پاکستان کی بحری تاریخ میں ایک نیا باب رقم ہو گیا ہے.دنیا کے جدید ترین اور سب سے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں سے ایک ’ایم ایس سی مِکول‘ کراچی کے ساوتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل  پر لنگر انداز ہو گیا۔وفاقی وزیرِ بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے جہاز کی آمد پر خیرمقدم کرتے ہوئے اسے پاکستان کے لیے تاریخی لمحہ قرار دیا اور کہا کہ ایم ایس سی مِکول کی آمد پاکستان کی بندرگاہی صلاحیت پر بین الاقوامی اعتماد کا مظہر ہے۔400 میٹر طویل اور 24 ہزار ٹی ای یو کی گنجائش رکھنے والا یہ جہاز اب تک پاکستان میں آنے والا سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز ہے۔ ساوتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل نے اس جہاز کو کامیابی سے برتھ اور ہینڈل کر کے اپنی تکنیکی صلاحیت کا ثبوت دیا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان تیزی سے ابھرتی ہوئی شپنگ منزل بن رہا ہے اور میری ٹائم سیکٹر مستقبل میں ملکی معیشت کی مضبوط بنیاد ثابت ہوگا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی پاکستانی تاریخ کے سب سے وی آئی پی قیدی ہیں، طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی  پاکستانی تاریخ کے سب سے وی آئی پی قیدی ہیں۔

پی ٹی آئی نے بانی سے ملاقات نہ کروانے کا معاملہ سینیٹ میں اٹھادیا، سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بتایا جائے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کب کروائی جائے گی۔

جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے پاس چھ بڑی بیرکس ہیں، پاکستان کے کسی قیدی کے پاس باورچی اور ایکسرسائز مشینیں نہیں ہیں۔

طلال چوہدری کے سینیٹ میں خطاب کے دوران اپوزيشن نے احتجاج اور شور شرابا کیا۔

وزیر مملکت نے کہا کہ سیاسی ڈراما لگانے کے لیے جیل رکھی ہوئی ہے، یہ ڈراما لگانے کے لیے جیل کے سامنے بیٹھ جاتے ہیں، ضمنی انتخاب ہار گئے، پرفارمنس کچھ نہيں ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے گھر والے الگ سے جبکہ وکلا اور دیگر الگ سے ملاقاتیں کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مانچسٹر ایئرپورٹ پرخطیر بجٹ سے تیار نئے ٹرمینل پرپروازں کا آغاز
  • بانی پی ٹی آئی پاکستانی تاریخ کے سب سے وی آئی پی قیدی ہیں، طلال چوہدری
  • عمران خان  پاکستانی تاریخ کے سب سے  وی آئی پی قیدی ہیں، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری
  • ملکی شمسی توانائی کی صلاحیت 2026ء تک بجلی کے مجموعی نظام کے 20 فیصد تک پہنچنے کی توقع: عالمی تحقیقی ادارہ
  • بردار ملک بحرین کے ساتھ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کیلئے تیار ہیں: وزیراعظم
  • وزیرا عظم  کی بحری  بادشاہ  ولی  عہد  سے ملاقاتیں  ‘ دفاع  سمیت  مختلف  شعبوں  میں تعاون  بڑھانے  پر اتفاق  : تجارت  ڈبل  کر ینگے : شہباز  شریف 
  • 26 نومبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں ظلم کا سیاہ باب ہے، راجا اظہر
  • پاک بحریہ کا بحری جہاز سے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
  • راج ناتھ سنگھ حواس باختہ، سندھ پاکستان کی نظریاتی بنیادوںکا حصہ ہے، میئر کراچی
  • سمندر میں ڈوبے جہاز سے  20 ارب ڈالر کا  خزانہ برآمد، ملکیت پر تنازع کھڑا ہوگیا