امریکا کی درخواست پر برطانوی فوجیوں کو اسرائیل میں تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ وہ غزہ امن منصوبے کی نگرانی کر سکیں۔

رپورٹس کے مطابق برطانوی فوج کے ایک سینئر کمانڈر اور محدود تعداد میں فوجی اہلکار اسرائیل بھیجے گئے ہیں جو امریکی نگرانی میں جاری امن منصوبے میں معاونت کریں گے۔

برطانوی وزیرِ دفاع جان ہیلی نے لندن میں کاروباری رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے اس تعیناتی کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانوی فورسز اپنی خصوصی مہارت اور تجربے کے ذریعے خطے میں طویل المدتی امن کے قیام میں کردار ادا کریں گی۔

وزیر دفاع نے بتایا کہ ایک برطانوی اعلیٰ افسر کو امریکی کمانڈر کا ڈپٹی کمانڈر مقرر کیا گیا ہے، جو ایک سول ملٹری کوآرڈی نیشن سینٹر کی سربراہی کریں گے۔ اس مرکز میں مصر، قطر، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کی شمولیت بھی متوقع ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صرف ایک ہفتہ قبل برطانیہ کی نئی وزیرِ خارجہ ایویٹ کوپر نے کہا تھا کہ اسرائیل میں فوجی بھیجنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔ تاہم تازہ اقدام برطانوی پالیسی میں ممکنہ تبدیلی کا عندیہ دیتا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

برطانوی ہائی کمشنر کا سندھ میں امن و امان کی صورتحال پر اظہار اطمینان

کراچی:

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ (Jane Marriot) نے تین رکنی وفد کے ہمراہ انکے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات میں دوطرفہ امور، سیکیورٹی تعاون اور عالمی امن پر تبادلہ خیال کیا گیا، برطانوی ہائی کمشنر نے سندھ میں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

جین میرٹ نے کہا کہ حکومت سندھ کا جدید اور ماڈرن پولیسنگ کا وژن لائق ستائش ہے، جرائم کے خلاف جنگ میں یقینی کامیابی جدید آلات، تیکنیکس اور انکے درست استعمال کی مرہون منت ہے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ حکومت بین الاقوامی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، پرامن محفوظ ماحول اور آزاد کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے حکومت سندھ پرعزم ہے۔

ملاقات میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری اقبال میمن، آئی جی سندھ، غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ ذوالفقار لاڑک و دیگر بھی شریک تھے۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ امن منصوبے کی نگرانی کے لیے برطانوی فوجی اسرائیل میں تعینات
  • برطانوی فوجی غزہ امن منصوبےکی نگرانی کیلئے اسرائیل میں تعینات
  • غزہ امن منصوبے کی نگرانی کیلئے برطانوی فوجی اسرائیل میں تعینات
  • غزہ جنگ کا نیا کمانڈر
  • گلگت، سیلابی بحالی منصوبوں کی نگرانی کے لیے مشترکہ ویریفکیشن ٹیموں کی تشکیل
  • برطانوی ہائی کمشنر کا سندھ میں امن و امان کی صورتحال پر اظہار اطمینان
  • حق مانگو گے تو یہ حشر کریں گے
  • لبنان کی سرحد کے قریب اسرائیل کی فوجی مشقیں، جنگ کا خطرہ
  • لبنان سے جنگ کا خطرہ، سرحد کے قریب اسرائیل کی فوجی مشقیں شروع