وزیر دفاع کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد آج دوحہ میں افغان طالبان سے مذاکرات کرے گا، مذاکرات میں افغانستان سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کے فوری خاتمے پر بات چیت ہو گی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نےکہا ہےکہ وہ کسی کشیدگی کا خواہاں نہیں، علاقائی امن و استحکام کیلئے پُرامن حل چاہتا ہے، افغان طالبان کو اپنے بین الاقوامی وعدوں کی پاسداری اور پاکستان کے سکیورٹی خدشات دور کرنے چاہئیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان سرزمین سے...
    سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد سونے کی قیمت نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ صرافہ بازارایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4لاکھ 42ہزار800 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونےکی قیمت میں 1629 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ79 ہزار 629روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں19ڈالرکے اضافے سےفی اونس سونا 4217 ڈالر پرپہنچ گیا ہے۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 5337 روپے کی بلند ترین سطح...
    پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار فتح حاصل کرنے کے بعد قومی ٹیم ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر آگئی۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کے اپنے پہلے میچ میں، گرین کیپس نے دفاعی چیمپئن جنوبی افریقہ کو شکست دے کر 12 پوائنٹس حاصل کیے اور اس کا جیت کا تناسب 100% ہے۔ آسٹریلیا جو کہ گرین کیپس سے اوپر ہے، موجودہ عرصے میں اب تک اپنے تینوں ٹیسٹ میچز جیت کر 36 پوائنٹس حاصل کر چکا ہے، اس کا تناسب بھی 100 فیصد ہے۔ سری لنکا دو ٹیسٹ میچوں میں ایک جیت اور ایک ڈرا کی بدولت 16 پوائنٹس اور 66.67 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔موجودہ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت نے سب سے...
    پشاور: خیبر پختونخوا کی سیاست ایک بار پھر ہلچل کا شکار ہو گئی ہے، جہاں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے صوبے کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے انتخاب کو عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ میں یہ درخواست جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈر لطف الرحمن کی جانب سے بیرسٹر یاسین رضا کے توسط سے جمع کرائی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا استعفا تاحال منظور نہیں ہوا، لہٰذا نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب قانونی طور پر درست نہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا نے علی امین گنڈاپور کو 15 اکتوبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے تاکہ استعفے کی تصدیق ہو سکے۔...
    پاکستان کی بحری تاریخ میں ایک نیا باب رقم ہو گیا ہے.دنیا کے جدید ترین اور سب سے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں سے ایک ’ایم ایس سی مِکول‘ کراچی کے ساوتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل  پر لنگر انداز ہو گیا۔وفاقی وزیرِ بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے جہاز کی آمد پر خیرمقدم کرتے ہوئے اسے پاکستان کے لیے تاریخی لمحہ قرار دیا اور کہا کہ ایم ایس سی مِکول کی آمد پاکستان کی بندرگاہی صلاحیت پر بین الاقوامی اعتماد کا مظہر ہے۔400 میٹر طویل اور 24 ہزار ٹی ای یو کی گنجائش رکھنے والا یہ جہاز اب تک پاکستان میں آنے والا سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز ہے۔ ساوتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل نے اس جہاز کو کامیابی سے...
    ----فائل فوٹو  کراچی کا کارپینٹر امن و امان سے متعلق سرکاری اجلاس میں شرکت کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے اجازت لینے پہنچ گیا۔دورانِ سماعت عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ کیا کام کرتے ہیں، درخواست گزار نے بتایا کہ میں کارپینٹر ہوں۔قائم مقام چیف جسٹس نے کہا پڑھیں آپ کی درخواست میں کیا لکھا ہے۔درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ بھارتی وزیر نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔اس پر قائم مقام چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ شرم آتی ہے بھارتی وزیر کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے؟ کس کے مفاد کو پورا کرنے کے لیے عدالت آئے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے درخواست گزار کی رینجرز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: دنیا کے جدید ترین اور سب سے بڑے کنٹینربردار جہازوں میں سے ایک ایم ایس سی مِکول پہلی بار ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل (SAPT) پر لنگر انداز ہوگیا، جو پاکستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے بتایا کہ یہ جہاز 400 میٹر لمبا ہے اور اس میں 24 ہزار ٹی ای یو ایس کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ SAPT نے جدید مشینری اور تربیت یافتہ عملے کی مدد سے اس جہاز کو کامیابی سے ہینڈل کیا۔وزیر بحری امور کے مطابق، ایم ایس سی مِکول کی آمد پاکستان کی بندرگاہوں کی بڑھتی ہوئی صلاحیت اور عالمی شپنگ لائنز کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا...
    سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کے بعد اعلیٰ سطحی سعودی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا۔ وفد کی قیادت پرنس منصور بن محمد السعود کر رہے ہیں۔وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس نے سعودی سرمایہ کاروں کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا، جس میں اعلیٰ حکومتی حکام اور پاکستانی بزنس کمیونٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سردار یاسر الیاس نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا قریبی دوست اور اہم تجارتی شراکت دار ہے۔ سعودی سرمایہ کاری سے پاکستان میں روزگار،...
    جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا، ٹیم کا دوسرا گروپ صبح لاہور پہنچے گا۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر جنوبی افریقہ کے اسکواڈ کو سخت سیکیورٹی حصار میں ہوٹل پہنچایا گیا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے لاہور اور دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم طویل انتظار کے بعد ایک بار پھر پاکستان کے میدان میں اترنے کو تیار ہے۔پروٹیز اسکواڈ کا پہلا گروپ نجی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچ گیا ، جہاں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ اترنے کے فوراً بعد ٹیم کو سخت سیکورٹی حصار میں قذافی اسٹیڈیم کے قریب واقع ہوٹل منتقل کر دیا گیا، جہاں کھلاڑی آرام اور تیاریوں کے سلسلے میں قیام کریں گے۔یہ دورہ پاکستان کرکٹ کے لیے ایک اہم موقع قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ جنوبی افریقا نے کئی سال بعد ٹیسٹ فارمیٹ کے لیے پاکستانی سرزمین کا رخ کیا ہے۔ایڈن مارکرم کی قیادت میں آنے والا اسکواڈ دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز...
    عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے جا رہے ہیں، جہاں فی تولہ سونا 1500 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 16 ہزار 778 روپے کا ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو 10 گرام سونا 1286 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 57 ہزار 319 روپے میں فروخت ہوا۔ گزشتہ روز پیر کو بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا، جب فی تولہ سونا 5400 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 15 ہزار 278 روپے پر پہنچ گیا تھا۔ عالمی منڈی میں بھی سونے کے نرخ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں سونا 15 ڈالر اضافے کے ساتھ 3955 ڈالر فی اونس پر...
    شکارپور کے قریب سلطان کوٹ گاؤں کے نزدیک ریلوے ٹریک پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔   پولیس کے مطابق دھماکے سے ٹرین متاثر ہوئی، جس کے نتیجے میں چار مسافر زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی نوعیت معلوم کرنے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا ہے، جو جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہا ہے۔web پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد ریلوے ٹریفک عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے، اور متاثرہ مسافروں کو بسوں کے ذریعے منزل تک پہنچانے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ ڈی ایس ریلوے کے مطابق...
    دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن نے اتوار کو نئی تاریخ رقم کی اور عالمی مارکیٹ میں اس کی قیمت 2.7 فیصد اضافے کے ساتھ 1,25,245.57 ڈالر تک جا پہنچی۔ بٹ کوائن کی گزشتہ بلند ترین سطح 1,24,480 ڈالر تھی جو رواں سال اگست کے وسط میں اس وقت ریکارڈ ہوئی تھی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے کرپٹو کے لیے نسبتاً دوستانہ ریگولیشنز سامنے آئے اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی مانگ میں اضافہ دیکھا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: بٹ کوائن 1 لاکھ 20 ہزار ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا گزشتہ جمعے کو بٹ کوائن مسلسل 8ویں سیشن میں اوپر گیا جسے امریکی اسٹاک مارکیٹ میں حالیہ تیزی اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صبا ح نیوز)سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے چین کی جانب سے مزیدامدادی سامان پاکستان پہنچ گیا۔چین کی جانب سے 90 ٹن امدادی سامان بھجوایا گیا ہے۔امدادی سامان میں 700خیمے، 16000کمبل، 1000لائف جیکٹس اور4000 سلیپنگ بیگز شامل ہیں۔این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امدادی سامان ہفتہ کو دوپہر اسلام آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر پہنچا۔چین کی جانب سے 28 ستمبر کو بھی دو پروازوں کے ذریعے 300 خیمے اور 9 ہزار کمبل موصول ہوئے تھے۔امدادی سامان کی متاثرین کو فراہمی یقینی بنانے کے لیے این ڈی ایم اے اور تمام متعلقہ ادارے مشترکہ اقدامات کر رہے ہیں۔وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق این ڈی ایم اے اور دیگر حکومتی ادارے متاثرین کو...
    سندھ ہائیکورٹ نے بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے کی تعمیر میں تاخیر کیخلاف درخواست پر حکومت سندھ سے کمیٹی کی تشکیل اور منصوبے کی تازہ پیش رفت پر وضاحت طلب کرلی۔ سندھ ہائیکورٹ میں بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے کی تعمیر میں تاخیر کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے استفسار کیا کہ کیا حکومت سندھ کی جانب سے بی آر ٹی منصوبے کی نگرانی کے لیئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے؟ اس پر  درخواست گزار کے وکیل  عمر میمن ایڈووکیٹ نے بتایا کہ کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن تاحال نہیں ملا البتہ وزیر اعلیٰ ہاؤس سے فون کال موصول ہوئی تھی جس میں منصوبے سے متعلق گفتگو کے لیے مدعو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: مقامی ہوٹل میں شلوار قمیض پہن کر داخلے پر پابندی کے خلاف دائر درخواست کو کنزیومر کورٹ جنوبی نے قابلِ سماعت قرار دے دیا۔سماعت کے دوران درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ 18 مئی کو ہوٹل میں کھانا کھانے گیا تو ویٹر نے بیٹھنے سے منع کردیا۔ شکایت پر مینیجر نے شلوار قمیض کو “چیپ ڈریسنگ” قرار دیا۔ہوٹل انتظامیہ نے جواب میں کہا کہ وہ شلوار قمیض سمیت ہر لباس میں آنے والے مہمانوں کا احترام کرتے ہیں اور ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ابتدائی سماعت میں ہوٹل کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ یہ کیس کنزیومر کورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، تاہم عدالت نے یہ اعتراضات مسترد کرتے ہوئے درخواست پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر) وزارتِ خزانہ اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان توسیعی فنڈ سہولت کے تحت جاری تکنیکی مذاکرات سے جڑے مثبت توقعات نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کوتاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچادیا مگرٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ پرافٹ ٹیکنگ کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 1لاکھ66ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے ا?گیا مگر 100سے زاید پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس ملکی تاریخ کی نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 85ارب روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جبکہ 35.59فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔کاروبار کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس تقریباً 1 ہزار پوائنٹس کے اضافے سے 166,522 پوائنٹس پر جاپہنچا تھا۔ابتدائی خریداری کے بعد مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان...
    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  آج بھی تیزی کا رجحان رہا، جس کے نتیجے میں انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ بازار حصص میں آج بدھ کے روز  کاروبار کا آغاز 790 پوائنٹس کی تیزی سے ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 66 ہزار 283 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ مارکیٹ پر گزشتہ 2 روز سے جاری تیزی کا رجحان آج بھی غالب ہے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کے نتیجے میں سودوں کی خرید و فروخت میں تیزی کے باعث  پی ایس ایکس میں کاروباری سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں شان دار تیزی کا رجحان تھا، جس...
    سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا،پاکستان میں فی تولہ سونا 3 ہزار 178روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 6 ہزار 778 روپےہوہوگیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کےمطابق پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 3 ہزار 178روپے اضافے کےبعد چار لاکھ چھہ ہزار 778 روپے ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ دس گرام سونا کی قیمت 2 ہزار 725 روپےبڑھ کر 3 لاکھ 48 ہزار 746روپےہوگئی ہے،دوسری جانب انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 37ڈالر مہنگاہوکرتین ہزار855 ڈالر کاہوگیا ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی...
    سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے چین کی جانب سے امدادی سامان کے 2 جہاز پاکستان پہنچ گئے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق چین سے آنے والی پروازوں کے ذریعے 300 خیمے اور 9 ہزار کمبل نور خان ایئر بیس پر پہنچائے گئے۔ امدادی پروازوں کا استقبال وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان میں تعینات چینی سفیر بھی موجود تھے۔ مزید پڑھیں: مریم نواز کی سادگی اور خدمت سیلاب متاثرین کے دلوں میں گھر کر گئی وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ چین کی بروقت امداد پاک چین لازوال دوستی کی عکاس ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق حکومتی ادارے اور این...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن)اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی خصوصی دعوت پر ازبکستان کے قانون ساز ایوان اولی مجلس کے اسپیکر نورالدین اسماعیلوف پارلیمانی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ یہ ازبک وفد پہلی بار پاکستان کا دورہ کر رہا ہے جہاں وہ 5 روز قیام کرے گا ۔ وفد اسپیکر قومی اسمبلی سمیت ملکی سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کرے گا۔ ملاقاتوں میں قانون سازی کے شعبے میں تعاون اور علاقائی روابط کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ازبک پارلیمانی وفد کا یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی تعلقات کو فروغ دینے اور خطے میں امن و استحکام کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ خبر ایجنسی
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای۔ میئر دو روزہ دورے پر کراچی کی بندرگاہ پہنچ گیا۔(جاری ہے) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام اور امریکی سفارتی عملےنے جہاز کا استقبال کیا۔دورے کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات کا فروغ ہے۔دورےکے اختتام پر امریکی بحریہ اور پاک بحریہ کے درمیان مشترکہ مشق کا انعقاد کیا جائے گا۔امریکی بحری جہاز کے دورے سے خطے میں قیام امن کی مشترکہ کاوشوں کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔\932
    شاہ رخ خان اور رانی مکھرجی کو دہلی میں منعقدہ 71ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب میں پہلی بار نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ تقریب 23 ستمبر کو ہوئی۔ اس تقریب کے دوران کئی دلچسپ لمحات سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔ ایک ایسی ہی وائرل ویڈیو میں رانی مکھرجی کو شاہ رخ خان کی مدد کرتے دیکھا گیا جب وہ اپنا میڈل پہننے کی کوشش کر رہے تھے۔ وائرل ویڈیو میں شاہ رخ خان کو میڈل کے دھاگے کو سلجھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس پر ساتھ بیٹھی رانی مکھرجی اُنہیں میڈل پہننے میں مدد دیتی ہیں اس کے بعد فون کا سیلفی کیمرا آن کر کے شاہ رخ کو دکھاتی ہیں کہ آیا میڈل ٹھیک طرح...
