یوکرین: یو این اور شراکت داروں کا امدادی قافلہ جنگ زدہ کیرسون پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 اگست 2025ء) اقوام متحدہ اور اس کے متعدد شراکت داروں کی جانب سے بھیجا گیا امدادی قافلہ 30 میٹرک ٹن ادویات، پانی اور صحت و صفائی کا سامان لے کر یوکرین کے جنگ زدہ علاقے کیرسون میں پہنچ گیا ہے۔
امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے بتایا ہے کہ یہ سامان کیرسون میں محاذ جنگ کے قریب رہنے والے 500 شہریوں میں تقسیم کیا جائے گا جہاں بڑھتے ہوئے حملوں سے لوگوں اور امدادی کارکنوں کو سلامتی کے سنگین خطرات کا سامنا ہے جن میں ڈرون حملے بھی شامل ہیں۔
Tweet URLاس قافلے کی قیادت یوکرین میں اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ کار میتھائس شمل نے کی ہے۔
(جاری ہے)
اقوام متحدہ اور شراکت دار اب تک 18 امدادی قافلوں کے ذریعے میدان جنگ سے قریبی علاقوں میں تقریباً 20 ہزار لوگوں کو امداد پہنچا چکے ہیں۔جنگ زدہ علاقوں سے انخلاادارے نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز امدادی رابطہ کار اور اقوام متحدہ کے شراکتی اداروں کے نمائندوں نے جنگ زدہ علاقے میکولائیوو میں امداد، بحالی کی ضروریات اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا تھا۔
رواں سال یوکرین کے لیے امدادی فنڈ نے اس علاقے میں 35 ہزار لوگوں کو ہنگامی انسانی امداد پہنچانے کے لیے مقامی غیرسرکاری تنظیموں کو 7 ملین ڈالر فراہم کیے تھے۔'اوچا' نے یہ بھی بتایا ہے کہ جنگ کے نتیجے میں دونیسک سے حالیہ دنوں مزید لوگوں نے انخلا کیا ہے جہاں پوکوروسک کے قریب سلامتی کے حالات بگڑ رہے ہیں۔
مقامی حکام کے مطابق گزشتہ روز ہی دونیسک میں مختلف جگہوں سے تقریباً 5,700 لوگوں نے نقل مکانی کی جن میں بچے بھی شامل ہیں۔
میتھائس شمل نے عطیہ دہندگان پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین کے لیے مزید امداد مہیا کریں جبکہ امدادی تنطیمیں جنگ زدہ علاقوں میں مقیم اور وہاں سے نقل مکانی کرنے والوں کو مدد فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اقوام متحدہ کے لیے
پڑھیں:
نوجوان پالیسی سازی میں برابر کے شراکت دار بنیں گے ؛ رانا مشہود کا اعلان
ویب ڈیسک : کامن ویلتھ یوتھ منسٹریل ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب میں چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے کہا کہ پاکستان نوجوانوں کی قیادت میں عالمی سطح پر فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔
رانا مشہود احمد نے کہا کہ نوجوان ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں اور پاکستان نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو پالیسی سازی میں برابر کا شراکت دار بنایا جانا چاہیے اور ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنا دولتِ مشترکہ کی ترجیح ہونی چاہیے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے رد و بدل ہو گیا
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے کہا کہ پاکستان نوجوانوں کی تعلیم اور روزگار کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری رکھے گا تاکہ ملک کی ترقی میں نوجوان بھرپور حصہ ڈال سکیں۔