فائل فوٹو

دبئی سے سیالکوٹ پہنچے نجی ایئر لائن کے طیارے کی فنی خرابی دور کرنے کے لیے ماہرین اور پرزہ پہنچانے کی غرض سے ملتان کی پرواز کا رخ موڑ کر سیالکوٹ لینڈ کرا دیا گیا۔ 

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق دبئی سے پرواز ایف زیڈ 315 سیالکوٹ پہنچی تو بوئنگ 737 میکس 8 طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ 

فنی خرابی دور کرنے کے لیے دبئی سے ماہرین اور پرزہ ملتان کی پرواز ایف زیڈ 317 سے روانہ کیا گیا۔ اس پرواز کو ملتان اتارنے کی بجائے رخ موڑ کر سیالکوٹ بھیجا گیا۔ جہاں ماہرین اور پرزہ پہنچانے کے بعد طیارہ روانہ ہوکر واپس ملتان پہنچا۔ 

پرواز ایف زیڈ 316 ساڑھے 7 گھنٹے تاخیر سے سیالکوٹ سے دبئی روانہ ہوئی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

ایران ایئر کی کوئٹہ تا مشہد پروازوں کا دوبارہ آغاز

پی اے اے کے مطابق ایران ایئر کی ہفتہ وار پرواز ہر بدھ رات ساڑے 9 بجے کوئٹہ پہنچے گی۔ کوئٹہ سے مذکورہ پرواز زاہدان اور مشہد پرواز کریگی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ ایران ایئر نے مشہد، زاہدان، کوئٹہ پروازوں کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے۔ ایران ایئر کی فلائٹ 826 گزشتہ رات کوئٹہ پہنچی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی، جبکہ ایرانی قونصل جنرل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران ایئر کی پہلی پرواز کو واٹر کینن سے سلامی دیکر خیرمقدم کیا گیا۔ ایران ایئر کی ہفتہ وار پرواز ہر بدھ رات ساڑے 9 بجے کوئٹہ پہنچے گی۔ اس سے قبل ایئر لائن نے مشہد سے لاہور کے درمیان پرواز کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔ ایران ایئر لاہور کے لیے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرے گی، پروازوں کا باقاعدہ آغاز 29 اکتوبر سے کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی
  • ملتان ،بارکونسل کے انتخابات میں وکلا برادری ووٹ کاسٹ کرنے جارہی ہے
  • ملتان میں طلبا کا گیریژن کا دورہ، فوجی شہدا کو خراجِ عقیدت پیش
  • ملتان یونیورسٹی اور لیجنڈ انسٹیٹیوٹ کے طلباء و اساتذہ کا ملتان گیریژن کا دورہ، شہداء کو خراجِ عقیدت اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا
  • ٹکٹ ہولڈرز کا کالعدم ٹی ایل پی سے لاتعلقی کا اعلان
  • سگنل خراب ہے لیکن کیمرے سے ڈر لگ رہا ہے، سڑک پر پھنسے کراچی کے نوجوانوں کی ویڈیو وائرل
  • آزادکشمیر کی 78سالہ سیاسی تاریخ میں ایسے حالات کبھی بھی نہیں تھے ،جو پچھلے  ڈیڑھ سال میں خراب ہوئے ،سردارتنویر الیاس
  • اسموگ کی صورتحال مزید خراب، فضائی آلودگی میں فیصل آباد کا پہلا نمبر
  • ایران ایئر کی کوئٹہ تا مشہد پروازوں کا دوبارہ آغاز
  • ایران ایئر کا مشہد، زاہدان اور کوئٹہ کے لئے پروازوں کا آغاز