    بھارت میں معروف مصنفہ ارون دھتی رائے کی کتاب "مدر میری کمز ٹو می” کے سرورق پر ایک تنازع پیدا ہو گیا ہے۔ کیرالہ ہائی کورٹ نے ارندھتی رائے کے خلاف ان کی نئی کتاب کے سرورق پر سگریٹ نوشی کی تصویر کشی پر دائر کی گئی پی آئی ایل پر مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔ درخواست گزار کا استدلال ہے کہ یہ سی او ٹی پی اے قانون کی خلاف ورزی ہے اور تمباکو نوشی کا بالواسطہ اشتہار ہے۔ تاہم، کتاب کے بیک کورپر سگریٹ نوشی سے متعلق ڈسکلیمر موجود ہے۔ نئی دہلی: کیرالہ ہائی کورٹ نے جمعرات کو مرکزی حکومت سے ایک مفاد عامہ کی عرضی (پی آئی ایل) پر جواب طلب کیا ہے، جس میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کوتیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 920.53پوائنٹ اضافے کے بعد ایک لاکھ 58ہزار475پوائنٹس تک پہنچ گیا جو نیا ریکارڈ ہے۔ دن ساڑھے بارہ بجے تک مارکیٹ میں مجموعی طور پر469کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،267کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،186کی قیمتوں میں کمی اور 16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکا م رہا۔(جاری ہے) مجموعی طور پر81کروڑ 71لاکھ 87ہزار757حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 27.17ارب روپے تھی۔کے ایس ای 30انڈیکس 265.14پوائنٹس کے اضافے کے بعد 48ہزار299پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30انڈیکس1253.67پوائنٹ اضافے کے بعد دو لاکھ35ہزار369.42پوائنٹس تک پہنچ گیا۔فیوچر ٹریڈنگ...
    قصور (نامہ نگار) قصور دریائے ستلج آباد دولہا بارات لے کر دلہنیا لینے پہنچ گیا۔گنجہ کلاں قصور کا رہائشی ماجد ڈوگر ریسکیو 1122 کی کشتیوں پر بارات لے کر دلہنیا لینے حجرہ شاہ مقیم پہنچ گیا۔ کشتی پر بارات لے کر جانے والے ماجد ڈوگر نے ریسکیو ٹیموں کا شکریہ ادا کیا اور خوشی خوشی دلہن بیاہ لایا۔
    پنجاب کے ضلع قصور میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال نے جہاں معمولاتِ زندگی کو درہم برہم کر دیا، وہیں ایک شادی کی تقریب کو ایک یادگار اور انوکھے واقعے میں بدل دیا۔ دلہا جب بارات کے ساتھ دلہن کے گھر روانہ ہوا اور پانی کی رکاوٹ آ گئی لیکن دلہا نے ہار ماننے کے بجائے ریسکیو 1122 کی کشتی کا سہارا لیا اور بارات سمیت منزل پر جا پہنچا۔ یہ واقعہ قصور کے نواحی گاؤں گنجہ کلاں کا ہے، جہاں کے رہائشی ماجد ڈوگر کی شادی کی تقریب حجرہ شاہ مقیم میں طے تھی۔ شادی والے دن دلہا بارات لے کر روانہ ہوا، مگر موسلا دھار بارشوں کے باعث علاقے میں پانی جمع ہو...
    افغانستان میں قریباً 8 ماہ تک طالبان کی حراست میں رہنے کے بعد رہا ہونے والا ضعیف العمر برطانوی جوڑا برطانیہ واپس پہنچ گیا۔ یہ بھی پڑھیں: قطر کی ثالثی کام کرگئی، افغان طالبان نے برطانوی جوڑے کو رہا کردیا اے ایف پی کے مطابق 80 سالہ پیٹر رینالڈز اور ان کی 76 سالہ اہلیہ باربی رینالڈز قطر سے لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچے، جہاں ان کی آمد کا مشاہدہ ایک صحافی نے کیا۔ قطر نے ان کی رہائی کے لیے مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا۔ ایئرپورٹ پر آمد کے وقت باربی رینالڈز خوش دکھائی دیں اور مسکراتی رہیں، تاہم انہوں نے صحافیوں سے کوئی بات نہیں کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان طالبان نے برطانوی جوڑے کو قید سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج  (پی ایس ایکس)  میں کاروبار کے آغاز پر ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی غیر معمولی تیزی کا سلسلہ جاری رہا، جس کے نتیجے میں بینچ مارک 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 58 ہزار پوائنٹس عبور کر گیا۔کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1873 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1,58,051 پوائنٹس پر جا پہنچا۔ دن کے دوران انڈیکس نے ایک لاکھ 58 ہزار 82 پوائنٹس کی بلند ترین سطح جبکہ ایک لاکھ 56 ہزار 978 پوائنٹس کی نچلی سطح کو بھی چھوا۔مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی اور بڑے شعبوں میں سرمایہ کاری...
    لاہور+اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے متنازعہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے منیجر اور ٹیم کے کپتان سے معافی مانگ لی۔ اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان‘بھارت کے میچ میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو مصافحہ کرنے سے منع کیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینڈی پائی کرافٹ کے اس عمل پر سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا۔اینڈی پائی کرافٹ نے 14 ستمبر کے واقعہ کو مس کمیونیکیشن کا نتیجہ قرار دے کر معذرت کی۔ آئی سی سی نے 14 ستمبر کو میچ کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری پر آمادگی کا اظہار کر دیا۔ انہوں نے میچ ریفری کے فرائض انجام دیئے۔ ناخوشگوار واقعہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اٹلی: غزہ کے 31 سالہ فلسطینی محمد ابو دخہ نے ایک طویل، پرخطر اور غیر معمولی سفر کے بعد بالآخر یورپ میں پناہ حاصل کرنے کی کوشش میں اٹلی کا رخ کیا، یہ سفر ایک سال سے زائد عرصہ، ہزاروں ڈالر کے اخراجات، کئی ناکامیوں اور بالآخر ایک جیٹ اسکی کے ذریعے ممکن ہوا۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق ابو دخہ نے اپنی کہانی ویڈیوز، تصاویر اور آڈیو فائلز میں دستاویزی شکل میں ریکارڈ کی جو انہوں نے  عالمی میڈیا سے شیئر کیں، جس میں بتایا کہ  وہ غزہ میں جاری تقریباً دو سالہ اسرائیل، حماس جنگ کی تباہ کاریوں سے فرار ہونے پر مجبور ہوئے، جس میں مقامی حکام کے مطابق اب تک 64 ہزار سے زائد فلسطینی جاں...
    غزہ کے 31 سالہ فلسطینی محمد ابو دخہ نے دو ساتھیوں کے ہمراہ جیٹ اسکی کے ذریعے خطرناک سمندری سفر کرتے ہوئے یورپ پہنچنے میں کامیابی حاصل کرلی۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ سفر ایک سال سے زائد عرصے پر محیط تھا، جس میں ہزاروں ڈالر، کئی ناکام کوششیں اور غیر معمولی ہمت شامل تھی۔ ابو دخہ اور ان کے ساتھیوں نے لیمپیڈوسا (اٹلی) کے قریب سمندر میں ایندھن ختم ہونے کے بعد مدد کے لیے کال کی، جس کے بعد ریسکیو آپریشن کے ذریعے انہیں بحفاظت ساحل تک پہنچایا گیا۔ ابو دخہ نے بتایا کہ انہوں نے جیٹ اسکی لیبیا سے خریدی اور جی پی ایس، سیٹلائٹ فون اور لائف جیکٹس کے ساتھ سفر کیا۔ ان...
    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی آج پھر اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے جب کہ ان کا سیکیورٹی اسٹاف اڈیالہ پہنچ گیا ہے۔ راولپنڈی پولیس نے داہگل کے مقام پر سیکیورٹی اسٹاف کو روک لیا اور کہا کہ اڈیالہ جیل جانے کی اجازت نہیں ہے۔ ذرائع نے کہا کہ علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آئینگے، وہ صوبائی و سیاسی معاملات پر بانی پی ٹی آئی کو بریف کرینگے، اس کے علاوہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں پر بھی عمران خان کو بریف کرینگے۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور پارٹی امور پر بھی بات کرینگے۔ علی امین گنڈا پور گزشتہ روز بھی اڈیالہ جیل آئے تھے، ان کی  گزشتہ روز بانی پی ٹی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کومسلسل دوسرے روزبھی کاروبارمیں تیزی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس نے ایک مرتبہ پھر1لاکھ 56ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حدکوکامیابی سے عبورکیا۔دن 12بجے تک کے ایس ای 100انڈیکس میں 720.94پوائنٹس کااضافہ ہوااورانڈیکس 156105.44پوائنٹس تک پہنچ گیا۔(جاری ہے) مجموعی طورپر584308679حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 19.26ارب روپے تھی۔ کے ایس ای 30انڈیکس 281.53پوائنٹ اضافے کے بعد47748.52پوائنٹس تک جبکہ اسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس 1814.26پوائنٹ کے اضافے سے 229459پوائنٹس تک پہنچ گیا۔فیوچرٹریڈنگ کے تحت 4.32ارب روپے کے سودے طے پائے۔ بینک آف پنجاب،پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل اورمیڈیاٹائمز لیمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہیں۔
    پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار پوائنٹس کی نئی بلندی پر پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 57 ہزار پوائنٹس کی نئی بلندی پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار 88 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ جن اہم شعبوں میں بھرپور خریداری دیکھی جا رہی ہے ان میں سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، او ایم سیز، پاور جنریشن اور ریفائنری شامل ہیں، جبکہ حبکو، اے آر ایل،...
    اسلام آباد: سیلاب متاثرین کے لیے امریکا کی جانب سے امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا۔ امریکی سفارت خانے کی جانب سے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان کے مطابق پاکستان میں تباہ کن اور بڑے پیمانے پر آنے والے حالیہ سیلاب کے متاثرین کے لیے امریکی فوجی طیاروں نے پاکستانی فوج کی درخواست پر ضروری امدادی سامان نور خان ایئر بیس پر پہنچایا۔ امریکا کی جانب سے یہ امداد قدرتی آفت سے متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے بھیجی گئی ہے۔ نور خان ایئر بیس پر امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے متاثرہ پاکستانی عوام کے ساتھ گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ...
    پاکستان میں حالیہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر امریکا نے آرمی سینٹرل کمانڈ (US ARCENT) کے ذریعے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، مجموعی طور پر 6 پروازوں کے ذریعے امدادی سامان پاکستان پہنچایا جائے گا، جس میں خیمے، ڈی واٹرنگ پمپس اور جنریٹرز شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:وزیر داخلہ محسن نقوی کی سیلاب متاثرین کے لیے امریکی تعاون کی تعریف آج پہلی پرواز اسلام آباد پہنچی، جس کا استقبال امریکی ناظم الامور اور کمانڈر یو ایس آر سینٹ نے کیا۔ اس موقع پر امدادی سامان پاکستان آرمی کے حوالے کیا گیا، جو فوجی ریلیف کیمپس کے ذریعے متاثرہ افراد تک پہنچایا جائے گا۔ بیان میں...
    سیلاب متاثرین کیلئے امریکا کی جانب سے امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)سیلاب متاثرین کے لیے امریکا کی جانب سے امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا۔ امریکی سفارت خانے کی جانب سے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان کے مطابق پاکستان میں تباہ کن اور بڑے پیمانے پر آنے والے حالیہ سیلاب کے متاثرین کے لیے امریکی فوجی طیاروں نے پاکستانی فوج کی درخواست پر ضروری امدادی سامان نور خان ایئر بیس پر پہنچایا۔ امریکا کی جانب سے یہ امداد قدرتی آفت سے متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے بھیجی گئی ہے۔ نور خان ایئر بیس پر امریکی ناظم الامور نیٹلی...
    فائل فوٹو دبئی سے سیالکوٹ پہنچے نجی ایئر لائن کے طیارے کی فنی خرابی دور کرنے کے لیے ماہرین اور پرزہ پہنچانے کی غرض سے ملتان کی پرواز کا رخ موڑ کر سیالکوٹ لینڈ کرا دیا گیا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق دبئی سے پرواز ایف زیڈ 315 سیالکوٹ پہنچی تو بوئنگ 737 میکس 8 طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ فنی خرابی دور کرنے کے لیے دبئی سے ماہرین اور پرزہ ملتان کی پرواز ایف زیڈ 317 سے روانہ کیا گیا۔ اس پرواز کو ملتان اتارنے کی بجائے رخ موڑ کر سیالکوٹ بھیجا گیا۔ جہاں ماہرین اور پرزہ پہنچانے کے بعد طیارہ روانہ ہوکر واپس ملتان پہنچا۔ پرواز ایف زیڈ 316 ساڑھے 7 گھنٹے تاخیر سے سیالکوٹ سے دبئی روانہ ہوئی۔
    پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 53 ہزار 411 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1226 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 52 ہزار 201 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ ...
    پچاسویں عالمی سیرت النبیﷺ کانفرنس میں شرکت کے لیے غیر ملکی مندوبین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، اور قاضی القضا فلسطین کی سربراہی میں فلسطینی وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ماہ ربیع الاول میں 50ویں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا شایانِ شان انعقاد کیا جائے گا، سردار محمد یوسف اسلام آباد ایئرپورٹ آمد پر چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی، سیکریٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطاالرحمان نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں 12 ربیع الاوّل کو بین الاقوامی سیرت کانفرنس میں متعدد غیر ملکی مندوبین شرکت کریں گے۔ برادر ملک بنگلہ دیش سے وفد بھی جمعرات کو اسلام آباد پہنچے گا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں...
    بھارتی ریاست بینگلورو کے محض میٹرک پاس ایک پروف ریڈر نے ثابت قدمی اور صبر سے 25 برسوں میں ایک کروڑ روپے کی بچت کر کے مثال قائم کردی ہے، ان کی کہانی ریڈٹ پر وائرل ہوئی، جہاں ہزاروں صارفین نے ان کی سادگی اور مالی نظم و ضبط کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ پروف ریڈر نے سن 2000 میں صرف 5 ہزار روپے کے ساتھ عملی زندگی کا آغاز کیا اور ابتدائی تنخواہ 4,200 روپے تھی، جو وقت کے ساتھ محنت اور مستقل مزاجی سے بڑھ کر 63 ہزار تک جا پہنچی۔ انہوں نے زندگی بھر سادہ طرزِ زندگی اپنایا، گھر یا گاڑی خریدنے کے بجائے کرایے پر رہائش اختیار کی اور خرچ کے بجائے بچت کو ترجیح دی۔...
    بیجنگ: چینی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے خدمات میں چین کی تجارت کی ترقی اور چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز 2025 (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) کی تیاریوں کے بارے میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔سی آئی ایف ٹی آئی ایس 10 سے 14 ستمبر تک بیجنگ میں منعقد ہوگا۔اس سال 70 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی ادارے چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز میں شرکت کریں گے اور آسٹریلیا پہلی بار میزبان ملک ہوگا۔پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ فی الحال ، تقریباً 2،000 کاروباری ادارے آف لائن نمائش میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں ، جس میں تقریباً 500 فارچیون 500 اور صنعت کے معروف کاروباری ادارے شامل ہیں ،...
    لندن (نیوز ڈیسک) قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق نے انگلش ون ڈے کپ میں شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک اور سنچری اسکور کر دی۔ یارکشائر نے امام الحق کی عمدہ کارکردگی کی بدولت 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور ہوم سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ امام الحق نے 105 گیندوں پر 106 رنز بنائے، جن میں 10 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ یہ ان کی رواں سیزن کی چھ اننگز میں تیسری سنچری ہے جبکہ وہ دو نصف سنچریز بھی بنا چکے ہیں۔ اب تک امام الحق 6 اننگز میں 102.60 کی اوسط سے 513 رنز بنا چکے ہیں اور ٹورنامنٹ کے کامیاب ترین بلے بازوں میں شامل ہیں۔ Pakistan's Imam-ul-Haq scored his...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم میں سلیکٹ نہ کرنے سے متعلق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے سے تعلق رکھنے والے کرکٹر کی پی سی بی کیخلاف درخواست پر درخواست گزار کے وکیل سے کرکٹر سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات کی نقول طلب کرلیں۔ ہائیکورٹ میں ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم میں سلیکٹ نہ کرنے سے متعلق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے سے تعلق رکھنے والے کرکٹر تیمور علی پی سی بی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل اسد اللہ بلو ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ تیمور علی پاکستان کا بہترین فرسٹ کلاس کرکٹر ہے۔ تیمور علی کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں بہترین پرفارمنس رہی ہے۔ ٹی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 اگست 2025ء) اقوام متحدہ اور اس کے متعدد شراکت داروں کی جانب سے بھیجا گیا امدادی قافلہ 30 میٹرک ٹن ادویات، پانی اور صحت و صفائی کا سامان لے کر یوکرین کے جنگ زدہ علاقے کیرسون میں پہنچ گیا ہے۔امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے بتایا ہے کہ یہ سامان کیرسون میں محاذ جنگ کے قریب رہنے والے 500 شہریوں میں تقسیم کیا جائے گا جہاں بڑھتے ہوئے حملوں سے لوگوں اور امدادی کارکنوں کو سلامتی کے سنگین خطرات کا سامنا ہے جن میں ڈرون حملے بھی شامل ہیں۔ Tweet URL اس قافلے کی قیادت یوکرین میں اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ کار میتھائس شمل نے کی...
    کراچی:  جشنِ آزادی کے موقع پر شہر میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں زخمیوں کی تعداد 115 ہوگئی۔ ایس ایچ او سچل امین کھوسہ کے مطابق سہراب گوٹھ کے قریب جھگی میں سوتی ہوئی بچی نامعلوم سمت سے چلنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ والدین نے ابتدا میں معمولی زخم سمجھ کر قریبی کلینک سے علاج کرایا، تاہم دو روز بعد تکلیف بڑھنے پر ایکسرے کرایا گیا تو ٹانگ میں گولی واضح ہوئی۔ پولیس کے مطابق بچی کو آج جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
    متحدہ عرب امارات میں چند ماہ سے پھنسا ایدھی فاونڈیشن کا نیا ائیرایمبولینس طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق ایدھی فاونڈیشن کےطیارے کوریگولیٹری معاملات کے سبب یواے ای میں 3ماہ قبل روکا گیا تھا،تاہم کلیئرنس کےبعد پائیپرسینیکا ساختہ طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔ نئے پائیپرسینیکا طیارے کی طبی بیڑے میں شمولیت سے ایدھی کے پاس ائیرایمبولنسزکی تعداد اب 3 ہوگئی ہے۔ ایدھی فاونڈیشن کے پاس ائیرایمبولینس سروس میں اب 2 پائیپرسینیکا اورایک سیسنا ساختہ طیارہ موجود ہے۔ پاکستان پہنچنے والے طیارے کی بیڑے میں شمولیت کی تقریب آج(14اگست ) کو ہوگی۔
    پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز کراچی:(آئی پی ایس) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 47 ہزار 976 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروبار میں آٹو موبائل اسمبلرز، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز (او ایم سیز) سمیت اہم شعبوں میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1547 پوائنٹس...
    ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) جاپان کی سٹاک مارکیٹ میں منگل کو زبردست تیزی دیکھی گئی اور ٹوکیوسٹاک ایکسچینج کا اہم ترین نکی 225 انڈیکس 42983.34 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔اے ایف پی کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے دوران نکی 225 انڈیکس میں 2.8 فیصد یا 1162.86 پوائنٹس اضافہ ریکارڈ کیا گیا اوریہ بڑھ کر 42,983.34 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا تاہم بعد از دوپہر کاروباری سرگرمیوں کے دوران نکی 225 انڈیکس میں معمولی کمی آئی۔آئی وائی کاسمو سیکیورٹیز نے اپنی مارکیٹ رپورٹ میں کہا کہ امریکاچین تجارتی مذاکرات میں کشیدگی میں کمی اور امریکی شرح سود میں ممکنہ کمی سے متعلق قیاس آرائی نے جاپانی کمپنیوں کی بحالی...
    پاکستان کے کاروباری اداروں کا ملک کی سمت کے بارے میں اعتماد 4سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔مقامی کاروباری اداروں کی بڑی تعداد نے سابقہ حکومت کی نسبت موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا بھی اظہار کیا ہے۔ گیلپ پاکستان کے حالیہ بزنس کانفیڈنس سروے کے مطابق ملک میں مہنگائی، بڑھتے ہوئے توانائی اخراجات اور کاروباری آپریشنز چلانے میں لوڈ شیڈنگ جیسی مشکلات کے باوجود کاروباری اعتماد میں بہتری آئی ہے۔ نتائج کے مطابق ملک کی مجموعی سمت کے بارے میں کاروباری اداروں کی رائے میں نمایاں بہتری آئی ہے اورملکی سمت کا اسکور 2024ء کی آخری سہ ماہی میں سروے رپورٹ کے مقابلے میں ڈرامائی طور پر بہتر ہوکر منفی 2فیصد ہوگیا...
     حکومت کی اقتصادی اصلاحات کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے اور کاروباری برادری  کا قومی سمت پر اعتماد 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔  پاکستان کے کاروباری اداروں کا ملک کی سمت کے بارے میں اعتماد 4 سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس کے علاوہ کاروباری اداروں کی ایک بڑی تعداد نے سابقہ حکومت کے مقابلے میں موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہارکیاہے۔ ملک میں مہنگائی، بڑھتے ہوئے توانائی اخراجات اور کاروباری آپریشنز چلانے میں لوڈ شیڈنگ جیسی مشکلات کے باوجود کاروباری اعتماد میں بہتری آئی ہے۔ گیلپ پاکستان کے حالیہ بزنس کانفیڈنس سروے کے مطابق ملک کی مجموعی سمت کے بارے میں کاروباری اداروں کے رائے میں نمایاں بہتری...
    امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں پاکستانی نژاد خاتون پر مبینہ مذہبی منافرت کے تحت حملہ کیا گیا۔  یہ واقعہ ساؤتھ ولکریسٹ ڈرائیو پر واقع شوگر پارک پلازہ کے سامنے پیش آیا، جب جمعہ کی شام تقریباً 5 بجے ایک نامعلوم شخص نے خاتون کو پیچھے سے دھکا دے کر زمین پر گرا دیا۔ خاتون کے منہ کے بل گرنے سے ان کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی اور چہرے پر شدید چوٹیں آئیں۔ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گیا، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور بآسانی سڑک کے دوسری جانب چلا گیا۔ خاتون کے بیٹے محمد ظہیر نے بتایا کہ اس کی والدہ اسکارف پہنے ہوئے تھیں اور ممکنہ طور پر...
    کراچی (نیوز ڈیسک) ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، 2900 روپے اضافے کے بعد فی تولہ 362200 روپے تک پہنچ گیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت 2487 روپے اضافے سے 310528 روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 29 ڈالر اضافے کے بعد 3395 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ روز 24 قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے اضافے سے 359300 روپے ہوگئی تھی۔ اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 1,114 روپے مہنگا ہو کر 308,041 روپے میں فروخت ہوا جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 1,022 روپے اضافے سے 282,381 روپے ہو گئی۔ Post Views:...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہااور 100 انڈیکس میں 378 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔(جاری ہے) اس اضافے کے بعد انڈیکس 145,467 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد معاشی اشاریوں میں بہتری، حکومتی پالیسیوں کے تسلسل اور صنعتی شعبوں میں مثبت پیش رفت کے باعث مضبوط ہوا ہے۔ خاص طور پر بینکنگ، توانائی، اور آٹوموبائل کے شعبوں میں زبردست سرمایہ کاری دیکھنے میں آئی ہے۔
    سپین میں تعطیلات گزارنے کے بعد ایک برطانوی لڑکے کو اپنے والدین کے ہمراہ انگلینڈ واپس جانا تھا، مگر حیران کن طور پر وہ بغیر ٹکٹ اٹلی جا پہنچا۔ والدین سے بچھڑا، غلط فلائٹ میں جا بیٹھا برطانوی اخبار’’دی گارڈین ‘‘ کے مطابق یہ واقعہ ایک مصروف ہسپانوی ایئرپورٹ پر پیش آیا، جہاں 15 سالہ لڑکا اپنے والدین سے بچھڑ گیا۔ غلطی سے وہ لندن جانے والی پرواز کی بجائے اٹلی کے شہر میلان جانے والی پرواز میں سوار ہو گیا — اور کسی نے نوٹس تک نہ لیا! والدین کی پریشانی، ایئرپورٹ پر خطرے کا الارم بجا دیا گیا لڑکے کے لاپتہ ہونے پر والدین نے فوری طور پر ایئرپورٹ سیکیورٹی کو مطلع کیا اور ایمرجنسی الارم بجا دیا گیا...
    عراق کے خودمختار کرد علاقے کے دارالحکومت اربیل میں ایک چھوٹے سے ریسٹورنٹ نے حال ہی میں یہ دعویٰ کر کے سب کو حیران کر دیا کہ وہ ایسی ڈش پیش کر رہا ہے جو اس سے قبل کسی مقامی مینو میں نہیں دیکھی گئی — گرل شدہ گدھے کا گوشت۔ خلیجی اخبار’ گلف نیوز‘ کے مطابق یہ دعویٰ ایک عراقی انفلوئنسر کی شیئر کی گئی ویڈیو کے بعد وائرل ہوا، جس میں وہ اور اس کے 2 ساتھی اس ریسٹورنٹ میں کھانے گئے۔ انہوں نے کباب اور گرل گوشت کھایا اور اسے ‘اب تک کا سب سے مزیدار گوشت‘ قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیے ہرسال قریباً 60 لاکھ گدھے کس دوا کے لیے ذبح کیے جاتے ہیں؟ ایک ساتھی...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کے مسلسل اعتماد اور خریداری کے رجحان کے باعث منگل کو کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 1,43,000 کی نئی سطح عبور کرگیا۔ منگل کی صبح 11 بج کر 55 منٹ پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1,200.51 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1,43,253.15 پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو 0.85 فیصد کے نمایاں اضافے کا مظہر ہے۔ سرمایہ کاری کے لحاظ سے نمایاں شعبے جیسے کہ آٹوموبائل، کمرشل بینکس، سیمنٹ، فرٹیلائزر اور آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (OMCs) سبز نشان میں ٹریڈ کرتے رہے۔ اہم کمپنیوں جیسے ایس این جی پی ایل، وافی، ایم سی بی، ایم بی ای ایل اور یو بی ایل میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: پیر...
    اسپیس ایکس کے ڈریگن خلائی جہاز نے ناسا کے تعاون سے ’کریو 11‘ کے 4 خلا بازوں کو 15 گھنٹے کے خلائی سفر کے بعد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر کامیابی سے پہنچا دیا، جہاں وہ پہلے سے موجود 7 خلا بازوں سے جا ملے۔ ناسا کے خلا باز زینا کارڈمین اور مائیک فنکے، جاپانی خلائی ایجنسی (JAXA) کے خلا باز کیمیا یُوئی، اور روسی خلائی ایجنسی روسکوسموس کے اولیگ پلاٹونوف ہفتے کی صبح 3:46 بجے (ایسٹرن ڈیلیٹائم) آئی ایس ایس میں داخل ہوئے۔ اس سے قبل، 2:27 بجے اسپیس ایکس کا ڈریگن خلائی جہاز Harmony ماڈیول سے 264 میل زمین سے بلند جنوبی بحر الکاہل کے اوپر کامیابی سے منسلک ہوا۔ ڈاکنگ کے بعد معمول...
    فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلم دنیا کے سپہ سالاروں کی سربراہی کریں، جماعت اسلامی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلم دنیا کے سپہ سالاروں کی سربراہی کریں۔ادارۂ نورِ حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے کہا کہ علامہ اقبال کا خواب پورا ہوا اور پاکستان معرض وجود میں آیا۔ کلمہ کی بنیاد پرپاکستان حاصل کیا گیا۔ وطن عزیز پوری دنیاکے مسلمانوں کی تمناؤں کا مرکزہے۔ 14 اگست ہم بڑی شایان شان طریقے سے منائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو یوم حقوق کشمیرمنائیں۔ بھارت کشمیریوں کے حقوق غصب کررہاہے۔ غزہ میں 60...
    لندن: انگلینڈ اور بھارت کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستانی  ٹیم کی ٹی شرٹ پہننے پر مداح کو اسٹیڈیم سے نکالنے کے واقعے پر لنکا شائر کاؤنٹی کلب نے معذرت کرلی۔ پاکستانی مداح فاروق نذر نے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی جس میں دکھایا گیا کہ کس طرح سیکیورٹی اہلکار نے اُن سے کہا کہ وہ اپنی سبز رنگ کی پاکستان ٹیم کی ٹی شرٹ کو ڈھانپ لیں, فاروق نذر نے یہ درخواست ماننے سے انکار کیا جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے انہیں اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔ لنکا شائر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس رویے سے کسی کو تکلیف پہنچی ہو تو ہم...
    لاہور: پنجاب پولیس نے 13 سالہ معصوم بچی مہک کے وحشیانہ قتل میں ملوث ملزم کو اپنے انجام تک پہنچا دیا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھا کشن کے علاقے بھمبہ کے قریب پولیس اور سی سی ڈی کی ٹیم نے مفرور ملزم صغیر کو ریڈ کرتے ہوئے گھیرے میں لیا۔ صغیر نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں وہ ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کی ساتھی نگینہ بی بی کو گرفتار کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ  گھنیکے، کوٹ رادھا کشن کا رہائشی صغیر اور نگینہ بی بی نے چند روز قبل مہک کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر ایک ویران کھیت میں لے گئے تھے، جہاں اسے ذبح کر کے بے دردی سے قتل کردیا...
    مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے دوران ایک شخص کو، جو پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہنے ہوئے تھا، سیکیورٹی اہلکاروں نے میدان سے باہر نکال دیا۔ پاکستانی شائق کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں شرٹ ڈھانپنے کا کہا جس پر انہوں نے کہا کہ مجھے یہ لکھ کر بتائیں، میں اس کو کیوں ڈھانپوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی والوں نے بولا شرٹ تبدیل کر لو یا گراؤنڈ سے چلے جاؤ۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین اس پر تنقید کرتے نظر آئے، صحافی نیلم اسلم نے کہا کہ یہ بالکل ناقابلِ قبول اور قانون کے خلاف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے...
    خیبرپختونخوا میں حالیہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے ایک سنگین انکشاف سامنے آیا ہے جس کے مطابق بیلٹ پیپرز پولنگ اسٹیشن سے باہر لائے گئے۔ یہ بھی پڑھیں:سینیٹ الیکشن کا معمہ: خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی نے پانچویں نشست کیوں گنوائی؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق21 جولائی کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں بیلٹ پیپرز باقاعدگی سے اسمبلی کے اندر سے باہر لائے گئے۔ پہلا ووٹ ڈالنے والے رکن اسمبلی نے خالی پرچی بیلٹ باکس میں ڈال کر اصل بیلٹ پیپر باہر پہنچایا، جس پر بعد میں نمبر اور نشان لگائے گئے۔ اس کے بعد وہ بیلٹ پیپر دوسرے رکن کو دیا گیا، جس نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا اور اپنا بیلٹ پیپر باہر لے آیا۔ یہ عمل سارا دن جاری...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی قیادت کا قافلہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی قیادت میں لاہور پہنچ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قافلے کی آمد کے موقع پر شاہدرہ موڑ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی، جہاں پی ٹی آئی رہنما یاسر گیلانی سمیت 4 کارکنوں کو حراست میں لیا گیا۔ تاہم بعدازاں یاسر گیلانی کو رہا کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی لاہور میں ہونے والی میٹنگ میں کیا ہونے جارہا ہے؟ علی امین گنڈاپور نے بتادیا پولیس نے شاہدرہ موڑ پر کسی کو رکنے کی اجازت نہیں دی، جس کے باعث قافلہ میڈیا سے گفتگو نہ کر سکا۔ یہ قافلہ...
    پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا قافلہ اسلام آباد سے لاہور پہنچ گیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے حکومت پر چھاپوں اور گرفتاریوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ورکرز کی میٹنگ نہیں، نہ ہی کوئی جلسہ ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ابھی تو قیادت کی سطح پر مشاورت ہورہی ہے، احتجاج کا لائحہ عمل ابھی بنانا ہے۔جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آج پارلیمانی پارٹی کے تمام اراکین کی ایک میٹنگ بلائی ہے۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں مستقبل کی حکمتِ عملی پر مشاورت اور فیصلے ہوں گے، مشاورت کرنی ہے کہ 5 اگست تک اس تحریک کو کیسے آگے لے کر چلنا...
      مالی سال 2024-25 کے اختتام پر پاکستان ریلوے نے اپنی 78 سالہ تاریخ کی بلند ترین آمدن حاصل کر لی۔ وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ریلوے کی مجموعی آمدن 93 ارب روپے رہی۔ تفصیلات کے مطابق: مسافر ٹرینوں سے 47.5 ارب روپے مال بردار گاڑیوں سے 31.5 ارب روپے ملٹری ٹریفک سے 1.5 ارب روپے کوچنگ ذرائع سے 3 ارب روپے دیگر ذرائع سے 9.5 ارب روپے حاصل کیے گئے۔ وزیر ریلوے نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال میں ریلوے کی آمدن 88 ارب روپے تھی، جو اس سال 5 ارب روپے کے اضافے سے 93 ارب تک پہنچ گئی۔ ڈویژنل سطح پر مسافر ٹرینوں کی آمدن: کراچی ڈویژن: 14.75...
    سپیکر ملک محمد احمد خان نے مذاکرات کی تجویز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے ایک "پسندیدہ پارلیمانی عمل" قرار دیا۔ اس موقع پر حکومت اور اپوزیشن نے باہمی مشاورت سے سینئر اراکینِ اسمبلی پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا، جو معاملے کے حل کیلئے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 ارکانِ اسمبلی کیخلاف نااہلی ریفرنس کے معاملے پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اہم پیشرفت کرتے ہوئے اسمبلی چیمبر میں اپوزیشن کے معطل ارکان اور حکومتی نمائندوں سے ملاقات کی۔سپیکر نے معطل ارکان کو شنوائی کا موقع فراہم کرتے ہوئے سیاسی افہام و تفہیم کے ماحول کو فروغ دینے کی کوشش کی۔ ملاقات کے...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی 2025)نجی ایئرلائن کے عملے کی غفلت،لاہور سے کراچی جانے والے مسافر کو جدہ پہنچا دیا گیا، مسافر بھی پریشان اور جہاز کا عملہ بھی مشکلات کا شکار ہوا تاہم مسافر کی واپسی اور شکایت کرنے پر پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی، لاہور ایئرپورٹ منیجر نے نجی ایئرلائن کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ایئرپورٹ منیجر نے کہا کہ کراچی کے مسافرکا جدہ پہنچ جانا مذکورہ ایئرلائن کی غفلت اور لاپروائی ہے۔ اتھارٹی کو نجی ایئرلائن کے خلاف کارروائی کی درخواست کردی ہے۔مسافر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈومیسٹک ایئرلائن کی جگہ 2 طیارے لگے ہوئے تھے۔ طیارے میں سوار ہونے کے بعد ایئرہوسٹس کو ٹکٹ بھی دکھائی تھی۔(جاری...
    لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور سے نجی ائیرلائن کی پرواز میں کراچی کے لیے سوار ہونے والے مسافر کے ساتھ عملے کی غفلت کی وجہ سے انوکھا واقعہ پیش آیا اور انہیں سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچایا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والے مسافر کو جدہ پہنچا دیا، مسافر بھی پریشان اور جہاز کا عملہ بھی مشکلات کا شکار ہوا تاہم مسافر کی واپسی اور شکایت کرنے پر پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی۔ پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق تین چار روز قبل ملک ذیشان نامی شہری نے لاہور سے کراچی کے لیے ٹکٹ لیا مگر کراچی کے بجائے جدہ پہنچ گیا، مسافر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین (نمائندہ جسارت)ٹنڈو باگو کی رہائشی نوجوان لڑکی اور لڑکے کا پریس کلب پر احتجاج راضی خوشی شادی کے باوجود ہم کو حراساں کیا جا رہا ہے جوڑے کا تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈو باگو کے گاؤں شاہ محمد لغاری کی رہائشی نوجوان لڑکی شازیہ لغاری اور بدین کے گاؤں صاحب خان چانڈیو کے رہائشی نوجوان عبدالجبار چانڈیو نے بدین پریس کلب میں پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے اپنی مرضی اور خوشی سے شادی رچائی ہے اور شریعت محمدی کے مطابق نکاح کیا ہے ، شازیہ لغاری نے بتایا کہ اس کے سابق شوہر نے دوسری شادی کے بعد مجھے گھر سے نکال دیا جس کے بعد میں نے عبدالجبار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(مانیٹر نگ ڈ یسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بھی مخصوص نشستوں کی تقسیم کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی علی اصغر نے مخصوص نشستوں کے لیے درخواست دائر کردی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے کی تقسیم کے دوران پی ٹی آئی کو سنا ہی نہیں اور مخصوص نشستوں کی تقسیم کی گئی۔علی اصغر نے مؤقف اپنایا کہ کیس میں پی ٹی آئی کو فریق ہی نہیں بنایا گیا اور نہ نوٹس جاری کیا گیا اور مخصوص نشستیں دیگر سیاسی جماعتوں میں تقسیم کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی فارم میں پی ٹی آئی لکھا ہے، ہم پی ٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کا معاملہ سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا۔ سماجی کارکن فیضان حسین نے نمبر پلیٹس کی تبدیلی کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن سے غریب اور متوسط طبقے کے شہری شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ درخواست گزار کے مطابق پرانی نمبر پلیٹس بھی شہریوں نے سرکاری فیس ادا کر کے حاصل کی تھیں، اب نئی نمبر پلیٹس نہ لگانے پر جرمانے اور گاڑیوں کی ضبطگی کا عمل بلاجواز اور غیر قانونی ہے۔ درخواست میں الزام عاید کیا گیا کہ موٹر وہیکل اور ٹریفک پولیس نے اس فیصلے کی آڑ میں کاروبار شروع کر رکھا...
    پی ٹی آئی بھی مخصوص نشستوں کی تقسیم کے خلاف پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)نے بھی مخصوص نشستوں کی تقسیم کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی علی اصغر نے مخصوص نشستوں کے لیے درخواست دائر کردی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے کی تقسیم کے دوران پی ٹی آئی کو سنا ہی نہیں اور مخصوص نشستوں کی تقسیم کی گئی۔علی اصغر نے موقف اپنایا کہ کیس میں پی ٹی آئی کو فریق ہی نہیں بنایا گیا اور نہ نوٹس جاری کیا گیا اور مخصوص نشستیں دیگر سیاسی جماعتوں میں تقسیم کیا گیا۔انہوں...
    انڈونیشیا کا آتش فشاں ماؤنٹ لیووٹوبی لاکی لاکی پوری شدت کے ساتھ دوبارہ سے پھٹ پڑا، جس کے باعث راکھ اور گرم گیسز کا طوفان 18 کلو میٹر (11 میل) آسمان کی بلندی تک پہنچ گیا اور قریبی دیہات پر راکھ کی تہیں جم گئیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کی ارضیاتی ایجنسی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آتش فشاں گزشتہ ماہ سے اعلیٰ ترین الرٹ لیول پر ہے، تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ آتش فشاں پھٹ جانے کے باعث آتش فشانی مواد، گرم گیس، چٹانیں اور لاوا پہاڑ کی ڈھلوانوں سے 5 کلومیٹر (3 میل) تک نیچے بہنے لگا۔ ارضیاتی ایجنسی کے سربراہ محمد وافد کے مطابق یہ...
    یونان میں لیبیا سے 1500 سے زائد تارکین وطن غیرقانونی طور پر یونان کے سب سے بڑے جزیرے کریتی میں داخل ہوگئے جن کا تعلق مختلف ممالک سے بتایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تارکین وطن کی بڑی تعداد کے جزیرے پر جمع ہونے کے باعث ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔ یونانی کوسٹ گارڈز اور یورپ کی بارڈر پولیس فرونٹیکس نے جزیرہ کریتی کے گردونواح سے مہاجرین کی چھوٹی بڑی کشتیوں کو ریسکیو کر کے انہیں صحیح سلامت کریتی جزیرے کی مختلف بندرگاہوں تک پہنچایا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ جزیرے پر اچانک اتنی بڑی تعداد میں تارکینِ وطن کی آمد کے بعد ان کی رہائش کے کوئی خاطر خواہ بندوبست نہیں کیے گئے ہیں۔ لہٰذا ان تارکینِ وطن کو...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا شاندار آغاز ہوا ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق   پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے مالی کے سال کے پہلے روز ہی کاروبار کا مثبت رجحان جاری ہے اور پیر کے روز کاروباری ہفتے کے پہلے روز جب کہ مارکیٹ میں مسلسل ساتویں روز کاروبار کا شاندار انداز میں آغاز ہوا ہے۔پیر کو کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 1187 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار 137 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ ہفتے کا احوال:گزشتہ ہفتے پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ہفتے بھر میں 7570 پوائنٹس اضافے سے 131949 پر بند ہوا اور کاروباری ہفتے میں انڈیکس 7629 پوائنٹس کے...